Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 16 · Chapter 6

Comprehensive Book

بَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ

27 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1332

Bulugh al-Maram #1332

Sahih

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((يَقُولُ اللَّهُ -تَعَالَى: أَنَا مَعَ عَبْدِي مَا ذَكَرَنِي، وَتَحَرَّكَتْ بِي شَفَتَاهُ)). أَخْرَجَهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَذَكَرَهُ الْبُخَارِيُّ تَعْلِيقًا.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ میں اس وقت تک اپنے بندے کے ساتھ ہوتا ہوں جب تک وہ میرا ذکر کرتا ہے اور اس کے ہونٹ میرے ذکر کے ساتھ حرکت کرتے ہیں۔‘‘ (اسے ابن ماجہ نے بیان کیاہے ‘ نیز ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے اور بخاری نے اسے تعلیقاً بیان کیا ہے۔)

1333

Bulugh al-Maram #1333

Da'if

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَا عَمِلَ ابْنُ آدَمَ عَمَلًا أَنْجَى لَهُ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ)). أَخْرَجَهُ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ابن آدم نے اللہ کے ذکر سے بڑھ کر کوئی ایسا عمل نہیں کیا جو اسے عذاب الٰہی سے زیادہ نجات دینے والا ہو۔‘‘ (اسے ابن ابی شیبہ اور طبرانی نے حسن سند کے ساتھ نقل کیا ہے۔)

1334

Bulugh al-Maram #1334

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَا جَلَسَ قَوْمٌ مَجْلِسًا، يَذْكُرُونَ اللَّهَ إِلَّا حَفَّتْ بِهِمُ الْمَلَائِكَةُ، وَغَشِيَتْهُمُ الرَّحْمَةُ، وَذَكَرَهُمُ اللَّهُ فِيمَنْ عِنْدَهُ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب بھی کوئی قوم کسی مجلس میں اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لیے بیٹھتی ہے تو فرشتے انھیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ کی رحمت انھیں ڈھانپ لیتی ہے اور اللہ تعالیٰ ان کا ذکر اپنے ہاں فرشتوں میں فرماتا ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1335

Bulugh al-Maram #1335

Sahih

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَا قَعَدَ قَوْمٌ مَقْعَدًا لَمْ يَذْكُرُوا اللَّهَ، وَلَمْ يُصَلُّوا عَلَى النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - إِلَّا كَانَ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: ((حَسَنٌ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب بھی لوگ کسی مجلس میں بیٹھیں اور اس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کریں نہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں تو وہ مجلس ان کے لیے قیامت کے روز باعث حسرت و ندامت ہوگی۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت ہے اور اسے حسن قرار دیا ہے۔)

1336

Bulugh al-Maram #1336

Sahih

وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ... ، عَشْرَ مَرَّاتٍ، كَانَ كَمَنْ أَعْتَقَ أَرْبَعَةَ أَنْفُسٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو کوئی ان کلمات کو دس مرتبہ کہے: [لاَ إِلٰـہَ إِلاَّ اللّٰہُ‘ وَحْدَہُ لاَشَرِیکَ لَہُ‘ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ‘ بِیَدِہِ الْخَیْرُ‘ یُحْیِـي وَیُمِیتُ‘ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْـیئٍ قَدِیـرٌ] ’’اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں‘ وہ یکتا ہے‘ اس کا کوئی شریک نہیں‘ بادشاہت اسی کی ہے‘ اور سب تعریف اسی کے لیے ہے‘ سب بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے‘ وہی زندہ کرتا ہے‘ وہی مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ تو وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے اولاد اسماعیل میں سے چار غلاموں کو آزاد کیا۔ (بخاری و مسلم)

1337

Bulugh al-Maram #1337

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ مِائَةَ مَرَّةٍ حُطَّتْ خَطَايَاهُ، وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے [سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ] ’’پاک ہے اللہ اپنی تعریفوں اور خوبیوں سمیت۔‘‘ سو مرتبہ کہا‘ اس کی خطائیں مٹا دی جاتی ہیں‘ خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے مساوی ہی کیوں نہ ہوں۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1338

Bulugh al-Maram #1338

Sahih

وَعَنْ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَقَدْ قُلْتُ بَعْدَكِ أَرْبَعَ كَلِمَاتٍ، لَوْ وُزِنَتْ بِمَا قُلْتِ مُنْذُ الْيَوْمِ لَوَزَنَتْهُنَّ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، عَدَدَ خَلْقِهِ، وَرِضَا نَفْسِهِ، وَزِنَةَ عَرْشِهِ، وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ’’بلاشبہ ‘ میں نے تیرے بعد چار ایسے کلمات ادا کیے ہیں کہ اگر ان کا تیرے کلمات سے موازنہ کیا جائے‘ جو تو نے شروع دن سے لے کر اب تک پڑھے ہیں‘ تو یہ کلمات ان سے وزن میں بڑھ جائیں گے۔‘‘(وہ کلمات یہ ہیں:) [سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ‘ عَدَدَ خَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ‘ وَزِنَۃَ عَرْشِہِ‘ وَمِدَادَ کَلِمَاتِہِ] ’’میں اللہ کی تسبیحات و تعریفات کرتا ہوں اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر اور اس کی ذات کی رضا کے برابر اور اس کے عرش کے وزن اور اس کے کلمات کی روشنائی کے برابر۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1339

Bulugh al-Maram #1339

Da'if

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ: لَا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ)). أَخْرَجَهُ النَّسَائِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [لاَ إِلٰـہَ إِلاَّ اللّٰہُ‘ وَ سُبْحَانَ اللّٰہَ‘ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ‘ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ] ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‘ اللہ پاک ہے‘ وہ سب سے بڑا ہے‘ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور برائی سے پھرنا اور نیکی کرنا اللہ کی قوت کے بغیر ممکن نہیں۔‘‘ یہ کلمات ‘ باقیات صالحات (باقی رہنے والی نیکیاں) ہیں۔‘‘ (اسے نسائی نے بیان کیا ہے‘ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

1340

Bulugh al-Maram #1340

Sahih

وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((أَحَبُّ الْكَلَامِ إِلَى اللَّهِ أَرْبَعٌ، لَا يَضُرُّكَ بِأَيِّهِنَّ بَدَأْتَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’چار کلمات اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ ہیں‘ ان میں سے جو بھی پہلے کہہ لیا جائے کوئی حرج نہیں۔‘‘ (وہ کلمات یہ ہیں:) [سُبْحَانَ اللّٰہِ‘ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ‘ وَلاَ إِلٰـہَ إِلاَّ اللّٰہُ‘ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ] ’’اللہ پاک ہے‘ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں‘ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1341

Bulugh al-Maram #1341

Sahih

وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ، أَلَّا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. زَادَ النَّسَائِيُّ: ((وَلَا مَلْجَأَ مِنَ اللَّهِ إِلَّا إِلَيْهِ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے مخاطب ہو کر فرمایا: ’’اے عبداللہ بن قیس! کیا میں تجھے جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ نہ بتاؤں؟ (وہ یہ ہے:) [لاَحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ] ’’برائی سے منہ موڑنا اور نیکی پر زور سوائے اللہ کی مدد کے ممکن نہیں۔ (بخاری و مسلم) اور نسائی میں یہ اضافہ ہے: ’’اللہ کے سوا کہیں بھی اللہ کے عذاب سے پناہ نہیں۔‘‘

1342

Bulugh al-Maram #1342

Sahih

وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((إِنَّ الدُّعَاءَ هُوَ الْعِبَادَةُ)). رَوَاهُ الْأَرْبَعَةُ، وَصَحَّحَهُ التِّرْمِذِيُّ. وَلَهُ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ بِلَفْظِ: ((الدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَةِ)). وَلَهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَفَعَهُ: ((لَيْسَ شَيْءٌ أَكْرَمَ عَلَى اللَّهِ مِنَ الدُّعَاءِ)). وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بے شک دعا ہی عبادت ہے۔‘‘ (اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔) اور ترمذی میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کی مرفوع روایت میں [اَلدُّعَائُ مُخُّ الْعِبَادَۃِ] کے الفاظ ہیں: ’’دعا عبادت کا مغزہے۔‘‘ اور ترمذی میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مرفوع روایت ہے: ’’اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ کوئی چیز معزز و مکرم نہیں۔‘‘ (ابن حبان اور حاکم دونوں نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

1343

Bulugh al-Maram #1343

Sahih

وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الدُّعَاءُ بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ لَا يُرَدُّ)). أَخْرَجَهُ النَّسَائِيُّ، وَغَيْرُهُ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اذان اور اقامت کے درمیان (کی جانے والی) دعا رد نہیں کی جاتی۔‘‘ (اسے نسائی وغیرہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان وغیرہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

1344

Bulugh al-Maram #1344

Da'if

وَعَنْ سَلْمَانَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِنَّ رَبَّكُمْ حَيِيٌّ كَرِيمٌ، يَسْتَحِي مِنْ عَبْدِهِ إِذَا رَفَعَ إِلَيْهِ يَدَيْهِ أَنْ يَرُدَّهُمَا صِفَرًا)). أَخْرَجَهُ الْأَرْبَعَةُ إِلَّا النَّسَائِيَّ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ یقیناتمھارا پروردگار بڑا شرم و حیا والا اور سخی و کریم ہے۔ جب بندہ اس کے حضور اپنے ہاتھ پھیلاتا ہے تو اسے انھیں خالی لوٹاتے ہوئے حیا آتی ہے۔‘‘ (نسائی کے سوا چاروں نے اسے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

1345

Bulugh al-Maram #1345

Da'if

وَعَنْ عُمَرَ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - إِذَا مَدَّ يَدَيْهِ فِي الدُّعَاءِ، لَمْ يَرُدَّهُمَا، حَتَّى يَمْسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ. أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ. وَلَهُ شَوَاهِدُ مِنْهَا:حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ: عَنْ أَبِي دَاوُدَ. وَمَجْمُوعُهَا يَقْتَضِي أَنَّهُ حَدِيثٌ حَسَنٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے تو انھیں جب تک چہرے پر پھیر نہ لیتے ‘واپس نہ لوٹاتے۔ (اسے ترمذی نے نقل کیا ہے اور اس کے کئی شواہد ہیں‘ ان میں سے ایک ابوداود وغیرہ کے ہاں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث ہے۔ اور ان کا مجموعہ تقاضا کرتا ہے کہ یہ حدیث حسن ہے۔)

1346

Bulugh al-Maram #1346

Hasan

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ، أَكْثَرُهُمْ عَلَيَّ صَلَاةً)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کے روز میرے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو مجھ پر سب سے زیادہ درود پڑھنے والے ہوں گے۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔)

1347

Bulugh al-Maram #1347

Sahih

وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((سَيِّدُ [ص:466] الِاسْتِغْفَارِ، أَنْ يَقُولَ الْعَبْدُ: اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي، وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي، فَاغْفِرْ لِي; فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ)). أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سید الاستغفار یہ ہے کہ بندہ یوں کہے: [اَللّٰھُمَّ! أَنْتَ رَبِّي‘ لاَ إِلٰـہَ إِلاَّ أَنْتَ‘ خَلَقْتَنِي‘ وَأَنَا عَبْدُکَ‘ وَ أَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ‘ أَعُوذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ‘ أَبُوئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَيَّ‘ وَ أَبُوئُ لَکَ بِذَنْبِي‘ فَاغْفِرْلِي‘ فَإِنَّہُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ]’’اے اللہ! تو میرا مالک و مُرَبِّي ہے‘ تیرے سوا اور کوئی الٰہ نہیں۔ تو نے مجھے پیدا کیا۔ اور میں تیرا بندہ ہوں اور اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں۔ جس برائی کا میں ارتکاب کر چکا ہوں اس سے تیری پناہ پکڑتا ہوں۔ تیرے مجھ پر جو احسان ہیں ان کا میں اعتراف کرتا ہوں، اور تیرے روبرو اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں، چنانچہ مجھے معاف فرما دے کیونکہ تیرے سوا گناہوں کو معاف کرنے والا اور کوئی بھی نہیں ہے۔‘‘ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

1348

Bulugh al-Maram #1348

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَدَعُ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ حِينَ يُمْسِي وَحِينَ يُصْبِحُ: ((اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ فِي دِينِي، وَدُنْيَايَ، وَأَهْلِي، وَمَالِي، اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِي، وَآمِنْ رَوْعَاتِي، وَاحْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ، وَمِنْ خَلْفِي، وَعَنْ يَمِينِي، وَعَنْ شِمَالِي، وَمِنْ فَوْقِي، وَأَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي)). أَخْرَجَهُ النَّسَائِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کو صبح و شام کبھی بھی نہیں چھوڑتے تھے: [اَللّٰھُمَّ! إِنِّـي أَسْأَلُکَ الْعَافِیَۃَ فِي دِیـنِـي وَدُنْیَايَ وَ أَھْلِـي وَمَالِـي‘ اَللّٰھُمَّ! اسْتُرْ عَوْرَاتِي‘ وَآمِنْ رَّوْعَاتِي‘ وَاحْفَظْنِي مِنْ بَیْنِ یَدَيَّ‘ وَمِنْ خَلْفِي‘ وَعَنْ یَّمِینِي‘ وَعَنْ شِمَالِي‘ وَمِنْ فَوْقِي‘ وَأَعُوذُ بِعَظَمَتِکَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِـي] ’’الٰہی! میں اپنے دین‘ اپنی دنیا‘ اپنے اہل و عیال اور اپنے مال میں تجھ سے عافیت کا طلب گار ہوں۔ الٰہی! میرے عیوب کی پردہ پوشی فرما اور مجھے امن میں رکھ خوف و ڈر سے۔ اور میرے آگے‘ پیچھے‘ دائیں‘ بائیں اور اوپر سے میری حفاظت فرما۔ اور میں تیری عظمت کی پناہ لیتا ہوں کہ میں نیچے سے اچانک ہلاک کیا جاؤں۔‘‘ (اسے نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔)

1349

Bulugh al-Maram #1349

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِكَ، وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ، وَفَجْأَةِ نِقْمَتِكَ، وَجَمِيعِ سَخَطِكَ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: [اَللّٰھُمَّ! إِنِّي أَعُوذُبِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ‘ وَ تَحَوُّلِ عَافِیَتِکَ‘ وَفُجَائَ ۃِ نِقْمَتِکَ وَجَمِیعِ سَخَتِکَ]’’اے اللہ! میں تیری نعمت کے زوال‘ تیری عطا کردہ عافیت کے چلے جانے‘ تیرے عذاب کے اچانک نازل ہونے اور تیری ہر قسم کی ناراضی و غصے سے پناہ طلب کرتا ہوں۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیاہے۔)

1350

Bulugh al-Maram #1350

Hasan

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الْعَدُوِّ، وَشَمَاتَةِ الْأَعْدَاءِ)). رَوَاهُ النَّسَائِيُّ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: [اَللّٰھُمَّ! إِنِّي أَعُوذُبِکَ مِنْ غَلَـبَۃِ الدَّیْنِ‘ وَ غَلَـبَۃِ الْعَدُوِّ‘ وَشَمَاتَۃِ الْأَعْدَائِ] ’’الٰہی! میں قرض کے غلبے‘ دشمن کے غالب آنے اور دشمن کے خوش ہونے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ (اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔)

1351

Bulugh al-Maram #1351

Sahih

وَعَنْ بُرَيْدَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - رَجُلًا يَقُولُ: ((اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، الأَحَدُ الصَّمَدُ، الَّذِي لَمْ يَلِدْ، وَلَمْ يُولَدْ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ)). فَقَالَ: ((لَقَدْ سَأَلَ اللَّهُ بِاسْمِهِ الَّذِي إِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى، وَإِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ)). أَخْرَجَهُ الْأَرْبَعَةُ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یہ کلمات کہتے ہوئے سنا: [اَللّٰھُمَّ! إِنِّي أَسْأَلُکَ بِأَنِّي أَشْھَدُ أَنَّکَ أَنْتَ اللّٰہُ‘ لاَ إِ لٰہَ إِلاَّ أَنْتَ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُولَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہُ کُفُوًا أَحَدٌ]’’الٰہی! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس لیے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تو اللہ ہے‘ تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں‘ تو یکتا اور بے نیاز ہے‘ جس سے کوئی پیدا ہوا نہ وہ کسی سے پیدا ہوا اور نہ کوئی اس کا ہمسر و ساجھی ہے۔‘‘ چنانچہ آپ نے فرمایا: ’’اس شخص نے اللہ تعالیٰ کے اس‘ اسم مبارک کے ذریعے سے مانگا ہے کہ جب بھی اُس سے اس کے ذریعے سے طلب کیا جائے تو وہ عطا فرماتا ہے اور جب اس کے وسیلے سے دعا کی جائے تو اسے قبول فرماتا ہے۔‘‘ (اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔)

1352

Bulugh al-Maram #1352

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - إِذَا أَصْبَحَ، يَقُولُ: ((اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ)). وَإِذَا أَمْسَى قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ; إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: ((وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ)). أَخْرَجَهُ الْأَرْبَعَةُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب صبح ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: [اَللّٰھُمَّ! بِکَ أَصْبَحْنَا‘ وَ بِکَ أَمْسَیْنَا‘ وَبِکَ نَحْیَا‘ وَبِکَ نَمُوتُ‘ وَ إِلَیْکَ النُّشُورُ] ’’اے اللہ! ہم نے تیری ہی حفاظت میں صبح کی اور تیری ہی حفاظت میں شام کریں گے۔ اور تیرے ہی (حکم کے) ذریعے سے ہماری زندگی ہے اور تیرے ہی نام پر ہم مریں گے اور تیری ہی طرف دوبارہ اٹھنا ہے۔‘‘ جب شام ہوتی تب بھی یہی دعا پڑھتے اور [وَإِلَیْکَ النُّشُورُ] کی بجائے [وَإِلَیْکَ الْمَصِیـرُ] ’’تیری طرف لوٹنا ہے۔‘‘ کے الفاظ ادا فرماتے۔ (اسے چاروں نے روایت کیا ہے۔)

1353

Bulugh al-Maram #1353

Sahih

وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ أَكْثَرُ دُعَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً، وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بکثرت یہ دعا مانگتے تھے: [رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِي اْلآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ] ’’اے ہمارے آقا و مولا! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی سے سرخرو فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1354

Bulugh al-Maram #1354

Sahih

وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - يَدْعُو: ((اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي، وَجَهْلِي، وَإِسْرَافِي فِي أَمْرِي، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي جِدِّي، وَهَزْلِي، وَخَطَئِي، وَعَمْدِي، وَكُلُّ ذَلِكَ عِنْدِي، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ، وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ، وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَالْمُؤَخِّرُ، وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابومو??یٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے: [اَللّٰھُمَّ! اغْفِرْلِي خَطِیئَتِي وَجَھْلِي وَ إِسْرَافِي… وَأَنتَ عَلٰی کُلِّ شَیْیئٍ قَدِیرٌ] ’’الٰہی! میری خطاؤں‘ میری نادانی و جہالت کے کاموں‘ مجھ سے جو زیادتیاں سرزد ہوئیں ان کو اور تو جو کچھ میرے بارے میں زیادہ جانتا ہے ان سب کو معاف فرما دے۔ اے اللہ! میرے سنجیدگی اور مذاق سے ہونے والے گناہ اور غلطی سے اور عمدًا ہونے والے گناہ معاف فرما۔ یہ سب میری جانب سے ہوئے ہیں۔ اے اللہ! جو کچھ میں نے پہلے کیا یا بعد میں اور جو چھپ کر یا علانیہ کیا اور جو کچھ بھی میرے متعلق تیرے علم میں ہے وہ سب بخش دے۔ تو ہی آگے کرنے والا ہے (نیکی میں) اور تو ہی پیچھے رکھنے والا ہے (اس سے) اور تو ہی ہر شے پر خوب قدرت رکھنے والا ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1355

Bulugh al-Maram #1355

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي، وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيهَا مَعَاشِي، وَأَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي إِلَيْهَا مَعَادِي، وَاجْعَلْ الْحَيَاةَ زِيَادَةً لِي فِي كُلِّ خَيْرٍ، وَاجْعَلْ الْمَوْتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍّ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: [اَللّٰھُمَّ! أَصْلِحْ لِي دِینِي… وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَۃً لِي مِنْ کُلِّ شَرٍّ] ’’اے اللہ! میرے لیے میرے دین کو سنوار دے جس میں میرا بچاؤ ہے۔ میرے لیے میری دنیا کو درست فرما جس میں میری معاش ہے۔ میرے لیے میری آخرت درست فرما جس کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے۔ اور میری زندگی کو ہر عمل خیر کی زیادتی کا سبب بنا اور موت کو میرے لیے ہر برائی سے راحت بنا ۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1356

Bulugh al-Maram #1356

Hasan

وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((اللَّهُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي، وَعَلِّمْنِي مَا يَنْفَعُنِي، وَارْزُقْنِي عِلْمًا يَنْفَعُنِي)). رَوَاهُ النَّسَائِيُّ، وَالْحَاكِمُ. وَلِلتِّرْمِذِيِّ: مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ نَحْوُهُ، وَقَالَ فِي آخِرِهِ: ((وَزِدْنِي عِلْمًا، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ حَالِ أَهْلِ النَّارِ)). وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے: [اَللّٰھُمَّ! انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي‘ وَ عَلِّمْنِي مَا یَنْفَعُنِي‘ وَارْزُقْنِي عِلْمًا یَنْفَعُنِي] ’’اے اللہ! تو نے جو علم مجھے عطا فرمایا ہے اسے میرے لیے نافع بنا دے اور مجھے ایسا علم عطا فرما جو میرے لیے نافع ہو اور مجھے نفع والا علم عطا فرما۔‘‘ (اسے نسائی اور حاکم نے روایت کیا ہے۔) اور ترمذی میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ اس کے آخر میں یہ اضافہ ہے: [وَزِدْنِي عِلْمًا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ‘ وَأَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنْ حَالِ أَھْلِ النَّارِ] ’’اور میرے علم میں اضافہ فرما۔ ہر حال میں اللہ کا شکر ہے اور میں اہل دوزخ کے حالات سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ (اس کی سند حسن ہے۔)

1357

Bulugh al-Maram #1357

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا- أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - عَلَّمَهَا هَذَا الدُّعَاءَ: ((اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ، عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ، مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ، عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ، مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَاذَ بِهِ عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ، وَمَا قَرَّبَ إِلَيْهَا مِنْ قَوْلٍ أَوْ عَمَلٍ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ، وَمَا قَرَّبَ مِنْهَا مِنْ قَوْلٍ أَوْ عَمَلٍ، وَأَسْأَلُكَ أَنْ تَجْعَلَ كُلَّ قَضَاءٍ قَضَيْتَهُ لِي خَيْرًا)). أَخْرَجَهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں یہ دعا سکھائی: [اَللّٰھُمَّ! إِنِّي أَسْأَلُکَ مِنَ الْخَیْرِ کُلِّہِ … وَ أَسْأَلُکَ أَنْ تَجْعَلَ کُلَّ قَضَائٍ قَضَیْتَہُ لِي خَیْرًا] ’’الٰہی! میں تجھ سے ہر طرح کی بھلائی طلب کرتی ہوں۔ جلدی وصول ہونے والی ہو یا دیر سے ملنے والی‘ وہ بھی جسے میں جانتی ہوں اور وہ بھی جسے میں نہیں جانتی‘ اور ہر برائی سے میں تیری پناہ مانگتی ہوں‘ جلدی آنے والی ہے یا دیر سے‘ جس کا مجھے علم ہے یا وہ میرے علم میں نہیں۔ اے اللہ! میں تجھ سے وہ خیر طلب کرتی ہوں جس کا تیرے بندے اور نبی نے تجھ سے سوال کیا تھا اور اس شر سے تیری پناہ طلب کرتی ہوں جس سے تیرے بندے اور نبی نے پناہ مانگی تھی۔ اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا اور ایسے قول و عمل کا سوال کرتی ہوں جو جنت کے قریب کرنے والے ہیں اور تیری پناہ طلب کرتی ہوں جہنم سے اور ہر اس قول و عمل سے جو اس کے قریب کر دے۔ اور میں تجھ سے سوال کرتی ہوں کہ تو نے جو فیصلہ میرے حق میں کیا ہے اسے میرے حق میں بہتر بنا دے۔‘‘ (اسے ابن ماجہ نے نقل کیا ہے۔ اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔)

1358

Bulugh al-Maram #1358

Sahih

وَأَخْرَجَ الشَّيْخَانِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((كَلِمَتَانِ حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ، خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِّسَانِ، ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دو کلمے ایسے ہیں جو رحمن کو بہت پیارے ہیں‘ زبان پر بہت ہلکے اور ترازو میں بہت بھاری ہیں۔‘‘ (وہ کلمات یہ ہیں:)[سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ] ’’اللہ پاک ہے اپنی خوبیوں سمیت۔ اللہ پاک ہے عظمت والا۔‘‘