Bulugh al-Maram #1229
عَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه: أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ، لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم. فَقَالَ: ((مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي؟)) فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِثَمَانِمَائَةِ دِرْهَمٍ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ وَفِي لَفْظٍ لِلْبُخَارِيِّ: فَاحْتَاجَ وَفِي رِوَايَةٍ لِلنَّسَائِيِّ: وَكَانَ عَلَيْهِ دَيْنٌ، فَبَاعَهُ بِثَمَانِمَائَةِ دِرْهَمٍ، فَأَعْطَاهُ وَقَالَ: ((اقْضِ دَيْنَكَ)).
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری نے اپنا ایک غلام مدبّر کر دیا اور اس کے پاس اس کے سوا کوئی اور مال نہ تھا۔ یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ نے فرمایا: ’’اس غلام کو مجھ سے کون خریدتا ہے؟‘‘ چنانچہ حضرت نُعَیم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے آٹھ سو درہم میں خرید لیا۔ (بخاری و مسلم)اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: چنانچہ وہ (انصاری) محتاج ہوگیا۔ اور نسائی کی ایک روایت میں ہے کہ اس (انصاری) پر قرض تھا تو آپ نے اسے آٹھ سو درہم کے عوض فروخت کیا اور اسے یہ قیمت دے کر فرمایا: ’’اپنا قرض ادا کر۔‘‘