Bulugh al-Maram #1220
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((أَيُّمَا امْرِئٍ مُسْلِمٍ أَعْتَقَ امْرَأً مُسْلِمًا، اسْتَنْقَذَ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَلِلتِّرْمِذِيِّ وَصَحَّحَهُ; عَنْ أَبِي أُمَامَةَ: ((وَأَيُّمَا امْرِئٍ مُسْلِمٍ أَعْتَقَ امْرَأَتَيْنِ مُسْلِمَتَيْنِ، كَانَتَا فِكَاكَهُ مِنَ النَّارِ)). وَلِأَبِي دَاوُدَ: مِنْ حَدِيثِ كَعْبِ بْنِ مُرَّةَ: ((وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ أَعْتَقَتْ امْرَأَةً مُسْلِمَةً، كَانَتْ فِكَاكَهَا مِنَ النَّارِ)).
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس مسلمان نے کسی مسلمان شخص کو آزاد کیا، اللہ تعالیٰ اس کے ہر عضو کو اس کے ہر عضو کے بدلے میں جہنم کی آگ سے نجات دے دے گا۔‘‘ (بخاری و مسلم) اور ترمذی میں حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جسے ترمذی نے صحیح قرار دیا ہے: ’’جس مسلمان مرد نے دو مسلمان عورتوں کو آزاد کیا تو وہ دونوں اس کے دوزخ سے آزاد ہونے کا سبب بن جائیں گی۔‘‘ اور ابوداود میں حضرت کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے: ’’جو مسلمان خاتون کسی مسلمان خاتون کو آزاد کرے گی تو وہ اس کے جہنم سے آزاد ہونے کا موجب ہوگی۔‘‘