Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 14 · Chapter 3

Judgements

بَابُ الدَّعْوَى وَالْبَيِّنَاتِ

10 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1210

Bulugh al-Maram #1210

Sahih

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَوْ يُعْطَى النَّاسُ بِدَعْوَاهُمْ، لَادَّعَى نَاسٌ دِمَاءَ رِجَالٍ، وَأَمْوَالَهُمْ، وَلَكِنِ الْيَمِينُ عَلَى الْمُدَّعَى عَلَيْهِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ وَلِلْبَيْهَقِيِّ بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ: ((الْبَيِّنَةُ عَلَى الْمُدَّعِي، وَالْيَمِينُ عَلَى مَنْ أَنْكَرَ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر لوگوں کو محض ان کے دعویٰ کرنے سے حق دے دیا جائے تو لوگ دوسرے لوگوں کے خون اور ان کے اموال کا دعویٰ کرنے لگیں گے لیکن (اصول یہ ہے کہ) مدعا علیہ کے ذمے قسم لازم ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم) اور بیہقی نے صحیح سند سے روایت کیا ہے: ’’ثبوت مدعی کے ذمے ہے اور قسم اس کے ذمے جو اس کا انکار کرے۔‘‘

1211

Bulugh al-Maram #1211

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - عَرَضَ عَلَى قَوْمٍ الْيَمِينَ، فَأَسْرَعُوا، فَأَمَرَ أَنْ يُسْهَمَ بَيْنَهُمْ فِي الْيَمِينِ، أَيُّهُمْ يَحْلِفُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کے سامنے قسم پیش کی تو وہ قسم کھانے پر فوراً تیار ہوگئے تو آپ نے حکم فرمایا کہ ان لوگوں میں قرعہ اندازی کی جائے کہ کون ان میں سے قسم کھائے گا۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

1212

Bulugh al-Maram #1212

Sahih

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْحَارِثِيُّ - رضي الله عنه: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنِ اقْتَطَعَ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ، فَقَدْ أَوْجَبَ اللَّهُ لَهُ النَّارَ، وَحَرَّمَ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ)). فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: وَإِنْ كَانَ شَيْئًا يَسِيرًا يَا رَسُولَ اللَّهِ? قَالَ: ((وَإِنْ قَضِيبٌ مِنْ أَرَاكٍ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ حارثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے کسی مسلمان آدمی کا حق اپنی قسم کے ذریعے سے مارا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دوزخ واجب کر دے گا اور اس پر جنت حرام قرار دے گا۔‘‘ ایک شخص نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول ! اگرچہ کوئی حقیر اور معمولی چیز ہو؟ آپ نے فرمایا: ’’اگرچہ پیلو کی ایک شاخ ہو۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1213

Bulugh al-Maram #1213

Sahih

وَعَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ - رضي الله عنه: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ، يَقْتَطِعُ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ، هُوَ فِيهَا فَاجِرٌ، لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص قسم کھا کر کسی مسلمان شخص کا مال اڑا لے جبکہ وہ اپنی قسم میں جھوٹا ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے اس حال میں پیش ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اس پر سخت ناراض ہوگا۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1214

Bulugh al-Maram #1214

Hasan

وَعَنْ أَبَى مُوسَى [الْأَشْعَرِيِّ]- رضي الله عنه: أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فِي دَابَّةٍ، لَيْسَ لِوَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةٌ، فَقَضَى بِهَا رَسُولُ اللَّهِ بَيْنَهُمَا نِصْفَيْنِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ وَهَذَا لَفْظُهُ، وَقَالَ: إِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں کا ایک جانور کے بارے میں جھگڑا ہوا۔ ان میں سے کسی کے پاس کوئی دلیل نہیں تھی، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جانور کو ان دونوں کے درمیان آدھا آدھا دینے کا فیصلہ فرمایا۔ (اسے احمد‘ ابوداود اور نسائی نے روایت کیا ہے‘ یہ الفاظ نسائی کے ہیں۔ اور امام نسائی نے کہا ہے کہ اس کی سند جید ہے۔)

1215

Bulugh al-Maram #1215

Sahih

وَعَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنْ حَلَفَ عَلَى مِنْبَرِي هَذَا بِيَمِينٍ آثِمَةٍ، تَبَوَّأَ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے میرے اس منبر پر جھوٹی قسم کھائی ‘ اس نے اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لیا۔‘‘ (اسے احمد‘ ابوداود اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

1216

Bulugh al-Maram #1216

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمْ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ، وَلَا يُزَكِّيهِمْ، وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ: رَجُلٌ عَلَى فَضْلِ مَاءٍ بِالْفَلَاةِ، يَمْنَعُهُ مِنِ ابْنِ السَّبِيلِ; وَرَجُلٌ بَايَعَ رَجُلًا بِسِلْعَةٍ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَحَلَفَ لَهُ بِاللَّهِ: لَأَخَذَهَا بِكَذَا وَكَذَا، فَصَدَّقَهُ، وَهُوَ عَلَى غَيْرِ ذَلِكَ; وَرَجُلٌ بَايَعَ إِمَامًا لَا يُبَايِعُهُ إِلَّا لِلدُّنْيَا، فَإِنْ أَعْطَاهُ مِنْهَا وَفَى، وَإِنْ لَمْ يُعْطِهِ مِنْهَا لَمْ يَفِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین آدمی ایسے ہیں کہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ ان سے کلام کرے گا نہ ان کی جانب نظر (رحمت) کرے گا اور نہ انھیں گناہوں سے پاک کرے گا بلکہ ان کے لیے درد ناک عذاب ہوگا: (پہلا) وہ آدمی جو بیابان میں بچے ہوئے پانی کے پاس رہ کر کسی مسافر کو اس سے روکتا ہے۔ اور (دوسرا) وہ آدمی جو عصر کے بعد کسی چیز کا دوسرے سے سودا کرتا ہے اور اللہ کی قسم کھاتا ہے کہ اس نے یہ چیز اتنے اتنے میں خریدی ہے اور خریدار اسے سچ مان لیتا ہے‘ حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔ اور(تیسرا) وہ شخص جس نے محض دنیاوی غرض کے لیے کسی بادشاہ کی بیعت کی اگر بادشاہ اسے کچھ دیتا ہے تو وہ وفا کرتا ہے اور اگر وہ اسے کچھ نہیں دیتا تو وہ وفا نہیں کرتا۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1217

Bulugh al-Maram #1217

Da'if

وَعَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه: أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا فِي نَاقَةٍ، فَقَالَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا نُتِجَتْ عِنْدِي، وَأَقَامَا بَيِّنَةً، فَقَضَى بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - لِمَنْ هِيَ فِي يَدِهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں کا ایک اونٹنی کے بارے میں جھگڑا ہوگیا۔ ان میں سے ہر ایک کا دعویٰ تھا کہ یہ میرے ہاں جنم پائی ہے اور دونوں نے اپنی اپنی دلیل بھی پیش کی۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا فیصلہ اس شخص کے حق میں صادر فرمایا جس کے ہاتھ میں وہ تھی۔

1218

Bulugh al-Maram #1218

Da'if

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - رَدَّ الْيَمِينَ عَلَى طَالِبِ الْحَقِّ. رَوَاهُمَا الدَّارَقُطْنِيُّ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا ضَعْفٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حق کا مطالبہ کرنے والے ( مدعی) پر قسم ڈال دی۔ (ان دونوں احادیث کو دارقطنی نے روایت کیا ہے اور دونوں کی سند میں ضعف ہے۔)

1219

Bulugh al-Maram #1219

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - ذَاتَ يَوْمٍ مَسْرُورًا، تَبْرُقُ أَسَارِيرُ وَجْهِهِ. فَقَالَ: ((أَلَمْ تَرَيْ إِلَى مُجَزِّزٍ الْمُدْلِجِيِّ? نَظَرَ آنِفًا إِلَى زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ، وَأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ))، فَقَالَ: ((هَذِهِ أَقْدَامٌ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ وہ فرماتی ہیں کہ ایک روز نبی صلی اللہ علیہ وسلم خوش و خرم میرے ہاں تشریف لائے۔ آپ کے رخ انور کے خطوط چمک رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: ’’کیا تجھے معلوم نہیں کہ مجزز مدلجی نے ابھی زید بن حارثہ اور اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کو دیکھ کر کہا ہے کہ یہ پاؤں ایک دوسرے کا جز ہیں۔‘‘ (بخاری و مسلم)