Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 14 · Chapter 2

Judgements

بَابُ الشَّهَادَاتِ

9 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1201

Bulugh al-Maram #1201

Sahih

عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ - رضي الله عنه - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ الشُّهَدَاءِ? الَّذِي يَأْتِي بِشَهَادَتِهِ قَبْلَ أَنْ يُسْأَلَهَا)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا میں تمھیں بہترین گواہ کے بارے میں مطلع نہ کروں؟ (بہترین گواہ) وہ ہے جو گواہی طلب کیے بغیر ازخود گواہی دینے آئے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1202

Bulugh al-Maram #1202

Sahih

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِنَّ خَيْرَكُمْ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَكُونُ قَوْمٌ يَشْهَدُونَ وَلَا يُسْتَشْهَدُونَ، وَيَخُونُونَ وَلَا يُؤْتَمَنُونَ، وَيَنْذِرُونَ وَلَا يُوفُونَ، وَيَظْهَرُ فِيهِمُ السِّمَنُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے سب سے بہتر میرے زمانے کے لوگ ہیں‘ پھر ان کے بعد والے‘ پھر ان کے بعد والے‘ پھر ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو گواہی دیں گے اور ان سے گواہی طلب نہیں کی جائے گی۔ وہ خائن ہوں گے‘ امین نہیں ہوں گے۔ نذر یں مانیں گے مگر پوری نہیں کریں گے اور ان میں موٹاپا نمایاں ہوگا۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1203

Bulugh al-Maram #1203

Hasan

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تَجُوزُ شَهَادَةُ خَائِنٍ، وَلَا خَائِنَةٍ، وَلَا ذِي غِمْرٍ عَلَى أَخِيهِ، وَلَا تَجُوزُ شَهَادَةُ الْقَانِعِ لِأَهْلِ الْبَيْتِ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’خائن مرد و عورت کی گواہی جائز نہیں اور کینہ ور شخص کی اپنے (مسلمان) بھائی کے خلاف گواہی جائز نہیں اور خادم (نوکر) کی گواہی گھر والوں کے حق میں جائز نہیں ہے۔‘‘ (اسے احمد اور ابوداود نے روایت کیا ہے۔)

1204

Bulugh al-Maram #1204

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَي??رَةَ - رضي الله عنه: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَا تَجُوزُ شَهَادَةُ بَدَوِيٍّ عَلَى صَاحِبِ قَرْيَةٍ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’خانہ بدوش کی گواہی شہری کے خلاف قابل قبول نہیں۔‘‘ (اسے ابوداود اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔)

1205

Bulugh al-Maram #1205

Sahih

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رضي الله عنه: أَنَّهُ خَطَبَ فَقَالَ: إِنَّ أُنَاسًا كَانُوا يُؤْخَذُونَ بِالْوَحْيِ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - وَإِنَّ الْوَحْيَ قَدِ انْقَطَعَ، وَإِنَّمَا نَأْخُذُكُمْ الْآنَ بِمَا ظَهَرَ لَنَا مِنْ أَعْمَالِكُمْ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے خطبہ دیا اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں لوگوں کا مؤاخذہ وحی کے ذریعے سے ہوتا تھا۔ اب وحی بند ہو چکی ہے اب ہم تمھارا مؤاخذہ تمھارے ان اعمال کی بنا پر کریں گے جو ہمارے سامنے ظاہر ہوں گے۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

1206

Bulugh al-Maram #1206

Sahih

وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ - رضي الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - أَنَّهُ عَدَّ شَهَادَةَ الزُّورِ فِي أَكْبَرِ الْكَبَائِرِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ فِي حَدِيثٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ نے جھوٹی گواہی کو بڑے گناہوں میں شمار کیا ہے۔ (یہ بخاری و مسلم کی ایک لمبی حدیث میں ہے۔)

1207

Bulugh al-Maram #1207

Da'if

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لِرَجُلٍ: ((تَرَى الشَّمْسَ?)) قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: ((عَلَى مِثْلِهَا فَاشْهَدْ، أَوْ دَعْ)). أَخْرَجَهُ ابْنُ عَدِيٍّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ فَأَخْطَأَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا: ’’تم سورج دیکھ رہے ہو؟‘‘ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ’’اس طرح کی گواہی دو ورنہ رہنے دو۔‘‘ (اسے ابن عدی نے ضعیف سند سے بیان کیا ہے۔ اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے مگر یہ ان کی غلطی ہے۔)

1208

Bulugh al-Maram #1208

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَضَى بِيَمِينٍ وَشَاهِدٍ. أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ. وَأَبُو دَاوُدَ. وَالنَّسَائِيُّ وَقَالَ: إِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قسم اور ایک گواہ کی بنیاد پر فیصلہ فرمایا۔ (اسے مسلم‘ ابوداود اور نسائی نے روایت کیا ہے ۔اور نسائی نے کہا ہے کہ اس کی سند عمدہ ہے۔)

1209

Bulugh al-Maram #1209

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - مِثْلَهُ. أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح کی ایک روایت مروی ہے۔ (اسے ابوداود اور ترمذی نے بیان کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔)