Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 11 · Chapter 1

Jihad

بَابُ الْجِهَادِ (1)

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1080

Bulugh al-Maram #1080

Sahih

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَ ضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ مَاتَ وَلَمْ يَغْزُ، وَلَمْ يُحَدِّثْ نَفْسَهُ بِهِ، مَاتَ عَلَى شُعْبَةٍ مِنْ نِفَاقٍ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص ایسی حالت میں فوت ہوا کہ اس نے کبھی جہاد کیا نہ کبھی اس کے دل میں جہاد کا خیال آیا تو اس کی موت نفاق کی ایک قسم پر ہوئی۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1081

Bulugh al-Maram #1081

Hasan

وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((جَاهِدُوا الْمُشْرِكِينَ بِأَمْوَالِكُمْ، وَأَنْفُسِكُمْ، وَأَلْسِنَتِكُمْ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالنَّسَائِيُّ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مشرکین سے اپنے مالوں‘ جانوں اور زبانوں سے جہاد کرو۔‘‘ (اسے احمد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

1082

Bulugh al-Maram #1082

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! عَلَى النِّسَاءِ جِهَادٌ؟ قَالَ: ((نَعَمْ. جِهَادٌ لَا قِتَالَ فِيهِ، الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ)). رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه. وَأَصْلُهُ فِي الْبُخَارِيِّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ وہ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا خواتین پر بھی جہاد فرض ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں! جہاد ہے (لیکن) اس میں لڑائی نہیں۔ وہ حج اور عمرہ ہے۔‘‘ (اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل بخاری میں ہے۔)

1083

Bulugh al-Maram #1083

Sahih

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِوٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - يَسْتَأْذِنُهُ فِي الْجِهَادِ. فَقَالَ: ((أَحَيٌّ وَالِدَاكَ؟))، قَالَ: نَعَمْ: قَالَ: ((فَفِيهِمَا فَجَاهِدْ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَلِأَحْمَدَ، وَأَبِي دَاوُدَ: مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ نَحْوُهُ، وَزَادَ: ((ارْجِعْ فَاسْتَأْذِنْهُمَا، فَإِنْ أَذِنَا لَكَ; وَإِلَّا فَبِرَّهُمَا)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کرجہاد میں شرکت کی اجازت طلب کر نے لگا۔ آپ نے فرمایا: ’’کیا تیرے والدین زندہ ہیں؟‘‘ وہ بولا: جی ہاں! آپ نے فرمایا: ’’پھر ان دونوں کی خدمت میں جدوجہد کرو۔‘‘ (بخاری و مسلم) احمد اور ابوداود کے ہاں حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اسی طرح کی روایت ہے۔ اس میں اضافہ ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’واپس چلے جاؤ‘ ان سے اجازت طلب کرو‘ اگر وہ دونوں تجھے اجازت دے دیں تو درست ورنہ ان کے ساتھ نیکی اور حسن سلوک کرو۔‘‘

1084

Bulugh al-Maram #1084

Da'if

وَعَنْ جَرِيرٍ الْبَجَلِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((أَنَا بَرِئٌ مِنْ كُلِّ مُسْلِمٍ يُقِيمُ بَيْنَ الْمُشْرِكِينَ)). رَوَاهُ الثَّلَاثَةُ وَإِسْنَادُهُ [صَحِيحٌ] ، وَرَجَّحَ الْبُخَارِيُّ إِرْسَالَهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جریر بَجَلـی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں ہر اس مسلمان سے بری الذمہ ہوں جو مشرکین میں قیام پذیر ہو۔‘‘ (اسے تینوں نے روایت کیا ہے اور اس کی سند صحیح ہے اور بخاری نے اس کے مرسل ہونے کو ترجیح دی ہے۔)

1085

Bulugh al-Maram #1085

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ، وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں لیکن جہاد اور نیت باقی ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1086

Bulugh al-Maram #1086

Sahih

وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ قَاتَلَ لِتَكُونَ كَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا، فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص اس نیت سے لڑے کہ اللہ کا کلمہ بلند ہو تو وہ اللہ کی راہ میں (لڑنے والا) ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1087

Bulugh al-Maram #1087

Sahih

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّعْدِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تَنْقَطِعُ الْهِجْرَةُ مَا قُوتِلَ الْعَدُوُّ)). رَوَاهُ النَّسَائِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن سعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تک دشمنوں سے جنگ جاری رہے گی ہجرت ختم نہیں ہوگی۔‘‘ (اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔)

1088

Bulugh al-Maram #1088

Sahih

وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: - أَغَارُ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - عَلَى بَنِيَّ الْمُصْطَلِقِ، وَهُمْ غَارُّونَ، فَقَتَلَ مُقَاتِلَتَهُمْ، وَسَبَى ذَرَارِيَّهُمْ. حَدَّثَنِي بِذَلِكَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وفیہ (وأصاب يومئذ جويرية.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے‘ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو مصطلق پر شب خون مارا تو اس وقت وہ لوگ بے خبر اور غافل تھے۔ چنانچہ آپ نے ان کے لڑائی کرنے والوں کو قتل کیا اور ان کے بال بچوں کو قیدی بنا لیا۔ یہ مجھے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بتایا۔ (بخاری و مسلم)اور اس حدیث میں یہ بھی ہے کہ حضرت جویریہ اسی روز قید ہوئیں۔

1089

Bulugh al-Maram #1089

Sahih

وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - إِذَا أَمَّرَ أَمِيرًا عَلَى جَيْشٍ أَوْصَاهُ بِتَقْوَى اللَّهِ، وَبِمَنْ مَعَهُ مِنْ الْمُسْلِمِينَ خَيْرًا، ثُمَّ قَالَ: ((اغْزُوا بِسْمِ اللَّهِ، فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قَاتِلُوا مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ، اغْزُوا، وَلَا تَغُلُّوا، وَلَا تَغْدُرُوا، وَلَا تُمَثِّلُوا، وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيدًا، وَإِذَا لَقِيتَ عَدُوَّكَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَادْعُهُمْ إِلَى ثَلَاثِ خِصَالٍ، فَأَيَّتُهُنَّ أَجَابُوكَ إِلَيْهَا، فَاقْبَلْ مِنْهُمْ، وَكُفَّ عَنْهُمْ:ادْعُهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ فَإِنْ أَجَابُوكَ فَاقْبَلْ مِنْهُمْ.ثُمَّ ادْعُهُمْ إِلَى التَّحَوُّلِ مِنْ دَارِهِمْ إِلَى دَارِ الْمُهَاجِرِينَ، فَإِنْ أَبَوْا فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّهُمْ يَكُونُونَ كَأَعْرَابِ الْمُسْلِمِينَ، وَلَا يَكُونُ لَهُمْ فِي الْغَنِيمَةِ وَالْفَيْءِ شَيْءٌ إِلَّا أَنْ يُجَاهِدُوا مَعَ الْمُسْلِمِينَ. فَإِنْ هُمْ أَبَوْا فَاسْأَلْهُمْ الْجِزْيَةَ، فَإِنْ هُمْ أَجَابُوكَ فَاقْبَلْ مِنْهُمْ، فَإِنْ أَبَوْا فَاسْتَعِنْ بِاللَّهِ وَقَاتِلْهُمْ. وَإِذَا حَاصَرْتَ أَهْلَ حِصْنٍ فَأَرَادُوكَ أَنْ تَجْعَلَ لَهُمْ ذِمَّةَ اللَّهِ وَذِمَّةَ نَبِيِّهِ، فَلَا تَفْعَلْ، وَلَكِنِ اجْعَلْ لَهُمْ ذِمَّتَكَ; فَإِنَّكُمْ إِنْ تُخْفِرُوا ذِمَمَكُمْ أَهْوَنُ مِنْ أَنَّ تُخْفِرُوا ذِمَّةَ اللَّهِ، وَإِذَا أَرَادُوكَ أَنْ تُنْزِلَهُمْ عَلَى حُكْمِ اللَّهِ، فَلَا تَفْعَلْ، بَلْ عَلَى حُكْمِكَ; فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي أَتُصِيبُ فِيهِمْ حُكْمَ اللَّهِ أَمْ لَا)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سلیمان بن بُرَیدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی لشکر یا سریہ کا امیر مقرر فرماتے تو اسے خود اپنے بارے میں اللہ کے تقویٰ اور اپنے مسلمان ساتھیوں کے بارے میں بھلائی اور خیر کی نصیحت فرماتے۔ اس کے بعد فرماتے: ’’اللہ کے نام کے ساتھ‘ اس کے راستے میں جہاد کرو۔ ان لوگوں سے جو اللہ کے منکر و کافر ہیں‘ لڑائی کرو۔ جہاد کرو لیکن خیانت نہ کرنا‘ عہد شکنی نہ کرنا‘ مثلہ نہ کرنااور بچوں کو قتل نہ کرنا۔ اور جب مشرک دشمن سے تمھارا سامنا ہو تو انھیں تین چیزوں کی دعوت پیش کرو۔ ان میں سے تمھاری جس با?? کو وہ قبول کر لیں ‘تم اسے قبول کر لو اور ان سے اپنے ہاتھ روک لو۔ پہلے انھیں اسلام کی دعوت پیش کرو۔ اگر وہ تمھاری بات کو تسلیم کر لیں تو اسے قبول کر لو اور ان سے اپنے ہاتھ روک لو‘ پھر ان کو دعوت دو کہ وہ اپنے گھر بار چھوڑ کر مہاجرین کے ملک (دارالاسلام) کی طرف ہجرت کر کے آجائیں۔ اور انھیں بتا دو کہ اگر وہ ایسا کریں گے تو ان کے لیے (مال غنیمت و فے وغیرہ میں سے) وہی کچھ ہو گا جو (پہلے) مہاجرین کے لیے ہے اور ان پر وہی احکام لاگو ہوں گے جو مہاجرین پر لاگو ہوتے ہیں۔ اگر وہ ہجرت سے انکار کریں تو انھیں بتا دو کہ وہ بدوی مسلمانوں کی طرح ہوں گے۔ ان پراللہ کا وہی حکم نافذ ہو گا جو عام مومنوں پر نافذ ہے اور انھیں مال غنیمت اور اموال فے میں سے کچھ بھی نہیں ملے گا الّا یہ کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ مل کر جہاد میں شریک ہوں۔ اگر وہ (اسلام قبول کرنے سے) انکار کریں تو ان سے جزیے کا مطالبہ کرو۔ اگر وہ تمھاری اس بات کو تسلیم کر لیں تو تم ان کی یہ بات قبول کر لو اور ان سے اپنے ہاتھ روک لو۔ اگر وہ (جزیہ دینے سے بھی) انکار کریں تو اللہ سے مدد طلب کرو اور ان سے لڑائی شروع کردو۔ اور جب تم کسی قلعہ والوں کا محاصرہ کر لو اور وہ تم سے مطالبہ کریں کہ تم انھیں اللہ اور اس کے نبی کی طرف سے امان کا عہد دو تو ایسا نہ کرنا بلکہ تم انھیں اپنی اور اپنے ساتھیوں کی جانب سے امان کا عہد دے دینا‘ اس لیے کہ تمھارا اپنے اور اپنے ساتھیوں کے عہد کو توڑنا اللہ اور اس کے رسول کے عہد کو توڑنے سے بہت خفیف اور ہلکا ہے۔ اور جب آپ کسی قلعے والوں کا محاصرہ کریں اور وہ تم سے یہ مطالبہ کریں کہ تم انھیں اللہ کے فیصلے پر ہتھیار ڈالنے دو تو ایسا نہ کرنا بلکہ اپنے فیصلے پر ہتھیار ڈالنے دینا کیونکہ تمھیں علم نہیں کہ تم ان کے بارے میں اللہ کے فیصلے کو پہنچتے ہو یا نہیں۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1090

Bulugh al-Maram #1090

Sahih

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ إِذَا أَرَادَ غَزْوَةً وَرَّى بِغَيْرِهَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی غزوے پر جانا چاہتے تو کسی دیگر سفر سے توریہ کر لیتے تھے۔ (بخاری و مسلم)

1091

Bulugh al-Maram #1091

Sahih

وَعَنْ مَعْقِلٍ أَنَّ النُّعْمَانَ بْنَ مُقَرِّنٍ قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - إِذَا لَمْ يُقَاتِلْ أَوَّلَ النَّهَارِ أَخَّرَ الْقِتَالِ حَتَّى تَزُولَ الشَّمْسُ، وَتَهُبَّ الرِّيَاحُ، وَيَنْزِلَ النَّصْرُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالثَّلَاثَةُ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ. وَأَصْلُهُ فِي الْبُخَارِيِّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معقل سے روایت ہے کہ حضرت نعمان بن مقرِّن رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لڑائیوں میں شریک ہوا ہوں۔ جب آپ دن کے آغاز میں لڑائی شروع نہ کرتے تو پھر لڑائی کو مؤخر کر دیتے یہاں تک کہ آفتاب ڈھل جاتا‘ موافق ہوائیں چلتیں اور مدد نازل ہوتی۔ (اسے احمد اور تینوں نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے اور اس کی اصل بخاری میں ہے۔)

1092

Bulugh al-Maram #1092

Sahih

وَعَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - عَنِ الدَّارِ مِنَ الْمُشْرِكِينَ يُبَيِّتُونَ، فَيُصِيبُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ وَذَرَارِيهِمْ، فَقَالَ: ((هُمْ مِنْهُمْ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کے بچوں اور عورتوں کے متعلق پوچھا گیا کہ ان پر شب خون مارا جاتا ہے تو حملہ آور ان کی عورتوں اور بچوں کو بھی مار دیتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’وہ بھی انھی میں سے ہیں۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1093

Bulugh al-Maram #1093

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا; - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لِرَجُلٍ تَبِعَهُ يَوْمَ بَدْرٍ: ((ارْجِعْ، فَلَنْ أَسْتَعِينَ بِمُشْرِكٍ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (مشرک) شخص سے‘ جو بدر کے دن آپ کے ساتھ شامل ہوگیا تھا‘ فرمایا: ’’واپس چلا جا‘ میں مشرک سے ہر گز مدد نہیں لوں گا۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1094

Bulugh al-Maram #1094

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا; - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - رَأَى امْرَأَةً مَقْتُولَةً فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، فَأَنْكَرَ قَتْلَ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی غزوے میں ایک عورت کو قتل کیا ہوا دیکھا تو آپ نے عورتوں اور بچوں کے قتل کو ناپسند فرمایا۔ (بخاری و مسلم)

1095

Bulugh al-Maram #1095

Da'if

وَعَنْ سَمُرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((اقْتُلُوا شُيُوخَ الْمُشْرِكِينَ، وَاسْتَبْقُوا شَرْخَهُمْ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَصَحَّحَهُ التِّرْمِذِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مشرکین کے بوڑھوں (تجربہ کار و ماہر لوگوں) کو قتل کرو اور نو عمروں (نابالغ بچوں) کو باقی رہنے دو۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔)

1096

Bulugh al-Maram #1096

Sahih

وَعَنْ عَلِيٍّ - رضي الله عنه: أَنَّهُمْ تَبَارَزُوا يَوْمَ بَدْرٍ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ. وَأَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ مُطَوَّلًا.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے بدر کے روز (کافروں کو) دعوت مبارزت دی۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے اور ابوداود نے یہ حدیث بالتفصیل بیان کی ہے۔)

1097

Bulugh al-Maram #1097

Sahih

وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ - رضي الله عنه - قَالَ: إِنَّمَا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِينَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، يَعْنِي: {وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ} [البقرة: 195] قَالَهُ رَدًّا عَلَى مَنْ أَنْكَرَ عَلَى مَنْ حَمَلَ عَلَى صَفِ الرُّومِ حَتَّى دَخَلَ فِيهِمْ. رَوَاهُ الثَّلَاثَةُ، وَصَحَّحَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یہ آیت ہم انصار کے حق میں نازل ہوئی: ﴿ وَلاَ تُلْقُوْا بَاَیْدِیْکُمْ اِلَی التَّھْلُکَۃِ﴾’’اپنے ہاتھوں اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔‘‘ یہ حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کی تردید میں فرمایا تھا جنھوں نے اس شخص کو برا جانا جس نے رومیوں کے لشکر پر حملہ کیا حتیٰ کہ ان کے بیچ میں جا گھسا۔ (اسے تینوں نے روایت کیا ہے۔ اور ترمذی‘ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

1098

Bulugh al-Maram #1098

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: حَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - نَخْلَ بَنِي النَّضِيرِ، وَقَطَعَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو نضیر کے کھجوروں کے درخت نذر آتش کرا دیے اور کٹوا دیے۔ (بخاری و مسلم)

1099

Bulugh al-Maram #1099

Hasan

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تَغُلُّوا; فَإِنَّ الْغُلُولَ نَارٌ وَعَارٌ عَلَى أَصْحَابِهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالنَّسَائِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’غنیمت کے مال میں خیانت نہ کرو کیونکہ مال غنیمت میں خیانت (جہنم کی) آگ ہے اور خیانت کرنے والوں کے لیے دنیا و آخرت میں عار کا باعث ہے۔‘‘ (اسے احمد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔)

1100

Bulugh al-Maram #1100

Sahih

وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَضَى بِالسَّلَبِ لِلْقَاتِلِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. وَأَصْلُهُ عِنْدَ مُسْلِمٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چھینے ہوئے مال کی بابت قاتل (غازی) کے حق میں فیصلہ فرمایا ۔ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل مسلم میں ہے۔)

1101

Bulugh al-Maram #1101

Sahih

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رضي الله عنه - فِي - قِصَّةِ قَتْلِ أَبِي جَهْلٍ - قَالَ: فَابْتَدَرَاهُ بِسَيْفَيْهِمَا حَتَّى قَتَلَاهُ، ثُمَّ انْصَرَفَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فَأَخْبَرَاهُ، فَقَالَ: ((أَيُّكُمَا قَتَلَهُ؟ هَلْ مَسَحْتُمَا سَيْفَيْكُمَا؟)) قَالَا: لَا. قَالَ: فَنَظَرَ فِيهِمَا، فَقَالَ: ((كِلَاكُمَا قَتَلَهُ، سَلْبُهُ لِمُعَاذِ بْنِ عَمْرِوِ بْنِ الْجَمُوحِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے ابوجہل کے قتل کے واقعے میں مروی ہے کہ پھر وہ دونوں اپنی اپنی تلواریں لے کر ابوجہل کی طرف ایک دوسرے سے آگے بڑھے حتیٰ کہ اسے قتل کر دیا۔ اس کے بعد وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو (ابوجہل کے قتل کی) خبر دی۔ آپ نے دریافت فرمایا: ’’تم دونوں میں سے کس نے اسے قتل کیا؟ کیا تم نے اپنی اپنی تلواریں صاف کر لی ہیں؟‘‘ دونوں بولے: نہیں۔ عبدالرحمن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر آپ نے ان دونوں کی تلواروں کو دیکھا اور فرمایا: ’’تم دونوں نے اسے قتل کیا ہے۔‘‘ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوجہل کے ساز و سامان کا معاذ بن عمرو بن جموح کے حق میں فیصلہ فرمایا۔ (بخاری و مسلم)

1102

Bulugh al-Maram #1102

Da'if

وَعَنْ مَكْحُولٍ; - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - نَصَبَ الْمَنْجَنِيقَ عَلَى أَهْلِ الطَّائِفِ - أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ فِي ((الْمَرَاسِيلِ)) وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَوَصَلَهُ الْعُقَيْلِيُّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ عَنْ عَلِيٍّ - رضي الله عنه.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مکحول سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل طائف پر منجنیق نصب کی۔ (اسے ابوداود نے اپنی مراسیل میں بیان کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔ اور عقیلی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ضعیف سند کے ساتھ اسے موصول قرار دیا ہے۔)

1103

Bulugh al-Maram #1103

Sahih

وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - دَخَلَ مَكَّةَ وَعَلَى رَأْسِهِ الْمِغْفَرُ، فَلَمَّا نَزَعَهُ جَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: ابْنُ خَطَلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ، فَقَالَ: ((اقْتُلُوهُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو اس وقت آپ کے سر پر خود تھا۔ جب آپ نے اسے سر سے اتارا تو آپ کے پاس ایک آدمی آیا‘ اس نے کہا کہ ابن خطل کعبہ کے پردوں کے ساتھ چمٹا ہوا ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’اسے قتل کر دو۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1104

Bulugh al-Maram #1104

Da'if

وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ; - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَتَلَ يَوْمَ بَدْرٍ ثَلَاثَةً صَبْرًا. أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ فِي ((الْمَرَاسِيلِ)) وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے روز تین آدمیوں کو باندھ کر قتل کیا۔(اسے ابوداود نے اپنی مراسیل میں نقل کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔)

1105

Bulugh al-Maram #1105

Sahih

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ - رضي الله عنه: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فَدَى رَجُلَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ بِرَجُلٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ. أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ. وَأَصْلُهُ عِنْدَ مُسْلِمٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مسلمان مردوں کے عوض ایک مشرک مرد فدیے میں دیا ۔ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے۔ اور اس کی اصل مسلم میں ہے۔)

1106

Bulugh al-Maram #1106

Da'if

وَعَنْ صَخْرِ بْنِ الْعَيْلَةِ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((إِنَّ الْقَوْمَ إِذَا أَسْلَمُوا؛ أَحْرَزُوا دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ)). أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت صخـر بـن عیلــہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب لوگ اسلام قبول کرلیتے ہیں تو اپنے خون اور اپنے مال محفوظ کر لیتے ہیں۔‘‘(اسے ابوداود نے روایت کیا اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔)

1107

Bulugh al-Maram #1107

Sahih

وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعَمٍ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ فِي أُسَارَى بَدْرٍ: ((لَوْ كَانَ الْمُطْعِمُ بْنُ عَدِيٍّ حَيًّا، ثُمَّ كَلَّمَنِي فِي هَؤُلَاءِ النَّتْنَى لَتَرَكْتُهُمْ لَهُ)). رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسیران بدر کے متعلق فرمایا: ’’اگر مطعم بن عدی بقید حیات ہوتا‘ پھر وہ مجھ سے ان بدبوداروں کے متعلق سفارش کرتا تو میں انھیں اس کی خاطر چھوڑ دیتا۔‘‘ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

1108

Bulugh al-Maram #1108

Sahih

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: أَصَبْنَا سَبَايَا يَوْمَ أَوْطَاسٍ لَهُنَّ أَزْوَاجٌ، فَتَحَرَّجُوا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: {وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ} [النساء: 24]. أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اوطاس کے دن کچھ قیدی عورتیں ہمارے ہاتھ لگیں جن کے شوہر زندہ تھے۔ مسلمانوں نے ان سے مباشرت کو باعث حرج سمجھا تو اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَالْمُحْصَنٰتِ مِنَ النِّسَآئِ اِلاَّ مَامَلَکَتْ اَیْمَانُکُمْ ﴾ ’’تم پر شادی شدہ عورتیں حرام ہیں‘ مگر وہ جو تمھاری لونڈیاں ہوں۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1109

Bulugh al-Maram #1109

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - سَرِيَّةٍ وَأَنَا فِيهِمْ، قِبَلَ نَجْدٍ، فَغَنِمُوا إِبِلًا كَثِيرَةً، فَكَانَتْ سُهْمَانُهُمْ اثْنَيْ عَشَرَ بَعِيرًا، وَنُفِّلُوا بَعِيرًا بَعِيرًا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجد کی طرف ایک سریہّ روانہ فرمایا‘ میں بھی اس میں موجود تھا۔ سریہّ میں شریک مجاہدین نے بہت سے اونٹ مال غنیمت میں حاصل کیے۔ ان میں سے ہر ایک کے حصے میں بارہ بارہ اونٹ آئے ۔ پھر انھیں ایک ایک اونٹ زائد دیا گیا۔ (بخاری و مسلم)

1110

Bulugh al-Maram #1110

Sahih

وَعَنْهُ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَوْمَ خَيْبَرَ لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ، وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَاللَّفْظُ لِلْبُخَارِيِّ.وَلِأَبِي دَاوُدَ: أَسْهَمَ لِرَجُلٍ وَلِفَرَسِهِ ثَلَاثَةَ أَسْهُمٍ: سَهْمَيْنِ لِفَرَسِهِ، وَسَهْمًا لَهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے روز گھوڑے کے لیے دو حصے اور پیدل کے لیے ایک حصہ تقسیم کیا۔ (بخاری و مسلم‘ الفاظ بخاری کے ہیں۔) ابوداود کی روایت میں ہے کہ آپ نے ایک مرد اور اس کے گھوڑے کے لیے تین حصے مقرر کیے۔ دو حصے اس کے گھوڑے کے اور ایک حصہ اس کا اپنا۔

1111

Bulugh al-Maram #1111

Sahih

وَعَنْ مَعْنِ بْنِ يَزِيدَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((لَا نَفْلَ إِلَّا بَعْدَ الْخُمُسِ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَصَحَّحَهُ الطَّحَاوِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معن بن یزید رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ’’نفل (زائد حصہ) خمس کے بعد ہی ہوتا ہے۔‘‘ (اسے احمد اور ابوداود نے روایت کیا ہے اور طحاوی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

1112

Bulugh al-Maram #1112

Hasan

وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةٍ - رضي الله عنه - قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - نَفَّلَ الرُّبْعَ فِي الْبَدْأَةِ، وَالثُّلُثَ فِي الرَّجْعَةِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ الْجَارُودِ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے سفر کے آغاز میں حملہ کرنے پر چوتھا حصہ بطور نفل عطا فرمایا اور (غزوے سے) واپسی کے وقت حملہ کرنے پر تیسرا حصہ دیا۔ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے‘ نیز ابن جارود‘ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔)

1113

Bulugh al-Maram #1113

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يُنَفِّلُ بَعْضَ مَنْ يَبْعَثُ مِنَ السَّرَايَا لِأَنْفُسِهِمْ خَاصَّةً، سِوَى قَسْمِ عَامَّةِ الْجَيْشِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بعض جہادی دستوں کو بالخصوص غنیمت کے حصے کے علاوہ کچھ مزید دیا کرتے تھے۔ یہ عام لشکر کی تقسیم میں شامل نہیں ہوتا تھا۔ (بخاری و مسلم)

1114

Bulugh al-Maram #1114

Sahih

وَعَنْهُ رضی اللہ عنہ [قَالَ]: كُنَّا نُصِيبُ فِي مَغَازِينَا الْعَسَلَ وَالْعِنَبَ، فَنَأْكُلُهُ وَلَا نَرْفَعُهُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ. وَلِأَبِي دَاوُدَ: فَلَمْ يُؤْخَذْ مِنْهُمْ الْخُمُسُ. وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہی سے روایت ہے کہ ہمیں غزوات میں شہد اور انگور ہاتھ آتے تو انھیں کھا پی لیتے تھے اور انھیں اٹھا کر نہیں لے جاتے تھے۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔) اور ابوداود کی روایت میں ہے کہ ان سے خمس وصول نہیں کیا جاتا تھا۔ (ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔)

1115

Bulugh al-Maram #1115

Sahih

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: أَصَبْنَا طَعَامًا يَوْمَ خَيْبَرَ، فَكَانَ الرَّجُلُ يَجِيءُ، فَيَأْخُذُ مِنْهُ مِقْدَارَ مَا يَكْفِيهِ، ثُمَّ يَنْصَرِفُ. أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ الْجَارُودِ، وَالْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خیبر کے روز ہمیں کچھ غلہ ہاتھ آیا‘ تو آدمی آتا‘ اس میں سے اپنی ضرورت کے مطابق حاصل کر لیتا اور پھر واپس چلا جاتا۔ (اسے ابوداود نے نقل کیا ہے‘ نیز ابن جارود اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

1116

Bulugh al-Maram #1116

Hasan

وَعَنْ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَرْكَبُ دَابَّةً مِنْ فَيْءِ الْمُسْلِمِينَ، حَتَّى إِذَا أَعْجَفَهَا رَدَّهَا فِيهِ، وَلَا يَلْبَسُ ثَوْبًا مِنْ فَيْءِ الْمُسْلِمِينَ حَتَّى إِذَا أَخْلَقَهُ رَدَّهُ فِيهِ)). أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالدَّارِمِيُّ، وَرِجَالُهُ لَا بَأْسَ بِهِمْ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو کوئی اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ مسلمانوں کے (مشترک) مال غنیمت کی سواری پر اس طرح سواری نہ کرے کہ جب اسے کمزور کر دے تو اسے مال غنیمت میں واپس کر دے۔ اور مسلمانوں کے (مشترک) مال غنیمت سے کوئی کپڑا اس طرح نہ پہنے کہ جب اسے بوسیدہ اور پرانا کر دے تو اسے مال غنیمت میں واپس کردے۔‘‘ (اسے ابوداود اور دارمی نے روایت کیا ہے۔ اور اس کے راوی ایسے ہیں جن میں کوئی حرج نہیں۔)

1117

Bulugh al-Maram #1117

Hasan

وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: ((يُجِيرُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ بَعْضُهُمْ)). أَخْرَجَهُ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ. وَلِلْطَيَالِسِيِّ: مِنْ حَدِيثِ عَمْرِوِ بْنِ الْعَاصِ: ((يُجِيرُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ أَدْنَاهُمْ)). وَفِي ((الصَّحِيحَيْنِ)): عَنْ عَلِيٍّ [رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ]: ((ذِمَّةُ الْمُسْلِمِينَ وَاحِدَةٌ يَسْعَى ِبهَا أَدْنَاهُمْ)). زَادَ ابْنُ مَاجَه مِنْ وَجْهٍ آخَرَ: ((يُجِيرُ عَلَيْهِمْ أَقْصَاهُمْ)))). وَفِي ((الصَّحِيحَيْنِ)) مِنْ حَدِيثٍ أَمِ هَانِئٍ: ((قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’مسلمانوں میں سے ک??ئی بھی ان کی طرف سے امان (پناہ) دینے کا مجاز ہے۔‘‘ (اس روایت کو ابن ابی شیبہ اور احمد نے نقل کیا ہے۔ اور اس کی سند میں ضعف ہے۔) اور مسند طیالسی میں حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: ’’مسلمانوں کا ادنیٰ آدمی بھی ان کی طرف سے امان دے سکتا ہے۔‘‘ اور صحیحین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے: ’’تمام مسلمانوں کی پناہ ایک ہی ہے۔ ان میں سے ادنیٰ آدمی بھی پناہ دے سکتا ہے۔‘‘ ابن ماجہ نے ایک اور سند سے یہ اضافہ نقل کیا ہے: ’’ان کا بہت دور کا آدمی بھی پناہ دے سکتا ہے۔‘‘ اور صحیحین میں ام ہانی رضی اللہ عنہا کی روایت میں ہے: (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ’’ہم نے بھی اسے امان دی جسے تو نے امان دی۔‘‘

1118

Bulugh al-Maram #1118

Sahih

وَعَنْ عُمَرَ - رضي الله عنه - أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((لَأُخْرِجَنَّ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ، حَتَّى لَا أَدَعَ إِلَّا مُسْلِمًا)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’میں یہود و نصاریٰ کو جزیرۃ العرب سے باہر نکال کر دم لوں گا۔ یہاں تک کہ (عرب میں) مسلمان کے سوا کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔‘‘(اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1119

Bulugh al-Maram #1119

Sahih

وَعَنْهُ رضي الله عنه قَالَ: كَانَتْ أَمْوَالُ بَنِي النَّضِيرِ مِمَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ، مِمَّا لَمْ يُوجِفْ عَلَيْهِ الْمُسْلِمُونَ بِخَيْلٍ وَلَا رِكَابٍ، فَكَانَتْ لِلنَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - خَاصَّةً، فَكَانَ يُنْفِقُ عَلَى أَهْلِهِ نَفَقَةَ سَنَةٍ، وَمَا بَقِيَ يَجْعَلُهُ فِي الْكُرَاعِ وَالسِّلَاحِ، عُدَّةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ بنو نضیر کے اموال‘ ان اموال میں سے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو بغیر جنگ کے عطا فرمائے ہیں۔ جن پر مسلمانوں نے گھوڑے دوڑائے نہ اونٹ۔ یہ اموال بالخصوص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تھے۔ آپ ان اموال میں سے اپنی بیویوں کا سال بھر کا خرچ نکالتے تھے اور جو باقی بچ رہتا اسے جہاد فی سبیل اللہ کی تیاری کے لیے گھوڑوں اور ہتھیاروں کی فراہمی میں صرف کرتے۔ (بخاری و مسلم)