Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 10 · Chapter 5

Legal Penalties

بَاب التَّعْزِيرِ وَحُكْمِ الصَّائِلِ

5 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1075

Bulugh al-Maram #1075

Sahih

عَنْ أَبِي بُرْدَةَ الْأَ نْصَارِيِّ - رضي الله عنه - أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((لَا يُجْلَدُ فَوْقَ عَشَرَةِ أَسْوَاطٍ، إِلَّا فِي حَدِّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوبردہ انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’حدود اللہ کے علاوہ کسی جرم میں دس کوڑوں سے زیادہ سزا نہ دی جائے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1076

Bulugh al-Maram #1076

Hasan

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((أَقِيلُوا ذَوِي الْهَيْئَاتِ عَثَرَاتِهِمْ إِلَّا الْحُدُودَ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ والبيهقي.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اصحاب عز و شرف کی لغزشوں سے درگزر کیا کرو‘ سوائے اس کے کہ شرعی حدود ہوں۔‘‘ (اسے احمد‘ ابوداود‘ نسائی اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔)

1077

Bulugh al-Maram #1077

Sahih

وَعَنْ عَلِيٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: مَا كُنْتُ لِأُقِيمَ عَلَى أَحَدٍ حَدًّا، فَيَمُوتُ، فَأَجِدُ فِي نَفْسِي، إِلَّا شَارِبَ الْخَمْرِ; فَإِنَّهُ لَوْ مَاتَ وَدَيْتُهُ. أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ انھوں نے فرمایا: کوئی شخص ایسا نہیں ہے کہ میں اس پر حد قائم کروں اور وہ مر جائے تو مجھے اس کا افسوس ہو‘ سوائے شرابی کے۔ چنانچہ اگر وہ مر جائے تو میں اس کی دیت ادا کروں گا۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

1078

Bulugh al-Maram #1078

Sahih

وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ)). رَوَاهُ الْأَرْبَعَةُ، وَصَحَّحَهُ التِّرْمِذِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص اپنے مال و متاع کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے وہ شہید ہے۔‘‘ (اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

1079

Bulugh al-Maram #1079

Hasan

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ [قَالَ]: سَمِعْتَ أَبِي - رضي الله عنه - يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((تَكُونُ فِتَنٌ، فَكُنْ فِيهَا عَبْدَ اللَّهِ الْمَقْتُولَ، وَلَا تَكُنْ الْقَاتِلَ)). أَخْرَجَهُ ابْنُ أَبِي خَيْثَمَةَ. وَالدَّارَقُطْنِيُّ. وَأَخْرَجَ أَحْمَدُ نَحْوَهُ: عَنْ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ - رضي الله عنه.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن خباب سے روایت ہے کہ میں نے اپنے والد کو بیان کرتے سنا‘ وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے : (’’میرے بعد) فتنے رونما ہوں گے۔ اے اللہ کے بندے! تو ان (فتنوں کے دور) میں مقتول بن جانا‘ قاتل نہ بننا۔‘‘ (اسے ابن أبي خیثمہ اور دارقطنی نے بیان کیاہے اور احمد نے اسی جیسی روایت خالد بن عرفطہ سے بیان کی ہے۔)