Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 75 · Chapter 4251

مکاتب کرنے کا بیان۔

مکاتب کی وراثت اور اس کی ولاء کا بیان

6 hadiths in this chapter

21752

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21752

Sahih

(۲۱۷۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ قُلْنَا لاِبْنِ طَاوُسٍ: کَیْفَ کَانَ أَبُوکَ یَقُولُ فِی الرَّجُلِ یُکَاتِبُ الرَّجُلَ ثُمَّ یَمُوتُ فَتَرِثُ ابْنَتُہُ ذَلِکَ الْمُکَاتَبَ فَیُؤَدِّی کِتَابَتَہُ ثُمَّ یُعْتَقُ ثُمَّ یَمُوتُ قَالَ کَانَ یَقُولُ وَلاَؤُہُ لَہَا وَیَقُولُ مَا کُنْتُ أَظُنُّ أَنْ یُخَالِفَ عَنْ ذَلِکَ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ وَیَعْجَبُ مِنْ قَوْلِہِمْ لَیْسَ لَہَا وَلاَئٌ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٤٦) ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے ابن طاؤس سے کہا کہ آپ کے والد کیا فرماتے ہیں کہ جب آدمی غلام سے مکاتبت کرتا ہے، پھر وہ فوت ہوجاتا ہے۔ اس مکاتبت کی بچی وارث ہوگی، وہ اپنی کتابت اس کو ادا کرے گا۔ پھر وہ آزاد کیا جائے گا، پھر وہ فوت ہوجاتا ہے، فرماتے ہیں : ولاء اس بچی کی ہوگی۔ میرا گمان ہے کہ کوئی بھی اس کی مخالفت نہ کرے گا اور ان کے قول سے تعجب ہے کہ اس کی ولاء نہ ہوگی۔

21753

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21753

Sahih

(۲۱۷۴۷) وَبِإِسْنَادِہِ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ قُلْتُ لِعَطَائٍ : رَجُلٌ تُوُفِّیَ وَتَرَکَ ابْنَیْنِ لَہُ وَتَرَکَ مُکَاتَبًا فَصَارَ الْمُکَاتَبُ لأَحَدِہِمَا ثُمَّ قَضَی کِتَابَتَہُ لِلَّذِی صَارَ لَہُ فِی الْمِیرَاثِ ثُمَّ مَاتَ الْمُکَاتَبُ مَنْ یَرِثُہُ؟ قَالَ یَرِثَانِہِ جَمِیعًا وَقَالَہَا عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ قَالَ عَطَائٌ رَجَعَ وَلاَؤُہُ إِلَی الَّذِی کَاتَبَہُ فَرَدَّدْتُہَا عَلَیْہِ وَقَالَ ذَلِکَ غَیْرَ مَرَّۃٍ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَبِقَوْلِ عَطَائٍ وَعَمْرِو بْنِ دِینَارٍ نَقُولُ فِی الْمُکَاتَبِ یُکَاتِبُہُ الرَّجُلُ ثُمَّ یَمُوتُ السَّیِّدُ ثُمَّ یُؤَدِّی الْمُکَاتَبُ فَیَعْتِقُ بِالْکِتَابَۃِ أَنَّ وَلاَئَ ہُ لِلَّذِی عَقَدَ کِتَابَتَہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَلَمْ یَقُلْ بِقَوْلِہِ فِی قِسْمَۃِ الْمُکَاتَبِ قَالَ مِنْ قِبَلِ أَنَّ الْقَسْمَ بَیْعٌ وَبَیْعُ الْمُکَاتَبِ لاَیَجُوزُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٤٧) ابن جریج فرماتی ہیں کہ میں نے عطاء سے کہا : ایک آدمی فوت ہوگیا، اس نے دو بیٹے اور ایک مکاتب کو چھوڑا۔ پھر مکاتب دونوں میں سے ایک کے حصہ میں آیا۔ اس نے اپنی کتابت ادا کی۔ پھر مکاتب فوت ہوگیا۔ اس کا وارث کون ہوگا ؟ فرماتے ہیں : وہ دونوں اس کے وارث ہیں اس کی ولاء اس کی طرف لوٹے گی جس نے اس سے کتابت کی تھی۔ میں نے اس پر لوٹا دی ہے۔ امام شافعی (رح) نے فرمایا : عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ ایک شخص نے مکاتبت کی۔ پھر مالک فوت ہوگیا۔ پھر مکاتب نے اپنی کتابت ادا کر کے آزادی حاصل کی تو ولاء اس کی ہوگی جس نے کتابت کی بنیاد رکھی۔ شیخ (رح) فرماتے ہیں : مکاتب کی تقسیم ہونا چاہیے کیونکہ تقسیم تو بیع ہے جبکہ مکاتب کی بیع درست نہیں ہے۔

21754

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21754

Sahih

(۲۱۷۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَصْبَہَانِیُّ أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِیسَی أَنْبَأَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِی سُلَیْمَانَ عَنْ عَطَائٍ فِی الرَّجُلِ یَمُوتُ وَلَہُ عَبْدٌ مُکَاتَبٌ وَلِلْمُتَوَفَّی بَنُونَ وَبَنَاتٍ قَالَ : یَرِثُونَ مِمَّا عَلَی ظَہْرِہِ النِّسَائُ وَالرِّجَالُ وَلاَ تَرِثُ النِّسَائُ مِنَ الْوَلاَئِ إِلاَّ مَا کَاتَبْنَ أَوْ أَعْتَقْنَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٤٨) عبدالملک بن سلیمان حضرت عطاء سے ایک آدمی کے بارے میں نقل فرماتے ہیں کہ وہ فوت ہوگیا، اس کا مکاتب غلام تھا، فوت ہونے والے کے بیٹے اور بیٹیاں تھیں تو ظاہری طور پر عورتیں اور مرد ورثاء ہوں گے، لیکن عورتیں صرف کتابت یا آزاد کرنے کی صورت میں وارث ہوسکتی ہیں۔

21755

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21755

Sahih

(۲۱۷۴۹) قَالَ وَأَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ وَأَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالاَ فِی الرَّجُلِ یُکَاتِبُ مَمْلُوکَہُ ثُمَّ یَمُوتُ وَیَتْرُکُ بَنِینَ رِجَالاً وَنِسَائً فَیُؤَدِّی الْمُکَاتَبُ إِلَیْہِمْ کِتَابَتَہُ قَالاَ : الْوَلائُ لِلرِّجَالِ دُونَ النِّسَائِ ۔ وَکَانَ ابْنُ شِہَابٍ یَقُولُ ذَلِکَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٤٩) سعید بن مسیب اور ابو سلمہ بن عبدالرحمن دونوں ایک آدمی کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو اپنے غلام سے مکاتبت کرتا ہے، پھر فوت ہوجاتا ہے اور اپنے بعد بیٹے اور عورت چھوڑتا ہے تو مکاتب اپنی کتابت ان کو ادا کرتا ہے۔ فرماتے ہیں کہ ولاء صرف مردوں کو ملے گی عورتوں کو نہیں۔

21756

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21756

Sahih

(۲۱۷۵۰) قَالَ وَأَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَنْبَأَنَا سُفْیَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ فِی رَجُلٍ کَاتَبَ عَبْدًا لَہُ ثُمَّ مَاتَ الرَّجُلُ الَّذِی کَاتَبَ وَتَرَکَ رِجَالاً وَنِسَائً قَالَ : لَیْسَ لِلنِّسَائِ مِنْ وَلاَئِ الْمُکَاتَبِ شَیْئٌ وَالْمِیرَاثُ بَیْنَہُمْ یَعْنِی الرِّجَالَ وَالنِّسَائَ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٥٠) ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنے غلام سے کتابت کی۔ مکاتبت کرنے والا شخص مرگیا، اس نے اپنے مرد اور عورتیں چھوڑیں۔ فرماتے ہیں کہ مکاتب کی ولاء سے عورتوں کو کچھ بھی نہ ملے گا۔ لیکن میراث مردوں اور عورتوں میں تقسیم ہوگی۔

21757

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21757

Sahih

(۲۱۷۵۱) قَالَ وَأَنْبَأَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَنْبَأَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَیْقٍ عَنِ الْمُغِیرَۃِ قَالَ سَأَلْتُ إِبْرَاہِیمَ عَنْ رَجُلٍ تُوُفِّیَ وَتَرَکَ مُکَاتَبًا فَأَعْتَقَ الْوَرَثَۃُ الْمُکَاتَبَ بِمَا یُصِیبَہُ مِنَ الْمِیرَاثِ لِمَنِ الْوَلائُ ؟ قَالَ لِلْمُکَاتَبِ الْمَیِّتِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٥١) مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا کہ آدمی فوت ہوجائے، اس کے مکاتب کو چھوڑا تو ورثاء نے مکاتب کو آزاد کردیا تو ولائکس کا حق ہے ؟ فرمایا : میت کا حق ہے۔