Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 75 · Chapter 4250

مکاتب کرنے کا بیان۔

مکاتب کا جرم اور اس پر سزا دینے کا بیان

4 hadiths in this chapter

21748

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21748

Sahih

(۲۱۷۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ یُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : جِنَایَۃُ الْمُکَاتَبِ فِی رَقَبَتِہِ یُبْدَأُ بِہَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٤٢) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مکاتب کا جرم اس کے ذمہ ہے، اسی سے ابتدا کی جائے گی۔

21749

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21749

Zaeef

(۲۱۷۴۳) وَبِإِسْنَادِہِ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ شُرَیْحٍ قَالَ جِرَاحَتُہُ جِرَاحَۃُ عَبْدٍ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٤٣) ابراہیم قاضی شریح سے نقل فرماتے ہیں کہ مکاتب کا زخمی کرنا اس کے غلام کے زخمی کرنے کی ماند ہے۔

21750

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21750

Zaeef

(۲۱۷۴۴) قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَوَائٍ عَنْ سَعِیدٍ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : جِرَاحَۃُ الْمُکَاتَبِ جِرَاحَۃُ عَبْدٍ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٤٤) قتادہ حضرت عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ مکاتب کا زخمی کرنا، غلام کے زخمی کرنے کی ماند ہے۔

21751

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21751

Sahih

(۲۱۷۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ قَالَ عَطَائٌ : إِذَا أُصِیبَ الْمُکَاتَبُ لَہُ قَوَدُہُ وَقَالَہَا عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ: مِنْ أَجْلِ أَنَّہُ کَأَنَّہُ مِنْ مَالِہِ یُحْرِزُہُ کَمَا یُحْرِزُ مَالَہُ؟ قَالَ نَعَمْ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ کَمَا قَالَ عَطَائٌ وَعَمْرُو بْنُ دِینَارٍ الْجِنَایَۃُ عَلَیْہِ مَالٌ مِنْ مَالِہِ لاَ یَکُونُ لِسَیِّدِہِ أَخَذَہَا بِحَالٍ إِلاَّ أَنْ یَمُوتَ قَبْلَ أَنْ یُؤَدِّیَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٤٥) ابن جریج فرماتے ہیں کہ عطاء نے کہا، جب مکاتب کو زخمی کیا گیا تو اس کا قصاص ہے ابن جریج فرماتے ہیں کہ یہ اس کا مال ہے اس کی بھی حفاظت کرنا اس کے ذمہ تھا جیسے وہ اپنے مال کی حفاظت کرتا ہے، فرمایا : ہاں۔ امام شافعی (رح) نے فرمایا : عطاء اور عمرو بن دینار فرماتے ہیں : نہ اس کے مال سے دی جائے گی اور نہ ہی اس کے مالک کو اس حالت میں پکڑ ا جائے گا۔ اگر وہ مکاتبت ادا کرنے سے پہلے فوت ہوجائے ۔