Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 75 · Chapter 4244

مکاتب کرنے کا بیان۔

کتابت کو جلدی ادا کرنا

4 hadiths in this chapter

21713

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21713

Zaeef

(۲۱۷۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ یَحْیَی الْقَرَاطِیسِیُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ سُوَیْدِ بْنِ مَنْجُوفٍ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سِیرِینَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کَاتَبَنِی أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ عَلَی عِشْرِینَ أَلْفَ دِرْہَمٍ فَکُنْتُ فِیمَنْ فَتَحَ تُسْتَرَ فَاشْتَرَیْتُ رِثَّۃً فَرَبِحْتُ فِیہَا فَأَتَیْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ بِکِتَابَتِہِ فَأَبَی أَنْ یَقْبَلَہَا مِنِّی إِلاَّ نُجُومًا فَأَتَیْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ أَرَادَ أَنَسٌ الْمِیرَاثَ وَکَتَبَ إِلَی أَنَسٍ أَنِ اقْبَلْہَا مِنَ الرَّجُلِ فَقَبِلَہَا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٠٧) انس بن سیرین اپنے والد سینقل فرماتے ہیں کہ مجھ سے انس بن مالک نے ٢٠ ہزار درہم پر مکاتبت کی۔ میں بھی فاتح لوگوں میں سے تھا، میں نے سامان خریدا اور منافع کمایا۔ میں انس بن مالک کے پاس کتابت کی رقم لے کر آیا۔ انھوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا، صرف مقرر حصہ۔ میں حضرت عمر (رض) سے اس کا تذکرہ کیا تو فرمانے لگے کہ حضرت انس میراث چاہتے ہیں اور اس کو لکھا کہ اس سے قبول کرو تو انھوں نے قبول کرلیا۔

21714

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21714

Zaeef

(۲۱۷۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الإِسْفَرَائِینِیُّ حَدَّثَنَا زَاہِرُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ زِیَادٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ اللَّیْثِیُّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ أَنَّہُ حَدَّثَہُ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : اشْتَرَتْنِی امْرَأَۃٌ مِنْ بَنِی لَیْثٍ بِسُوقِ ذِی الْمَجَازِ بِسَبْعِمِائَۃِ دِرْہَمٍ ثُمَّ قَدِمْتُ الْمَدِینَۃَ فَکَاتَبَتْنِی عَلَی أَرْبَعِینَ أَلْفَ دِرْہَمٍ فَأَدَّیْتُ إِلَیْہَا عَامَّۃَ ذَلِکَ قَالَ ثُمَّ حَمَلْتُ مَا بَقِیَ إِلَیْہَا فَقُلْتُ ہَذَا مَالُکِ فَاقْبِضِیہِ قَالَتْ لاَ وَاللَّہِ حَتَّی آخُذَہُ مِنْکَ شَہْرًا بِشَہْرٍ وَسَنَۃً بِسَنَۃٍ فَخَرَجَتُ بِہِ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَہُ۔ فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ادْفَعْہُ إِلَی بَیْتِ الْمَالِ ثُمَّ بَعَثَ إِلَیْہَا فَقَالَ ہَذَا مَالُکِ فِی بَیْتِ الْمَالِ وَقَدْ عَتَقَ أَبُو سَعِیدٍ فَإِنْ شِئْتِ فَخُذِی شَہْرًا بِشَہْرٍ وَسَنَۃً بِسَنَۃٍ قَالَ فَأَرْسَلَتْ فَأَخَذَتْہُ قَالَ أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ : ہَذَا حَدِیثٌ حُسْنٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٠٨) سعید بن ابی سعید مقبری اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ بنو لیث کی ایک عورت نے ذی المحاز بازار میں مجھے سات سو درہم کا خرید لیا۔ پھر میں مدینہ آیا، اس نے ٤٠ ہزار درہم میں مجھ سے مکاتبت کرلی۔ میں نے اسی سال ادا کردی۔ پھر باقی ماندہ اٹھا کر اس کے پاس لے گیا کہ اپنا مال قبضہ میں لے لو۔ وہ کہنے لگی : اللہ کی قسم ! میں مہینہ اور سال کے حساب سے لوں گی۔ میں نے جا کر حضرت عمر بن خطاب (رض) کے سامنے تذکرہ کیا تو فرمانے لگے : مال بیت المال میں جمع کرا دو اور اس کو پیغام دیا کہ تیرا مال بیت المال ہے اور ابو سعید آزاد ہے۔ اگر تو چاہے تو مہینہ اور سال کے اعتبار سے حاصل کرتی رہنا، فرماتے ہیں کہ اس نے پھر مال حاصل کرلیا۔

21715

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21715

Zaeef

(۲۱۷۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّد بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زُہَیْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ ہَاشِمٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ إِسْرَائِیلَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ عَنْ أَبِی بَکْرٍ : أَنَّ رَجُلاً کَاتَبَ غُلاَمًا لَہُ فَنَجَّمَہَا نُجُومًا فَأَتَی بِمُکَاتَبَتِہِ کُلِّہَا فَأَبَی أَنْ یَأْخُذَہَا إِلاَّ نُجُومًا فَأَتَی الْمُکَاتَبُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَأَرْسَلَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِلَی مَوْلاَہُ فَجَائَ فَعَرَضَ عَلَیْہِ فَأَبَی أَنْ یَأْخُذُہَا فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَإِنِّی أَطْرَحُہَا فِی بَیْتِ الْمَالِ وَقَالَ لِلْمَوْلَی خُذْہَا نُجُومًا وَقَالَ لِلْمُکَاتَبِ اذْہَبْ حَیْثُ شِئْتَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٠٩) ابوبکر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے غلام سے مقررہ حصہ پر مکاتبت کرلی، وہ اپنی مکمل مکاتبت لے کر آگیا، اس نے لینے سے انکار کردیا، وہ حضرت عمر (رض) کے پاس آیا تو حضرت عمر (رض) نے اس کے آقا کو بلایا اور قیمت پیش کی تو اس نے لینے سے انکار کردیا۔ حضرت عمر (رض) فرمانے لگے : میں بیت المال میں جمع کروا دیتا ہوں۔ اور مالک سے کہا : اپنا مقرر کردہ حصہ لو اور مکاتب سے کہا : جاؤ جہاں تمہارا دل چاہے۔

21716

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21716

Sahih

(۲۱۷۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَی عَنِ ابْنِ الْمُبَارَکِ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ : أَنَّ مُکَاتَبًا قَالَ لِمَوْلاَہُ خُذْ مِنِّی مُکَاتَبَتَکَ قَالَ لاَ إِلاَّ نُجُومًا فَأَتَی عُثْمَانَ بْنَ عَفَّان رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ فَدَعَاہُ فَقَالَ خُذْ مُکَاتَبَتَکَ فَقَال لاَ إِلاَّ نُجُومًا فَقَالَ لَہُ ہَاتِ الْمَالَ فَجَائَ بِہِ فَکَتَبَ لَہُ عِتْقَہُ وَقَالَ أَلْقِہِ فِی بَیْتِ الْمَالِ فَأَدْفَعُہُ إِلَیْکَ نُجُومًا فَلَمَّا رَأَی ذَلِکَ أَخَذَہُ۔ وَقَالَ ابْنُ الْمُبَارَکِ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ نَحْوَہُ کَذَا قَالَ عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧١٠) ابن عون محمد سے نقل فرماتے ہیں کہ مکاتب نے اپنے آقا سے کہا : اپنی مکاتبت کی رقم وصول کرلو۔ اس نے کہا : صرف مقرر شدہ حصہ۔ وہ حضرت عثمان (رض) کے پاس آیا اور اس کا تذکرہ کیا تو انھوں نے مالک کو بلوایا۔ اور فرمایا : اپنی مکاتبت حاصل کرلو۔ اس نے انکار کردیا کہ صرف مقرر شدہ حصہ لوں گا۔ حضرت عثمان (رض) نے مال منگوایا اور بیت المال میں ڈال دیا، اس کو آزاد کردیا اور کہا میں تیرا حصہ ادا کروں گا، جب اس نے یہ دیکھا تو پھر مال لے لیا۔