Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 75 · Chapter 4243

مکاتب کرنے کا بیان۔

مکاتب کی اولاد اپنی لونڈی سے، مکاتبہ کی اولاد اپنے خاوند سے

8 hadiths in this chapter

21705

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21705

Zaeef

(۲۱۶۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : وَلَدُہَا بِمَنْزِلَتِہَا یَعْنِی الْمُکَاتَبَۃَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٦٩٩) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ مکاتبہ کی اولاد اس کے مرتبہ میں ہے۔

21706

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21706

Sahih

(۲۱۷۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَنْبَأَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَنْبَأَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَیُّوبَ السَّخْتِیَانِیِّ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ بَیْعِ وَلَدِ الْمُکَاتَبَۃِ فَقَالَ وَلَدُہَا مِنْہَا إِنْ عَتَقَتْ عَتَقَ وَإِنْ رَقَّتْ رَقَّ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٠٠) ابن سیرین کہتے ہیں کہ قاضی شریح سے مکاتبہ کی اولاد کی بیع کے متعلق سوال کیا گیا تو فرمایا : اولاد اسیجیسی ہے اگر مکاتبہ آزاد ہے تو اولاد بھی آزاد ہے، اگر وہ غلام ہے تو اولاد بھی غلام ہے۔

21707

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21707

Sahih

(۲۱۷۰۱) قَالَ وَحَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الْمُغِیرَۃِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ یُبَاعُ وَلَدُہَا لِلْعِتْقِ تَسْتَعِینُ بِہِ الأُمُّ فِی مُکَاتَبَتِہَا وَقَوْلُ شُرَیْحٍ أَحَبُّ إِلَی سُفْیَانَ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٠١) ابراہیم فرماتے ہیں کہ مکاتبہ اپنی کتابت کی مدد کے لیے اپنی اولاد کو فروخت کرے، لیکن قاضی شریح کا قول سفیان کو زیادہ پسند ہے۔

21708

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21708

Zaeef

(۲۱۷۰۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَنْبَأَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ قُلْتُ لِعَطَائٍ الْمُکَاتَبُ لاَ یَشْتَرِطُ أَنَّ مَا وَلَدَتْ مِنْ وَلَدٍ فَإِنَّہُ فِی کِتَابَتِی ثُمَّ تُولَدُ قَالَ ہُمْ فِی کِتَابَتِہِ۔ وَقَالَ ذَلِکَ عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٠٢) ابن جریج نے عطاء سے کہا کہ مکاتب شرط نہ رکھے کہ اس کی اولاد بھی میری کتابت میں ہوگی، لیکن پیدائش کے بعد یہ کہہ دے۔

21709

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21709

Sahih

(۲۱۷۰۳) قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ وَأَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ : أَنَّ أُمَّہُ کُوتِبَتْ ثُمَّ وَلَدَتْ وَلَدَیْنِ ثُمَّ مَاتَتْ فَسَأَلْتُ عَنْہَا عَبْدَاللَّہِ بْنَ الزُّبَیْرِ فَقَالَ إِنْ أَقَامَا بِکِتَابَۃِ أُمِّہِمَا فَذَلِکَ لَہُمَا فَإِنْ قَضَیَاہَا عَتَقَا وَقَالَ ذَلِکَ عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٠٣) ابن ابی ملیکہ فرماتی ہیں کہ اس کی والدہ نے کتابت کی ۔ پھر اس نے دو بچے جنم دیے، پھر فوت ہوگئی۔ میں نے اس کے بارے میں عبداللہ بن زبیر سے سوال کیا تو فرمایا : اگر وہ دونوں اپنی ماں کی کتابت کے وقت موجود تھے تو اس کے حکم میں ہیں، ان دونوں کی آزاد کا فیصلہ ہوگا۔

21710

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21710

Zaeef

(۲۱۷۰۴) قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ وَقَالَ عَطَائُ بْنُ أَبِی رَبَاحٍ إِنْ کَاتَبَ وَلاَ وَلَدَ لَہُ ثُمَّ وَلَدَ لَہُ مِنْ سَرِیَّۃٍ لَہُ فَمَاتَ أَبُوہُمْ لَمْ یُوضَعْ عَنْہُمْ شَیْئٌ وَکَانُوا عَلَی کِتَابَۃِ أَبِیہِمْ إِنْ شَائُ وا وَإِنْ أَحَبُّوا مُحِیَتْ کِتَابَۃُ أَبِیہِمْ وَکَانُوا عَبِیدًا لَہُ کَذَا قَالُوا وَنَحْنُ نَقُولُ إِذَا مَاتَ الْمُکَاتَبُ أَوِ الْمُکَاتَبَۃُ قَبْلَ أَدَائِ مَالِ الْکِتَابَۃِ مَاتَا رَقِیقَیْنِ وَأَوْلاَدُہُمَا رَقِیقٌ اسْتِدْلاَلاً بِمَا مَضَی فِی الْمُکَاتَبِ أَنَّہُ عَبْدٌ مَا بَقِیَ عَلَیْہِ دِرْہَمٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٠٤) عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں کہ اگر اس نے مکاتبت کی اور اولاد نہ تھی۔ پھر لونڈی سے اولاد ہوگئی۔ باپ فوت ہوگیا تو قیمت کم نہ کی جائے گی۔ وہ اپنے باپ کی مکاتبت پر ہی رہے گی۔ اگر چاہے تو کتابت ختم کردی جائے اور وہ غلام رہیں۔ اس لیے ہم کہتے ہیں کہ جب مکاتب یا مکاتبہ اپنی رقم ادا کیے بغیر فوت ہوجائیں تو غلام ہی رہیں گے۔ ان کی اولاد بھی غلام ہوگی۔ استدلال اس حدیث سے ہے کہ اگر اس کے ذمہ ایک درہم بھی باقی ہوگا وہ غلام ہی ہے۔

21711

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21711

Sahih

(۲۱۷۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ قُلْتُ لِعَطَائٍ رَجُلٌ کَاتَبَ عَبْدًا لَہُ وَقَاطَعَہُ فَکَتَمَہُ مَالاً لَہُ وَعَبِیدًا وَمَالاً غَیْرَ ذَلِکَ قَالَ ہُوَ لِلسَّیِّدِ وَقَالَہَا عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ وَسُلَیْمَانُ بْنُ مُوسَی۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٠٥) ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے عطاء سے کہا : ایک آدمی نے اپنے غلام سے مکاتبت کی، پھر ختم کر کے اس کا مال چھپالیا، حالانکہ اس کے غلام کا اور مال بھی تھا۔ فرماتے ہیں : یہ اس کے مالک کا ہوگا۔

21712

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21712

Sahih

(۲۱۷۰۶) وَبِإِسْنَادِہِ قَالَ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ قُلْتُ لِعَطَائٍ فَإِنْ کَانَ السَّیِّدُ قَدْ سَأَلَہُ مَالَہُ فَکَتَمَہُ قَالَ ہُوَ لِسَیِّدِہِ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ قُلْتُ لِعَطَائٍ فَکَتَمَہُ وَلَدًا لَہُ مِنْ أَمَۃٍ لَہُ أَوْ لَمْ یَسْأَلْہُ قَالَ ہُوَ لِسَیِّدِہِ وَقَالَہَا عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ وَسُلَیْمَانُ بْنُ مُوسَی قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ قُلْتُ لَہُ أَرَأَیْتَ إِنْ کَانَ سَیِّدُہُ قَدْ عَلِمَ بِوَلَدِ الْعَبْدِ فَلَمْ یَذْکُرْہُ السَّیِّدُ وَلاَ الْعَبْدُ عِنْدَ الْکِتَابَۃِ قَالَ فَلَیْسَ فِی کِتَابَتِہِ ہُوَ مَالُ سَیِّدِہِمَا وَقَالَہَا عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٧٠٦) ابن جریج کہتے ہیں : میں نے عطاء سے کہا : اگر مالک نے غلام سے مال کا سوال کیا اور اس نے چھپالیا تو فرمایا : وہ مالک کا ہے۔ ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے عطاء سے سوال کیا : اگر اس نے لونڈی کا بچہ چھپالیا یا اس کے بارے سوال نہ ہوا تو فرمایا : وہ بھی مالک کا ہے۔ ابن جریج کہتے ہیں : اگر مالک کو غلام کے بچے کا علم ہو لیکن کتابت کے وقت اس کا تذکرہ نہیں ہوا۔ فرماتے ہیں : یہ بھی مالک کا مال ہے۔