Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 75 · Chapter 4223

مکاتب کرنے کا بیان۔

جو کہتا ہے کہ مضبوط اور امانت دار غلام سے مکاتبت کرنا ضروری ہے لیکن بعض کہتے ہیں کہ زبردستی نہ کی جائے یہ جائز ہے لازم نہیں

4 hadiths in this chapter

21621

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21621

Sahih

(۲۱۶۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَنْبَأَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَنْبَأَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : أَرَادَنِی سِیرِینُ عَلَی الْمُکَاتَبَۃِ فَأَبَیْتُ عَلَیْہِ فَأَتَی عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ فَأَقْبَلَ عَلَیَّ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَعْنِی بِالدِّرَّۃِ فَقَالَ کَاتِبْہُ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٦١٥) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ سیرین نے مجھ سے مکاتبت کا ارادہ کیا۔ میں نے انکار کردیا، وہ حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس گیا اور ان سے تذکرہ کیا تو حضرت عمر (رض) کوڑا لے کر میرے پاس آئے اور کہنے لگے : مکاتبت کرو۔

21622

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21622

Sahih

(۲۱۶۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ قُلْتُ لِعَطَائٍ أَوَاجِبٌ عَلَیَّ إِذَا عَلِمْتُ أَنَّ فِیہِ خَیْرًا أَنْ أُکَاتِبَہُ؟ قَالَ مَا أُرَاہُ إِلاَّ وَاجِبًا وَقَالَہَا عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ وَقُلْتُ لِعَطَائٍ تَأْثُرُہَا عَنْ أَحَدٍ؟ قَالَ : لاَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٦١٦) ابن جریج کہتے ہیں : میں نے عطاء سے کہا کہ کیا مکاتبت کرنا میرے اوپر لازم ہے، اگر غلام کے پاس مال ہو۔ کہنے لگے : میں واجب خیال کرتا ہوں۔ عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ میں نے عطاء سے کہا : آپ اسے کسی سے نقل کرتے ہیں ؟ فرمایا : نہیں۔

21623

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21623

Zaeef

(۲۱۶۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَنْبَأَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِہِ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لَیْسَتْ بِعَزْمَۃٍ إِنْ شَائَ کَاتَبَ وَإِنْ شَائَ لَمْ یُکَاتِبْ۔ وَرُوِّینَا مِثْلَہُ عَنِ الشَّعْبِیِّ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٦١٧) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ مکاتبت کرنا ضروری نہیں ہے، اگر چاہے تو مکاتبت کرلے اگر نہ چاہے تو نہ کرے۔

21624

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21624

Zaeef

(۲۱۶۱۸) وَفِیمَا رَوَی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ یَحْیَی عَنْ حِبَّانَ بْنِ أَبِی جَبَلَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : کُلُّ أَحَدٍ أَحَقُّ بِمَالِہِ مِنْ وَالِدِہِ وَوَلَدِہِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِینَ ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَنْبَأَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَیْدِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَۃَ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَذَکَرَہُ ہَذَا مُرْسَلٌ حِبَّانُ بْنُ أَبِی جَبَلَۃَ الْقُرَشِیُّ مِنَ التَّابِعِینَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٦١٨) حبان بن ابی جیلہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر ایک اپنے مال کا زیادہ حق دار ہے اپنی اولاد، والدین اور تمام لوگوں سے۔