Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 75 · Chapter 4222

مکاتب کرنے کا بیان۔

جو غلام کمانے کی استطاعت نہیں رکھتا اس سے مکاتبت نہ کی جائے

1 hadith in this chapter

21620

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21620

Sahih

(۲۱۶۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الأَصْبَہَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْفَرَّائُ عَنْ أَبِی لَیْلَی الْکِنْدِیِّ : أَنَّ سَلْمَانَ الْفَارِسِیَّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَرَادَ مِنْہُ مَمْلُوکٌ لَہُ أَنْ یُکَاتِبَہُ فَقَالَ أَعِنْدَکَ شَیْئٌ قَالَ لاَ قَالَ مِنْ أَیْنَ لَکَ قَالَ أَسْأَلُ النَّاسَ فَأَبَی أَنْ یُکَاتِبَہُ وَقَالَ : تُطْعِمُنِی مِنْ غُسَالَۃَ النَّاسِ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٦١٤) ابو لیلیٰ کندی فرماتے ہیں کہ سلمان فارسی (رض) سے ایک غلام نے مکاتبت کرنا چاہی تو سلمان پوچھتے ہیں کہ تیرے پاس کوئی چیز ہے ؟ کہنے لگا : نہیں۔ سلمان فارسی (رض) کہنے لگے : کہاں سے لائے گا۔ جواب دیا : لوگوں سے مانگ کر۔ سلمان فارسی (رض) نے مکاتبت کرنے سے انکار کردیا اور کہنے لگے : تو لوگوں کی میل کچیل مجھے کھلائے گا۔