Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 68 · Chapter 4060

قاضی کے اداب کا بیان

قاضی پہلے آنے والے کو مقدم کرے گا، حق بھی یہی ہے اور شریعت کا اصول بھی حضرت عائشہ (رض) سے منقول ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یا منیٰ قیام کی جگہ ہے جو پہلے آئے۔ حضرت اسمر بن مضرس (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ جو مسلمان کسی چیز کی طرف پہلے بیچ جائے وہ اسی کی ہے۔ آپ کی

1 hadith in this chapter

20490

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20490

Sahih

(۲۰۴۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قُرْقُوبٍ التَّمَّارُ بِہَمَذَانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَنْبَأَنَا شُعَیْبٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ حَدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ مِنْ أُمَّتِی زُمْرَۃٌ ہِیَ سَبْعُونَ أَلْفًا تُضِیئُ وُجُوہُہُمْ إِضَائَ ۃَ الْقَمَرِ ۔ فَقَامَ عُکَّاشَۃُ بْنُ مِحْصَنٍ الأَسَدِیُّ یَرْفَعُ نَمِرَۃً عَلَیْہِ فَقَالَ : ادْعُ لِی یَا رَسُولَ اللَّہِ أَنْ یَجْعَلَنِی مِنْہُمْ۔ فَقَالَ : اللَّہُمَّ اجْعَلْہُ مِنْہُمْ ۔ ثُمَّ قَامَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ادْعُ اللَّہَ أَنْ یَجْعَلَنِی مِنْہُمْ۔ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : سَبَقَکَ بِہَا عُکَّاشَۃُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ وَأَخْرَجَاہُ مِنْ حَدِیثِ یُونُسَ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٤٨٤) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت کے ستر ہزار آدمی جنت میں داخل ہوں گے۔ ان کے چہرے چاند کی طرح چمک رہے ہوں گے۔ عکاشہ بن محصن اسدی اپنی چادر سنبھالتے ہوئے بولے : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے لیے دعا فرمائیں اللہ مجھے ان میں سے کر دے ؟ آپ نے فرمایا : اے اللہ ! تو اس کو ان میں سے کر دے۔ پھر ایک انصاری کھڑا ہوا۔ اس نے بھی کہا : دعا کریں اللہ مجھے بھی ان میں سے کر دے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عکاشہ سبقت لے گیا۔