Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 68 · Chapter 4049

قاضی کے اداب کا بیان

تقسیم کرنے والوں کی اجرت کا بیان امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : ان کی اجرت بیت المال سے دی جائے؛کیونکہ تقسیم کرنے والے بھی حکام کی مانند ہیں۔ شیخ فرماتے ہیں : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حصے اپنی ضروریات اور لوگوں کی ضروریات کے لیے ہوئے تھے۔

2 hadiths in this chapter

20447

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20447

Zaeef

(۲۰۴۴۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ حِکَایَۃً عَنْ أَبِی بْکَرِ بْنِ عَیَّاشٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ عَنْ مُوسَی بْنِ طَرِیفٍ الأَسَدِیِّ قَالَ : دَخَلَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بَیْتَ الْمَالِ فَأَضْرَطَ بِہِ وَقَالَ لاَ أُمْسِی وَفِیکَ دِرْہَمٌ فَأَمَرَ رَجُلاً مِنْ بَنِی أَسَدٍ فَقَسَمَہُ إِلَی اللَّیْلِ فَقَالَ النَّاسُ لَوْ عَوَّضْتَہُ فَقَالَ : إِنْ شَائَ وَلَکِنَّہُ سُحْتٌ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ لاَ یَحِلُّ لأَحَدٍ أَنْ یُعْطِیَ السُّحْتَ کَمَا لاَ یَحِلُّ لأَحَدٍ أَنْ یَأْخُذَہُ وَلاَ نُرَی عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یُعْطِی شَیْئًا یَرَاہُ سُحْتًا إِنْ شَائَ اللَّہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ : رَحِمَہُ اللَّہُ إِسْنَادُہُ ضَعِیفٌ۔ مُوسَی بْنُ طَرِیفٍ لاَ یُحْتَجُّ بِہِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٤٤١) موسیٰ بن طریف اسدی فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) مسجد میں داخل ہوئے اور نہ خوش ہوئے۔ فرماتے ہیں : میں شام نہیں کروں گا کہ تیرے اندر ایک درہم بھی ہو۔ بنو اسد کے ایک آدمی کو حکم دیا اور رات تک تقسیم کردیا۔ لوگوں نے کہا : اگر آپ اس کو تبدیل کرلیتے۔ کہنے لگے : اگر اللہ چاہتا لیکن یہ ناجائز ہے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : حرام کمائی کسی کو دینا بھی جائز نہیں جیسے لینا جائز نہیں اور حضرت علی (رض) حرام چیز کسی کو نہ دیتے تھے۔

20448

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20448

Zaeef

(۲۰۴۴۲) وَقِیلَ عَنْہُ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَنْبَأَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ عَنْ مُوسَی بْنِ طَرِیفٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَسَمَ شَیْئًا فَدَعَا رَجُلاً یَحْسُبُ فَقِیلَ لَوْ أَعْطَیْتَہُ شَیْئًا۔ قَالَ : إِنْ شَائَ وَہُوَ سُحْتٌ۔ [ضعیف۔ تقدم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٤٤٢) موسیٰ بن طریف اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے کوئی چیز تقسیم کی۔ ایک آدمی کو بلایا جس کو نیک خیال کرتے تھے۔ کہا گیا : اگر آپ اس کو کچھ دے دیتے۔ فرمایا : اگر وہ چاہے ، حالانکہ یہ ناجائز ہے۔