Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 68 · Chapter 4036

قاضی کے اداب کا بیان

جو انسان اپنے باطن کی پہچان چاہتا ہے وہ کیا کرے

5 hadiths in this chapter

20402

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20402

Sahih

(۲۰۳۹۶) اسْتِدْلاَلاً بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغدَادَ أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- : یَا رَسُولَ اللَّہِ کَیْفَ أَعْلَمُ إِذَا أَحْسَنْتُ وَإِذَا أَسَأْتُ؟ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : إِذَا سَمِعْتَ جِیرَانَکَ یَقُولُونَ قَدْ أَحْسَنْتَ فَقَدْ أَحْسَنْتَ وَإِذَا سَمِعْتَہُمْ یَقُولُونَ قَدْ أَسَأْتَ فَقَدْ أَسَأْتَ ۔ [صحیح۔ اخرجہ معمر فی جامعہ ۱۹۷۴۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٣٩٦) ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میں نے اچھا یا برا کیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے ہمسائے کو سن لو اگر وہ کہے کہ آپ نے اچھا کیا تو اچھا ہے اور جب آپ ان سے سنیں کہ وہ کہتے ہیں : آپ نے برا کیا تو آپ نے برا ہی کیا ہے۔

20403

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20403

Sahih

(۲۰۳۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ کُلْثُومٍ الْخُزَاعِیِّ قَالَ : أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- رَجُلٌ فَقَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ کَیْفَ لِی أَنْ أَعْلَمَ إِذَا أَحْسَنْتُ أَنِّی قَدْ أَحْسَنْتُ وَإِذَا أَسَأْتُ أَنِّی قَدْ أَسَأْتُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِذَا قَالَ لَکَ جِیرَانُکَ قَدْ أَحْسَنْتَ فَقَدْ أَحْسَنْتَ وَإِذَا قَالَ لَکَ جِیرَانُکَ قَدْ أَسَأْتَ فَقَدْ أَسَأْتَ ۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٣٩٧) مکتومخزاعی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ! اگر میں اچھا یا برا کروں تو اس کی پہچان کیسے کرسکتا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تیرے ہمسائے کہہ دیں کہ تو نے اچھا یا برا کیا ہے تو واقعتا تو نے اچھا یا برا کیا۔

20404

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20404

Zaeef

(۲۰۳۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ أَبِی عَبَّادٍ حَدَّثَنِی ابْنُ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : کُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَمَرَّ رَجُلٌ بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَسْأَلُہُ فَقَالَ : کَیْفَ أَنْتَ یَا عَبْدَ اللَّہِ أَتَعْرِفُہُ؟ ۔ قُلْتُ : نَعَمْ۔ قَالَ : مَا اسْمُہُ؟ قُلْتُ: لاَ أَدْرِی؟ قَالَ: فَأَیْنَ مَنْزِلُہُ؟ قَالَ قُلْتُ: لاَ أَدْرِی۔ قَالَ: فَلَیْسَ ہَذِہِ بِمَعْرِفَۃٍ۔ کَذَا قَالَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٣٩٨) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا۔ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے گزرا۔ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کررہا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابن عمر (رض) ! کیا تو اس کو جانتا ہے ؟ میں نے کہا : ہاں۔ پوچھا : اس کا نام کیا ہے ؟ میں نے کہا : میں نہیں جانتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : اس کا گھر کہاں ہے ؟ میں نے کہا : میں نہیں جانتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ پہچان نہیں ہے۔

20405

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20405

Zaeef

(۲۰۳۹۹) وَرَوَاہُ أَبُودَاوُدَ فِی الْمَرَاسِیلِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ عَنِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ: مَنْ یَعْرِفُہُ؟ فَقَالَ رَجُلٌ أَنَا أَعْرِفُہُ بِوَجْہِہِ وَلاَ أَعْرِفُہُ بِاسْمِہِ قَالَ: لَیْسَتْ تِلْکَ بِمَعْرِفَۃٍ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ الْفَسَوِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ اللُّؤْلُؤِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ فَذَکَرَہُ مُرْسَلاً وَہُوَ الصَّحِیحُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٣٩٩) ابن ابینجیح فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے گزرا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : اس کو کون پہچانتا ہے ؟ ایک آدمی نے کہا : میں اس کے چہرے سے پہچانتا ہوں، لیکن اس کا نام نہیں جانتا۔ آپ نے فرمایا : یہ پہچان نہیں ہے۔

20406

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20406

Sahih

(۲۰۴۰۰) أَخْبَرَنَا الشَّرِیفُ أَبُو الْفَتْحِ الْعُمَرِیُّ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی شُرَیْحٍ الْہَرَوِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَیْدٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُسْہِرٍ عَنْ خَرَشَۃَ بْنِ الْحُرِّ قَالَ : شَہِدَ رَجُلٌ عِنْدَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِشَہَادَۃٍ فَقَالَ لَہُ : لَسْتُ أَعْرِفُکَ وَلاَ یَضُرُّکَ أَنْ لاَ أَعْرِفُکَ ائْتِ بِمَنْ یَعْرِفُکَ۔ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : أَنَا أَعْرِفُہُ قَالَ : بِأَیِّ شَیْئٍ تَعْرِفُہُ؟ قَالَ : بِالْعَدَالَۃِ وَالْفَضْلِ۔ فَقَالَ : فَہُوَ جَارُکَ الأَدْنَی الَّذِی تَعْرِفُ لَیْلَہُ وَنَہَارَہُ وَمَدْخَلَہُ وَمَخْرَجَہُ؟ قَالَ : لاَ۔ قَالَ : فَمُعَامِلُکَ بِالدِّینَارِ وَالدِّرْہَمِ اللَّذَیْنِ بِہِمَا یُسْتَدَلُّ عَلَی الْوَرَعِ؟ قَالَ : لاَ۔ قَالَ : فَرَفِیقُکَ فِی السَّفَرِ الَّذِی یُسْتَدَلُّ بِہِ عَلَی مَکَارِمِ الأَخْلاَقِ؟ قَالَ : لاَ۔ قَالَ : لَسْتَ تَعْرِفُہُ ثُمَّ قَالَ لِلرَّجُلِ : ائْتِ بِمَنْ یَعْرِفُکَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٤٠٠) خرشہ بن حر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس گواہی کے لیے آیا ۔ ان سے کہنے لگے : میں تجھے پہچانتا نہیں لیکن یہ تجھے کچھ بھی نقصان نہ دے گا۔ جب تو اپنے پہچاننے والے کو لائے گا۔ قوم کے ایک فرد نے کہا : میں جانتا ہوں۔ پوچھا : کس چیز کے ذریعے پہچانتے ہو ؟ کہنے لگا : عدالت اور فضیلت کی وجہ سے۔ فرمایا : کیا وہ تیرا قریبی ہمسایہ ہے کہ تم اس کے لیل ونہار کو جانتے ہو، اس کے نکلنے اور داخل ہونے کی جگہ کی پہچانتیہو۔ اس نے کہا : نہیں۔ فرمایا : کیا درہم و دینار کی بنا پر تقویٰ پر استدلال کرتے ہو ؟ فرمایا : نہیں۔ پوچھا کیا یہ آپ کا سفر میں ساتھی تھا کہ اچھے اخلاق پر استدلال کر رہے ہو ؟ فرمایا : نہیں۔ حضرت عمر (رض) فرمانے لگے : تو اس کو جانتا نہیں ہے۔ اس کو لاؤجو آپ کو جانتا ہو۔