Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 68 · Chapter 4027

قاضی کے اداب کا بیان

امیر کسی عورت، فاسق اور جاہل کو قاضی نہ بنائے

3 hadiths in this chapter

20368

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20368

Sahih

(۲۰۳۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِیُّ وَہِشَامُ بْنُ عَلِیٍّ فَرَّقَہُمَا قَالاَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : قَدْ نَفَعَنِی اللَّہُ بِکِلْمَۃٍ سَمِعْتُہَا مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بَعْدَ مَا کِدْتُ أَنْ أَلْحَقَ بِأَصْحَابِ الْجَمَلِ فَأُقَاتِلَ مَعَہُمْ بَلَغَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَنَّ أَہْلَ فَارِسَ مَلَّکُوا عَلَیْہِمُ ابْنَۃَ کِسْرَی فَقَالَ : لَنْ یُفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَہُمُ امْرَأَۃً ۔ لَفْظُ حَدِیثِ الْحَرْبِیِّ وَفِی رِوَایَۃِ ہِشَامٍ : مَلَّکُوا أَمْرَہُمُ امْرَأَۃً ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْہَیْثَمِ۔ [صحیح۔ بخاری ۴۴۲۵، ۷۰۹۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٣٦٢) سیدنا ابوبکرہ (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ نے مجھے اس ایک کلمہ سے فائدہ دیا جو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، جب قریب تھا کہ میں اصحابِ جمل سے ملتا اور ان کے ساتھ مل کر جہاد کرتا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خبر ملی کہ اہل فارس نے کسریٰ کی بیٹی کو اپنا حکمران بنادیا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ قوم ہرگز فلاح نہ پائے گی جنہوں نے اپنا حکمران عورت کو بنا لیا۔ (ب) ہشام کی روایت میں ہے کہ انھوں نے اپنی حکومت عورت کو سونپ دی۔

20369

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20369

Sahih

(۲۰۳۶۳) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْخَزَّازُ حَدَّثَنَا سُرَیْجُ بْنُ النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا فُلَیْحُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ ہِلاَلِ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : بَیْنَمَا النَّبِیُّ -ﷺ- جَالِسٌ فِی مَجْلِسِہِ یُحَدِّثُ الْقَوْمَ حَدِیثًا جَائَ ہُ أَعْرَابِیٌّ فَقَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ مَتَی السَّاعَۃُ وَمَضَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُحَدِّثُ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ سَمِعَ مَا قَالَ فَکَرِہَ مَا قَالَ وَقَالَ بَعْضُ لَمْ یَسْمَعْ حَتَّی إِذَا قَضَی حَدِیثَہُ قَالَ : أَیْنَ السَّائِلُ عَنِ السَّاعَۃِ؟ ۔ قَالَ : ہَذَا أَنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ قَالَ : إِذَا ضُیِّعَتِ الأَمَانَۃُ فَانْتَظِرِ السَّاعَۃَ ۔ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا إِضَاعَتُہَا؟ قَالَ : إِذَا أُسْنِدَ الأَمْرُ إِلَی غَیْرِ أَہْلِہِ فَانْتَظِرِ السَّاعَۃَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانٍ عَنْ فُلَیْحٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۹۱۔ ۶۴۹۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٣٦٣) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مجلس میں قوم کا تذکرہ فرما رہے تھے۔ ایک دیہاتی نے کہا : اے اللہ کے رسول ! قیامت کب آئے گی ؟ نبی باتوں میں مصروف رہے۔ بعض لوگوں نے کہا جنہوں نے اس کی بات سنی تھی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ناپسند فرمایا ہے اور بعض نے کہا کہ آپ نے اس کی بات سنی ہی نہیں۔ یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی بات مکمل کی۔ آپ نے فرمایا : قیامت کے بارے میں سوال کرنے والا کدھر ہے ؟ اس نے کہا : میں ہوں، اے اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا : جب امانت کا ضیاع شروع ہوجائے تو قیامت کا انتظار کرو۔ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! امانت کے ضیاع کا کیا مطلب ؟ فرمایا : جب حکومت اہل لوگوں کے سپرد کردی جائے گی تو قیامت کا انتظار کرو۔

20370

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20370

Zaeef

(۲۰۳۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْبَغْدَادِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : مَنِ اسْتَعْمَلَ عَامِلاً مِنَ الْمُسْلِمِینَ وَہُوَ یَعْلَمُ أَنَّ فِیہِمْ أَوْلَی بِذَلِکَ مِنْہُ وَأَعْلَمُ بِکِتَابِ اللَّہِ وَسُنَّۃِ نَبِیِّہِ فَقَدْ خَانَ اللَّہَ وَرَسُولَہُ وَجَمِیعَ الْمُسْلِمِینَ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٣٦٤) ابن عباس (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ جو مسلمانوں میں سے عامل بنایا گیا اور وہ جانتا ہے کہ اس سے بہتر کوئی دوسرا کتاب اللہ وسنت رسول کو جاننے والا ہی تو اس نے اللہ ، رسول اور تمام مسلمانوں سے خیانت کی ہے۔