Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 66 · Chapter 3965

قسموں کا بیان

جس نے اللہ کی نافرمانی میں نذر مانی نہ اس پر کفارہ ہے اور نہ ہی قضاء ہے، امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اللہ نے جو بحیرہ، سائبہ کے بارے میں نذر مانی جائے اس کو باطل قرار دیا ہے، اس میں کفارے کا تذکرہ نہیں کیا۔

3 hadiths in this chapter

20062

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20062

Sahih

(۲۰۰۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا مَالِکٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ وَابْنُ بُکَیْرٍ عَنْ مَالِکٍ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ الأَیْلِیِّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : مَنْ نَذَرَ أَنْ یُطِیعَ اللَّہَ فَلْیُطِعْہُ وَمَنْ نَذَرَ أَنْ یَعْصِیَ اللَّہَ فَلاَ یَعْصِہِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی عَاصِمٍ وَأَبِی نُعَیْمٍ عَنْ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۶۶۸۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠٥٦) قاسم بن محمد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے اطاعت میں نذر مانی وہ اطاعت کرے۔ جس نے اللہ کی نافرمانی میں نذر مانی وہ نافرمانی نہ کرے۔

20063

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20063

Sahih

(۲۰۰۵۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ وَعَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِیدِ عَنْ أَیُّوبَ بْنِ أَبِی تَمِیمَۃَ السَّخْتِیَانِیِّ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَبِی الْمُہَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ نَذْرَ فِی مَعْصِیَۃٍ وَلاَ فِیمَا لاَ یَمْلِکُ ابْنُ آدَمَ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَکَانَ فِی حَدِیثِ عَبْدِ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ بِہَذَا الإِسْنَادِ أَنَّ امْرَأَۃً مِنَ الأَنْصَارِ نَذَرَتْ وَہَرَبَتْ عَلَی نَاقَۃٍ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- إِنْ نَجَّاہَا اللَّہُ عَلَیْہَا لَتَنْحَرَنَّہَا فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- ہَذَا الْقَوْلَ وَأَخَذَ نَاقَتَہُ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَلَمْ یَأْمُرْہَا أَنْ تَنْحَرَ مِثْلَہَا وَلاَ تُکَفِّرَ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ فَبِذَلِکَ نَقُولُ إِنَّ مَنْ نَذَرَ تَبَرُّرًا أَنْ یَنْحَرَ مَالَ غَیْرِہِ فَالنَّذْرُ سَاقِطٌ عَنْہُ وَمَنْ نَذَرَ مَا لاَ یَطِیقُ أَنْ یَعْمَلَہُ بِحَالٍ سَقَطَ النَّذْرُ عَنْہُ لأَنَّہُ لاَ یَمْلِکُ أَنْ یَعْمَلَہُ فَہُوَ کَمَا لاَ یَمْلِکُ مَا سِوَاہُ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۶۴۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠٥٧) عمران بن حصین نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نافرمانی اور جس کا ابن آدم مالک نہیں اس میں نذر نہیں ہے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : عبدالوہاب ثقفی نقل فرماتے ہیں کہ انصار کی ایک عورت تھی۔ اس نے نذر مانی اور اپنی اونٹنی پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف بھاگ آئی اور کہا کہ نے اس کو نجات دی تو وہ اس کو ذبح کرے گی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات کہی اور اونٹنی پکڑ لی۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : نہ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ذبح کا حکم دیا اور نہ ہی کفارے کے بارے میں فرمایا۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : جس نے نذر مانی اور غیر کے مال سے اپنی نذر پوری کرنا چاہی تو نذر ساقط ہوجائے گی۔ کیوں ایسی نذر کا پورا کرنا نہیں ہوتا جس کا انسان مالک نہیں ہے۔

20064

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20064

Sahih

(۲۰۰۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ بْنُ عَائِذٍ الطَّائِیُّ قَالَ قُلْتُ لِلشَّعْبِیِّ رَجُلٌ نَذَرَ أَنْ یَنْحَرَ ابْنَہُ فَقَالَ لَعَلَّکَ مِنَ الْقَیَّاسِینَ مَا عَلِمْتُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ کَانَ أَطْلَبَ لَعِلْمٍ فِی أُفُقٍ مِنَ الآفَاقِ مِنْ مَسْرُوقٍ قَالَ : لاَ نَذْرَ فِی مَعْصِیَۃٍ۔ [صحیح۔ للشعبی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠٥٨) ایوب بن عائذطائی فرماتے ہیں کہ میں نے شعبی سے کہا کہ ایک آدمی نے نذر مانی کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے گا۔ کہنے لگے : معلوم ہوتا ہے تو قیاس کرنے والوں میں سے ہے میں نہیں جانتا لوگوں میں سے ایک کو کہ وہ کناروں سے یعنی اطروف سے علم کو حاصل کرلیں گے مسروق سے بڑھ کر۔ فرماتے ہیں : نافرمانی میں نذر نہیں ہے۔