Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 66 · Chapter 3949

قسموں کا بیان

حرامی بچے کا حکم

11 hadiths in this chapter

19993

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19993

Sahih

(۱۹۹۸۷) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ مُنِیبٍ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ أَنْبَأَنَا سُہَیْلُ بْنُ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلاَثَۃِ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٨٧) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حرامی بچہ تیسرا شر ہے۔

19994

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19994

Sahih

(۱۹۹۸۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ سَہْلٍ الْفَقِیہُ بِبُخَارَی حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ الزَّہْرَانِیُّ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ وَزُہَیْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ فَذَکَرَہُ بِمِثْلِہِ زَادَ قَالَ قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : لأَنْ أُمَتِّعَ بِسَوْطٍ فِی سَبِیلِ اللَّہِ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ وَلَدَ زِنْیَۃٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٨٨) سہیل بن ابی صالح نے اس طرح ذکر کیا ہے، لیکن کچھ الفاظ زائد ہیں کہ حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستہ میں ایک کو ڑی کے ذریعے نفع اٹھاؤں یہ مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں حرامی بچے کو آزاد کروں۔

19995

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19995

Sahih

(۱۹۹۸۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنَزِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلاَثَۃِ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٨٩) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حرامی بچہ تیسرا شر ہے۔

19996

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19996

Zaeef

(۱۹۹۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا الثَّوْرِیُّ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ جَابَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : لاَ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ وَلَدُ زِنْیَۃٍ ۔ وَرُوِیَ ذَلِکَ أَیْضًا عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مَرْفُوعًا۔ [ضعیف۔ ابن خزیمہ: ۵۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٩٠) حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ حرامی بچہ جنت میں داخل نہ ہوگا۔

19997

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19997

Zaeef

(۱۹۹۹۱) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ شَقِیقٍ حَدَّثَنَا سَلَمَۃُ بْنُ الْفَضْلِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ قَالَ : بَلَغَ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لأَنْ أُمَتِّعَ بِسَوْطٍ فِی سَبِیلِ اللَّہِ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أُعْتِقَ وَلَدَ الزِّنَا ۔ وَإِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلاَثَۃِ وَإِنَّ الْمَیِّتِ یُعَذَّبُ بِبُکَائِ الْحَیِّ ۔ فَقَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا رَحِمَ اللَّہُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ أَسَائَ سَمَعًا فَأَسَائَ إِجَابَۃً لأَنْ أُمَتِّعَ بِسَوْطٍ فِی سَبِیلِ اللَّہِ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ وَلَدَ الزِّنَا إِنَّہَا لَمَّا نَزَلَتْ {فَلاَ اقْتَحَمَ الْعَقَبَۃَ وَمَا أَدْرَاکَ مَا الْعَقَبَۃُ فَکُّ رَقَبَۃٍ} [البلد ۱۱-۱۳] قِیلَ یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا عِنْدَنَا مَا نُعْتِقُ إِلاَّ أَنَّ أَحَدَنَا لَہُ الْجَارِیَۃُ السَّوْدَائُ تَخْدِمُہُ وَتَسْعَی عَلَیْہِ فَلَوْ أَمَرْنَاہُنَّ فَزَنَیْنَ فَجِئْنَ بِأَوْلاَدٍ فَأَعْتَقْنَاہُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لأَنْ أُمَتِّعَ بِسَوْطٍ فِی سَبِیلِ اللَّہِ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ آمُرَ بِالزِّنَا ثُمَّ أُعْتِقَ الْوَلَدَ وَأَمَّا قَوْلُہُ : وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلاَثَۃِ ۔ فَلَمْ یَکُنِ الْحَدِیثُ عَلَی ہَذَا إِنَّمَا کَانَ رَجُلٌ مِنَ الْمُنَافِقِینَ یُؤْذِی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ مَنْ یَعْذِرُنِی مِنْ فُلاَنٍ قِیلَ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّہُ مَعَ مَا بِہِ وَلَدُ الزِّنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہُوَ شَرُّ الثَّلاَثَۃِ ۔ وَاللَّہُ تَعَالَی یَقُولُ {وَلاَ تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِزْرَ أُخْرَی)} وَأَمَّا قَوْلُہُ إِنَّ الْمَیِّتَ لَیُعَذَّبُ بِبُکَائِ الْحَیِّ فَلَمْ یَکُنِ الْحَدِیثُ عَلَی ہَذَا وَلَکِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- مَرَّ بِدَارِ رَجُلٍ مِنَ الْیَہُودِ قَدْ مَاتَ وَأَہْلُہُ یَبْکُونَ عَلَیْہِ فَقَالَ إِنَّہُمْ لَیَبْکُونَ عَلَیْہِ وَإِنَّہُ لَیُعَذَّبُ وَاللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ یَقُولُ {لاَ یُکَلِّفُ اللَّہُ نَفْسًا إِلاَّ وُسْعَہَا} [البقرۃ ۲۸۶] سَلَمَۃُ بْنُ الْفَضْلِ الأَبْرَشُ یَرْوِی مَنَاکِیرَ۔ وَقَدْ رُوِیَ عَنْ أَبِی سُلَیْمَانَ الشَّامِیِّ وَہُوَ بُرْدُ بْنُ سِنَانٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا مُرْسَلاً فِی إِعْتَاقِ وَلَدِ الزِّنَا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٩١) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کے راستہ میں ایک کوڑے کے ذریعے مدد کرنا مجھے حرامی بچے کو آزاد کرنے سے زیادہ محبوب ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حرامی بچہ تیسرا شر ہے اور مردہ کو زندہ کے رونے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ اللہ ابوہریرہ (رض) پر رحم فرمائے۔ وہ صحیح سن نہیں سکے۔ آپ کا یہ فرمان کہ میں اللہ کے راستہ میں ایک کوڑے کے ذریعہ مدد کروں یہ حرامیبچے کو آزادہ کرنے سے بہتر ہے۔ یہ اس آیات کے نزول کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : { فَلاَ اقْتَحَمَ الْعَقَبَۃَ ۔ وَمَا اَدْرٰکَ مَا الْعَقَبَۃُ ۔ فَکُّ رَقَبَۃٍ ۔ } [البلد ١١-١٣] ” پھر بھی وہ گھاٹی عبور نہ سکا۔ (اے پیغمبر ! ) آپ کیا جانیں گھاٹی کیا ہے۔ ایک گردن آزاد کرا دینا یا بھوک کے دن یتیم کو کھانا کھلا دینا۔ “ کہا گیا : اسے اللہ کے رسول ! ہمارے پاس آزاد کرنے کو کچھ نہیں، لیکن ہم میں سے کسی کے پاس سیاہ لونڈی ہو جس سے وہ خدمت وغیرہ لیتا ہے۔ اگر ہم ان کو حکم دیں کہ وہ زنا کرلیں، جو وہ اولاد جنم دیں ہم ان کو آزاد کردیں تو آپ نے فرمایا کہ میں ایک کوڑے کو ذریعہ اللہ کے راستہ میں میں مدد کروں یہ مجھے زیادہ محبوب ہے کہ میں زنا کا حکم دوں، پھر حرامی بچے کو آزاد کرنے کا حکم دوں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان حرامی بچہ تیسرا شر ہے۔ یہ حدیث اس طرح نہیں ہے بلکہ ایک منافق آدمی جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تکلیف دیتا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کون مجھے فلاں سے آرام دے گا ؟ کہا گیا : اے اللہ کے رسول ! باوجود اس کے کہ اس کے ساتھ حرامی بچہ ہے۔ تب آپ نے فرمایا : یہ تو تیسرا شر ہے اور اللہ فرماتے ہیں : { وَ لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی } [الانعام ١٦٤] ” کوئی جان کسی کا بوجھ نہ اٹھائے گی “ اور آپ کا قول کہ میت کو زندہ کے روزے کی وجہ سے عذاب ملتا ہے یہ حدیث اس طرح نہیں ہے بلکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک یہودی کے گھر کے پاس سے گزرے ۔ وہ فوت ہوگیا تھا اس کے گھر والے اس پر رو رہے تھے۔ آپ نے فرمایا : اس کو عذاب دیا جا رہا ہے اور یہ رو رہے ہیں اور اللہ فرماتے ہیں : { لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَھَا } [البقرۃ ٢٨٦] ” جان کو اس کی طاقت کے مطابق تکلیف دی جاتی ہے۔ “ (ب) حضرت عائشہ (رض) سے مرسل روایت حرامی بچے کی آزادی کے بارے میں منقول ہے۔

19998

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19998

Sahih

(۱۹۹۹۲) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَنْبَأَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ اللَّخْمِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ فِی وَلَدِ الزِّنَا لَیْسَ عَلَیْہِ مِنْ وِزْرِ أَبَوَیْہِ شَیْء ٌ {لاَ تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِزْرَ أُخْرَی} [فاطر ۱۸] رَفَعَہُ بَعْضُ الضُّعَفَائِ وَالصَّحِیحُ مَوْقُوفٌ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٩٢) ہشام اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) حرامی بچے کے بارے میں فرماتی ہیں : اس پر اس کے والدین کا کچھ بھی بوجھ نہیں ہے۔ { وَ لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی } [فاطر ١٨] ” کوئی جان کسی کا بوجھ نہ اٹھائے گی۔ “

19999

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19999

Zaeef

(۱۹۹۹۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ السَّلُولِیُّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلاَثَۃِ إِذَا عَمِلَ بِعَمَلِ أَبَوَیْہِ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٩٣) محمد بن قیس حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حرامی بچہ تیسراشر ہے جب وہ اپنے والدین والے اعمال کرے۔

20000

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20000

Zaeef

(۱۹۹۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخُزَاعِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُمَیَّۃَ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی لَیْلَی عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلاَثَۃِ إِذَا عَمِلَ بِعَمَلِ أَبَوَیْہِ ۔ ہَذَا إِسْنَادٌ ضَعِیفٌ وَمَا قَبْلَہُ لَیْسَ بِالْقَوِیِّ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٩٤) داؤد بن علی اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حرامی بچہ تیسراشر ہے، جب وہ اپنے والدین والے اعمال کرے۔

20001

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20001

Zaeef

(۱۹۹۹۵) وَإِنَّمَا یُرْوَی ہَذَا الْکَلاَمُ عَلَی الْخَبَرِ مِنْ قَوْلِ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ أَخْبَرَنَاہُ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَنْبَأَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الطَّبَرَانِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو حُذَیْفَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ سُہَیْلٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ وَلَدِ الزِّنَا فَقَالَ : ہُوَ شَرُّ الثَّلاَثَۃِ ۔ قَالَ سُفْیَانُ : یَعْنِی إِذَا عَمِلَ بِعَمَلِ وَالِدَیْہِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٩٥) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حرامی بچے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ تیسرا شر ہے۔ سفیان فرماتے ہیں : جب وہ اپنے والدین والے عمل کرے۔

20002

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20002

Zaeef

(۱۹۹۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ أَنْبَأَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْفَرَّائُ أَنْبَأَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَنْبَأَنَا مُسْلِمٌ الْمُلاَئِیُّ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلاَثَۃِ لأَنَّ أَبَوَیْہِ یَتُوبَانِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٩٦) عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حرامی بچہ تیسرا شر ہے، اس وجہ سے کہ اس کے والدین نے توبہ کرلی ہے۔

20003

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20003

Zaeef

(۱۹۹۹۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُوسُفَ قَالَ ذَکَرَ سُفْیَانُ عَنْ رَجُلٍ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : إِنَّمَا سُمِّیَ وَلَدُ الزَّانِیَۃِ شَرَّ الثَّلاَثَۃِ أَنَّ أُمَّہُ قَالَتْ لَہُ لَسْتَ لأَبِیکَ الَّذِی تُدْعَی بِہِ فَقَتَلَہَا فَسُمِّیَ شَرَّ الثَّلاَثَۃِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٩٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حرامی بچے کے نام رکھنے کی وجہ کہ یہ تیسرا شر ہے کہ اس کی والدہ نے کہا : تو اپنے باپ کا نہیں جس کی طرف تیری نسبت ہے تو اس نے اپنی والدہ کو قتل کردیا تو اس کا نام تیسرا شر رکھ دیا گیا۔