Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 66 · Chapter 3946

قسموں کا بیان

کھانا کھلانے سے قسم کا کفارہ ادا کرنا اللہ کا فرمان : { فَکَفَّارَتُہٗٓ اِطْعَامُ عَشَرَۃِ مَسٰکِیْنَ مِنْ اَوْسَطِ مَا تُطْعِمُوْنَ اَھْلِیْکُمْ } [المائدۃ ٨٩] قسم کا کفارہ دس مسکینوں کا کھانا درمیانے درجے کا ہے، جو تم اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو۔ امام شاف

11 hadiths in this chapter

19974

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19974

Sahih

(۱۹۹۶۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ : عِیسَی بْنُ أَبِی عِمْرَانَ الْبَزَّارُ بِالرَّمْلَۃِ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ قَالَ حَدَّثَنِی الزُّہْرِیُّ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَجُلاً جَائَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَلَکْتُ۔ قَالَ : وَیْحَکَ وَمَا ذَاکَ؟ ۔ قَالَ : وَقَعْتُ عَلَی أَہْلِی فِی یَوْمٍ مِنْ رَمَضَانَ۔ قَالَ : فَأَعْتِقْ رَقَبَۃً ۔ قَالَ : مَا أَجِدُ۔ قَالَ : فَصُمْ شَہْرَیْنِ مُتَتَابِعَیْنِ ۔ قَالَ : مَا أَسْتَطِیعُ۔ قَالَ : فَأَطْعِمْ سِتِّینَ مِسْکِینًا ۔ قَالَ : مَا أَجِدُ۔ قَالَ : فَأُتِیَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِعَرَقٍ فِیہِ تَمْرٌ خَمْسَۃَ عَشَرَ صَاعًا قَالَ : خُذْہُ فَتَصَدَّقْ بِہِ ۔ قَالَ : عَلَی أَفْقَرَ مِنْ أَہْلِی فَوَاللَّہِ مَا بَیْنَ لاَبَتَیِ الْمَدِینَۃِ أَحْوَجُ مِنْ أَہْلِی فَضَحِکَ رَسُولُ اللَّہ -ﷺ- حَتَّی بَدَتْ أَنْیَابُہُ ثُمَّ قَالَ : خُذْہُ وَاسْتَغْفِرِ اللَّہَ وَأَطْعِمْہُ أَہْلَکَ ۔ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِیُّ الْحَافِظُ رَحِمَہُ اللَّہُ ہَذَا إِسْنَادٌ صَحِیحٌ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ الْہِقْلُ بْنُ زِیَادٍ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ وَقَدْ مَضَی ذِکْرُہُ فِی کِتَابِ الْحَجِّ وَرَوَاہُ ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ فَجَعَلَ تَقْدِیرَ الْعَرَقِ فِی رِوَایَۃِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ۔ وَرُوِیَ مِنْ حَدِیثِ مَنْصُورٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ وَقَدْ مَضَی فِی کِتَابِ الصِّیَامِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٦٨) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں ہلاک ہوگیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیرے اوپر افسوس ! کیا ہوا ؟ کہنے لگا : رمضان میں میں اپنی بیوی پر واقع ہوگیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گردن آزاد کر۔ کہنے لگا : میرے پاس نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مسلسل دو ماہ کے روزے رکھ۔ کہنے لگا : میں طاقت نہیں رکھتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔ کہنے لگا : میں نہیں پاتا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کھجوروں کا ایک ٹوکرا لایا گیا، جس میں پندرہ صاع تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لے جاؤ اور صدقہ کرو۔ کہنے لگا : اپنے گھر والوں سے زیادہ غریب لوگوں پر ؟ اور کہنے لگا : میرے گھر والوں سے زیادہ محتاج ان دو پہاڑوں کے درمیان کوئی نہیں تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکرائے حتی کہ آپ کی داڑھیں مبارک ظاہر ہوگئیں۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمانے لگے : لے جاؤ، اللہ سے استغفار کرو اور اپنے گھر والوں کو کھلا دو ۔

19975

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19975

Sahih

(۱۹۹۶۹) وَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا مَالِکٌ عَنْ عَطَائٍ الْخُرَاسَانِیِّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : أَتَی أَعْرَابِیٌّ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ حَدِیثَ الْمُصِیبِ أَہْلَہُ فِی رَمَضَانَ قَالَ عَطَاء ٌ فَسَأَلْتُ سَعِیدًا کَمْ فِی ذَلِکَ الْعَرَقِ قَالَ مَا بَیْنَ خَمْسَۃَ عَشَرَ صَاعًا إِلَی عِشْرِینَ۔ فَقَدْ قَالَ الشَّافِعِیُّ : أَکْثَرُ مَا قَالَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ مُدٌّ وَرُبُعٌ أَوْ مُدٌّ وَثُلُثٌ وَإِنَّمَا ہَذَا شَکٌّ أَدْخَلَہُ ابْنُ الْمُسَیَّبِ وَالْعَرَقُ کَمَا وَصَفْتُ کَانَ یُقَدَّرُ عَلَی خَمْسَۃَ عَشَرَ صَاعًا۔ قَالَ الشَّیْخُ حَدِیثُ ابْنُ الْمُسَیَّبِ مُنْقَطِعٌ۔ وَعَطَاء ٌ الْخُرَاسَانِیُّ غَیْرُہُ أَوْثَقُ مِنْہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٦٩) سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا۔ انھوں نے رمضان کے مہینہ میں اپنی بیوی کے پاس جانے والے کا تذکرہ کیا۔ عطاء کہتے ہیں کہ میں نے سعید سے پوچھا : ٹوکرے میں کتنی مقدار تھی ؟ فرماتے ہیں : پندرہ سے بیس صاع تک موجود تھے۔

19976

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19976

Sahih

(۱۹۹۷۰) وَقَدْ رُوِیَ عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ خَمْسَۃَ عَشَرَ صَاعًا مِنْ غَیْرِ شَکٍّ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ یَحْیَی الأَدَمِیُّ بِبَغْدَادَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَۃَ الْوَاسِطِیُّ أَنْبَأَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَنْبَأَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاۃَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ وَعَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : بَیْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ فَذَکَرَ حَدِیثَ الْمَوَاقِعِ قَالَ فِیہِ قَالَ فَأَطْعِمْ سِتِّینَ مِسْکِینًا قَالَ لاَ أَجِدُ قَالَ فَأُتِیَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِعَرَقٍ فِیہِ خَمْسَۃَ عَشَرَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ قَالَ خُذْ فَأَطْعِمْہُ سِتِّینَ مِسْکِینًا۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ بواحد]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٧٠) ابن مسیب (رح) سے دوسری روایت میں بغیر شک کے پندرہ صاع کا تذکرہ ہے۔ سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس آدمی کا تذکرہ کیا جو اپنی بیوی پر واقع ہوگیا تھا۔ اس میں ہے کہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔ اس نے کہا : میں نہیں پاتا۔ آپ کے پاس کھجوروں کا ٹوکرا لایا گیا، جس میں پندرہ صاع تھے۔ آپ نے فرمایا : لے لو اور ساٹھ مسکینوں کو کھلا دو ۔

19977

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19977

Sahih

(۱۹۹۷۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو أَحْمَدَ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَلُّوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِیدٍ عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِیبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّہُ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ حَدِیثَ الْمُوَاقِعِ قَالَ فِیہِ فَأُتِیَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِمِکْتَلٍ فِیہِ خَمْسَۃَ عَشَرَ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ یَکُونُ سِتِّینَ رُبْعًا قَالَ اذْہَبْ فَتَصَدَّقْ بِہَذَا۔ وَقَدْ مَضَی ذَلِکَ مِنْ حَدِیثِ الأَعْمَشِ عَنْ طَلْقٍ فِی کِتَابِ الظِّہَارِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٧١) سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاسآیا، اس نے اپنی بیوی پر واقع ہونے کا تذکرہ کیا۔ اس میں ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کھجور کا ٹوکرا لایا گیا، جس میں پندرہ صاع تھے، ساٹھ مسکینوں کیلیے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لے جاؤ اور صدقہ کر دو ۔

19978

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19978

Sahih

(۱۹۹۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ یَحْیَی عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : یُجْزِئُ طَعَامُ الْمَسَاکِینَ فِی کَفَّارَۃِ الْیَمِینِ مُدُّ حِنْطَۃٍ لِکُلِّ مِسْکِینٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٧٢) زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ گندم کا ایک مدہر مسکین کے لیے کفارہ قسم میں کفایت کر جائے گا۔

19979

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19979

Sahih

(۱۹۹۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَنْبَأَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا کَانَ یُکَفِّرُ عَنْ یَمِینِہِ بِإِطْعَامِ عَشَرَۃِ مَسَاکِینَ لِکُلِّ إِنْسَانٍ مِنْہُمْ مُدٌّ مِنْ حِنْطَۃٍ وَکَانَ یُعْتِقُ الْمَرَّۃَ إِذَا وَکَّدَ الْیَمِینَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٧٣) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ کفارہ قسم دس مسکینوں کا کھانا دیا کرتے تھے۔ ہر ایک انسان کے لیے ایک مد گندم کا ہوا کرتا تھا اور کبھی گردن بھی آزاد کردیتے جب قسم پختہ ہوتی۔

19980

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19980

Sahih

(۱۹۹۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الإِسْفَرَائِینِیُّ بِہَا أَنْبَأَنَا زَاہِرُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ زِیَادٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ إِدْرِیسَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : لِکُلِّ مِسْکِینٍ مُدٌّ مِنْ حِنْطَۃٍ رُبُعُہُ إِدَامُہُ۔ وَیُذْکَرُ عَنْ عَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ لِکُلِّ مِسْکِینٍ مُدٌّ مُدٌّ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٧٤) عکرمہ ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ہر مسکین کے لیے گندم کا ایک مد جبکہ چوتھا حصہ سالن کا ہوا کرتا تھا۔ (ب) عطاء ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ہر مسکین کے لیے ایک ایک مد ہوتا تھا۔

19981

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19981

Zaeef

(۱۹۹۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ قَالاَ أَنْبَأَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنِی یُوسُفُ بْنُ سَعِیدِ بْنِ مُسَلَّمٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنِ ابْنِ لَہِیعَۃِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی عَنْ عَطَائٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی ہَذَا الْمَسْجِدِ یَقُولُ : ثَلاَثَۃُ أَشْیَائَ فِیہِنَّ مُدٌّ مُدٌّ : فِی کَفَّارَۃِ الْیَمِینِ وَفِی کَفَّارَۃِ الظِّہَارِ وَفِدْیَۃٍ طَعَامِ مِسْکِینٍ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٧٥) عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ (رض) سے اس مسجد میں سنا، وہ فرما رہے تھی کہ تین اشیاء میں ایک ایک مد ہے : 1 کفارہ قسم 2 کفارہ ظہار۔ 3 مسکین کے کھانے کا فدیہ۔

19982

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19982

Sahih

(۱۹۹۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ أَنَّہُ قَالَ : مَا أَدْرَکْتُ النَّاسَ إِلاَّ وَہُمْ إِذَا أَعْطَوْا فِی کَفَّارَۃِ الْیَمِینِ أَعْطَوْا مُدًّا مِنَ الْحِنْطَۃِ بِالْمُدِّ الأَصْغَرِ وَرَأَوْا أَنَّ ذَلِکَ مُجْزِئٌ عَنْہُمْ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٧٦) سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو پایا کہ وہ کفارہ قسم میں گندم کا چھوٹا مد دیا کرتے تھے اور ان کا خیال تھا کہ یہ کفایت کرجاتا ہے۔

19983

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19983

Zaeef

(۱۹۹۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْخُسْرَوجِرْدِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو أَحْمَدَ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْغِطْرِیفِ أَنْبَأَنَا أَبُو خَلِیفَۃَ حَدَّثَنَا الْحَوْضِیُّ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ وَسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّہُمَا قَالاَ فِی الْکَفَّارَۃِ : مُدُّ حِنْطَۃٍ أَوْ مُدُّ شَعِیرٍ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٧٧) حضرت حسن اور سعید بن مسیب کا خیال تھا کہ کفارہ قسم میں ایک مُد گندم یا ایک مد جو کفایت کر جائے گا۔

19984

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19984

Sahih

(۱۹۹۷۸) وَأَمَّا الَّذِی أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِیقِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ یَسَارِ بْنِ نُمَیْرٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنِّی أَحْلِفُ أَنْ لاَ أَعْطِیَ أَقْوَامًا ثُمَّ یَبْدُو لِی أَنْ أُعْطِیَہُمْ فَإِذَا رَأَیْتَنِی قَدْ فَعَلْتُ ذَلِکَ فَأَطْعِمْ عَنِّی عَشَرَۃَ مَسَاکِینَ بَیْنَ کُلِّ مِسْکِینَیْنِ صَاعًا مِنْ بُرٍّ أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ۔ فَہَذَا شَیْء ٌ کَانَ یَرَاہُ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَلَعَلَّہُ کَانَ یَسْتَحِبُّ أَنَّ یَزِیدَ وَیُجْزِئُ أَقَلُّ مِنْہُ بِدَلِیلِ مَا ذَکَرْنَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٧٨) یسار بن نمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : میں قسم اٹھاتا ہوں کہ لوگوں کو کچھ نہ دوں گا، لیکن بعد میں دے دیتا ہوں۔ جب آپ یہ صورتِ حال دیکھیں کہ میں نے اب کیا ہے تو میری جانب سے ہر مسکین کو ایک صاع گندم یا ایک صاع کھجور کا دے دیا کرو۔ یہ تو حضرت عمر (رض) کا خیال تھا۔ ممکن ہے کہ زیادہ کو مستحب خیال کرتے ہو یا اس سے کم بھی کفایت کرجاتا ہو۔