Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 66 · Chapter 3944

قسموں کا بیان

قسم توڑنے کے بعد کفارہ دینے کا بیان

4 hadiths in this chapter

19952

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19952

Sahih

(۱۹۹۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنِ الْحَسَنِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو الْمُسْتَمْلِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ وَحُمَیْدٍ الطَّوِیلِ وَیُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : یَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَمُرَۃَ إِذَا حَلَفْتَ عَلَی یَمِینٍ فَرَأَیْتَ غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا فَائْتِ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ وَکَفِّرْ عَنْ یَمِینِکَ ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُجْرٍ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٤٦) عبدالرحمن بن سمرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عبدالرحمن بن سمرہ ! جب آپ کسی کام پر قسم کھا لیں۔ پھر اس سے بہتر کوئی کام ہو تو وہ کرلو اور اپنی قسم کا کفارہ دے دو ۔

19953

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19953

Sahih

(۱۹۹۴۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ شَبِیبٍ الْمَعْمَرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ الْجَحْدَرِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ سِمَاکِ بْنِ عَطِیَّۃَ وَیُونُسَ بْنِ عُبَیْدٍ وَہِشَامٍ فِی آخَرِینَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : یَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ لاَ تَسْأَلِ الإِمَارَۃَ فَإِنَّکَ إِنْ أُعْطِیتَہَا عَنْ مَسْأَلَۃٍ وُکِلْتَ إِلَیْہَا وَإِنْ أُعْطِیتَہَا عَنْ غَیْرِ مَسْأَلَۃٍ أُعِنْتَ عَلَیْہَا وَإِذَا حَلَفْتَ عَلَی یَمِینٍ فَرَأَیْتَ غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا فَائْتِ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ وَکَفِّرْ عَنْ یَمِینِکَ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کَامِلٍ وَاسْتَشْہَدَ الْبُخَارِیُّ بِرِوَایَتِہِمْ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٤٧) عبدالرحمن بن سمرہ (رض) بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے عبدالرحمن امارت کا سوال نہ کرنا اگر سوال کی بنا پر امارت مل گئی تو اس کے سپرد کردیا جائے گا ورنہ بغیر سوال کے ملے تو اللہ کی جانب سے مدد ہوگی۔ اور جب آپ کسی کام پر قسم اٹھائیں اور دوسرا اس سے بہتر ہو تو اس کو کرلو اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرو۔

19954

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19954

Sahih

(۱۹۹۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ قَتَادَۃَ أَنْبَأَنَا عَلِیُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ الْخُزَاعِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو شُعَیْبٍ الْحَرَّانِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمَدِینِیِّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِیدِ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ (ح) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُوبَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ وَعَنِ الْقَاسِمِ التَّمِیمِیِّ عَنْ زَہْدَمٍ الْجَرْمِیِّ قَالَ: کَانَ بَیْنَنَا وَبَیْنَ الأَشْعَرِیِّینَ إِخَاء ٌ قَالَ فَکُنَّا عِنْدَ أَبِی مُوسَی فَقَرَّبَ إِلَیْنَا طَعَامًا فِیہِ لَحْمُ دَجَاجٍ وَفِی الْقَوْمِ رَجُلٌ أَحْمَرُ شَبِیہٌ بِالْمَوَالِی مِنْ تَیْمِ اللَّہِ فَقَالَ أَبُو مُوسَی ادْنُ فَکُلْ یَعْنِی فَقَالَ إِنِّی رَأَیْتُہُ یَأْکُلُ نَتَنًا فَحَلَفْتُ أَنْ لاَ أَطْعَمَہُ أَبَدًا فَقَالَ إِنِّی رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَأْکُلُ مِنْہُ ثُمَّ حَدَّثَ أَنَّہُ أَتَی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فِی نَفَرٍ مِنَ الأَشْعَرِیِّینَ یَسْتَحْمِلُہُ فَأَتَاہُ وَہُوَ یَقْسِمُ ذَوْدًا مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَۃِ فَقُلْتُ یَا رَسُولَ اللَّہِ احْمِلْنَا وَہُوَ غَضْبَانُ فَقَالَ : وَاللَّہِ لاَ أَحْمِلُکُمْ وَلاَ أَجِدُ مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ۔ ثُمَّ أُتِیَ بِنَہْبِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرَی فَأَعْطَانَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- خَمْسَ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرَی فَقُلْتُ تَغَفَّلْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لاَ نُفْلِحُ أَبَدًا فَأَتَیْنَاہُ فَقُلْنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ کُنْتَ حَلَفْتَ أَنْ لاَ تَحْمِلَنَا فَقَالَ: إِنِّی لَسْتُ أَنَا حَمَلْتُکُمْ وَلَکِنَّ اللَّہَ حَمَلَکُمْ وَاللَّہِ لاَ أَحْلِفُ عَلَی یَمِینٍ فَأَرَی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا إِلاَّ أَتَیْتُ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ وَتَحَلَّلْتُ عَنْ یَمِینِی۔ لَفْظُ حَدِیثِ وُہَیْبٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنِ ابْنِ أَبِی عُمَرَ کِلاَہُمَا عَنْ عَبْدِ الْوَہَّابِ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ عَنْ عَفَّانَ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٤٨) زہدم جرمی فرماتے ہیں کہ ہمارے اور اشعریوں کے درمیان بھائی چارہ تھا۔ ہم ابوموسیٰ کے پاس تھے۔ انھوں نے کھانے میں مرغی کا گوشت پیش کیا۔ لوگوں کے اندر سرخ رنگ کا آدمی جو تیم اللہ کے قبیلے کے غلاموں کے مشاہبہ تھا۔ ابو موسیٰ فرمانے لگے : قریب ہو کر کھا۔ فرماتے ہیں : جس نے اس کو خراب گوشت کھاتے ہوئے دیکھا تھا میں نے قسم کھائی تھی کہ اس کو کھانا نہ کھلاؤں گا، فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، وہ یہ گوشت کھاتے تھے۔ پھر وہ بیان کرتے ہیں کہ وہ اشعریوں کے گروہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سواری کی طلب میں آئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صدقے کے اونٹ تقسیم فرما رہے تھے۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم کو بھی سواری دی جائے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غصہ میں تھے ۔ فرمانے لگے : میں تمہیں سواری نہ دوں گا اور نہ میرے پاس ہے، اللہ کی قسم ! پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بلند کوہانوں والے اونٹ لائے گئے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں پانچ اونٹ دے دیے۔ میں نے کہا : ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو غافل کردیا، یعنی قسم بھلا دی۔ ہم فلاح نہ پائیں گے۔ ہم آپ کے پاس آئے اور کہا : اے اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نے سواری نہ دینے پر قسم کھائی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ نے تمہیں سوار کیا ہے، میں نے تمہیں سواریاں مہیا نہیں کیں، لیکن جب میں کسی کام پر قسم اٹھاتا ہوں اور دوسرا کام اس سے بہتر ہو تو وہ کر کے اپنی قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں اور اپنی قسم کو چھوڑ دیتا ہوں۔

19955

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19955

Sahih

(۱۹۹۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ شُعَیْبٍ حَدَّثَنَا شُرَیْحٌ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ کَیْسَانَ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ حَلَفَ عَلَی یَمِینٍ فَرَأَی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا فَلْیَأْتِہَا وَلْیُکَفِّرْ عَنْ یَمِینِہِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ مَرْوَانَ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ الْمُطَّلِبِ عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَقَدْ مَضَی ذَلِکَ فِی کِتَابِ السِّیَرِ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۶۵۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٤٩) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو کسی کام پر قسم اٹھائے پھر دوسرا اس سے بہتر ہو تو وہ کرلے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دے۔