Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 66 · Chapter 3933

قسموں کا بیان

اللہ کی صفات جیسے عزۃ، قدرت، جلال، بڑائی، عظمت، کلام کرنا، سننا اس طرح کی صفات کے ساتھ قسم کھانا

12 hadiths in this chapter

19900

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19900

Sahih

(۱۹۸۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو مُحَمَّدٍ : أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیُّ أَنْبَأَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنِی شُعَیْبٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ أَخْبَرَنِی سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ وَعَطَائُ بْنُ یَزِیدَ اللَّیْثِیُّ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَخْبَرَہُمَا : أَنَّ النَّاسَ قَالُوا یَا رَسُولَ اللَّہِ نَرَی رَبَّنَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہَلْ تُمَارُونَ فِی الْقَمَرِ لَیْلَۃَ الْبَدْرِ لَیْسَ دُونَہُ سَحَابٌ؟ ۔ قَالُوا : لاَ یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ قَالَ : فَہَلْ تُمَارُونَ فِی الشَّمْسِ لَیْسَ دُونَہَا سَحَابٌ ۔ قَالُوا : لاَ یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ قَالَ فَإِنَّکُمْ تَرَوْنَہُ کَذَلِکَ۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ : وَیَبْقَی رَجُلٌ ہُوَ بَیْنَ الْجَنَّۃِ وَالنَّارِ وَآَخِرُ أَہْلِ الْجَنَّۃِ دُخُولاً الْجَنَّۃَ مُقْبِلٌ بِوَجْہِہِ عَلَی النَّارِ یَقُولُ یَا رَبِّ اصْرِفْ وَجْہِی عَنِ النَّارِ فَإِنَّہُ قَدْ قَشَبَنِی رِیحُہَا وَأَحْرَقَنِی ذَکَاؤُہَا فَیَقُولُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ فَہَلْ عَسَیْتَ إِنْ فَعَلْتُ ذَلِکَ بِکَ أَنْ تَسْأَلَ غَیْرَ ذَلِکَ فَیَقُولُ لاَ وَعِزَّتِکَ فَیُعْطِی رَبَّہُ مَا شَائَ مِنْ عَہْدٍ وَمِیثَاقٍ فَیَصْرِفُ اللَّہُ وَجْہَہُ عَنِ النَّارِ فَإِذَا أَقْبَلَ بِوَجْہِہِ عَلَی الْجَنَّۃِ فَرَأَی بَہْجَتَہَا فَیَسْکُتُ مَا شَائَ اللَّہُ أَنْ یَسْکُتَ ثُمَّ یَقُولُ یَا رَبِّ قَدِّمْنِی عِنْدَ بَابِ الْجَنَّۃِ فَیَقُولُ اللَّہُ أَلَسْتَ قَدْ أَعْطَیْتَ الْعُہُودَ وَالْمَوَاثِیقَ أَنْ لاَ تَسْأَلَ غَیْرَ الَّذِی کُنْتَ سَأَلْتَ فَیَقُولُ یَا رَبِّ لاَ أَکُونُ أَشْقَی خَلْقِکَ فَیَقُولُ ہَلْ عَسَیْتَ إِنْ أُعْطِیتَ ذَلِکَ أَنْ تَسَأَلَ غَیْرَہُ فَیَقُولُ لاَ وَعِزَّتِکَ لاَ أَسْأَلُکَ غَیْرَ ذَلِکَ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ إِلَی أَنْ قَالَ ثُمَّ یَأْذَنُ لَہُ فِی دُخُولِ الْجَنَّۃِ فَیَقُولُ لَہُ تَمَنَّ فَیَتَمَنَّی حَتَّی إِذَا انْقُطِعَ بِہِ قَالَ اللَّہُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی مِنْ کَذَا وَکَذَا فَسَلْ یُذَکِّرُہُ رَبَّہُ حَتَّی إِذَا انْتَہَتْ بِہِ الأَمَانِیُّ قَالَ اللَّہُ لَکَ ذَلِکَ وَمِثْلُہُ مَعَہُ۔ قَالَ أَبُو سَعِیدٍ الْخُدْرِیُّ لأَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ لَکَ ذَلِکَ وَعَشَرَۃُ أَمْثَالِہِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ۔ قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ أَیُّوبُ النَّبِیُّ -ﷺ- وَعِزَّتِکَ لاَ غِنَی بِی عَنْ بَرَکَتِکَ۔ وَفِی حَدِیثِ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی قِصَّۃِ جَہَنَّمَ فَتَقُولُ قَطٍ قَطٍ وَعِزَّتِکَ قَالَ الشَّیْخُ وَفِی حَدِیثِ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی الَّذِی یُغْمَسُ فِی الْجَنَّۃِ فَیُقَالُ لَہُ ہَلْ رَأَیْتَ بَؤْسًا قَطُّ یَقُولُ لاَ وَعِزَّتِکَ وَجَلاَلِکَ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٩٤) حضرت ابوہریرہ (رض) نے سعید بن مسیب اور عطا بن یزید لیثی کو خبر دی کہ لوگوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا قیامت کے دن ہم اللہ رب العزت کو دیکھیں گے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب بادل نہ ہوں تو چودھویں رات کے چاند کو دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے ؟ انھوں نے کہا : نہیں اللہ کے رسول ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بادل نہ ہو تو سورج کو دیکھنے میں مشکل ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا : نہیں اللہ کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نے فرمایا : تم اس طرح اللہ کو دیکھ لو گے۔ انھوں نے حدیث کو ذکر کیا ہے۔ آپ فرماتے ہیں : جنت اور جہنم کے درمیان ایک آدمی رہ جائے گا اور یہ جنت میں آخری داخل ہونے والا ہوگا۔ جہنم کی طرف اس کا چہرہ ہوگا، کہے گا : اللہ میرا چہرہ جہنم سے پھیر دے، اس کی حرارت میرے چہرے کو جھلس رہی ہے، اللہ فرمائیں گے : تو کوئی اور سوال نہیں کرے گا ؟ وہ بندہ کہے گا : اللہ تیری عزت کی قسم ! آئندہ سوال نہ کروں گا۔ وہ اللہ سے وعدہ کرے گا جو اللہ چاہے گا تو اللہ اس کا چہرہ جہنم سے پھیر دے گا۔ جب چہرہ جنت کی طرف کردیا جائے گا تو وہ جنت کی رونقوں کو دیکھ کر جتنی دیر اللہ چاہے گا خاموش رہے گا، پھر کہے گا : اللہ جنت کے دروازے کے قریب کر دے۔ اللہ فرمائے گا : تو نے آئندہ سوال نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا ؟ وہ کہے گا : اے اللہ ! میں تیری مخلوق میں سے بدبخت نہیں ہوں۔ اللہ فرمائیں گے : تو پھر سوال کریں گا ؟ کہے گا : اللہ ! تیری عزت کی قسم ! اب دوبارہ سوال نہ کروں گا۔ اس نے حدیث ذکر کی۔ آخر میں ہے کہ اس کو جنت میں دخول کی اجازت مل جائے گی تو اللہ فرمائیں گے، خواہش کر۔ اس کی تمام خواہشات ختم ہوجائیں گی تو اللہ فرمائے گا : اس اس طرح سوال کر، اللہ اس کو یاد کروائیں گے، یہاں تک کہ اس کی تمام خواہشات ختم ہوجائیں گی۔ یہ اور اتنا اور تیرے لیے ہے۔ ابو سعید خدری (رض) ابوہریرہ (رض) سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ تیرے لیے اور اس کے برابر دس گنا۔ (ب) ایوب فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! تیری عزت کی قسم ! ہم تیری برکت سے لاپرواہ نہیں ہیں۔ (ج) انس بن مالک (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جہنم کے قصہ کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ وہ کہے گا : تیری عزت کی قسم بس بس۔ (د) انس بن مالک (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس آدمی کے بارے میں بیان فرماتے ہیں ، جس کو جنت میں غوطہ دیا جائے گا، یعنی سیر کروائی جائے گی تو اس سے کہا جائے گا : کیا تو نے کبھی دنیا میں غم دیکھا۔ وہ کہے گا : تیری عزت و جلال کی قسم ! انھیں دیکھا۔

19901

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19901

Sahih

(۱۹۸۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَنْبَأَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا مَعْبَدُ بْنُ ہِلاَلٍ الْعَنَزِیُّ وَأَثْنَی عَلَیْہِ خَیْرًا قَالَ : أَتَیْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی رَہْطٍ مِنْ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ وَسَمَّاہُمْ لَنَا نَسْأَلُہُ عَنْ حَدِیثِ الشَّفَاعَۃِ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ بِطُولِہِ فِی سُؤَالِہِ وَجَوَابِہِ وَخُرُوجِہِمْ مِنْ عِنْدِہِ وَدُخُولِہِمْ عَلَی الْحَسَنِ بْنِ أَبِی الْحَسَنِ الْبَصْرِیِّ قَالَ الْحَسَنُ حَدَّثَنِی کَمَا حَدَّثَکُمْ قَالَ ثُمَّ قَالَ یَعْنِی النَّبِیَّ -ﷺ- فَأَجِیئُ فِی الرَّابِعَۃِ فَأَحْمَدُ بِتِلْکَ الْمَحَامِدِ ثُمَّ أَخِرُّ لَہُ سَاجِدًا فَیُقَالُ لِی یَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَکَ قُلْ یُسْمَعْ لَکَ وَسَلْ تُعْطَہْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ فَأَقُولُ یَا رَبِّ ائْذَنْ لِی فِیمَنْ قَالَ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ فَیَقُولُ لَیْسَ ذَلِکَ إِلَیْکَ وَلَکِنِّی وَعِزَّتِی وَکِبْرِیَائِی وَعَظَمَتِی لأُخْرِجَنَّ مِنْہَا مَنْ قَالَ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ زَادَ فِیہِ وَجَلاَلِی وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَنْصُورٍ وَغَیْرِہِ عَنْ حَمَّادٍ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٩٥) معبد بن ہلال عنزی فرماتے ہیں کہ میں حضرت انس بن مالک (رض) کے پاس آیا۔ وہ اہل بصرہ کے گروہ میں تھے، انھوں نے ہمارا نام بتایا تو ہم نے ان سے شفاعت والی حدیث کے بارے میں سوال کیا۔ انھوں نے حدیث کا تذکرہ فرمایا سوال واجوب اور ان کے پاس سے نکلنے کا تذکرہ کیا اور حسن بن ابوالحسن کے پاس آنے کا تذکرہ کیا، حضرت فرمانے لگے : مجھے ویسے بیان کرو جیسے انھوں نے بیان کیا ہے، پھر کہنے لگے : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں چوتھی مرتبہ آؤں گا اور اللہ کی تعریفیں بیان کروں گا، پھر سجدہ میں گر پڑوں گا۔ مجھے کہا جائے گا : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اپنا سر اٹھائیے، کہیے آپ کی بات سنی جائے گی۔ سوال کرو دیا جائے گا، سفارش کرو قبول کی جائے گی۔ میں کہوں گا : اے میرے رب ! جس نے لا الہ الا اللہ پڑھا ان کے بارے میں مجھے اجازتتو اللہ فرمائیں گے : یہ آپ کا کام نہیں، مجھے میری عزت وکبریائی اور عظمت کی قسم ! میں ضرور ان کو نکالوں گا جس نے لا الہ الا اللہ کہا۔

19902

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19902

Sahih

(۱۹۸۹۶) أَخْبَرَنَا الشَّرِیفَانِ أَبُو الْفَتْحِ نَاصِرُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعُمَرِیُّ وَأَبُو عَلِیٍّ الْحَسَنُ بْنُ أَشْعَثَ الْقُرَشِیُّ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی شُرَیْحٍ أَنْبَأَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ قَالَ حَدَّثَنِی مَوْلًی لأَبِی مَسْعُودٍ قَالَ : دَخَلَ أَبُو مَسْعُودٍ عَلَی حُذَیْفَۃَ فَقَالَ اعْہَدْ إِلَیَّ فَقَالَ لَہُ أَلَمْ یَأْتِکَ الْیَقِینُ قَالَ بَلَی وَعِزَّۃِ رَبِّی قَالَ فَاعْلَمْ أَنَّ الضَّلاَلَۃَ حَقَّ الضَّلاَلَۃِ أَنْ تَعْرِفَ مَا کُنْتَ تُنْکِرُ وَأَنْ تُنْکِرَ مَا کُنْتَ تَعْرِفُ وَإِیَّاکَ وَالتَّلَوُّنِ فَإِنَّ دِینَ اللَّہِ وَاحِدٌ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٩٦) حمید بن ہلال فرماتے ہیں کہ ابو مسعود کے غلام نے مجھے بیان کیا، ابومسعود حضرت حذیفہ کے پاس آئے اور کہنے لگے : مجھ سے وعدہ لو۔ وہکہنے لگے : کیا آپ کو یقین نہیں آیا ؟ کہتے ہیں : کیوں نہیں میرے رب کی قسم ! فرمایا : گمراہی کو پہچانوجی سے اس کو پہچاننے کا حق ہے۔ جس کو آپ برا جانتے ہیں ، اس کا انکار کرو جس کی پہچان ہے اور مختلف آراء سے بچو اللہ کا دین ایک ہے۔

19903

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19903

Zaeef

(۱۹۸۹۷) وَأَخْبَرَنَا الشَّرِیفَانِ أَبُو الْفَتْحِ وَأَبُو عَلِیٍّ قَالاَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی شُرَیْحٍ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْجَعْدِ أَنْبَأَنَا شَرِیکٌ عَنْ زِیَادِ بْنِ فَیَّاضٍ عَنْ أَبِی عِیَاضٍ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ أَوْ سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا وَأَنَا أَسْمَعُ عَنِ الْخَمْرِ فَقَالَ لاَ وَسَمْعِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ لاَ یَحِلُّ بَیْعُہَا وَلاَ ابْتِیَاعُہَا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٩٧) ابو عیاض فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عمر (رض) سے سوال کیا یا ابن عمر (رض) سے سوال کیا گیا (اور میں سن رہا تھا) شراب کے بارے میں فرماتے ہیں : اللہ کی سماعت کی قسم ! اس کی خریدو فروخت جائز نہیں ہے۔

19904

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19904

Zaeef

(۱۹۸۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ شَوْذَبٍ الْوَاسِطِیُّ حَدَّثَنَا شُعَیْبُ بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ یُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ حَلَفَ بِسُورَۃٍ مِنَ الْقُرْآنِ فَعَلَیْہِ بِکُلِّ آیَۃٍ کَفَّارَۃٌ إِنْ شَائَ بَرَّ وَإِنْ شَائَ فَجَرَ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٩٨) حضرت حسن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے قرآن کی کسی سورة کی قسم اٹھائی تو اس پر ہر آیت کے عوض کفارہ ہے، اگرچہ وہ نیک ہو یا فاجر ۔

19905

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19905

Zaeef

(۱۹۸۹۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الأَرْدَسْتَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ یُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ حَلَفَ بِسُورَۃٍ مِنَ الْقُرْآنِ فَعَلَیْہِ بِکُلِّ آیَۃٍ یَمِینُ صَبْرٍ مَنْ شَائَ بَرَّ وَمَنْ شَائَ فَجَرَ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٩٩) حضرت حسن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے قران کی کسی سورة کی قسم اٹھائی تو ہر آیت کا عوض قسم کا کفارہ ہے، جو چاہے نیکی کرے اور جو چاہے فاجر بنے۔

19906

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19906

Zaeef

(۱۹۹۰۰) قَالَ وَحَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ لَیْثٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِثْلَہُ۔ ہَذَا الْحَدِیثُ إِنَّمَا رُوِیَ مِنْ وَجْہَیْنِ جَمِیعًا مُرْسَلاً وَرُوِیَ عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاکِ مَوْصُولاً مَرْفُوعًا وَإِسْنَادُہُ ضَعِیفٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٠٠) ثابت بن ضحاک سے مرفوع اور موصول بیان ہوئی ہے۔

19907

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19907

Sahih

(۱۹۹۰۱) وَرُوِیَ فِی ذَلِکَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَنْبَأَنَا أَبُو مَنْصُورٍ : الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ زَکَرِیَّا عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُرَّۃَ عَنْ أَبِی کَنَفٍ قَالَ : بَیْنَمَا أَنَا أَمْشِی مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی سُوقِ الدَّقِیقِ إِذْ سَمِعَ رَجُلاً یَحْلِفُ بِسُورَۃِ الْبَقَرَۃِ فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ إِنَّ عَلَیْہِ لِکُلِّ آیَۃٍ مِنْہَا یَمِینًا۔ قَالَ الأَعْمَشُ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لإِبْرَاہِیمَ فَقَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ مَنْ حَلَفَ بِالْقُرْآنِ فَعَلَیْہِ بِکُلِّ آیَۃٍ یَمِینٌ وَمَنْ کَفَرَ بِآیَۃٍ مِنَ الْقُرْآنِ فَقَدْ کَفَرَ بِہِ کُلِّہِ۔ [صحیح۔ الجرح والتعدیل ۱۷۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٠١) عبداللہ بن مرہ حضرت ابو کنف سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم آٹے کے بازار میں ابن مسعود کے ساتھ چل رہے تھے۔ اچانک انھوں نے ایک آدمی کو سنا، وہ قرآن کی کسی سورة کی قسم اٹھا رہا تھا تو ابن مسعود فرمانے لگے کہ اس پر ہر آیت کے عوض کفارہ قسم ہے۔ اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے تذکرہ کیا تو فرمانے لگے کہ عبداللہ بن مسعود نے فرمایا : جس نے قرآن کی قسم اٹھائی، اس پر ہر آیت کے عوض قسم کا کفارہ ہے اور جس نے ایک آیت کا انکار کردیا، اس نے پورے قرآن کا انکار کردیا۔

19908

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19908

Sahih

(۱۹۹۰۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ أَنْبَأَنَا أَبُو مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِی سِنَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی الْہُذَیْلِ عَنْ حَنْظَلَۃَ بْنِ خُوَیْلِدٍ الْعَنْبَرِیِّ قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ حَتَّی أَتَی السُّدَّۃَ سُدَّۃً بِالسُّوقِ فَاسْتَقْبَلَہَا ثُمَّ قَالَ إِنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ خَیْرِہَا وَخَیْرِ أَہْلِہَا وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّہَا وَشَرِّ أَہْلِہَا ثُمَّ مَشَی حَتَّی أَتَی دَرَجَ الْمَسْجِدِ فَسَمِعَ رَجُلاً یَحْلِفُ بِسُورَۃٍ مِنَ الْقُرْآنِ فَقَالَ : یَا حَنْظَلَۃُ أَتَرَی ہَذَا یُکَفِّرُ عَنْ یَمِینِہِ إِنَّ لِکُلِّ آیَۃٍ کَفَّارَۃً أَوْ قَالَ یَمِینٍ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مِسْعَرٌ عَنْ أَبِی سِنَانٍ وَقَالَ شُعْبَۃُ سُوَیْدُ بْنُ حَنْظَلَۃَ وَقَالَ سُفْیَانُ ہُوَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ حَنْظَلَۃَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٠٢) حنظلۃ بن خویلد عنبری فرماتے ہیں کہ میں ابن مسعود کے ساتھ نکلا، یہاں تک کہ وہ سدہ کے پاس آئے۔ بازار کی اونچی جگہ۔ ان کی طرف متوجہ ہوئے، پھر فرمایا : میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس کے اہل کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں۔ اس کی برائی اور اس کے اہل کی برائی سے پناہ طلب کرتا ہوں۔ پھر وہ مسجد کی سیڑھیوں پر آئے، اس نے ایک آدمی کو سنا، وہ قرآن کی قسم اٹھا رہا تھا کہنے لگے : اے حنظلہ ! کیا تو جانتا ہے اس پر قسم کا کفارہ ہے، ہر آیت کے عوض کفارہ ہے یا فرمایا ہر قسم کے عوض۔

19909

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19909

Sahih

(۱۹۹۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الأَرْدَسْتَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَبِی سِنَانٍ الشَّیْبَانِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی الْہُذَیْلِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ حَنْظَلَۃَ قَالَ : کُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَسَمِعَ رَجُلاً یَحْلِفُ بِسُورَۃِ الْبَقَرَۃِ فَقَالَ أَتُرَاہُ مُکَفِّرًا عَلَیْہِ بِکُلِّ آیَۃٍ یَمِینٌ۔ فَقَوْلُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مَعَ الْحَدِیثِ الْمُرْسَلِ فِیہِ دَلِیلٌ عَلَی أَنَّ الْحَلِفَ بِالْقُرْآنِ یَکُونُ یَمِینًا فِی الْجُمْلَۃِ ثُمَّ التَّغْلِیظُ فِی الْکَفَّارَۃِ مَتْرُوکٌ بِالإِجْمَاعِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٠٣) عبداللہ بن حنظلہ فرماتے ہیں کہ میں عبداللہ بن مسعود (رض) کے ساتھ تھا۔ انھوں نے ایک آدمی سے سنا، وہ قرآن کی قسم اٹھا رہا تھا۔ فرماتے ہیں : کیا تو جانتا ہے اس پر ہر آیت کے عوض قسم کا کفارہ ہے۔ ابن مسعود کی مرسل حدیث میں ہے کہ قرآن کی قسم پر تغلیظاً کفارہ واجب کیا گیا ہے۔

19910

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19910

Sahih

(۱۹۹۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی أَنْبَأَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ الْعَنَزِیُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِیدٍ : عُثْمَانَ بْنَ سَعِیدٍ الدَّارِمِیَّ یَقُولُ سَمِعْتُ إِسْحَاقَ بْنَ إِبْرَاہِیمَ الْحَنْظَلِیَّ یَقُولُ قَالَ سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ قَالَ : أَدْرَکْتُ النَّاسَ مُنْذُ سَبْعِینَ سَنَۃٍ یَقُولُونَ اللَّہُ الْخَالِقُ وَمَا سِوَاہُ مَخْلُوقٌ وَالْقُرْآنُ کَلاَمُ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٠٤) عمرو بن دینار فرماتے ہیں : میں نے لوگوں کو ستر سال سے پایا، وہ کہتے ہیں : اللہ خالق ہے اور باقی سب مخلوق ہیں اور قرآن اللہ کا کلام ہے۔

19911

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19911

Zaeef

(۱۹۹۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاہِیمَ بْنَ مَحْمُودٍ یَقُولُ سَمِعْتُ الرَّبِیعَ بْنَ سُلَیْمَانَ یَقُولُ أَخْبَرَنِی أَبُو شُعَیْبٍ : أَنَّ حَفْصَ الْفَرْدَ نَاظِرَ الشَّافِعِیِّ فَقَالَ حَفْصٌ الْقُرْآنُ مَخْلُوقٌ فَقَالَ لَہُ الشَّافِعِیُّ کَفَرْتَ بِاللَّہِ الْعَظِیمِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٠٥) حفص فرماتے ہیں کہ قرآن مخلوق ہے۔ امام شافعی (رح) نے فرمایا : تو نے اللہ عظیم کے ساتھ کفر کیا ہے۔