Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 66 · Chapter 3924

قسموں کا بیان

غیر اللہ کی قسم اٹھا کر توڑ دینا یا اسلام سے برأت یا غیر اسلام کے لیے قسم اٹھانا یا امانت کی قسم اٹھانے کا بیان

7 hadiths in this chapter

19838

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19838

Sahih

(۱۹۸۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ دِینَارٍ أَنَّہُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ کَانَ حَالِفًا فَلاَ یَحْلِفْ إِلاَّ بِاللَّہِ ۔ وَکَانَتْ قُرَیْشٌ تَحْلِفُ بِآبَائِہَا فَقَالَ : لاَ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مَنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ مُخْتَصَرًا۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٣٢) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو کوئی قسم اٹھانا چاہے وہ صرف اللہ کی قسم اٹھائے اور قریشی اپنے اباء و اجداد کی قسم اٹھاتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہ تم اپنے آباء و اجداد کی قسم کھاؤ۔

19839

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19839

Sahih

(۱۹۸۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ عُقَیْلٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِی حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ حَلَفَ مِنْکُمْ فَقَالَ فِی حَلِفِہِ بِاللاَّتِ وَالْعُزَّی فَلْیَقُلْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَمَنْ قَالَ لِصَاحِبِہِ تَعَالَ أُقَامِرْکَ فَلْیَتَصَدَّقْ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ بُکَیْرٍ وَأَخْرَجَاہُ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٣٣) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو تم میں سے کوئی قسم اٹھائے اور اپنی قسم میں لات وعزیٰ کا نام استعمال کرتا ہے تو وہ لا الٰہ الا اللہ کہے اور جس نے اپنے ساتھی سے کہا : آؤ جو کھیلیں وہ صدقہ کرے۔

19840

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19840

Sahih

(۱۹۸۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ حَدَّثَنِی ثَابِتُ بْنُ الضَّحَّاکِ الأَنْصَارِیُّ رَضِیَ اللَّہِ عَنْہُ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : لَیْسَ عَلَی الْمُؤْمِنِ نَذْرٌ فِیمَا لاَ یَمْلِکُ وَلَعْنُ الْمُؤْمِنِ کَقَتْلِہِ وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَہُ بِشَیْئٍ عُذِّبَ بِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَمَنْ حَلَفَ بِمِلَّۃٍ غَیْرِ الإِسْلاَمِ کَاذِبًا فَہُوَ کَمَا قَالَ ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ وَأَخْرَجَاہُ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٣٤) ثابت بن ضحاک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مومن کے ذمہ ایسی نذر پوری کرنا لازم نہیں، جس کا وہ مالک نہیں ہے اور مومن پر لعنت کرنا اس کے قتل کے مانند ہے اور جس نے اپنے آپ کو جس کے ساتھ قتل کیا اسی کے ساتھ وہ قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا اور جس نے اسلام کے علاوہ کسی دوسرے دین کی قسم اٹھائی وہ ایسے ہی ہے جیسے اس نے قسم اٹھائی۔

19841

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19841

Sahih

(۱۹۸۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ حَلَفَ أَنَّہُ بَرِیئٌ مِنَ الإِسْلاَمِ فَإِنْ کَانَ صَادِقًا لَمْ یَرْجِعْ إِلَی الإِسْلاَمِ سَالِمًا وَإِنْ کَانَ کَاذِبًا فَہُوَ کَمَا قَالَ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٣٥) عبداللہ بن بریدہ (رض) اپنیوالد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے اسلام سے برأت کی قسم کھائی۔ اگر وہ سچا ہے تو پھر بھی دین اسلام کی طرف صحیح سالم نہیں لوٹے گا۔ اگر وہ جھوٹا ہے تو پھر ویسے ہی ہے جیسا کہ اس نے کہا۔

19842

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19842

Sahih

(۱۹۸۳۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ إِمْلاَئً أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ أَنْبَأَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَارِثِ الْبَغْدَادِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ ثَعْلَبَۃَ عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ حَلَفَ بِالأََمَانَۃِ فَلَیْسَ مِنَّا وَمَنْ خَبَّبَ زَوْجَۃَ امْرِئٍ أَوْ مَمْلُوکَہُ فَلَیْسَ مِنَّا ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٣٦) عبداللہ بن بریدہ (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے امانت کی قسم اٹھائی، وہ ہم میں سے نہیں (ہمارے طریقے پر نہیں) اور جس نے کسی کی بیوی کو دھوکا دیا یا کسی کے غلام کو وہ ہم سے نہیں (یعنی ہمارے طریقے پر نہیں) ۔

19843

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19843

Zaeef

(۱۹۸۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ مُوسَی بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ قَالَ سَعِیدٌ کَانَ قَتَادَۃُ وَالْحَسَنُ یَقُولاَنِ : لَیْسَ عَلَیْہِ کَفَّارَۃٌ یَعْنِی مَنْ حَلَفَ بِالْیَہُودِیَّۃِ أَوِ النَّصْرَانِیَّۃِ ثُمَّ حَنِثَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٣٧) سعید فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ اور حسن دونوں فرماتے ہیں کہ جس نے یہودیت یا نصرانیت کے لیے قسم اٹھائی، پھر قسم توڑتا ہے تو اس پر کفارہ نہیں ہے۔

19844

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19844

Zaeef

(۱۹۸۳۸) وَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ الْمَوْصِلِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ الْحَرَّانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ (ح) قَالَ وَأَخْبَرَنَا ابْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ وَعَلِیُّ بْنُ سِرَاجٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَیْشُونَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ أَبِی دَاوُدَ حَدَّثَنِی أَبِی عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَنِ الرَّجُلِ یَقُولُ ہُوَ یَہُودِیٌّ أَوْ نَصْرَانِیٌّ أَوْ بَرِیء ٌ مِنَ الإِسْلاَمِ فِی الیَمِینِ یَحْلِفُ عَلَیْہِ فَیَحْنَثُ قَالَ : کَفَّارَۃُ یَمِینٍ ۔ فَہَذَا لاَ أَصْلَ لَہُ مِنْ حَدِیثِ الزُّہْرِیِّ وَلاَ غَیْرِہِ۔ تَفَرَّدَ بِہِ سُلَیْمَانُ بْنُ أَبِی دَاوُدَ الْحَرَّانِیُّ وَہُوَ مُنْکَرُ الْحَدِیثِ ضَعَّفَہُ الأَئِمَّۃُ وَتَرَکُوہُ۔ [منکر]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٣٨) خارجہ بن زید بن ثابت اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا۔ جو اپنی قسم میں کہتا ہے کہ وہ یہودی یا عیسائی یا وہ اسلام سے بری ہے۔ پھر قسم توڑ دیتا ہے تو اس کے ذمہ قسم کا کفارہ ہے۔