Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 66 · Chapter 3923

قسموں کا بیان

اللہ کے علاوہ کی قسم اٹھانے کی کراہت کا بیان

12 hadiths in this chapter

19826

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19826

Sahih

(۱۹۸۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَحْمِشٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو حَامِدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ الرَّبِیعِ الْمَکِّیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- سَمِعَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُِ عَنْہُ وَہُوَ یَقُولُ وَأَبِی وَأَبِی فَقَالَ : إِنَّ اللَّہَ یَنْہَاکُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ ۔ قَالَ عُمَرُ : فَوَاللَّہِ مَا حَلَفْتُ بِہِ ذَاکِرًا وَلاَ آثِرًا۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٢٠) سالم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمر (رض) سے سنا، وہ کہہ رہے تھے : میرے باپ کی قسم، میرے باپ کی قسم ! آپ نے فرمایا : اللہ تمہیں منع فرماتے ہیں کہ تم اپنے باپوں کی قسمیں کھاؤ۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اس یاد دہانی کے بعد میں نے قسم نہیں اٹھائی۔

19827

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19827

Sahih

(۱۹۸۲۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا الزُّہْرِیُّ أَخْبَرَنِی سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : سَمِعَ النَّبِیُّ -ﷺ- عُمَرَ یَحْلِفُ بِأَبِیہِ فَقَالَ : أَلاَ إِنَّ اللَّہَ یَنْہَاکُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ ۔ قَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : وَاللَّہِ مَا حَلَفْتُ بِہَا بَعْدُ ذَاکِرًا وَلاَ آثِرًا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنْ سُفْیَانَ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فَقَالَ وَقَالَ ابْنُ عُیَیْنَۃَ فَذَکَرَہُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٢١) سالم بن عبداللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمر (رض) کو سنا، وہ اپنے باپ کی قسم اٹھا رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ نے تمہیں اپنے باپوں کی قسم اٹھانے سے منع کیا ہے تو حضرت عمر (رض) کو سنا، وہ اپنے باپ کی قسم اٹھا رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ نے تمہیں اپنے باپوں کئی قسم اٹھانے سے منع کیا ہے تو حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اس یاد دہانی کے بعد میں نے قسم نہیں اٹھائی۔

19828

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19828

Sahih

(۱۹۸۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : سَمِعَنِی النَّبِیُّ -ﷺ- وَأَنَا أَحْلِفُ أَقُولُ وَأَبِی فَقَالَ : إِنَّ اللَّہَ یَنْہَاکُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ ۔ قَالَ عُمَرُ : فَمَا حَلَفْتُ بِہَا ذَاکِرًا وَلاَ آثِرًا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَعَبْدِ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ وَاخْتُلِفَ فِیہِ عَلَی مَعْمَرٍ وَابْنِ عُیَیْنَۃَ فَقِیلَ عَنْہُمَا ہَکَذَا وَقِیلَ عَنْہُمَا بِالضِّدِّ مِنْ ذَلِکَ۔ وَرَوَاہُ یُونُسُ بْنُ یَزِیدَ وَعُقَیْلُ بْنُ خَالِدٍ الزُّبَیْدِیُّ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٢٢) عبداللہ بن عمر (رض) اپنے والد حضرت عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں اپنے باپ کی قسم اٹھاتے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا، اللہ تمہیں اپنے باپوں کی قسمیں کھانے سے منع فرماتے ہیں۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : اس یاددہانی اور نصیحت کے بعد میں نے قسم نہیں اٹھائی۔

19829

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19829

Sahih

(۱۹۸۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَنْبَأَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو یَحْیَی جَعْفَرُ بْنُ ہَاشِمٍ السِّمْسَارُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ فِیمَا قَرَأَ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَدْرَکَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَہُوَ یَسِیرُ فِی رَکْبٍ وَہُوَ یَحْلِفُ بِأَبِیہِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَلاَ إِنَّ اللَّہَ یَنْہَاکُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ مَنْ کَانَ حَالِفًا فَلْیَحْلِفْ بِاللَّہِ أَوْ لِیَصْمُتْ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٢٣) عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمر (رض) کو ایک قافلہ میں دیکھا، وہ اپنے باپ کی قسم اٹھا رہے تھے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ نے تمہیں اپنے والد کی قسم کھانے سے منع کیا ہے، جو قسم اٹھانا چاہے وہ اللہ کی قسم اٹھائے یا خاموش رہے۔

19830

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19830

Sahih

(۱۹۸۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ الرَّبِیعِ الْمَکِّیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : أَدْرَکَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عُمَرَ وَہُوَ فِی بَعْضِ أَسْفَارِہِ وَہُوَ یَقُولُ وَأَبِی وَأَبِی فَقَالَ : إِنَّ اللَّہَ یَنْہَاکُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ فَمَنْ کَانَ حَالِفًا فَلْیَحْلِفْ بِاللَّہِ أَوْ لِیَصْمُتْ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ أَبِی عُمَرَ عَنْ سُفْیَانَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٢٤) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمر (رض) کو کسی سفر میں دیکھا کہ وہ اپنے باپ کی قسم اٹھا رہے ہیں تو آپ نے فرمایا : جو قسم اٹھانا چاہے وہ اللہ کی قسم اٹھائے یا خاموش رہے۔

19831

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19831

Sahih

(۱۹۸۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ الْحَارِثِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ کَثِیرٍ حَدَّثَنِی نَافِعٌ مَوْلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا حَدَّثَہُمْ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَدْرَکَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَہُوَ فِی رَکْبٍ وَہُوَ یَحْلِفُ بِأَبِیہِ فَلَمَّا سَمِعَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : مَہْلاً فَإِنَّ اللَّہَ قَدْ نَہَاکُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ مَنْ حَلَفَ فَلْیَحْلِفْ بِاللَّہِ أَوْ لِیَسْکُتْ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ عَنْ أَبِی أُسَامَۃَ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ وَأَیُّوبُ السَّخْتِیَانِیُّ وَالضَّحَّاکُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ نَافِعٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٢٥) نافع حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمر (رض) کو ایک قافلہ میں پا لیا کہ وہ اپنے باپ کی قسم اٹھا رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رکیے، اللہ نے تمہیں باپوں کی قسمیں اٹھانے سے منع کیا ہے۔ جو قسم اٹھانا چاہے وہ اللہ کی قسم اٹھائے یا خاموش رہے۔

19832

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19832

Sahih

(۱۹۸۲۶) وَاخْتُلِفَ فِیہِ عَلَی عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ فَقِیلَ عَنْہُ ہَکَذَا وَقِیلَ عَنْہُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَنْبَأَنَا أَبُو عَلِیٍّ : إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنِی نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَدْرَکَہُ وَہُوَ فِی رَکْبٍ وَہُوَ یَحْلِفُ بِأَبِیہِ فَقَالَ : إِنَّ اللَّہَ یَنْہَاکُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ فَلْیَحْلِفْ حَالِفٌ بِاللَّہِ أَوْ لِیَسْکُتْ ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٢٦) عبداللہ بن عمر (رض) حضرت عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک قافلہ میں پالیا اور وہ باپ کی قسم اٹھا رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ نے تمہیں باپوں کی قسمیں اٹھانے سے منع فرمایا ہے۔ جو قسم اٹھانا چاہے اللہ کی قسم اٹھائے یا خاموش رہے۔

19833

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19833

Sahih

(۱۹۸۲۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ النَّرْسِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَنْبَأَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ وَلاَ بِالطَّوَاغِیتِ ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ ہِشَامٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۶۴۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٢٧) حضرت ابوہریرہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہ تم اپنے باپوں یا ماؤں کی قسمیں نہ کھاؤ اور نہ ہی بتوں کی۔

19834

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19834

Sahih

(۱۹۸۲۸) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ وَأَبُو جَعْفَرٍ التِّرْمِذِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنْ مُحَمَّدٍ ہُوَ ابْنُ سِیرِینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : لاَ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ وَلاَ بِأُمَّہَاتِکُمْ ۔ زَادَ تَمْتَامٌ : وَلاَ بِالأَنْدَادِ وَلاَ تَحْلِفُوا إِلاَّ بِاللَّہِ وَلاَ تَحْلِفُوا إِلاَّ وَأَنْتُمْ صَادِقُونَ ۔ رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ فِی کِتَابِ السُّنَنِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ مُعَاذٍ بِتَمَامِہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٢٨) حضرت ابوہریرہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہ تو تم اپنے باپوں یا ماؤں کی قسمیں کھاؤ۔ راوی نے اضافہ کیا ہے اور نہ ہی بتوں کے نام کی صرف اللہ کی قسم اٹھاؤ اور صرف سچی قسم اٹھاؤ۔

19835

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19835

Zaeef

(۱۹۸۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : جَنَاحُ بْنُ نَذِیرِ بْنِ جَنَاحٍ الْقَاضِی بِالْکُوفَۃِ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو : أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِی غَرْزَۃَ الْغِفَارِیُّ أَنْبَأَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ قَالَ : سَمِعَ ابْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا رَجُلاً یَحْلِفُ بِالْکَعْبَۃِ فَقَالَ لاَ تَحْلِفْ بِالْکَعْبَۃِ فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : مَنْ حَلَفَ بِغَیْرِ اللَّہِ فَقَدْ کَفَرَ أَوْ أَشْرَکَ ۔ وَہَذَا مِمَّا لَمْ یَسْمَعْہُ سَعْدُ بْنُ عُبَیْدَۃَ مِنِ ابْنِ عُمَرَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٢٩) سعد بن عبیدہ فرماتے ہیں کہ ابن عمر (رض) نے ایک آدمی کو سنا، وہ کعبہ کی قسم اٹھا رہا تھا تو اس سے فرمایا : کعبہ کی قسم نہ کھاؤ؛کیونکہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرما رہے تھے : جس نے غیر اللہ کی قسم اٹھائی اس نے کفر اور شرک کیا۔

19836

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19836

Zaeef

(۱۹۸۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ ہُوَ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فَقُمْتُ وَتَرَکْتُ رَجُلاً عِنْدَہُ مِنْ کِنْدَۃَ فَأَتَیْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ قَالَ فَجَائَ الْکِنْدِیُّ فَزِعًا فَقَالَ جَائَ ابْنَ عُمَرَ رَجُلٌ فَقَالَ أَحْلِفُ بِالْکَعْبَۃِ قَالَ لاَ وَلَکِنِ احْلِفْ بِرَبِّ الْکَعْبَۃِ فَإِنَّ عُمَرَ کَانَ یَحْلِفُ بِأَبِیہِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ تَحْلِفْ بِأَبِیکَ فَإِنَّہُ مَنْ حَلَفَ بِغَیْرِ اللَّہِ فَقَدْ أَشْرَکَ ۔ [ضعیف۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٣٠) سعد بن عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عمر (رض) کے پاس تھا۔ میں کھڑا ہوا اور میں نے ان کے پاس ایک کندی آدمی چھوڑا۔ میں سعید بن مسیب کے پاس آیا اور راوی کہتے ہیں کہ کندی آدمی گھبرایا ہوا آیا۔ اس نے کہا : ابن عمر کے پاس ایک آدمی آیا۔ اس نے کہا : میں نے کعبہ کی قسم اٹھانی ہے اٹھالوں ؟ فرماتے ہیں نہیں بلکہ رب کعبہ کی قسم اٹھاؤ، کیونکہ حضرت عمر (رض) نے اپنے باپ کی قسم اٹھائی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے باپ کی قسم نہ اٹھاؤ، جس نے غیر اللہ کی قسم اٹھائی اس نے شرک کیا۔

19837

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19837

Sahih

(۱۹۸۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ : مُوسَی بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الزُّبَیْرِ قَالَ : سَابَقَنِی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَسَبَقْتُہُ فَقُلْتُ سَبَقْتُکَ وَالْکَعْبَۃِ ثُمَّ سَبَقَنِی فَقَالَ سَبَقْتُکَ وَرَبِّ الْکَعْبَۃِ فَلَمَّا نَزَلَ أَرَادَ ضَرْبِی وَقَالَ : أَتَحْلِفُ بِالْکَعْبَۃِ۔ وَأَمَّا الَّذِی رُوِّینَا فِی کِتَابِ الصَّلاَۃِ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ فِی قِصَّۃِ الأَعْرَابِیِّ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : أَفْلَحَ وَأَبِیہِ إِنْ صَدَقَ ۔ فَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ ہَذَا الْقَوْلُ مِنْہُ قَبْلَ النَّہْیِ وَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ جَرَی ذَلِکَ مِنْہُ عَلَی عَادَۃِ الْکَلاَمِ الْجَارِی عَلَی الأَلْسُنِ وَہُوَ لاَ یَقْصِدُ بِہِ الْقَسَمَ کَلَغْوِ الْیَمِینِ الْمَعْفُوِّ عَنْہُ وَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ النَّہْیُ إِنَّمَا وَقَعَ عَنْہُ إِذَا کَانَ مِنْہُ عَلَی وَجْہِ التَّوْقِیرِ لَہُ وَالتَّعْظِیمُ لِحَقِّہِ دُونَ مَا کَانَ بِخِلاَفِہِ وَلَمْ یَکُنْ ذَلِکَ مِنْہُ عَلَی وَجْہِ التَّعْظِیمِ بَلْ کَانَ عَلَی وَجْہِ التَّوْکِیدِ وَیُحْتَمَلُ أَنَّہُ کَانَ -ﷺ- أَضْمَرَ فِیہِ اسْمَ اللَّہِ تَعَالَی کَأَنَّہُ قَالَ لاَ وَرَبِّ أَبِیہِ وَغَیْرُہُ لاَ یُضْمِرُ بَلْ یَذْہَبُ فِیہِ مَذْہَبَ التَّعْظِیمِ لأَبِیہِ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٣١) عبداللہ بن زبیر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے مجھ سے دوڑ میں مقابلہ کیا، میں جیت گیا۔ میں نے کہا : کعبہ کی قسم ! میں جیت گیا۔ پھر اس نے میرے ساتھ مقابلہ کیا۔ فرماتے ہیں : میں جیت گیا رب کعبہ کی قسم ! جب وہ نیچے اترے تو مجھے مارنے کا ارادہ کیا فرمایا : تو کعبہ کی قسم اٹھاتا ہے۔ (ب) طلحہ بن عبداللہ ایک دیہاتیکا قصہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” أَفْلَحَ وَأَبِیہِ إِنْ صَدَقَ “ یہ قول نہی سے پہلے کا ہے یا اس سے مراد عام کلام ہے قسم مراد نہیں ہے یا اس سے مراد تعظیم نہیں جس کے لیے قسم اٹھائی جاتی ہے بلکہ تاکید کے لیے ہے یا یہاں پر لفظ رب محذوف ہے۔