Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 64 · Chapter 3906

قربانى کا بیان

جس کی حرمت یا ایسا معنی جو حرمت پر دلالت کرے ذکر نہ کیا گیا ہو تو اس سے کھانا پینا جائز ہے

5 hadiths in this chapter

19728

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19728

Sahih

(١٩٧٢٢) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی أَبُو عَلِیٍّ حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ عَنْ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ عَنْ سَلْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أُرَاہُ رَفَعَہُ قَالَ : إِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ أَحَلَّ حَلاَلاً وَحَرَّمَ حَرَامًا فَمَا أَحَلَّ فَہُوَ حَلاَلٌ وَمَا حَرَّمَ فَہُوَ حَرَامٌ وَمَا سَکَتَ عَنْہُ فَہُو عَفْوٌ ۔ [صحیح موقوف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٧٢٢) عثمان حضرت سلمان سے نقل فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے وہ اس کو مرفوع بیان کرتے ہیں کہ اللہ نے حلال کو حلال اور حرام کو حرام قرار دیا، جو اس نے حلال قرار دیا وہ حلال اور جس کو حرام قرار دیا وہ حرام اور جس سے خاموشی اختیار کی وہ جائز ہے۔

19729

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19729

Sahih

(١٩٧٢٣) وَأَخْبَرَنَا أَبُوُ الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا سَیْفُ بْنُ ہَارُونَ وَکَانَ مِنْ خِیَارِ خَلْقِ اللَّہِ مِنْ أَعْبَدِ النَّاسِ وَکَانَ سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ یُعَظِّمُہُ وَکَانَ فَوْقَ أَخِیہِ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدِیِّ عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَنِ السَّمْنِ وَالْجُبْنِ وَالْفِرَائِ فَقَالَ : الْحَلاَلُ مَا أَحَلَّ اللَّہُ فِی کِتَابِہِ وَالْحَرَامُ مَا حَرَّمَ اللَّہُ فِی کِتَابِہِ وَمَا سَکَتَ عَنْہُ فَہُوَ عَفْوٌ ۔ وَرُوِّینَا ذَلِکَ فِیمَا مَضَی مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ سَلْمَانَ مَرْفُوعًا وَرُوِیَ فِی ذَلِکَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِی الدَّرْدَائِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ ۔ [صحیح۔ موقوفاً تقدم قبلہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٧٢٣) سلمان فارسی (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ گھی، پنیر اور جنگلی گدھے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حلال وہ ہے جو اللہ نے اپنی کتاب میں حلال قرار دیا اور حرام وہ ہے جو اللہ نے اپنی کتاب میں حرام قرار دیا اور جس سے خاموشی اختیار کی وہ جائز ہے۔

19730

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19730

Zaeef

(١٩٧٢٤) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ الْغِفَارِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ رَجَائِ بْنِ حَیْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ رَفَعَ الْحَدِیثَ قَالَ : مَا أَحَلَّ اللَّہُ فِی کِتَابِہِ فَہُوَ حَلاَلٌ وَمَا حَرَّمَ فَہُو حَرَامٌ وَمَا سَکَتَ عَنْہُ فَہُوَ عَافِیَۃٌ فَاقْبَلُوا مِنَ اللَّہِ عَافِیَتَہُ فَإِنَّ اللَّہَ لَمْ یَکُنْ نَسِیًّا ۔ ثُمَّ تَلاَ ہَذِہِ الآیَۃَ { وَمَا کَانَ رَبُّکَ نَسِیًّا } [مریم ٦٤]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٧٢٤) ابودرداء مرفوع حدیث بیان فرماتے ہیں کہ اللہ نے جو اپنی کتاب میں حلال یا حرام بیان کیا ہے وہی حلال یا حرام ہے اور جس پر خاموشی اختیار کی ہے، اس سے درگزر کیا ہے (یعنی رخصت ہے) تو تم اللہ کی رخصت کو قبول کرو اور وہ بھولا ہوا نہیں ہے۔ پھر یہ آیت تلاوت کی : { وَ مَاکَانَ رَبُّکَ نَسِیًّا } [مریم ٦٤]” تیرا رب بھولا ہوا نہیں ہے۔ “

19731

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19731

Zaeef

(١٩٧٢٥) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنْ دَاوُدَ ہُوَ ابْنُ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ أَبِی ثَعْلَبَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : إِنْ اللَّہَ فَرَضَ فَرَائِضَ فَلاَ تُضَیِّعُوہَا وَحَدَّ حُدُودًا فَلاَ تَعْتَدُوہَا وَنَہَی عَنْ أَشْیَائَ فَلاَ تَنْتَہِکُوہَا وَسَکَتَ عَنْ أَشْیَائَ رُخْصَۃً لَکُمْ لَیْسَ بِنِسْیَانٍ فَلاَ تَبْحَثُوا عَنْہَا۔ ہَذَا مَوْقُوفٌ۔ [منکر۔ قال الدار قطنی فی العلل ١١٧٠] (

اردو ترجمہ · Urdu

١٩٧٢٥) مکحول ابو ثعلبہ سے نقل فرماتے ہیں کہ اللہ نے فرائض کو فرض کیا۔ تم ان کو ضائع مت کرو اور حدیں مقرر کیں، ان سے تجاوز نہ کرو اور کچھ چیزوں سے منع فرمایا۔ ان کے احکامات کو نہ توڑو اور کچھ اشیاء سے خاموشی اختیار کی، وہ رخصت ہیں، بھول نہیں۔ تم اس کے بارے میں بحث نہ کرو۔

19732

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19732

Sahih

(١٩٧٢٦) وَأَنْبَأَنِیہِ شَیْخُنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ فِی الْمُسْتَدْرَکِ فِیمَا لَمْ یُقْرَأْ عَلَیْہِ إِجَازَۃً حَدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ عِیسَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْحَرَشِیُّ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ أَبِی ثَعْلَبَۃَ الْخُشَنِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ ۔ [صحیح۔ انظر التعلیق قبلہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٧٢٦) ابوثعلبہ خشنی فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس طرح بیان فرمایا۔