Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 62 · Chapter 3738

جزیہ کا بیان

قاصد کو قتل نہ کیا جائے

4 hadiths in this chapter

18782

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18782

Sahih

(١٨٧٧٦) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ فَحَدَّثَنِی سَعْدُ بْنُ طَارِقٍ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ نُعَیْمِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - حِینَ جَائَ ہُ رَسُولاَ مُسَیْلِمَۃَ الْکَذَّابِ بِکِتَابِہِ وَرَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ لَہُمَا : وَأَنْتُمَا تَقُولاَنِ مِثْلَمَا یَقُولُ ۔ فَقَالاَ : نَعَمْ فَقَالَ : أَمَا وَاللَّہِ لَوْلاَ أَنَّ الرُّسُلَ لاَ تُقْتَلُ لَضَرَبْتُ أَعْنَاقَکُمَا ۔ [حسن ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٧٦) سلمہ بن نعیم بن مسعود اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، جب مسیلمہ کذاب کے قاصد آئے تو آپ نے فرمایا : تم دونوں بھی اس کی مثل کہتے ہو۔ انھوں نے کہا : ہم بھی وہی بات کہتے ہیں جو وہ کہتا ہے۔ آپ نے فرمایا : اگر قاصدوں کو قتل کیے جانے کا طریقہ ہوتا تو میں تم دونوں کو قتل کردیتا لیکن قاصدوں کو قتل نہیں کیا جاتا۔

18783

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18783

Zaeef

(١٨٧٧٧) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ حَارِثَۃَ بْنِ مُضَرِّبٍ أَنَّہُ أَتَی عَبْدَ اللَّہِ بْنَ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : مَا بَیْنِی وَبَیْنَ أَحَدٍ مِنَ الْعَرَبِ حِنَۃٌ وَإِنِّی مَرَرْتُ بِمَسْجِدٍ لِبَنِی حَنِیفَۃَ فَإِذَا ہُمْ یُؤْمِنُونَ بِمُسَیْلِمَۃَ فَأَرْسَلَ إِلَیْہِمْ عَبْدُ اللَّہِ فَجِیئَ بِہِمْ فَاسْتَتَابَہُمْ غَیْرَ ابْنِ النَّوَّاحَۃِ قَالَ لَہُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : لَوْلاَ أَنَّکَ رَسُولٌ لَضَرَبْتُ عُنُقَکَ ۔ فَأَنْتَ الْیَوْمَ لَسْتَ بِرَسُولٍ فَأَمَرَ قَرَظَۃَ بْنَ کَعْبٍ فَضَرَبَ عُنُقَہُ فِی السُّوقِ ثُمَّ قَالَ : مَنْ أَرَادَ أَنْ یَنْظُرَ إِلَی ابْنِ النَّوَّاحَۃِ قَتِیلاً بِالسُّوقِ ۔ [ضعیف۔ تقدم قبلہ ١٦٨٨٦]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٧٧) حارثہ بن مضرب حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے پاس آئے تو فرماتے ہیں کہ میرے اور عرب کے درمیان کوئی دوستی نہ تھی۔ جب میرا گذر بنو حنیفہ کی مسجد کے قریب سے ہو، ا وہ مسیلمہ پر ایمان لا چکے تھے تو حضرت عبداللہ نے ان کو بلایا اور توبہ طلب کی۔ صرف ابن نواحہ نے توبہ نہ کی۔ حضرت عبداللہ اس سے کہنے لگے : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے کہ قاصد کو قتل نہ کیا جائے، وگرنہ تیری گردن اتار دیتا۔ لیکن آج آپ قاصد بن کر نہیں آئے تو قرظہ بن کعب کو حکم دیا۔ انھوں نے بازار میں گردن اتار دی۔ پھر فرمایا : جو ابن نواحہ کو بازار میں مقتول دیکھنا چاہے دیکھ سکتا ہے۔

18784

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18784

Sahih

(١٨٧٧٨) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ لاِبْنِ النَّوَّاحَۃِ : لَوْلاَ أَنَّکَ رَسُولٌ لَقَتَلْتُکَ ۔ [حسن ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٧٨) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابن نواحہ کو کہا اگر تو قاصد نہ ہوتا تو میں تجھے قتل کردیتا۔

18785

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18785

Zaeef

(١٨٧٧٩) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : مَضَتِ السُّنَّۃُ أَنْ لاَ تُقْتَلَ الرُّسُلُ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٧٩) ابو وائل حضرت عبداللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ قاصد کو قتل نہ کیا جائے۔