Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 62 · Chapter 3737

جزیہ کا بیان

سال میں صرف ایک مرتبہ عشر وصول کیا جائے گا یہ کہ صلح زیادہ پر ہو

2 hadiths in this chapter

18780

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18780

Sahih

(١٨٧٧٤) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ عَنْ أَبِی حَصِینٍ عَنْ زِیَادِ بْنِ حُدَیْرٍ قَالَ : کُنْتُ أَعْشُرُ بَنِی تَغْلِبَ کُلَّمَا أَقْبَلُوا وَأَدْبَرُوا فَانْطَلَقَ شَیْخٌ مِنْہُمْ إِلَی عُمَرَ فَقَالَ : إِنَّ زِیَادًا یُعْشِرُنَا کُلَّمَا أَقْبَلْنَا وَأَدْبَرْنَا فَقَالَ : تُکْفَی ذَلِکَ ثُمَّ أَتَاہُ الشَّیْخُ بَعْدَ ذَلِکَ وَعُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی جَمَاعَۃٍ فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ أَنَا الشَّیْخُ النَّصْرَانِیُّ فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : وَأَنَا الشَّیْخُ الْحَنِیفُ قَدْ کُفِیتَ قَالَ وَکَتَبَ إِلَیَّ أَنْ لاَ تَعْشُرْہُمْ فِی السَّنَۃِ إِلاَّ مَرَّۃً ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن آدم ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٧٤) زیاد بن حدیر فرماتے ہیں : میں بنوتغلب سے عشر وصول کرتا جب وہ آتے اور جانے لگتے۔ ان کا ایک بوڑھا حضرت عمر (رض) کے پاس گیا۔ اس نے کہا کہ زیاد ہم سے دو مرتبہ عشر وصول کرتا ہے۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : یہ کفایت کر جائے گا۔ دوبارہ پھر بوڑھا حضرت عمر (رض) کے پاس آیا۔ جب حضرت عمر (رض) ایک جماعت میں تھے۔ اس نے کہا : اے امیر المومنین میں ایک عیسائی شیخ ہوں۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اور میں شیخ حنیف یعنی صرف ایک اللہ کی طرف یکسو ہوجانے والا ہوں۔ تجھے کفایت کرجائے گا۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر مجھے خط لکھا کہ ان سے صرف ایک مرتبہ دسواں حصہ وصول کیا کرو۔

18781

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18781

Sahih

(١٨٧٧٥) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ نُجَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ رُزَیْقِ بْنِ حَیَّانَ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ کَتَبَ إِلَیْہِ : وَمَنْ مَرَّ بِکَ مِنْ أَہْلِ الذِّمَّۃِ فَخُذْ مِمَّا یُدِیرُونَ مِنَ التِّجَارَاتِ مِنْ أَمْوَالِہِمْ مِنْ کُلِّ عِشْرِینَ دِینَارًا دِینَارًا فَمَا نَقَصَ فَبِحِسَابِ ذَلِکَ حَتَّی یَبْلُغَ عَشْرَۃَ دَنَانِیرَ فَإِنْ نَقَصَتْ ثُلُثَ دِینَارٍ فَدَعْہَا وَلاَ تَأْخُذْ مِنْہَا شَیْئًا وَاکْتُبْ لَہُمْ بِمَا تَأْخُذُ مِنْہُمْ کِتَابًا إِلَی مِثْلِہِ مِنَ الْحَوْلِ ۔[حسن ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٧٥) رزیق بن حیان فرماتی ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے مجھے خط لکھا کہ ذمی تاجروں سے ان مالوں کا بیسواں حصہ وصول کیا کرو۔ جو کم ہو تو وہ بھی اسی حساب سے۔ یہاں تک کہ وہ دس دینار تک جا پہنچے۔ اگر تین تہائی دینار کم ہوجائے تو کچھ بھی وصول نہ کریں اور جو وصول کرو اس کو سال کے لیے تحریر کرلیا کرو۔