Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 62 · Chapter 3734

جزیہ کا بیان

ارضِ حجاز اور جزیرہ العرب کی تفسیر کا بیان

7 hadiths in this chapter

18761

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18761

Sahih

(١٨٧٥٥) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ قَالَ قَالَ سَعِیدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ : جَزِیرَۃُ الْعَرَبِ مَا بَیْنَ الْوَادِی إِلَی أَقْصَی الْیَمَنِ إِلَی تُخُومِ الْعِرَاقِ إِلَی الْبَحْرِ ۔ [صحیح۔ اخرجہ السجستانی ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٥٥) سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ جزیرہ عرب وادی قریٰ کے درمیان سے لے کر یمن کے کنارے تک اور عراق کی سرحد سے سمندر تک ہے۔

18762

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18762

Sahih

(١٨٧٥٦) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ أَبِی عُبَیْدٍ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ قَالَ : جَزِیرَۃُ الْعَرَبِ مَا بَیْنَ حَفَرِ أَبِی مُوسَی إِلَی أَقْصَی الْیَمَنِ فِی الطُّولِ وَأَمَّا الْعَرْضُ فَمَا بَیْنَ رَمْلِ یَبْرِینَ إِلَی مُنْقَطَعِ السَّمَاوَۃِ ۔ قَالَ وَقَالَ الأَصْمَعِیُّ : جَزِیرَۃُ الْعَرَبِ مِنْ أَقْصَی عَدَنِ أَبْیَنَ إِلَی رِیفِ الْعِرَاقِ فِی الطُّولِ وَأَمَّا الْعَرْضُ فَمِنْ جُدَّۃَ وَمَا وَالاَہَا مِنْ سَاحِلِ الْبَحْرِ إِلَی أَطْرَافِ الشَّامِ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٥٦) ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ جزیرہ عرب ابو موسیٰ کے کنویں سے لے کر لمبائی میں یمن تک اور چوڑائی بحرین کے ریگستان سے لے کر سماوہ کے اختتام تک ہے۔ اصمعی کہتے ہیں کہ جزیرہ عرب عدن ابین کی سرحد سے عراق تک لمبائی میں اور چوڑائی جدہ سے لے کر ساحل سمندر اور شام تک۔

18763

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18763

Sahih

(١٨٧٥٧) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی قَالَ قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ یَعْنِی الْمُقْرِئَ : جَزِیرَۃُ الْعَرَبِ مِنْ لَدُنِ الْقَادِسِیَّۃِ إِلَی لَدُنِ قَعْرِ عَدَنَ إِلَی الْبَحْرَیْنِ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٥٧) ابو عبد الرحمن مقری فرماتے ہیں کہ جزیرہ عرب قادسیہ سے قعرعون اور بحرین تک ہے۔

18764

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18764

Zaeef

(١٨٧٥٨) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ قُرِئَ عَلَی الْحَارِثِ بْنِ مِسْکِینٍ وَأَنَا شَاہِدٌ أَخْبَرَکَ أَشْہَبُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَالَ قَالَ مَالِکٌ : عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَجْلَی أَہْلَ نَجْرَانَ وَلَمْ یُجْلَوْا مِنْ تَیْمَائَ لأَنَّہَا لَیْسَتْ مِنْ بِلاَدِ الْعَرَبِ فَأَمَّا الْوَادِی فَإِنِّی أَرَی إِنَّمَا لاَ یُجْلَی مَنْ فِیہَا مِنَ الْیَہُودِ أَنَّہُمْ لَمْ یَرَوْہَا مِنْ أَرْضِ الْعَرَبِ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٥٨) امام مالک (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے اہل نجران کو جلا وطن کیا۔ لیکن بستی تیماء سے جلا وطن نہ کیے گئے۔ کیونکہ یہ عرب کا شہر نہیں ہے اور اس بستی سے یہود کو بھی جلا وطن نہ کیا گیا کیونکہ وہ عرب کی سرزمین نہیں ہے۔

18765

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18765

Sahih

(١٨٧٥٩) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ : وَإِنْ سَأَلَ مَنْ یُؤْخَذُ مِنْہُ الْجِزْیَۃُ أَنْ یُعْطِیَہَا وَیُجْرَی عَلَیْہِ الْحُکْمُ عَلَی أَنْ یَسْکُنَ الْحِجَازَ لَمْ یَکُنْ ذَلِکَ لَہُ وَالْحَجَازُ مَکَّۃُ والْمَدِینَۃُ وَالْیَمَامَۃُ وَمَخَالِیفُہَا کُلُّہَا۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ : وَلَمْ أَعْلَمْ أَحَدًا أَجْلَی أَحَدًا مِنْ أَہْلِ الذِّمَّۃِ مِنَ الْیَمَنِ وَقَدْ کَانَتْ بِہَا ذِمَّۃٌ وَلَیْسَتِ الْیَمَنُ بِحِجَازٍ فَلاَ یُجْلِیہِمْ أَحَدٌ مِنَ الْیَمَنِ وَلاَ بَأْسَ أَنْ یُصَالِحَہُمْ عَلَی مُقَامِہِمْ بِالْیَمَنِ ۔ قَالَ الشَّیْخُ : قَدْ جَعَلُوا الْیَمَنَ مِنْ أَرْضِ الْعَرَبِ وَالْجَلاَئُ وَقَعَ عَلَی أَہْلِ نَجْرَانَ وَذِمَّۃُ أَہْلِ الْحِجَازِ دُونَ ذِمَّۃِ أَہْلِ الْیَمَنِ لأَنَّہَا لَیْسَتْ بِحِجَازٍ لاَ لأَنَّہُمْ لَمْ یَرَوْہَا مِنْ أَرْضِ الْعَرَبِ وَفِی الْحَدِیثِ تَخْصِیصٌ وَفِی حَدِیثِ سَمُرَۃَ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ الْجَرَّاحِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ دَلِیلٌ أَوْ شِبْہُ دَلِیلٍ عَلَی مَوْضِعِ الْخُصُوصِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٥٩) امام شافعی (رض) فرماتے ہیں : اگر ان سے سوال ہو کہ جزیہ کن سے لیا جائے گا اور حجاز، مکہ، مدینہ، یمامہ اور ان کی مخالف اطراف مکمل ہے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : مجھے معلوم نہیں کہ کوئی ذمی شخص یمن سے جلا وطن کیا گیا ہو۔ کیونکہ ان کے ساتھعہد تھا اور یمن کا علاقہ حجاز میں شامل نہ تھا اس لیے کسی کو یمن سے جلا وطن نہ کیا گیا اور یمن میں رہتے ہوئے ان سے صلح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ شیخ فرماتے ہیں : یمن عرب کی سرزمین ہے اہل نجران کو اس سے جلا وطن کیا گیا اور اہل حجاز کا عہد تھا نہ کہ اہل یمن کا۔ کیونکہ یہ حجاز نہ تھا اور نہ ہی ان کے خیال میں یہ عرب کی سرزمین تھی۔ حدیث میں تخصیص ہے۔ ابو عبیدہ بن جراح کہتے ہیں کہ مخصوص جگہ کے لیے دلیل یا شبہ دلیل کا ہونا ضروری ہے۔

18766

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18766

Zaeef

(١٨٧٦٠) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْجَہَمِ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا الْوَاقِدِیُّ حَدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مِنْ خَیْبَرَ إِلَی وَادِی الْقُرَی فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی فَتْحِ وَادِی الْقُرَی قَالَ : فَأَقَامَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِوَادِی الْقُرَی أَرْبَعَۃَ أَیَّامٍ وَقَسَمَ مَا أَصَابَ عَلَی أَصْحَابِہِ بِوَادِی الْقُرَی وَتَرَک الأَرْضَ وَالنَّخْلَ بِأَیْدِی یَہُودَ وَعَامَلَہُمْ عَلَیْہَا فَلَمَّا کَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَخْرَجَ یَہُودَ خَیْبَرَ وَفَدَکَ وَلَمْ یُخْرِجْ أَہْلَ تَیْمَائَ وَوَادِی الْقُرَی لأَنَّہُمَا دَاخِلَتَانِ فِی أَرْضِ الشَّامِ وَنَرَی أَنَّ مَا دُونَ وَادِی الْقُرَی إِلَی الْمَدِینَۃِ حِجَازٌ وَأَنَّ مَا وَرَائَ ذَلِکَ مِنَ الشَّامِ ۔ قَالَ الشَّیْخُ ہَذَا الْکَلاَمُ الأَخِیرُ أَظُنُّہُ مِنْ قَوْلِ الْوَاقِدِیِّ ۔ [ضعیف جدًا ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٦٠) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ وادی قریٰ کی جانب گئے۔ اس نے وادی قریٰ کی فتح کے بارے میں حدیث ذکر کی۔ آپ نے وادی قریٰ میں چار قیام کیا۔ وادی القریٰ سے جو مال غنیمت حاصل ہوا تھا صحابہ میں تقسیم فرمایا اور زمین اور کھجوروں کے باغات پر یہود کو عامل بنادیا تو حضرت عمر (رض) نے اپنے دور میں خیبر وفدک کے یہود کو جلا وطن کردیا، لیکن تیماء اور وادی القریٰ کے لوگوں کو جلا وطن نہ کیا؛ کیونکہ یہ دونوں شام کی سرزمین میں شامل تھے اور ہمارے خیال میں وادی القریٰ کی اس طرف والی سرزمین حجاز میں شامل ہے جبکہ دوسری جانب والی شام میں داخل ہے۔ شیخ کہتے ہیں کہ یہ آخری کلام اور واقدی کا قول ہے۔

18767

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18767

Zaeef

(١٨٧٦١) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا زَکَرِیَّا : یَحْیَی بْنَ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِیَّ یَقُولُ سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ یَعْنِی النَّیْسَابُورِیَّ یَقُولُ سَمِعْتُ عَلِیَّ بْنَ الْحُسَیْنِ الرَّازِیَّ یَقُولُ سَمِعْتُ عَبْدَ الْعَزِیزِ بْنِ یَحْیَی الْمَدَنِیَّ یَقُولُ سَمِعْتُ مَالِکَ بْنَ أَنَسٍ یَقُولُ : جَزِیرَۃُ الْعَرَبِ الْمَدِینَۃُ وَمَکَّۃُ وَالْیَمَنُ فَأَمَّا مِصْرُ فَمَنْ بِلاَدِ الْمَغْرِبِ وَالشَّامُ مِنْ بِلاَدِ الرُّومِ وَالْعِرَاقُ مِنْ بِلاَدِ فَارِسَ ۔ [موضوع ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٦١) مالک بن انس (رض) فرماتے ہیں کہ کہ جزیرہ عرب، مدینہ، مکہ اور یمن ہے اور مصر یورپ کے ممالک سے ہے اور شام ملک روم سے ہے اور عراق فارس کے ملک سے ہے۔