Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 62 · Chapter 3733

جزیہ کا بیان

ارض حجاز میں مشرک کے نہ رہنے کا بیان

10 hadiths in this chapter

18751

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18751

Sahih

(١٨٧٤٥) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الإِسْفَرَائِینِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا الْمُرَّارُ بْنُ حَمُّوَیْہِ الْہَمَذَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی الْکِنَانِیُّ قَالَ مُوسَی وَہُوَ أَبُو غَسَّانَ الْکِنَانِیُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : لَمَّا فُدِعْتُ بِخَیْبَرَ قَامَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ خَطِیبًا فِی النَّاسِ فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَامَلَ یَہُودَ خَیْبَرَ عَلَی أَمْوَالِہَا وَقَالَ : نُقِرُّکُمْ مَا أَقَرَّکُمُ اللَّہُ ۔ وَإِنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ خَرَجَ إِلَی مَالِہِ ہُنَاکَ فَعُدِیَ عَلَیْہِ فِی اللَّیْلِ فَفُدِعَتْ یَدَاہُ وَلَیْسَ لَنَا عَدُوٌّ ہُنَاکَ غَیْرُہُمْ وَہُمْ تُہْمَتُنَا وَقَدْ رَأَیْتُ إِجْلاَئَ ہُمْ فَلَمَّا أَجْمَعَ عَلَی ذَلِکَ أَتَاہُ أَحَدُ بَنِی أَبِی الْحُقَیْقِ فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ تُخْرِجُنَا وَقَدْ أَقَرَّنَا مُحَمَّدٌ وَعَامَلَنَا عَلَی الأَمْوَالِ وَشَرَطَ ذَلِکَ لَنَا فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَظَنَنْتَ أَنِّی نَسِیتُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : کَیْفَ بِکَ إِذَا أُخْرِجْتَ مِنْ خَیْبَرَ تَعْدُو بِکَ قَلُوصُکَ لَیْلَۃً بَعْدَ لَیْلَۃٍ ۔ فَأَجْلاَہُمْ وَأَعْطَاہُمْ قِیمَۃَ مَا لَہُمْ مِنَ الثَّمَرِ مَالاً وَإِبِلاً وَعُرُوضًا مِنْ أَقْتَابٍ وَحِبَالٍ وَغَیْرِ ذَلِکَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی أَحْمَدَ وَہُو مُرَّارُ بْنُ حَمُّوَیْہِ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٤٥) نافع حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جب خیبر میں میرا جوڑ ٹوٹ گیا تو حضرت عمر (رض) نے خطبہ ارشاد فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہود کو ان کے مالوں پر عامل بنایا تھا اور فرمایا : میں نے تمہیں برقرار رکھا جب تک اللہ نے تمہیں برقرار رکھا۔ جب عبداللہ بن عمر (رض) اپنے مال لیکر نکلے تو ان پر رات کے وقت زیادتی کی گئی۔ جس کی بنا کی پر ان کا جوڑ ٹوٹ گیا ان کے علاوہ ہمارا کوئی دشمن بھی نہ تھا، وہ ہمارے ملزم تھے۔ میں نے ان کو جلا وطن ہوتے ہوئے دیکھا جب وہ اس بات پر جمع ہوگئے تو بنو ابو الحقیق کا ایک فرد آیا۔ اس نے کہا : اے امیر المومنین ! آپ نے ہمیں جلا وطن کردیا ہے۔ حالانکہ محمد نے ہمیں اپنے مالوں پر عامل بنایا تھا اور ہمیں یہاں برقرار رکھا ؟ تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : کیا تیرا خیال ہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان بھول گیا ہوں۔ تمہاری حالت کیا ہوگی، جب تمہیں خیبر سے نکالا جائے گا اور تیری جوان اونٹنی تجھے یکے بعد دیگرے کئی راتیں چلے گی۔ پھر حضرت عمر (رض) نے ان کو جلا وطن کیا اور ان کے پھلوں کی قیمت کے بدلے مال، اونٹ، سامان پالان، رسیاں وغیرہ دے دیں۔

18752

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18752

Sahih

(١٨٧٤٦) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبِسْطَامِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا ابْنُ بَزِیعٍ وَأَبُو الأَشْعَثِ قَالاَ حَدَّثَنَا الْفُضَیْلُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَۃَ أَخْبَرَنِی نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَجْلَی الْیَہُودَ وَالنَّصَارَی مِنْ أَرْضِ الْحِجَازِ وَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - لَمَّا ظَہَرَ عَلَی خَیْبَرَ أَرَادَ إِخْرَاجَ الْیَہُودِ مِنْہَا وَکَانَتْ الأَرْضُ إِذَا ظَہَرَ عَلَیْہَا لِلَّہُ وَلِرَسُولِہِ وَلِلْمُسْلِمِینَ فَسَأَلَ الْیَہُودُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنْ یُقِرَّہُمْ بِہَا عَلَی أَنْ یَکْفُوا الْعَمَلَ وَلَہُمْ نِصْفُ الثَّمَرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : أُقِرُّکُمْ عَلَی ذَلِکَ مَا شِئْنَا ۔ فَأُقِرُّوا بِہَا وَأَجْلاَہُمْ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی إِمَارَتِہِ إِلَی تَیْمَائَ وَأَرِیحَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الأَشْعَثِ أَحْمَدَ بْنِ الْمِقْدَامِ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٤٦) نافع حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے یہود و نصاریٰ کو حجاز کی زمین سے جلا وطن کیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح خیبر کے بعد یہود کو جلا وطن کرنے کا ارادہ فرمایا تھا اور فتح کے بعد زمین اللہ ورسول اور مومنوں کی ہونی تھی تو یہود نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مطالبہ کیا کہ آدھے پھلوں کے عوض انھیں زمین پر کام کرنے کے لیے مقرر کردیا جائے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تک ہم چاہیں گے برقرار رکھیں گے۔ آپ نے برقرار رکھا ، پھر حضرت عمر (رض) نے اپنے دور میں انھیں تیماء اور اریحا کی جانب جلا وطن کردیا۔

18753

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18753

Sahih

(١٨٧٤٧) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْبَصْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ أَبِی مُسْلِمٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ یَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا یَقُولُ : یَوْمُ الْخَمِیسِ وَمَا یَوْمُ الْخَمِیسِ ثُمَّ بَکَی ثُمَّ قَالَ اشْتَدَّ وَجَعُ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ : ائْتُونِی أَکْتُبْ لَکُمْ کِتَابًا لاَ تَضِلُّوا بَعْدَہُ أَبَدًا ۔ فَتَنَازَعُوا وَلاَ یَنْبَغِی عِنْدَ نَبِیٍّ تَنَازُعٌ فَقَالَ : ذَرُونِی فَالَّذِی أَنَا فِیہِ خَیْرٌ مِمَّا تَدْعُونِی إِلَیْہِ ۔ وَأَمَرَہُمْ بِثَلاَثٍ فَقَالَ : أَخْرِجُوا الْمُشْرِکِینَ مِنْ جَزِیرَۃِ الْعَرَبِ وَأَجِیزُوا الْوَفْدَ بِنَحْوِ مِمَّا کُنْتُ أُجِیزُہُمْ ۔ وَالثَّالِثَۃُ نُسِّیتُہَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنْ سُفْیَانَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَنْصُورٍ وَقُتَیْبَۃَ وَغَیْرِہِمَا عَنْ سُفْیَانَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٤٧) سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے فرمایا : جمعرات کا دن۔ جمعرات کا دن کیا ہے ؟ پھر روئے اور فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیماری بڑھ گئی تو فرمایا : میرے پاس کوئی کاغذ لاؤ میں تمہیں تحریر کر دوں۔ پھر تم میرے بعد گمراہ نہیں ہو گے۔ انھوں نے اس میں جھگڑا کیا حالانکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جھگڑا درست نہیں ہوتا۔ فرمایا : مجھے چھوڑ دو ۔ میں جس حالت میں ہوں، بہتر ہوں اس چیز سے جس کی جانب تم مجھے بلاتے ہو ۔ آپ نے ان چیزوں کا حکم دیا کہ مشرکین کو جزیرہ عرب سے نکال دو اور ان سے اتنا جزیہ لو جتنا میں لیتا تھا تیسری چیز میں بھلا دیا گیا۔

18754

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18754

Sahih

(١٨٧٤٨) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ یَحْیَی الزُّہْرِیُّ الْقَاضِی بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الصَّائِغُ قَالاَ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : لَئِنْ عِشْتُ لأُخْرِجَنَّ الْیَہُودَ وَالنَّصَارَی مِنْ جَزِیرَۃِ الْعَرَبِ حَتَّی لاَ أَتْرُکَ فِیہَا إِلاَّ مُسْلِمًا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ رَوْحٍ ۔ [صحیح۔ مسلم ١٧٦٧]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٤٨) حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر میں زندہ رہا یہودیوں اور عیسائیوں کو جزیرہ عرب سے نکال دون گا۔ میں صرف مسلمانوں رہنے دوں گا۔

18755

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18755

Sahih

(١٨٧٤٩) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْمُونَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ الْجَرَّاحِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : آخِرُ مَا تَکَلَّمَ بِہِ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : أَخْرِجُوا یَہُودَ الْحِجَازِ وَأَہْلَ نَجْرَانَ مِنْ جَزِیرَۃِ الْعَرَبِ وَاعْلَمُوا أَنَّ شَرَّ النَّاسِ الَّذِینَ اتَّخَذُوا قُبُورَہُمْ مَسَاجِدَ ۔ [حسن ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٤٩) حضرت ابو عبیدہ بن جراح فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سب سے آخری جو کلام فرمائییہ تھی کہ یہودیوں کو حجاز سے اور اھل نجران کو جزیرہ عرب سے نکال دو اور جان لو ! بدترین لوگ وہ ہیں جنہوں نے قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا ہے۔

18756

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18756

Sahih

(١٨٧٥٠) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْمِہْرَجَانِیُّ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی حَکِیمٍ أَنَّہُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ یَقُولُ : بَلَغَنِی أَنَّہُ کَانَ مِنْ آخَرِ مَا تَکَلَّمَ بِہِ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنْ قَالَ : قَاتَلَ اللَّہُ الْیَہُودَ وَالنَّصَارَی اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِیَائِہِمْ مَسَاجِدَ لاَ یَبْقَیَنَّ دِینَانِ بِأَرْضِ الْعَرَبِ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٥٠) حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آخری کلام یہ تھی کہ اللہ یہودیوں اور عیسائیوں کو برباد کرے جنہوں نے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا ہے اور عرب میں دو دین باقی نہ رہیں گے۔

18757

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18757

Sahih

(١٨٧٥١) قَالَ وَحَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : لاَ یَجْتَمِعُ دِینَانِ فِی جَزِیرَۃِ الْعَرَبِ ۔ قَالَ مَالِکٌ قَالَ ابْنُ شِہَابٍ فَفَحَصَ عَنْ ذَلِکَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ حَتَّی أَتَاہُ الثَّلْجُ وَالْیَقِینُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنَّہُ قَالَ : لاَ یَجْتَمَعُ دِینَانِ فِی جَزِیرَۃِ الْعَرَبِ ۔ فَأَجْلَی یَہُودَ خَیْبَرَ ۔ قَالَ مَالِکٌ : وَقَدْ أَجْلَی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَہُودَ نَجْرَانَ وَفَدَکَ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٥١) ابن شہاب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جزیرہ عرب میں دو دین اکٹھے نہ ہوں گے۔ (ب) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جزیرہ عرب میں دو دین جمع نہ ہوں گے۔ آپ نے خیبر کے یہود کو جلا وطن کیا۔ امام مالک (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے نجران وفدک کے یہود کو جلا وطن کیا۔

18758

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18758

Zaeef

(١٨٧٥٢) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَکِیُّ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنْ قَابُوسَ بْنِ أَبِی ظَبْیَانَ عَنْ أَبِیہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : لاَ یَکُونُ قِبْلَتَانِ فِی بَلَدٍ وَاحِدٍ ۔ وَرُوِّینَاہُ عَنْ أَبِی کُدَیْنَۃَ عَنْ قَابُوسَ بْنِ أَبِی ظَبْیَانَ بِإِسْنَادِہِ : لاَ یَجْتَمِعُ قِبْلَتَانِ فِی جَزِیرَۃِ الْعَرَبِ ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَقَدْ أَجْلَی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَہُودَ بَنِی النَّضِیرِ ثُمَّ یَہُودَ الْمَدِینَۃِ وَرُوِّینَاہُ فِی حَدِیثِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٥٢) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دو دینوں والے ایک شہر میں نہیں رہ سکتے۔ (ب) قابوس بن ابی ظبیان اپنی سند سے بیان کرتے ہیں کہ جزیرہ عرب میں دو قبلہ والے جمع نہیں ہوسکتے۔ شیخ فرماتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنو نضیر اور مدینہ کے یہود کو جلا وطن کردیا۔

18759

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18759

Sahih

(١٨٧٥٣) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو السَّرِیِّ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَامِدٍ بِالطَّابَرَانِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْحَنْظَلِیُّ حَدَّثَنَا سُوَیْدُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ مَیْسَرَۃَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : أَنَّ یَہُودَ بَنِی النَّضِیرِ وَقُرَیْظَۃَ حَارَبُوا رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَأَجْلَی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بَنِی النَّضِیرِ وَأَقَرَّ قُرَیْظَۃَ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ وَأَجْلَی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَہُودَ الْمَدِینَۃِ کُلَّہُمْ بَنِی قَیْنُقَاعَ وَہُمْ قَوْمُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سَلاَمٍ وَبَنِی حَارِثَۃَ وَکُلَّ یَہُودِیٍّ کَانَ بِالْمَدِینَۃِ وَکَانَ الْیَہُودُ وَالنَّصَارَی وَمَنْ سِوَاہُمْ مِنَ الْکُفَّارِ لاَ یُقَرُّونَ فِیہَا فَوْقَ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ عَلَی عَہْدِ عُمَرَ وَلاَ أَدْرِی أَکَانَ یَفْعَلُ ذَلِکَ بِہِمْ أَمْ لاَ ۔ [صحیح۔ مسلم ١٧٦٦]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٥٣) نافع حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ بنو نضیر و قریظہ کے یہودیوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جنگ کی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنو نضیر کو جلا وطن کردیا جبکہ بنو قریظہ کو برقرار رکھا۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ کے یہود کو جلا وطن کردیا یعنی بنو قینقاع جو عبداللہ بن سلام کی قوم تھی اور بنو حارثہ کو بھی جلا وطن کیا۔ حضرت عمر (رض) کے دور میں یہود و نصاریٰ اور کوئی بھی کافر تین دن سے زیادہ مدینہ میں نہ رہا۔ مجھے معلوم نہیں انھوں نے ان کے ساتھ یہ معاملہ کیا یا نہیں۔

18760

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18760

Sahih

(١٨٧٥٤) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ الْخَوْلاَنِیُّ قَالَ قُرِئَ عَلَی شُعَیْبِ بْنِ اللَّیْثِ أَخْبَرَکَ أَبُوکَ قَالَ حَدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ أَبِی سَعِیدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ : بَیْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ فِی الْمَسْجِدِ إِذْ خَرَجَ إِلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ : انْطَلِقُوا إِلَی یَہُودَ ۔ فَخَرَجْنَا مَعَہُ حَتَّی جِئْنَا إِلَی بَیْتِ الْمِدْرَاسِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَنَادَاہُمْ فَقَالَ : یَا مَعْشَرَ یَہُودَ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا ۔ قَالُوا : قَدْ بَلَّغْتَ یَا أَبَا الْقَاسِمِ فَقَالَ لَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : ذَلِکَ أُرِیدُ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا ۔ قَالُوا : قَدْ بَلَّغْتَ یَا أَبَا الْقَاسِمِ فَقَالَ لَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : ذَلِکَ أُرِیدُ ۔ ثُمَّ قَالَہَا الثَّالِثَۃَ وَقَالَ : اعْلَمُوا أَنَّ الأَرْضَ لِلَّہِ وَلِرَسُولِہِ وَإِنِّی أُرِیدُ أَنْ أُجْلِیَکُمْ مِنْ ہَذِہِ الأَرْضِ فَمَنْ وَجَدَ مِنْکُمْ شَیْئًا مِنْ مَالِہِ فَلْیَبِعْہُ وَإِلاَّ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا الأَرْضُ لِلَّہِ وَلِرَسُولِہِ ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ عَنْ قُتَیْبَۃَ کِلاَہُمَا عَنِ اللَّیْثِ بْنِ سَعْدٍ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٥٤) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں ہمارے پاس آئے اور فرمایا : یہود کی جانب چلو۔ ہم آپ کے ساتھ بیت المدارس تک آئے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو بلایا اور فرمایا : اے یہود ! مسلمان ہو جاؤ ، تم سلامتی والے بن جاؤ گے۔ انھوں نے کہا : اے ابو القاسم ! آپ نے دعوت پہنچا دی۔ آپ نے فرمایا : میں بھی چاہتا ہوں کہ تم مسلمان بن جاؤ، سلامتی والے بن جاؤ گے۔ انھوں نے دوبارہ کہا : آپ نے دعوت پہنچا دی ہے۔ آپ نے تیسری مرتبہ فرمایا : یہی میرا ارادہ ہے۔ انھوں نے تیسری مرتبہ بھی یہی جواب دیا۔ فرمایا : زمین اللہ ورسول کی ہے میں تمہیں یہاں سے جلا وطن کرنا چاہتا ہوں۔ تم اپنا مال فروخت کر دو ، اور جان لو زمین اللہ ورسول کی ہے۔