Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3673

سیر کا بیان

جہاد فی سبیل اللہ کی فضیلت کا بیان

26 hadiths in this chapter

18489

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18489

Sahih

(١٨٤٨٣) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ شِہَابٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَیُّ الأَعْمَالِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : إِیمَانٌ بِاللَّہِ وَرَسُولِہِ ۔ قِیلَ : ثُمَّ مَاذَا ؟ قَالَ : ثُمَّ الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ ۔ قِیلَ : ثُمَّ مَاذَا ؟ قَالَ : ثُمَّ حَجٌّ مَبْرُورٌ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ یُونُسَ وَغَیْرِہِ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِی مُزَاحِمٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٤٨٣) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا کہ کون سے اعمال افضل ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔ پوچھا گیا : اس کے بعد ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا۔ کہا گیا : اس کے بعد ؟ فرمایا : مقبول حج۔

18490

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18490

Sahih

(١٨٤٨٤) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا عُمَارَۃُ بْنُ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِیرٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : انْتَدَبَ اللَّہُ لِمَنْ خَرَجَ مُجَاہِدًا فِی سَبِیلِہِ لاَ یُخْرِجُہُ إِلاَّ إِیمَانٌ بِی وَتَصْدِیقٌ بِرَسُولِی فَہُوَ عَلَیَّ ضَامِنٌ أَنْ أُدْخِلَہُ الْجَنَّۃَ أَوْ أَرْجِعَہُ إِلَی بَیْتِہِ الَّذِی خَرَجَ مِنْہُ نَائِلاً مَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ وَغَنِیمَۃٍ ۔ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : مَا مِنْ مَکْلُومٍ یُکْلَمُ فِی اللَّہِ إِلاَّ جَائَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَکَلْمُہُ یَدْمَی اللَّوْنُ لَوْنُ دَمٍ وَالرِّیحُ رِیحُ مِسْکٍ ۔ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَی أُمَّتِی مَا تَخَلَّفْتُ خَلْفَ سَرِیَّۃٍ تَغْزُو فِی سَبِیلِ اللَّہِ وَلَکِنْ لاَ أَجِدُ مَا أَحْمِلُہُمْ وَلاَ یَجِدُونَ سَعَۃً فَیَتَّبِعُونِی وَلاَ تَطِیبُ أَنْفُسُہُمْ أَنْ یَتَخَلَّفُوا بَعْدِی ۔ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَوَدِدْتُ أَنِّی أَغْزُو فِی سَبِیلِ اللَّہِ فَأُقْتَلُ ثُمَّ أَغْزُو فَأُقْتَلُ ثُمَّ أَغْزُو فَأُقْتَلُ ۔ حَدِیثُ الْکَلْمِ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ وَرَوَی الْبَاقِیَ عَنْ حَرَمِیِّ بْنِ حَفْصٍ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ جَرِیرِ بْنِ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ عُمَارَۃَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٤٨٤) اللہ فرماتے ہیں : وہ شخص جو اس کے راستے میں جہاد کرتا ہے میرے ساتھ ایمان لانے اور میرے رسولوں کی تصدیق کی وجہ سے تو میرے ذمہ ہے کہ میں اس کو جنت میں داخل کروں یا اس کو اس کے گھر واپس کروں، جہاں سے وہ آیا ہے اس حالت میں کہ جو اس نے ثواب اور غنیمت حاصل کی ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص اللہ کے لیے زخم کھاتا ہے وہ کل قیامت کے دن آئے گا۔ اس کے زخم سے خون بہہ رہا ہوگا۔ جس کی رنگت خون جیسی اور حوشبو کستوری جیسی ہوگی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر میری امت پر مشقت نہ ہوتی تو میں کسی سریہ سے بھی پیچھے نہ رہتا۔ جو اللہ کے راستہ میں جہاد کرتے ہیں نہ تو میں ان کے لیے سواریاں پاتا ہوں اور نہ ان کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ میرے پیچھے آسکیں اور نہ ہی ان کو یہ پسند ہے کہ وہ میرے بعد پیچھے رہ سکیں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ مجھے یہ بات پسند ہے کہ میں اللہ کے راستے میں جہاد کروں۔ پھر میں قتل کیا جاؤں۔ پھر میں جہاد کروں۔ پھر میں قتل کیا جاؤں۔ پھر میں جہاد کروں۔ پھر میں قتل کیا جاؤں۔

18491

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18491

Sahih

(١٨٤٨٥) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ غَالِبٍ الْخَوَارِزْمِیُّ الْحَافِظُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ النَّضْرِ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا الْمُغِیرَۃُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : تَکَفَّلَ اللَّہُ لِمَنْ جَاہَدَ فِی سَبِیلِہِ لاَ یُخْرِجُہُ مِنْ بَیْتِہِ إِلاَّ جِہَادٌ فِی سَبِیلِہِ وَتَصْدِیقُ کَلِمَتِہِ بِأَنْ یُدْخِلَہُ الْجَنَّۃَ أَوْ یَرْجِعَہُ إِلَی مَسْکَنِہِ الَّذِی خَرَجَ مِنْہُ مَعَ مَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ أَوْ غَنِیمَۃٍ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٤٨٥) حضرت ابوہریرہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (رض) نے فرمایا : اللہ رب العزت نے ضمانت دی ہے کہ جو شخص اللہ کے راستے میں جہاد کرتا ہے، اسے گھر سے صرف اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا اور اس کے کلمہ کی تصدیق کرنا ہی نکلنا ہے۔ اللہ اس کو جنت میں داخل کرے یا پھر اس کو ثواب یا مال غنیمت کے ساتھ اس کے گھر واپس لوٹائے۔

18492

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18492

Sahih

(١٨٤٨٦) وَعَنِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ لَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَی الْمُؤْمِنِینَ إِنْ قَعَدْتُ خِلاَفَ سَرِیَّۃٍ تَغْزُو فِی سَبِیلِ اللَّہِ وَلَکِنْ لاَ أَجِدُ سَعَۃً فَأَحْمِلَہُمْ وَلاَ یَجِدُونَ سَعَۃً فَیَتَّبِعُونِی وَلاَ تَطِیبُ أَنْفُسُہُمْ أَنْ یَقْعُدُوا بَعْدِی ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٤٨٦) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا : قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے اگر میں لوگوں پر مشقت خیال نہ کرتا تو میں کسی سریہ سے پیچھے نہ رہتا جو اللہ کے راستہ میں جہاد کرتا ہے لیکن میں ان کے لیے سواریوں کا انتظام نہیں کر پاتا اور نہ ہی وہ اتنی وسعت پاتے ہیں کہ وہ میرے پیچھے آسکیں اور نہ ہی ان کو میرے بعد پیچھے رہنا اچھا لگتا ہے۔

18493

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18493

Sahih

(١٨٤٨٧) وَعَنِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ لَوَدِدْتُ أَنْ أُقَاتِلَ فِی سَبِیلِ اللَّہِ فَأُقْتَلَ ثُمَّ أُحْیَا فَأُقْتَلَ ثُمَّ أُحْیَا فَأُقْتَلَ ثُمَّ أُحْیَا فَأُقْتَلَ ثُمَّ أُحْیَا ۔ کَانَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ ثَلاَثًا أُشْہِدُ اللَّہَ الْحَدِیثُ الأَوَّلُ رَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَقَدْ أَخْرَجَا بَاقِیَہُ مِنْ أَوْجُہٍ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٤٨٧) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا : قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے اگر میں لوگوں پر مشقت خیال نہ کرتا تو میں کسی سریہ سے پیچھے نہ رہتا جو اللہ کے راستہ میں جہاد کرتا، لیکن میں ان کے لیے سواریوں کا انتظام نہیں کر پاتا اور نہ ہی وہ اتنی وسعت پاتے ہیں کہ وہ میرے پیچھے آسکیں اور نہ ہی ان کو میرے بعد پیچھے رہنا اچھا لگتا ہے۔

18494

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18494

Sahih

(١٨٤٨٨) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَۃَ أَنَّ أَبَا حَصِینٍ حَدَّثَہُ أَنَّ ذَکْوَانَ حَدَّثَہُ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ حَدَّثَہُ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ عَلِّمْنِی عَمَلاً یَعْدِلُ الْجِہَادَ قَالَ : لاَ أَجِدُہُ ۔ ثُمَّ قَالَ فَقَالَ : ہَلْ تَسْتَطِیعُ إِذَا خَرَجَ الْمُجَاہِدُ أَنْ تَدْخُلَ الْمَسْجِدَ فَتَقُومَ لاَ تَفْتُرَ وَتَصُومَ لاَ تُفْطِرَ ۔ قَالَ : لاَ أَسْتَطِیعُ ذَلِکَ قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : إِنَّ فَرَسَ الْمُجَاہِدِ یَسْتَنُّ فِی طِوَلِہِ فَیُکْتَبُ لَہُ حَسَنَاتٍ ۔ لَفْظُ حَدِیثِ جَعْفَرٍ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ عَنْ عَفَّانَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٤٨٨) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ صحابہ نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کون سی چیز اللہ کے راستہ میں جہاد کے برابر ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس کی طاقت نہیں رکھتے۔ ہم نے کہا کیوں نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس کی طاقت نہیں رکھتے : راوی کہتے ہیں : تجھے معلوم نہیں کہ تیسری یا چوتھی مرتبہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والا شخص اس کی طرح ہے جو مسلسل روزے رکھتا ہے اور ہمہ وقت حالت قیام میں قرآن پاک کی تلاوت کرتا ہے۔ روزے اور نماز میں کرتا ہی نہیں کرتا۔ حتی کہ اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والا مجاہد گھر لوٹ آئے۔

18495

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18495

Sahih

(١٨٤٨٩) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سُفْیَانَ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ مُنِیبٍ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا جَرِیرٌ عَنْ سُہَیْلٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَخْبِرْنَا مَا یَعْدِلُ الْجِہَادَ فِی سَبِیلِ اللَّہِ ؟ قَالَ : إِنَّکُمْ لاَ تَسْتَطِیعُونَ ۔ قُلْنَا : بَلَی قَالَ : إِنَّکُمْ لاَ تَسْتَطِیعُونَہُ ۔ قَالَ فَلاَ أَدْرِی فِی الثَّالِثَۃِ أَمْ فِی الرَّابِعَۃِ : مَثَلُ الْمُجَاہِدِ فِی سَبِیلِ اللَّہِ کَمَثَلِ الصَّائِمِ الْقَائِمِ الْقَانِتِ بِآیَاتِ اللَّہِ لاَ یَفْتُرُ مِنْ صَلاَۃٍ وَلاَ صِیَامٍ حَتَّی یَرْجِعَ الْمُجَاہِدُ إِلَی أَہْلِہِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَرِیرٍ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٤٨٩) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ صحابہ نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کون سی چیز اللہ کے راستہ میں جہاد کے برابر ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس کی طاقت نہیں رکھتے۔ ہم نے کہا : کیوں نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس کی طاقت نہیں رکھتے۔ راوی کہتے ہیں : تجھے معلوم نہیں کہ تیسری یا چوتھی مرتبہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والا شخص اس کی طرح ہے جو مسلسل روزے رکھتا ہے اور ہمہ وقت حالت قیام میں قرآن پاک کی تلاوت کرتا ہے۔ روزے اور نماز میں کرتا ہی نہیں کرتا۔ حتی کہ اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والا مجاہد گھر میں لوٹ آئے۔

18496

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18496

Sahih

(١٨٤٩٠) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : الْحُسَیْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِیُّ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنِی أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَۃَ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ یَعْنِی ابْنَ سَلاَّمٍ عَنْ زَیْدٍ ہُوَ ابْنُ سَلاَّمٍ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا سَلاَّمٍ قَالَ حَدَّثَنِی النُّعْمَانُ بْنُ بَشِیرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ رَجُلٌ : لاَ أُبَالِی أَنْ لاَ أَعْمَلَ عَمَلاً بَعْدَ الإِسْلاَمِ إِلاَّ أَنْ أَعْمُرَ الْمَسْجِدَ الْحَرَامِ وَقَالَ الآخِرُ : الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ أَفْضَلُ مِمَّا قُلْتُمْ فَزَجَرَہُمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ثُمَّ قَالَ : لاَ تَرْفَعُوا أَصْوَاتَکُمْ عِنْدَ مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَہُوَ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ وَلَکِنِّی إِذَا صَلَّیْتُ الْجُمُعَۃَ دَخَلْتُ فَاسْتَفْتَیْتُہُ فِیمَا اخْتَلَفْتُمْ فِیہِ فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ { أَجَعَلْتُمْ سِقَایَۃَ الْحَاجِّ وَعِمَارَۃَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ کَمَنْ آمَنَ بِاللَّہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ وَجَاہَدَ فِی سَبِیلِ اللَّہِ لاَ یَسْتَوُونَ عِنْدَ اللَّہِ } [التوبۃ ١٩] الآیَۃَ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ الْحُلْوَانِیِّ عَنْ أَبِی تَوْبَۃَ ۔ [صحیح۔ مسلم ١٧٨٩]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٤٩٠) نعمان بن بشیر (رض) فرماتے ہیں کہ میں منبر رسول کے پاس تھا کہ ایک شخص نے کہا : مجھے کوئی پر وہ نہیں کہ میں اسلام کے بعد کوئی عمل نہ کروں سوائے مسجد حرام کو آباد کرنے سے۔ دوسرے نے کہہ دیا : جو تو نے کہا اللہ کے راستہ میں جہاد اس سے افضل ہے تو حضرت عمر (رض) نے ان کو ڈانٹا اور فرمایا : منبر رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آوازیں بلند نہ کرو۔ جمعہ کا دن تھا۔ میں نماز جمعہ کے بعد تمہارا اختلافی مسئلہ پوچھ لوں گا۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمادی : { اَجَعَلْتُمْ سِقَایَۃَ الْجَآجِّ وَ عِمَارَۃَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ کَمَنْ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ جٰھَدَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ لَا یَسْتَوٗنَ عِنْدَ اللّٰہِ وَ اللّٰہُ لَا یَھْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْن } [التوبہ ١٩] کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانا اور مسجد حرام کی تعمیر کرنا اس شخص کے ماند بنادیا جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اور اللہ کے راستہ میں جہاد کرتا ہے وہ اللہ کے ہاں برابر نہیں۔

18497

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18497

Sahih

(١٨٤٩١) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنَّہُ قَالَ : مَوْضِعُ سَوْطٍ فِی الْجَنَّۃِ خَیْرٌ مِنَ الدُّنْیَا وَمَا فِیہَا الْغَدْوَۃُ یَغْدُوہَا الْعَبْدُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ أَوْ الرَّوْحَۃُ خَیْرٌ مِنَ الدُّنْیَا وَمَا فِیہَا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ وَفِی الْبَابِ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ الأَنْصَارِیِّ وَأَبِی ہُرَیْرَۃَ وَأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) -۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٤٩١) سہل بن سعد (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت میں ایک کو ڑے کے برابر جگہ دنیا ومافیھا سے بہتر ہے۔ صبح یا شام کے وقت اللہ کے راستہ میں بندے کا جانا دنیا اور جو کچھ اس میں موجود ہے سے بہتر ہے۔

18498

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18498

Sahih

(١٨٤٩٢) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأُمَوِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عُمَرُ بْنُ مَالِکٍ الشَّرْعَبِیُّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی جَعْفَرٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَیْمٍ عَنْ سَلْمَانَ الأَغَرِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِسَرِیَّۃٍ تَخْرُجُ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَنَخْرُجُ اللَّیْلَۃَ أَمْ نَمْکُثُ حَتَّی نُصْبِحَ فَقَالَ : أَوَلاَ تُحِبُّونَ أَنْ تَبِیتُوا فِی خِرَافٍ مِنْ خِرَافِ الْجَنَّۃِ ۔ وَالْخَرِیفُ الْحَدِیقَۃُ ۔ [حسن ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٤٩٢) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک سریہ کو جانے کا حکم دیا۔ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! رات کو چلے جائیں یا صبح کا انتظار کرلیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم پسند نہیں کرتے کہ تم رات جنت کے باغوں میں گزارو۔

18499

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18499

Sahih

(١٨٤٩٣) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی أَبُو ہَانِئٍ الْخَوْلاَنِیُّ عَنْ أَبِی عَبْدِالرَّحْمَنِ الْحُبُلِیِّ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : یَا أَبَا سَعِیدٍ مَنْ رَضِیَ بِاللَّہِ رَبًّا وَبِالإِسْلاَمِ دِینًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا وَجَبَتْ لَہُ الْجَنَّۃُ ۔ قَالَ : فَعَجِبَ لَہَا أَبُو سَعِیدٍ فَقَالَ : أَعِدْہَا عَلَیَّ یَا رَسُولَ اللَّہِ فَفَعَلَ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : وَأُخْرَی یُرْفَعُ بِہَا الْعَبْدُ مِائَۃَ دَرَجَۃٍ فِی الْجَنَّۃِ مَا بَیْنَ کُلِّ دَرَجَتَیْنِ کَمَا بَیْنَ السَّمَائِ وَالأَرْضِ ۔ قَالَ : وَمَا ہِیَ یَا رَسُولَ اللَّہِ ؟ قَالَ : الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَنْصُورٍ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ ۔ [صحیح۔ مسلم ١٨٨٤]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٤٩٣) حضرت ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابوسعید (رض) ! جو اللہ کے رب اور اسلام کے دین ہونے پر راضی ہوا، اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔ راوی کہتے ہیں کہ ابو سعید (رض) نے تعجب کیا اور کہا : دوبارہ بیان فرمائیں اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نے پھر فرمایا۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بندے کے جنت میں سو درجے بلند کردیے جاتے ہیں اور ہر دودرجوں کے درمیانی مسافت زمین و آسمان کے برابر ہے۔ اس نے کہا : یہ کیا ہے ’؟ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا، اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا، اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا۔

18500

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18500

Sahih

(١٨٤٩٤) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا فُلَیْحٌ عَنْ ہِلاَلِ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ أَوِ ابْنِ أَبِی عَمْرَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : مَنْ آمَنَ بِاللَّہِ وَرَسُولِہِ وَأَقَامَ الصَّلاَۃَ وَآتَی الزَّکَاۃَ وَصَامَ رَمَضَانَ کَانَ حَقًّا عَلَی اللَّہِ أَنْ یُدْخِلَہُ یَعْنِی الْجَنَّۃَ ہَاجَرَ فِی سَبِیلِ اللَّہِ أَوْ مَاتَ فِی أَرْضِہِ الَّتِی وُلِدَ فِیہَا ۔ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَفَلاَ نُنْبِئُ النَّاسَ بِذَلِکَ قَالَ : إِنَّ فِی الْجَنَّۃِ مِائَۃَ دَرَجَۃٍ مَا بَیْنَ کُلِّ دَرَجَتَیْنِ کَمَا بَیْنَ السَّمَائِ وَالأَرْضِ أَعَدَّہَا اللَّہُ لِلْمُجَاہِدِینَ فِی سَبِیلِہِ فَإِذَا سَأَلْتُمُ اللَّہَ فَسَلُوہُ الْفِرْدَوْسَ فَإِنَّہُ وَسَطُ الْجَنَّۃِ وَأَعْلَی الْجَنَّۃِ وَمِنْہُ تَفَجَّرُ أَنْہَارُ الْجَنَّۃِ وَفَوْقَہُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ تَبَارَکَ وَتَعَالَی ۔ [صحیح۔ بخاری ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٤٩٤) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص اللہ اور رسول پر ایمان رکھے، نماز ادا کرے، زکوۃ دے، رمضان کے روزے رکھے تو اللہ پر حق ہے کہ اس کو جنت میں داخل کردے۔ اس نے اللہ کے راستہ میں ہجرت کی یا اپنی جائے پیدائش پر ہی فوت ہوگیا۔ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا ہم لوگوں کو خبر نہ دے دیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت میں سودرجے ہیں اور ہر درجہ کے درمیان زمین و آسمان کی مسافت کے برابر فاصلہ ہے۔ یہ اللہ نے مجاہدین کے لیے تیار کی ہے۔ جب بھی تم اللہ سے مانگو تو جنت الفردوس طلب کیا کرو۔ یہ جنت کے درمیان یا اوپر ہے۔ اس سے جنت کی نہریں نکلتی ہیں اور اس کے اوپر رحمن کا عرش ہے۔

18501

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18501

Zaeef

(١٨٤٩٥) قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ فَحَدَّثَنَا بِہَذَا الْحَدِیثِ فُلَیْحٌ الثَّانِیَۃَ فَذَکَرَہُ عَنْ ہِلاَلِ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ بِنَحْوِہِ وَلَمْ یَشُکُّ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ صَالِحٍ عَنْ فُلَیْحٍ وَلَم یَشُکُّ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٤٩٥) خالی۔

18502

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18502

Sahih

(١٨٤٩٦) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْکَرِیمِ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنِی شُعَیْبٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ حَدَّثَنِی عَطَائُ بْنُ یَزِیدَ أَنَّہُ حَدَّثَہُ أَبُو سَعِیدٍ الْخُدْرِیُّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قِیلَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَیُّ النَّاسِ أَفْضَلُ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : مُؤْمِنٌ مُجَاہِدٌ فِی سَبِیلِ اللَّہِ بِنَفْسِہِ وَمَالِہِ ۔ فَقَالَ : ثُمَّ مَنْ قَالَ : مُؤْمِنٌ فِی شِعْبٍ مِنَ الشِّعَابِ یَتَّقِی اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ وَیَدَعُ النَّاسَ مِنْ شَرِّہِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ وَأَخْرَجَاہُ مِنْ أَوْجُہٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٤٩٦) حضرت ابوسعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا گیا کہ کون لوگ افضل ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ مومن جو اپنے جان ومال سے جہاد کرتا ہے۔ پوچھا : پھر کون ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ مومن جو کسی گھاٹی میں اللہ رب العزت سے ڈرتا ہے اور لوگوں کو ان کے شر کی وجہ سے چھوڑ دیتا ہے۔

18503

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18503

Zaeef

(١٨٤٩٧) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْعَنَزِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ وَأَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْعَطَّارُ الْحِیرِیُّ وَأَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَارِسِیُّ قَالُوا أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَلِیٍّ الذُّہْلِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ بَعْجَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنَّہُ قَالَ : مِنْ خَیْرِ مَعَاشِ النَّاسِ رَجُلٌ مُمْسِکٌ بِعِنَانِ فَرَسِہِ فِی سَبِیلِ اللَّہِ یَطِیرُ عَلَی مَتْنِہِ کُلَّمَا سَمِعَ ہَیْعَۃً أَوْ فَزْعَۃً طَارَ عَلَیْہِ یَبْتَغِی الْقَتْلَ وَالْمَوْتَ مَظَانَّہُ أَوْ رَجُلٌ فِی غُنَیْمَۃٍ فِی رَأْسِ شَعَفَۃٍ مِنْ ہَذِہِ الشَّعَفِ أَوْ بَطْنِ وَادٍ مِنْ ہَذِہِ الأَوْدِیَۃِ یُقِیمُ الصَّلاَۃَ وَیُؤْتِی الزَّکَاۃَ وَیَعْبُدُ رَبَّہُ حَتَّی یَأْتِیَہُ الْیَقِینُ لَیْسَ مِنَ النَّاسِ إِلاَّ فِی خَیْرٍ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَرَوَاہُ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ وَیَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ کِلَیْہِمَا عَنْ أَبِی حَازِمٍ بِہَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَہُ وَقَالَ عَنْ بَعْجَۃَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بَدْرٍ وَقَالَ فِی شِعْبَۃٍ مِنْ ہَذِہِ الشِّعَابِ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٤٩٧) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگوں میں سے اس شخص کی زندگی نہایت بہتر ہے، جس نے اللہ کے راستہ میں اپنی سواری کی لگام کو تھاما۔ جب وہ کسی طرف سے خطرے یا فریاد رسی کی اطلاع پاتا ہے تو برق رفتاری سے اس کی طرف جاتا ہے۔ وہ موت کے مواقع تلاش کرتا ہے یا وہ شخص جو چند بکریوں کے ساتھ اپنی پہاڑی پر مقیم ہے یا کسی وادی میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہے۔ وہ مرتے دم تک نماز اور زکوۃ ادا کرتا ہے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں لگارہتا ہے۔ ایسا شخص لوگوں سے خیر و بھلائی میں ہے۔ (ب) بعجہ بن عبداللہ بن بدر فرماتے ہیں : پہاڑیوں میں سے کسی پہاڑی پر۔

18504

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18504

Sahih

(١٨٤٩٨) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ حِمْدَانَ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ وَہُوَ أَبُو مُسْلِمٌ (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : تَعِسَ عَبْدُ الدِّینَارِ وَعَبْدُ الدِّرْہَمِ وَعَبْدُ الْخَمِیصَۃِ إِنْ أُعْطِیَ رَضِیَ وَإِنْ مُنِعَ سَخِطَ تَعِسَ وَانْتَکَسَ وَإِذَا شِیکَ فَلاَ انْتَقَشَ طُوبَی لِعَبْدٍ آخِذٍ بِعِنَانِ فَرَسِہِ فِی سَبِیلِ اللَّہِ أَشْعَثُ رَأْسُہُ مُغْبَرَّۃٌ قَدَمَاہُ إِنْ کَانَ فِی السِّیَاقَۃِ کَانَ فِی السِّیَاقَۃِ وَإِنْ کَانَ فِی الْحِرَاسَۃِ کَانَ فِی الْحِرَاسَۃِ إِنِ اسْتَأْذَنَ لَمْ یُؤْذَنْ لَہُ وَإِنْ شَفِعَ لَمْ یُشَفَّعْ طُوبَی لَہُ ثُمَّ طُوبَی لَہُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَرْزُوقٍ ۔ [صحیح۔ بخاری ٤٦٣٥۔ ٢٨٨٧]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٤٩٨) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : درھم و دینار اور چادر کا بندہ ہلاک ہوگیا۔ اگر دیا جائے تو راضی رہتا ہے اگر نہ ملے تو ناراض ہوجاتا ہے۔ ایسا شخص بدنصیب اور ذلیل ہو، اسے کانٹا چبھ جائے تو نکالانہ جائے اور اس آدمی کے لیے خوشخبری ہے، جس نے اللہ کی راہ میں گھوڑے کی لگام تھام رکھی ہے۔ اس کا سر پرا گندہ اور پاؤں خاک آلود ہیں۔ اگر اسے لشکر کے پچھلے حصے میں متعین کیا جائے تو وہاں ڈیوٹی دیتا ہے۔ اگر اسے حفاظتی دستہ میں کھڑا کیا جائے تو کھڑا ہوجاتا ہے۔ اگر اجازت چاہے تو اجازت نہیں دی جاتی اور کسی کی سفارش کرے تو سفارش نہیں مانی جاتی، اس کو خوشخبری ہو، خوشخبری ہو !

18505

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18505

Sahih

(١٨٤٩٩) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ : إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ أَخْبَرَنِی أَبِی حَدَّثَنِی الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ حَدَّثَنِی أَبُو سَلَمَۃَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ سَلاَمٍ : أَنَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالُوا لَوْ أَرْسَلْنَا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - رَسُولاً یَسْأَلُہُ عَنْ أَحَبِّ الأَعْمَالِ إِلَی اللَّہِ قَالَ فَلَمْ یَذْہَبْ إِلَیْہِ أَحَدٌ مِنَّا وَہَبْنَا أَنْ نَسْأَلَہُ عَنْ ذَلِکَ قَالَ فَدَعَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أُولَئِکَ النَّفَرَ رَجُلاً رَجُلاً حَتَّی جَمَعَہُمْ وَنَزَلَتْ فِیہِمْ ہَذِہِ السُّورَۃُ { سَبَّحَ لِلَّہِ } [الحدید ١] قَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ سَلاَمٍ فَقَرَأَہَا عَلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - کُلَّہَا قَالَ أَبُو سَلَمَۃَ قَرَأَہَا عَلَیْنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ سَلاَمٍ کُلَّہَا قَالَ یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ وَقَرَأَہَا عَلَیْنَا أَبُو سَلَمَۃَ کُلَّہَا قَالَ الأَوْزَاعِیُّ وَقَرَأَہَا عَلَیْنَا یَحْیَی کُلَّہَا قَالَ الْعَبَّاسُ قَالَ أَبِی وَقَرَأَہَا عَلَیْنَا الأَوْزَاعِیُّ کُلَّہَا۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩ ١٨٤) عبداللہ بن سلام فرماتے ہیں کہ صحابہ کہنے لگے : کسی کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بھیجو کہ وہ پوچھے کہ اللہ کو کون سے اعمال پسندیدہ ہیں ؟ راوی کہتے ہیں : کوئی بھی آپ کے پاس نہ گیا۔ ہم نے آپ سے پوچھنا مؤخر کردیا۔ آپ نے اس گروہ کے ایک ایک فرد کو بلایا حتی کہ وہ سب جمع ہوگئے تو ان کے بارے میں یہ سورة نازل ہوئی : { سَبَّحَ لِلَّہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْم } [الحدید ١] عبداللہ بن سلام کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکمل سورت ہمارے سامنے پڑھی۔ ابوسلمہ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن سلام نے ہمارے سامنے مکمل سورت پڑھی۔ یحییٰ بن ابی کثیر کہتے ہیں کہ ابو مسلمہ نے وہ سورت پوری ہمارے سامنے پڑھی اور اوزاعی کہتے ہیں : یحییٰ نے وہ سورة مکمل پڑھی۔ عباس (رض) کہتے ہیں کہ میرے والد نے کہا کہ اوزاعی نے بھی مکمل سورت تلاوت کی۔

18506

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18506

Sahih

(١٨٥٠٠) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ : إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ حَدَّثَنِی أَبُو سَلَمَۃَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سَلاَمٍ قَالَ : اجْتَمَعْنَا فتَذَاکَرْنَا فَقُلْنَا : أَیُّکُمْ یَأْتِی رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَیَسْأَلُہُ أَیُّ الأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَی اللَّہِ قَالَ ثُمَّ تَفَرَّقْنَا وَہِبْنَا أَنْ یَأْتِیَہُ مِنَّا أَحَدٌ فَأَرْسَلَ إِلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَجَمَعَنَا فَجَعَلَ یُومِئُ بَعْضُنَا إِلَی بَعْضٍ فَقَرأَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - { سَبَّحَ لِلَّہِ مَا فِی السَّمَوَاتِ وَمَا فِی الأَرْضِ وَہُوَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ } [الحشر ] إِلَی آخِرِ السُّورَۃِ قَالَ یَحْیَی فَقَرَأَہَا عَلَیْنَا أَبُو سَلَمَۃَ مِنْ أَوَّلِہَا إِلَی آخِرِہَا قَالَ أَبُو سَلَمَۃَ فَقَرَأَہَا عَلَیْنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ سَلاَّمٍ مِنْ أَوَّلِہَا إِلَی آخِرِہَا قَالَ الأَوْزَاعِیُّ فَقَرَأَہَا عَلَیْنَا یَحْیَی مِنْ أَوَّلِہَا إِلَی آخِرِہَا قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ وَقَرَأَہَا عَلَیْنَا الأَوْزَاعِیُّ مِنْ أَوَّلِہَا إِلَی آخِرِہَا قَالَ مُعَاوِیَۃُ وَقَرَأَہَا أَبُو إِسْحَاقَ عَلَیْنَا مِنْ أَوَّلِہَا إِلَی آخِرِہَا قَالَ أَبُو بَکْرٍ الصَّغَانِیُّ وَقَرَأَہَا عَلَیْنَا مُعَاوِیَۃُ مِنْ أَوَّلِہَا إِلَی آخِرِہَا قَالَ أَبُو الْعَبَّاسِ : وَلَم یَقْرَأْ عَلَیْنَا الصَّغَانِیُّ السُّورَۃَ بِتَمَامِہَا وَقَرَأَ أَبُو الْعَبَّاسِ مِنْ أَوَّلِہَا شَیْئًا وَقَرَأَ الْقَاضِی مِنْ أَوَّلِہَا شَیْئًا وَقَرَأَ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ عَلَیْنَا السُّورَۃَ مِنْ أَوَّلِہَا إِلَی آخِرِہَا وَقَرَأَہَا الشَّیْخُ مِنْ أَوَّلِہَا إِلَی آخِرِہَا۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٠٠) ابو سلمہ بن عبد الرحمن (رض) حضرت عبداللہ بن سلام (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم جمع ہو کر آپس میں بات چیت کر رہے تھے کہ کون رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھے گا کہ اللہ کو کون سے اعمال زیادہ پسندیدہ ہیں۔ پھر ہم منتشر ہوگئے تاکہ کوئی بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمام کو جمع فرمایا۔ ہم ایک دوسرے کی جانب اشارہ کر رہے تھے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم یہ آیت تلاوت فرمائی : { سَبَّحَ لِلَّہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْم } [الحدید ۔ الحشر ] آسمان و زمین میں موجود تمام اشیاء اللہ کی تسبیحات بیان کرتی ہیں، وہ غالب حکمت والا ہے۔ یحییٰ کہتے ہیں کہ ابو سلمہ نے ابتدا سے لے کر آخر تک تلاوت کی اور ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن سلام (رض) نے شروع سے آخر تک پڑھی اور اوزاعی کہتے ہیں کہ یحییٰ نے ابتدا سے انتہا تک تلاوت کی اور ابو اسحاق کہتے ہیں کہ اوزاعی نے ابتدا سے اخیر تک تلاوت کی اور معاویہ کہتے ہیں کہ ابو اسحاق نے شروع سے آخر تک پڑھی۔ ابوبکر صنعانی کہتے ہیں کہ معاویہ نے ہمارے سامنے مکمل سورة تلاوت کی۔ ابو العباس کہتے ہیں کہ صنعانی نے مکمل سورة تلاوت نہ کی۔ ابو العباس اور قاضی نے ابتدائی حصہ تلاوت کیا اور ابو عبداللہ حافظ نے مکمل سورة تلاوت کی اور شیخ نے بھی مکمل سورة پڑھی۔

18507

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18507

Sahih

(١٨٥٠١) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ رَحِمَہُ اللَّہِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ شَیْبَانَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الشِّخِّیرِ عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الشِّخِّیرِ قَالَ کَانَ الْحَدِیثُ یَبْلُغُنِی عَنْ أَبِی ذَرٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَکُنْتُ أَشْتَہِی لِقَائَ ہُ فَلَقِیتُہُ فَقُلْتُ : یَا أَبَا ذَرٍّ إِنَّہُ کَانَ یَبْلُغُنِی عَنْکَ الْحَدِیثَ فَکُنْتُ أَشْتَہِی لِقَائَ کَ قَالَ : لِلَّہِ أَبُوکَ فَقَدْ لَقِیتَ فَہَاتِ فَقُلْتُ : حَدِیثٌ بَلَغَنِی أَنَّکَ تُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - حَدَّثَکُمْ : إِنَّ اللَّہَ تَعَالَی یُحِبُّ ثَلاَثَۃً وَیُبْغِضُ ثَلاَثَۃً ۔ قَالَ : مَا إِخَالُنِی أَنْ أَکْذِبَ عَلَی خَلِیلِی - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قُلْتُ : فَمَنِ الثَّلاَثَۃُ الَّذِینَ یُحِبُّ اللَّہُ ؟ قَالَ : رَجُلٌ لَقِیَ الْعَدُوَّ فَقَاتَلَ وَإِنَّکُمْ لَتَجِدُّونَ ذَلِکَ فِی الْکِتَابِ عِنْدَکُمْ {إِنَّ اللَّہَ یُحِبُّ الَّذِینَ یُقَاتِلُونَ فِی سَبِیلِہِ صَفًّا } [الصف ٤] قُلْتُ : وَمَنْ ؟ قَالَ : رَجُلٌ لَہُ جَارُ سَوْئٍ فَہُوَ یُؤْذِیہِ فَیَصْبِرُ عَلَی أَذَاہُ فَیَکْفِیہِ اللَّہُ إِیَّاہُ بِحَیَاۃٍ أَوْ مَوْتٍ ۔ قَالَ : وَمَنْ ؟ قَالَ : رَجُلٌ کَانَ مَعَ قَوْمٍ فِی سَفَرٍ فَنَزَلُوا فَعَرَّسُوا وَقَدْ شَقَّ عَلَیْہِمُ الْکَرَی وَالنُّعَاسُ وَوَضَعُوا رُئُ وسَہُمْ فَنَامُوا وَقَامَ فَتَوَضَّأَ فَصَلَّی رَہْبَۃً لِلَّہِ وَرَغْبَۃً إِلَیْہِ ۔ قُلْتُ : فَمَنِ الثَّلاَثَۃُ الَّذِینَ یُبْغِضُ ؟ قَالَ : الْبَخِیلُ الْمَنَّانُ وَالْمُخْتَالُ الْفَخُورُ وَإِنَّکُمْ لَتَجِدُونَ ذَلِکَ فِی کِتَابِ اللَّہِ {إِنَّ اللَّہَ لاَ یُحِبُّ کُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ } [لقمان ١٨] قَالَ : فَمَنِ الثَّالِثُ ؟ قَالَ : التَّاجِرُ الْحَلاَّفُ أَوِ الْبَائِعُ الْحَلاَّفُ ۔ [صحیح۔ اخرجہ الطیالسی ٤٦٨]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٠١) مطرف بن عبداللہ بن سخیر فرماتے ہیں کہ یہ حدیث مجھے ابو ذر سے ملی اور میں ان سے ملاقات کا شوق رکھتا تھا۔ جب میری ملاقات ہوئی تو میں نے کہا : اے ابوذر ! آپ سے یہ حدیث ملی تھی اور ملاقات کا شوق بھی تھا تو انھوں نے کہا : تیرے باپ کے لیے خرابی ہو۔ اب ملے ہیں تو بتاؤ۔ میں نے کہا : آپ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : اللہ تین چیزوں کو پسند اور تین سے بغض رکھتے ہیں۔ کہتے ہیں میرا خیال نہیں کہ میں اپنے دوست پر جھوٹ بولوں۔ میں نے کہا : وہ کون تین اشیاء ہیں جن کو اللہ پسند کرتے ہیں ؟ فرمایا : 1 کسی شخص کا دشمن سے قتال کرنا جیسے اللہ کی کتاب میں موجود ہے۔ { اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنیَانٌ مَّرْصُوصٌ} [الصف ٤] کہ اللہ ان لوگوں سے محبت رکھتا ہے جو اس کے راستہ میں صف باندھ کر جہاد کرتے ہیں۔ میں نے پوچھا : دوسرا کون شخص ؟ فرماتے ہیں کہ وہ شخص جو اپنے برے ہمسائے کی تکالیف پر صبر کرتا ہے تو اللہ اس کو زندگی کے اندر یا موت کے بعد اس کا بدلہ دے گا۔ تیسرا بندہ کون ہے ؟ آپ نے فرمایا : وہ شخص جو لوگوں کے ساتھ سفر میں شامل ہوتا ہے لوگ پڑاؤ کرتے وقت سو جاتے ہیں لیکن یہ اللہ کے ڈر اور رغبت سے وضو کر کے نماز کے لیے کھڑا ہوجاتا ہے۔ وہ تین آدمی کون سے ہیں جن سے اللہ بغض رکھتا ہے ؟ 1 بخیل احسان جتانے والا۔ 2 فخر کرنے والا متکبر۔ 3 یہ بھی اللہ کی کتاب میں موجود ہے۔ { اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ کُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرٍ } کہ اللہ متکبر فخر کرنے والے سے محبت نہیں کرتے۔ [لقمان ١٨] اس نے کہا : تیسرا شخص کون ہے ؟ فرمایا : قسمیں اٹھانے والا تاجر یا قسمیں اٹھا کر سامان فروخت کرنے والا۔

18508

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18508

Zaeef

(١٨٥٠٢) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ہُوَ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ أَبِی الْخَیْرِ عَنْ أَبِی الْخَطَّابِ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ عَامَ تَبُوکٍ خَطَبَ النَّاسَ وَہُوَ مُضِیفٌ ظَہْرَہُ إِلَی نَخْلَۃٍ فَقَالَ : أَلاَ أُخْبِرُکُمْ بِخَیْرِ النَّاسِ وَشَرِّ النَّاسِ إِنَّ مِنْ خَیْرِ النَّاسِ رَجُلاً عَمِلَ فِی سَبِیلِ اللَّہِ عَلَی ظَہْرِ فَرَسِہِ أَوْ عَلَی ظَہْرِ بَعِیرِہِ أَوْ عَلَی قَدَمَیْہِ حَتَّی یَأْتِیَہُ الْمَوْتُ وَإِنَّ مِنْ شَرِّ النَّاسِ رَجُلاً فَاجِرًا جَرِیئًا یَقْرَأُ کِتَابَ اللَّہِ لاَ یَرْعَوِی إِلَی شَیْئٍ مِنْہُ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٠٢) حضرت ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ تبوک میں لوگوں کو کھجور کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرمایا کہ میں تمہیں بہترین اور بدترین لوگ نہ بتاؤں ؟ بہتر انسان وہ ہے جو گھوڑے یا اونٹ یا پیادہ موت تک اللہ راستہ میں جہاد کرتا ہے اور بدترین شخص فاجر جری جو کتاب اللہ کی تلاوت کرتا ہے لیکن کوئی چیز اس سے حاصل نہیں کرتا۔

18509

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18509

Sahih

(١٨٥٠٣) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ عَنْ ہِشَامِ بْنِ سَعْدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأُمَوِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی ہِلاَلٍ عَنِ ابْنِ أَبِی ذُبَابٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مَرَّ بِشِعْبٍ فِیہِ عُیَیْنَۃٌ مِنْ مَائٍ عَذْبٍ فَأَعْجَبَہُ طِیبُہُ وَحُسْنُہُ فَقَالَ : لَوِ اعْتَزَلْتُ النَّاسَ وَأَقَمْتُ فِی ہَذَا الشِّعْبِ ثُمَّ قَالَ : لاَ أَفْعَلُ حَتَّی أَسْتَأْمِرَ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَذَکَرَ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ : لاَ تَفْعَلْ فَإِنَّ مُقَامَ أَحَدِکُمْ فِی سَبِیلِ اللَّہِ أَفْضَلُ مِنْ صَلاَتِہِ فِی أَہْلِہِ سِتِّینَ عَامًا أَلاَ تُحِبُّونَ أَنْ یَغْفِرَ اللَّہُ لَکُمْ وَیُدْخِلَکُمُ الْجَنَّۃَ اغْزُوا فِی سَبِیلِ اللَّہِ مَنْ قَاتَلَ فِی سَبِیلِ اللَّہِ فُوَاقَ نَاقَۃٍ وَجَبَتْ لَہُ الْجَنَّۃُ ۔ [حسن ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٠٣) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ صحابہ میں سے ایک شخص ایک گھاٹی کے پاس سے گزرا جس میں میٹھے پانی کا چشمہ تھا تو اس کی خوشبو اور خوبصورتی اس کو اچھی لگی۔ اس نے کہا : اگر میں لوگوں سے الگ ہو کر یہاں بیٹھ جاؤں۔ لیکن پہلے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مشورہ کروں گا۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے بیان کیا تو آپ نے ایسا کرنے سے منع کردیا اور فرمایا : اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا گھر میں ٦٠ سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ کیا تم پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہارے گناہ معاف کر کے جنت میں داخل کر دے ! اللہ کے راستہ میں جہاد کرو، جس نے اونٹنی کا دودھ دوہنے کے وقت کے برابر اللہ کے راستہ میں جہاد کیا اس کے لیے جنت واجب ہے۔

18510

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18510

Sahih

(١٨٥٠٤) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : مُقَامُ الرَّجُلِ فِی الصَّفِّ فِی سَبِیلِ اللَّہِ أَفْضَلُ مِنْ عِبَادَۃِ رَجُلٍ سِتِّینَ سَنَۃً ۔ [حسن لغیرہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٠٤) حضرت عمران بن حصین (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کسی شخص کا اللہ کے راستہ میں صف میں کھڑا ہونا اس کی ٦٠ برس کی عبادت سے افضل ہے۔

18511

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18511

Zaeef

(١٨٥٠٥) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ أَبِی مَعْنٍ عَنْ أَبِی صَالِحٍ مَوْلَی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ قَالَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی مَسْجِدِ الْخَیْفِ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ حَدِیثًا سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - کُنْتُ أَکْتُمُکُمُوہُ ضِنًّا بِکُمْ قَدْ بَدَا لِی أَنْ أُبْدِیَہُ نَصِیحَۃً لَکُمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : یَوْمُ الْمُجَاہِدِ فِی سَبِیلِ اللَّہِ کَأَلْفِ یَوْمٍ فِیمَا سِوَاہُ فَلْیَنْظُرْ کُلُّ امْرِئٍ مِنْکُمْ لِنَفْسِہِ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٠٥) ابو صالح حضرت عثمان بن عفان (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان (رض) مسجد خیف میں تھے، فرمایا : اے لوگو ! میں نے ایک حدیث رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے۔ جو میں نے تم سے پوشیدہ رکھی۔ لیکن اب میں نصیحت کے وقت ظاہر کر رہاہوں۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک دن اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا ایک ہزار دن کے برابر ہے تو ہر انسان اپنے بارے میں سوچے۔

18512

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18512

Sahih

(١٨٥٠٦) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْجُمَاہِرِ : مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ التَّنُوخِیُّ حَدَّثَنَا الْہَیْثَمُ بْنُ حُمَیْدٍ أَخْبَرَنِی الْعَلاَئُ بْنُ الْحَارِثِ عَنِ الْقَاسِمِ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَجُلاً قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ائْذَنْ لِی فِی السِّیَاحَۃِ فَقَالَ : إِنَّ سِیَاحَۃَ أُمَّتِی الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ ۔ [حسن ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٠٦) حضرت ابو امامہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے سیروسیاحت کی اجازت دیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت کی سیروساحت اللہ کی راستہ میں جہاد کرنے میں ہے۔

18513

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18513

Sahih

(١٨٥٠٧) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْجُمَاہِرِ حَدَّثَنَا الْہَیْثَمُ یَعْنِی ابْنَ حُمَیْدٍ حَدَّثَنَا الْعَلاَئُ بْنُ الْحَارِثِ عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَجُلاً أَتَی رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ ائْذَنْ لِی فِی الزِّنَا قَالَ فَہَمَّ مَنْ کَانَ قُرْبَ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنْ یَتَنَاوَلُوہُ فَقَالَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : دَعُوہُ ۔ ثُمَّ قَالَ لَہُ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : ادْنُہْ أَتُحِبُّ أَنْ یُفْعَلَ ذَلِکَ بِأُخْتِکَ ۔ قَالَ : لاَ قَالَ : فَبِابْنَتِکَ ۔ قَالَ : فَلَمْ یَزَلْ یَقُولُ بِکَذَا وَکَذَا کُلَّ ذَلِکَ یَقُولُ : لاَ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : فَاکْرَہْ مَا کَرِہَ اللَّہُ وَأَحِبَّ لأَخِیکَ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِکَ ۔ قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ فَادْعُ اللَّہَ أَنْ یُبَغِّضَ إِلَیَّ النِّسَائَ قَالَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : اللَّہُمَّ بَغِّضْ إِلَیْہِ النِّسَائَ ۔ قَالَ : فَانْصَرَفَ الرَّجُلُ ثُمَّ رَجَعَ إِلَیْہِ بَعْدَ لَیَالٍ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا مِنْ شَیْئٍ أَبْغَضَ إِلَیَّ مِنَ النِّسَائِ فَائْذَنْ لِی بِالسِّیَاحَۃِ فَقَالَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : إِنَّ سِیَاحَۃَ أُمَّتِی الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ ۔ [حسن ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٠٧) ابوامامہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کی اجازت طلب کی۔ راوی کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریب بیٹھے ہوئے افراد نے اس کو پکڑنے کی کوشش کی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اسے چھوڑ دو ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریب ہوجاؤ، کیا آپ کو یہ پسند ہے کہ آپ کی بہن سے زنا کیا جائے۔ میں نے کہا : نہیں۔ آپ نے پوچھا : تیری بیٹی سے۔ راوی کہتے ہیں : آپ بار بار اسے یہ کہتے رہے تو وہ ہر مرتبہ نفی میں جو اب دیتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو بھی ناپسند کر اس بات کو جس کو اللہ ناپسند کرتے ہیں۔ اور اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند کر جو تو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔ اس شخص نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ اللہ سے دعا کریں کہ اللہ مجھے عورتوں سے نفرت پیدا کر دے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اے اللہ ! تو عورتوں کو اس کے لیے متنفر فرما۔ راوی کہتے ہیں کہ چند دنوں کے بعد وہ پھر واپس آیا۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! عورتوں سے زیادہ بری چیز میرے نزدیک کوئی نہیں۔ آپ مجھے سیر و تفریح کی اجازت دیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میری امت کی سیر و سیاحت جہاد فی سبیل اللہ میں ہے۔

18514

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18514

Sahih

(١٨٥٠٨) حَدَّثَنَا الإِمَامُ أَبُو الطَّیِّبِ : سَہْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمَانَ رَحِمَہُ اللَّہُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ بْنِ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا أَبِی وَشُعَیْبُ بْنُ اللَّیْثِ قَالاَ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ الْہَادِ عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أَبِی یَزِیدَ عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ أَبِی اللَّجْلاَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : لاَ یَجْتَمِعُ غُبَارٌ فِی سَبِیلِ اللَّہِ وَدُخَانُ جَہَنَّمَ فِی جَوْفِ عَبْدٍ أَبَدًا وَلاَ یَجْتَمِعُ الشُّحُّ وَالإِیمَانُ فِی قَلْبِ عَبْدٍ أَبَدًا ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٠٨) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ اس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ کے راستے کی غبار اور جہنم کا دھواں ایک پیٹ میں اکٹھے نہیں ہوسکتے اور بخل اور ایمان کسی آدمی کے دل میں اکٹھے نہیں رہ سکتے۔