Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3630

سیر کا بیان

عورت اور اس کے بچے کے درمیان تفریق کرنے کا بیان

11 hadiths in this chapter

18311

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18311

Zaeef

(١٨٣٠٥) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمْدَانَ الْجَلاَّبُ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ خَالِدٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبِی خَالِدٍ الدَّالاَنِیِّ عَنِ الْحَکَمِ عَنْ مَیْمُونِ بْنِ أَبِی شَبِیبٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّہُ بَاعَ جَارِیَۃً وَوَلَدَہَا فَفَرَّقَ بَیْنَہُمَا فَنَہَاہُ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَنْ ذَلِکَ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٣٠٥) مبمون بن ابی شبیب حضرت علی بن ابی طالب (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے لونڈی اور اس کے بچے کے درمیان فروخت کرتے وقت تفریق کردی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے منع فرما دیا۔

18312

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18312

Zaeef

(١٨٣٠٦) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ فَذَکَرَہُ بِمِثْلِ إِسْنَادِہِ أَنَّہُ فَرَّقَ بَیْنَ جَارِیَۃٍ وَوَلَدِہَا فَنَہَاہُ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَرَدَّ الْبَیْعَ ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ : مَیْمُونٌ لَمْ یُدْرِکْ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ۔ [ضعیف۔ تقدم قبلہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٣٠٦) عبدالسلام بن حرب اس کی مثل فرماتے ہیں کہ انھوں نے لونڈی اور اس کے بچے کے درمیان تفریق کردی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمایا اور بیع واپس کردی۔

18313

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18313

Zaeef

(١٨٣٠٧) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ أَخْبَرَنَا عَوْنُ بْنُ سَلاَّمٍ عَنْ أَبِی مَرْیَمَ عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عُتَیْبَۃَ عَنْ مَیْمُونِ بْنِ أَبِی شَبِیبٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَصَبْتُ جَارِیَۃً مِنَ السَّبْیِ مَعَہَا ابْنٌ لَہَا فَأَرَدْتُ أَنْ أَبِیعَہَا وَأُمْسِکُ ابْنَہَا فَقَالَ لِی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : بِعْہُمَا جَمِیعًا أَوْ أَمْسِکْہُمَا جَمِیعًا ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٣٠٧) میمون بن ابی شبیب فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے فرمایا : مجھے ایک لونڈی اور اس کا بیٹا ملا، میں نے لونڈی کو فروخت کرنے اور بچے کو رکھنے کا ارادہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے فرمایا کہ دونوں کو فروخت کر دو یا دونوں کو رکھ لو۔

18314

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18314

Zaeef

(١٨٣٠٨) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ بْنِ أَعْیَنَ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ وَأَنَسُ بْنُ عِیَاضٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ أَبَا أُسَیْدٍ الأَنْصَارِیَّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَدِمَ بِسَبْیٍ مِنَ الْبَحْرَیْنِ فَصُفُّوا فَقَامَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَنَظَرَ إِلَیْہِمْ فَإِذَا امْرَأَۃٌ تَبْکِی فَقَالَ : مَا یُبْکِیکِ ؟ ۔ قَالَتْ : بِیعَ ابْنِی فِی عَبْسٍ ۔ فَقَالَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - لأَبِی أُسَیْدٍ : لَتَرْکَبَنَّ فَلَتَجِیئَنَّ بِہِ کَمَا بِعْتَ بِالثَّمَنِ ۔ فَرَکِبَ أَبُو أُسَیْدٍ فَجَائَ بِہِ ۔ ہَذَا وَإِنْ کَانَ فِیہِ إِرْسَالٌ فَہُوَ مُرْسَلٌ حَسَنٌ شَاہِدٌ لَمَّا تَقَدَّمَ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٣٠٨) ابو اسید انصاری فرماتے ہیں کہ بحرین کے قیدیوں کی صفیں بنی ہوئی تھیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی جانب دیکھا تو ایک عورت رو رہی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تجھے کس چیز نے رلایا ہے ؟ اس نے کہا : قبیلہ عبس میں میرے بیٹے کو فروخت کردیا گیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابو اسید سے کہا کہ جاؤ، اس کو لے کر آؤ، جتنی قیمت میں آپ نے فروخت کیا ہے تو ابو اسید اسے لے کر آئے۔

18315

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18315

Zaeef

(١٨٣٠٩) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی حُیَیِّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْمَعَافِرِیُّ عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ الأَنْصَارِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : مَنْ فَرَّقَ بَیْنَ وَالِدَۃٍ وَوَلَدِہَا فَرَّقَ اللَّہُ بَیْنَہُ وَبَیْنَ أَحِبَّتِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ۔ وَرُوِیَ ذَلِکَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٣٠٩) ابو ایوب انصاری (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے والدہ اور اس کے بچے کے درمیان تفریق کردی تو قیامت والے دن اللہ اس کے پیاروں کے درمیان تفریق کر دے گا۔

18316

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18316

Zaeef

(١٨٣١٠) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ الْقَاضِی وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ إِجَازَۃً حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَۃَ حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حُمَیْدٍ عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ کَثِیرٍ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ الأَنْصَارِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : مَنْ فَرَّقَ بَیْنَ الْوَلَدِ وَأُمِّہِ فَرَّقَ اللَّہُ بَیْنَہُ وَبَیْنَ أَحِبَّتِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٣١٠) حضرت ابو ایوب انصاری (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے بچے اور اس کی ماں کے درمیان جدائی ڈال دی۔ اللہ رب العزت قیامت کے دن اس کے اور اس کے پیاروں کے درمیان جدائی ڈال دے گا۔

18317

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18317

Zaeef

(١٨٣١١) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ ضُمَیْرَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ ضُمَیْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مَرَّ بِأُمِّ ضُمَیْرَۃَ وَہِیَ تَبْکِی فَقَالَ : مَا یُبْکِیکِ أَجَائِعَۃٌ أَنْتِ أَمْ عَارِیَۃٌ أَنْتِ ؟ ۔ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ فُرِّقَ بَیْنِی وَبَیْنَ ابْنِی۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : لاَ یُفَرَّقُ بَیْنَ وَالِدَۃٍ وَوَلَدِہَا ۔ ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَی الَّذِی عِنْدَہُ ضُمَیْرَۃَ فَدَعَاہُ فَابْتَاعَہُ مِنْہُ بِبَکْرَۃٍ ۔ [ضعیف جدًا ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٣١١) حسین بن عبداللہ بن ضمیرہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ضمیرہ کی والدہ کے پاس سے گزرے وہ رو رہی تھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تو بھوکی ہے یا تجھے کوئی پریشانی ہے ؟ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میرے اور بچے کے درمیان تفریق کردی گئی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ والدہ اور بچے کے درمیان تفریق نہ کی جائے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص کی جانب بھیجا جس کے پاس ضمیرہ تھا تو اس سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو خرید لیا۔

18318

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18318

Zaeef

(١٨٣١٢) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ خَمِیرُوَیْہِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ أَشْعَثَ عَنِ الشَّعْبِیِّ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ اسْتَعْمَلَ شُرَحْبِیلَ بْنَ السِّمْطِ عَلَی الْمَدائِنِ وَأَبُوہُ بِالشَّامِ فَکَتَبَ إِلَی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنَّکَ تَأْمُرُ أَنْ لاَ یُفَرَّقَ بَیْنَ السَّبَایَا وَبَیْنَ أَوْلاَدِہِنَّ فَإِنَّکَ قَدْ فَرَّقْتَ بَیْنِی وَبَیْنَ ابْنِی فَکَتَبَ إِلَیْہِ فَأَلْحَقَہُ بِأَبِیہِ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٣١٢) امام شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے شرحبیل بن سبط کو مدائن اور ان کے والد کو شام کا عامل مقرر کیا تو اس نے حضرت عمر (رض) لکھا کہ آپ نے حکم دیا ہے کہ قیدیوں اور ان کے اولاد کے درمیان تفریق نہ کی جائے، حالانکہ آپ نے میرے اور میرے باپ کے درمیان تفریق کردی ہے تو حضرت عمر (رض) نے لکھا کہ اپنے باپ کے ساتھ مل جاؤ۔

18319

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18319

Sahih

(١٨٣١٣) وَبِإِسْنَادِہِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ أَیُّوبَ قَالَ : أَمَرَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنْ یُشْتَرَی لَہُ رَقِیقٌ وَقَالَ : لاَ تُفَرِّقَنَّ بَیْنَ الْوَالِدِ وَوَلَدِہِ ۔ وَرُوِیَ ہَذَا مَوْصُولاً ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٣١٣) حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفان (رض) نے اپنے لیے غلام خریدنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ والد اور بچے کے درمیان تفریق نہ کی جائے۔

18320

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18320

Sahih

(١٨٣١٤) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذٍ أَخْبَرَنِی یَزِیدُ بْنُ الْہَیْثَمِ أَنَّ إِبْرَاہِیمَ بْنَ أَبِی اللَّیْثِ حَدَّثَہُمْ حَدَّثَنَا الأَشْجَعِیُّ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ أَیُّوبَ السَّخْتِیَانِیِّ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ عَنْ حَکِیمِ بْنِ عِقَالِ قَالَ : نَہَانِی عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنْ أُفَرِّقَ بَیْنَ الْوَالِدِ وَوَلَدِہِ فِی الْبَیْعِ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٣١٤) حکیم بن عقال فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفان (رض) نے مجھے والد اور بچے کے درمیان بیع میں تفریق کرنے سے منع فرمایا۔

18321

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18321

Zaeef

(١٨٣١٥) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ عَمَّنْ سَمِعَ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ یُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : لاَ یُفَرَّقُ بَیْنَ الأَمَۃِ وَوَلَدِہَا فِی الْقِسْمَۃِ تَقَعُ فَقَالَ لَہُ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ وَإِنْ لَمْ یَعْتَدِلِ الْقَسْمُ ۔ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : وَإِنْ لَمْ یَعْتَدِلِ الْقَسْمُ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٣١٥) سالم بن عبداللہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ لونڈی اور اس کے بچے کے درمیان تقسیم میں تفریق نہ کی جائے تو سالم بن عبداللہ نے کہا : اگر تقسیم برابر نہ ہو تو عبداللہ نے کہا : اگرچہ تقسیم برابر نہ ہی ہو۔