Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3604

سیر کا بیان

قلعے والوں کا امام یا غیرامام کے حکم پر اترنا جب کہ اسے امن دیا جائے

4 hadiths in this chapter

18190

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18190

Sahih

(١٨١٨٤) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ أَنْبَأَنِی سَعْدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَۃَ بْنَ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ أَہْلَ قُرَیْظَۃَ نَزَلُوا عَلَی حُکْمِ سَعْدٍ فَأَرْسَلَ إِلَیْہِ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَجَائَ فَقَالَ : قُومُوا إِلَی سَیِّدِکُمْ أَوْ خَیْرِکُمْ ۔ فَقَعَدَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ : إِنَّ ہَؤُلاَئِ قَدْ نَزَلُوا عَلَی حُکْمِکَ ۔ قَالَ : فَإِنِّی أَحْکُمُ أَنْ تُقْتَلَ مُقَاتِلَتُہُمْ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٨٤) ابو سعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں کہ بنو قریظہ والوں نے سعد (رض) کو فیصل مانا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی جانب پیغام بھیجا وہ آئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اپنے سردار یا اپنے بہتر انسان کی جانب اٹھو تو حضرت سعد رسول اللہ کے پاس بیٹھ گئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سعد یہ تیرے فیصلے پر راضی ہوئے ہیں تو اس نے کہا کہ میرا فیصلہ یہ ہے کہ ان کے جنگجوؤں کو قتل کیا جائے۔

18191

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18191

Sahih

(١٨١٨٥) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَالْحُسَیْنُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : أُصِیبَ سَعْدٌ یَوْمَ الْخَنْدَقِ رَمَاہُ رَجُلٌ مِنْ قُرَیْشٍ یُقَالُ لَہُ حِبَّانُ بْنُ الْعَرِقَۃِ رَمَاہُ فِی الأَکْحَلِ فَضَرَبَ عَلَیْہِ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - خَیْمَۃً فِی الْمَسْجِدِ لِیَعُودَہُ مِنْ قَرِیبٍ فَلَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مِنَ الْخَنْدَقِ وَوَضَعَ السِّلاَحَ وَاغْتَسَلَ أَتَاہُ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ وَہْوَ یَنْفُضُ رَأْسَہُ مِنَ الْغُبَارِ فَقَالَ قَدْ وَضَعْتَ السِّلاَحَ وَاللَّہِ مَا وَضَعْنَاہَا اخْرُجْ إِلَیْہِمْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : فَأَیْنَ ؟ ۔ قَالَ : ہَا ہُنَا وَأَشَارَ إِلَی بَنِی قُرَیْظَۃَ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِلَیْہِمْ فَنَزَلُوا عَلَی حُکْمِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَرَدَّ الْحُکْمَ فِیہِمْ إِلَی سَعْدٍ قَالَ فَإِنِّی أَحْکُمُ فِیہِمْ أَنْ تُقْتَلَ الْمُقَاتِلَۃُ وَتُسْبَی الذُّرِّیَّۃُ وَتُقْسَمَ أَمْوَالُہُمْ قَالَ أَبِی فَأُخْبِرْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : لَقَدْ حَکَمْتَ فِیہِمْ بِحُکْمِ اللَّہِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زَکَرِیَّا بْنِ یَحْیَی وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ کُلُّہُمْ عَنِ ابْنِ نُمَیْرٍ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٨٥) ہشام بن عروہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ خندق کے دن حضرت سعد کو زخم لگا، جو حبان بن عرقہ قریشی نے لگایا تھا۔ اس نے رگ حیات پر تیر مارا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سعد کے لیے مسجد میں خیمہ لگوایا تاکہ قریب سے اس کی تیمار داری کرسکیں۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غزوہ خندق سے واپس آئے اور اپنے ہتھیار اتار دیے اور غسل کرلیا۔ اس وقت جبرائیل امین (علیہ السلام) اپنے سر سے غبار کو جھاڑتے ہوئے آئے۔ کہتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسلحہ اتار دیا، ہم نے اللہ کی قسم اسلحہ نہیں اتارا۔ آپ ان کی جانب نکلیے۔ آپ نے پوچھا : کہاں ؟ جبرائیل کہتے ہیں : وہاں اور بنو قریظہ کی جانب اشارہ کیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کی جانب گئے تو وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم پر اتر پڑے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فیصلہ حضرت سعد (رض) کی جانب منتقل کردیا۔ حضرت سعد (رض) نے کہا : ان کے بارے میں میرا فیصلہ یہ ہے کہ لڑائی کرنے والوں کو قتل کیا جائے، بچوں کو قیدی بنایا جائے اور ان کے مالوں کو تقسیم کیا جائے۔ میرے باپ کہتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے ان کے بارے میں اللہ کے حکم کے موافق فیصلہ دیا۔

18192

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18192

Sahih

(١٨١٨٦) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مِہْرَانَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا سُفْیَانُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِذَا بَعَثَ أَمِیرًا عَلَی جَیْشٍ أَوْصَاہُ بِتَقْوَی اللَّہِ فِی خَاصَّۃِ نَفْسِہِ وَبِمَنْ مَعَہُ مِنَ الْمُسْلِمِینَ خَیْرًا۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ : وإِذَا حَاصَرْتَ أَہْلَ حِصْنٍ فَأَرَادُوکَ أَنْ تُنْزِلَہُمْ عَلَی حُکْمِ اللَّہِ فَلاَ تُنْزِلْہُمْ فَإِنَّکَ لاَ تَدْرِی أَتُصِیبُ حُکْمَ اللَّہِ أَمْ لاَ ۔ زَادَ فِیہِ وَکِیعٌ عَنْ سُفْیَانَ : وَلَکِنْ أَنْزِلُوہُمْ عَلَی حُکْمِکُمْ ثُمَّ اقْضُوا فِیہِمْ بَعْدُ مَا شِئْتُمْ ۔ [صحیح۔ مسلم ١٧٣١]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٨٦) سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی کو لشکر کا امیر بناتے تو اسے خاص طور پر اللہ کے تقویٰ کی اور مومنوں کے ساتھ بھلائی کی نصیحت فرماتے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب آپ کسی قلعہ والوں کا محاصرہ کریں اگر وہ چاہیں کہ آپ ان کو اللہ کے حکم پر اتاریں تو آپ ایسا نہ کریں۔ آپ نہیں جانتے کہ آپ اللہ کے حکم کو پاسکیں گے یا نہیں۔ (ب) وکیع سفیان سے نقل فرماتے ہیں : لیکن انھیں اپنے حکم پر اتارو، پھر ان کے بارے میں جو چاہو فیصلہ کرو۔

18193

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18193

Zaeef

(١٨١٨٧) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ الأَنْبَارِیُّ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ سُفْیَانَ فَذَکَرَہُ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ یَحْیَی بْنِ آدَمَ وَأَخْرَجَہُ مِنْ حَدِیثِ وَکِیعٍ وَرُوِّینَا فِی ذَلِکَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی الْبَابِ قَبْلَہُ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٨٧) خالی