Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3602

سیر کا بیان

عورت کی پناہ کا حکم

7 hadiths in this chapter

18179

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18179

Sahih

(١٨١٧٣) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ عَنْ مَالِکٍ (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : کَامِلُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُسْتَمْلِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ : بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الإِسْفَرَائِینِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو سُلَیْمَانَ : دَاوُدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْبَیْہَقِیُّ بِخَسْرَوجِرْدَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ أَبِی النَّضْرِ أَنَّ أَبَا مُرَّۃَ مَوْلَی أُمِّ ہَانِئٍ بِنْتِ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ سَمِعَ أُمَّ ہَانِئٍ بِنْتَ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا تَقُولُ : ذَہَبْتُ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَامَ الْفَتْحِ فَوَجَدْتُہُ یَغْتَسِلُ وَفَاطِمَۃُ ابْنَتُہُ عَلَیْہَا السَّلاَمُ تَسْتُرُہُ بِثَوْبٍ قَالَتْ فَسَلَّمْتُ فَقَالَ مَنْ ہَذِہِ فَقُلْتُ أُمُّ ہَانِئٍ بِنْتُ أَبِی طَالِبٍ فَقَالَ مَرْحَبًا بِأُمِّ ہَانِئٍ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ غُسْلِہِ قَامَ فَصَلَّی ثَمَانَ رَکَعَاتٍ مُلْتَحِفًا فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْتُ یَا رَسُولَ اللَّہِ زَعَمَ ابْنُ أُمِّی عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَنَّہُ قَاتِلٌ رَجُلاً أَجَرْتُہُ فُلاَنُ بْنُ ہُبَیْرَۃَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ یَا أُمَّ ہَانِئٍ ۔ قَالَتْ أُمُّ ہَانِئٍ وَذَلِکَ ضُحًی۔ لَفْظُ حَدِیثِ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَفِی حَدِیثِ الْقَعْنَبِیِّ ثُمَّ انْصَرَفَ فَقُلْتُ وَالْبَاقِی سَوَائٌ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٧٣) حضرت ام ہانی بنت ابی طالب فرماتی ہیں کہ میں فتح مکہ کے سال رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ جب میں وہاں پہنچی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل فرما رہے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی فاطمہ (رض) نے ایک کپڑے کے ساتھ آپ کے لیے پردہ کیا ہوا تھا۔ میں نے سلام کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت فرمایا : کون ہے ؟ میں نے جواب دیا : میں ام ہانی ابو طالب کی بیٹی ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ام ہانی کے لیے خوش آمدید ! جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل سے فارغ ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر ایک کپڑے میں لپٹ کر آٹھ رکعت نفل ادا کیے۔ پھر میری جانب متوجہ ہوئے۔ میں نے عرض کیا کہ میرا بھائی علی (رض) کہتا ہے کہ وہ ایک شخص فلاں بن ہبیرہ کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کو میں نے پناہ دی ہے۔ رسول مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ام ہانی جس شخص کو تو نے پناہ دی ہے اسے ہم بھی پناہ دیتے ہیں ام ہانی نے بیان کیا یہ چاشت کا وقت تھا۔

18180

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18180

Sahih

(١٨١٧٤) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَحْمَدَ الْمُقْرِئُ وَأَبُو صَادِقٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْعَطَّارُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ بْنِ عَبْدِالْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ أَبِی مُرَّۃَ مَوْلَی عَقِیلِ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ أُمِّ ہَانِئٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : أَجَرْتُ حَمَوَیْنِ لِی مِنَ الْمُشْرِکِینَ فَدَخَلَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَتَفَلَّتَ عَلَیْہِمَا لِیَقْتُلَہُمَا وَقَالَ لِمَ تُجِیرِی الْمُشْرِکِینَ ؟ فَقَالَتْ : وَاللَّہِ لاَ تَقْتُلُہُمَا حَتَّی تَبْدَأَ بِی قَبْلَہُمَا فَخَرَجَتْ وَقَالَتْ : أَغْلِقُوا دُونَہُ الْبَابَ وَذَہَبَتْ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَأَخْبَرَتْہُ فَقَالَ : مَا کَانَ ذَلِکِ لَہُ وَقَدْ آمَنَّا مَنْ آمَنْتِ وَأَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٧٤) ابو مرہ عقیل بن ابی طالب کے غلام فرماتے ہیں کہ ام ہانی نے اپنے دو مشرک دیوروں کو پناہ دی تو حضرت علی (رض) نے دونوں کے قتل کا ارادہ کیا اور کہا : تو نے مشرکین کو کیوں پناہ دی ہے۔ ام ہانی نے کہا : ان کے قتل سے پہلے مجھے قتل کرو۔ جانے لگی تو فرمایا : ان کا دروازہ بند کر دو ۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جا کر خبر دی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے کیا ہے اے ام ہانی ! جس کو تو نے امن دیا ہم بھی امن دیتے ہیں۔ جس کو تو نے پناہ دی ہم بھی پناہ دیتے ہیں۔

18181

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18181

Sahih

(١٨١٧٥) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ وَأَبُوبَکْرٍ وَأَبُو مُحَمَّدٍ وَأَبُوصَادِقٍ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عِیَاضُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ مَخْرَمَۃَ بْنِ سُلَیْمَانَ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّ أُمَّ ہَانِئٍ بِنْتَ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَتْہُ أَنَّہَا قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) -: زَعَمَ ابْنُ أُمِّی عَلِیٌّ أَنَّہُ قَاتِلٌ مَنْ أَجَرْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) -: قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٧٥) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ام ہانی نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا کہ میرے بھائی علی (رض) کا ارادہ ہے کہ جس کو میں نے پناہ دی ہے اس کو قتل کر دے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کو تو نے پناہ دی ہے ہم نے بھی پناہ دے دی۔

18182

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18182

Sahih

(١٨١٧٦) أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ سُفْیَانَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : إِنْ کَانَتِ الْمَرْأَۃُ لَتَأْخُذُ عَلَی الْمُسْلِمِینَ فَیُجَوِّزُونَ ذَلِکَ لَہَا۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٧٦) اسود حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ فرماتی ہیں کہ اگر عورت مسلمانوں کے خلاف پناہ دے دے تو اس کے پناہ دینے کو جائز خیال کرتے تھے۔

18183

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18183

Sahih

(١٨١٧٧) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ بْنِ عَبْدِالْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ مُوسَی بْنِ جُبَیْرٍ الأَنْصَارِیِّ عَنْ عِرَاکِ بْنِ مَالِکٍ الْغِفَارِیِّ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : أَنَّ زَیْنَبَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَرْسَلَ إِلَیْہَا زَوْجُہَا أَبُو الْعَاصِ بْنُ الرَّبِیعِ أَنْ خُذِی لِی أَمَانًا مِنْ أَبِیکِ فَخَرَجَتْ فَأَطْلَعَتْ رَأْسَہَا مِنْ بَابِ حُجْرَتِہَا وَالنَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ یُصَلِّی بِالنَّاسِ فَقَالَتْ : أَیُّہَا النَّاسُ أَنَا زَیْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَإِنِّی قَدْ أَجَرْتُ أَبَا الْعَاصِ فَلَمَّا فَرَغَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مِنَ الصَّلاَۃِ قَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ إِنِّی لَمْ أَعْلَمْ بِہَذَا حَتَّی سَمِعْتُمُوہُ أَلاَ وَإِنَّہُ یُجِیرُ عَلَی الْمُسْلِمِینَ أَدْنَاہُمْ ۔ [صحیح۔ بدون القصۃ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٧٧) حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ زینب بنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کے خاوند ابو العاص بن ربیع نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پناہ لینے کے لیے بھیجا۔ وہ چلی تو ان کا سر حجرہ سے باہر نظر آ رہا تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح کی نماز پڑھا رہے تھے۔ وہ فرمانے لگیں میں زینب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی ہوں میں نے ابو العاص کو پناہ دی ہے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : میں بھی اس کے بارہ میں جانتا نہ تھا جو تم نے سنا خبردار مسلمانوں کا ادنیٰ آدمی بھی پناہ دے سکتا ہے۔

18184

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18184

Zaeef

(١٨١٧٨) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی یَزِیدُ بْنُ رُومَانَ قَالَ : لَمَّا دَخَلَ أَبُو الْعَاصِ بْنُ الرَّبِیعِ عَلَی زَیْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَاسْتَجَارَ بِہَا خَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِلَی الصُّبْحِ فَلَمَّا کَبَّرَ فِی الصَّلاَۃِ صَرَخَتْ زَیْنَبُ أَیُّہَا النَّاسُ إِنِّی قَدْ أَجَرْتُ أَبَا الْعَاصِ بْنَ الرَّبِیعِ فَلَمَّا سَلَّمَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مِنْ صَلاَتِۃِ قَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ ہَلْ سَمِعْتُمْ مَا سَمِعْتُ ؟ ۔ قَالُوا : نَعَمْ ۔ قَالَ : أَمَا وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ مَا عَلِمْتُ بِشَیْئٍ مِمَّا کَانَ حَتَّی سَمِعْتُ مِنْہُ مَا سَمِعْتُمْ إِنَّہُ یُجِیرُ عَلَی الْمُسْلِمِینَ أَدْنَاہُمْ ۔ ثُمَّ دَخَلَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَلَی زَیْنَبَ فَقَالَ : أَیْ بُنَیَّۃُ أَکْرِمِی مَثْوَاہُ وَلاَ یَقْرَبَنَّکِ فَإِنَّکِ لاَ تَحِلِّینَ لَہُ وَلاَ یَحِلُّ لَکِ ۔ ہَکَذَا أَخْبَرَنَا بِہِ فِی کِتَابِ الْمَغَازِی مُنْقَطِعًا وَحَدَّثَنَا بِہِ فِی کِتَابِ الْمُسْتَدْرَکِ عَنْ یَزِیدَ بْنِ رُومَانَ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ صَرَخَتْ زَیْنَبُ فَذَکَرَہُ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٧٨) یزید بن رومان بیان کرتے ہیں کہ جب ابو العاص بن ربیع حضرت زینب کے پاس آیا اور ان سے پناہ کا مطالبہ کیا تو اس وقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح کی نماز کے لیے چلے گئے تھے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کی تکبیر کہی تو زینب نے بلند آواز سے کہا : اے لوگو ! میں نے ابو العاص بن ربیع کو پناہ دے دی ہے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز سے سلام پھیرا تو فرمایا : اے لوگو ! کیا تم نے سنا جو میں نے سنا ؟ لوگوں نے کہا : ہاں ! پھر فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے، میں اس بارے میں کچھ نہ جانتا تھا یہاں تک کہ میں نے ان سے سنا جو تم نے بھی سنا ہے اور فرمایا کہ مسلمانوں کا ادنیٰ شخص بھی پناہ دے سکتا ہے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زینب کے پاس آئے اور فرمایا : اے بیٹی ! اچھا ٹھکانا دو ، لیکن وہ آپ کے قریب نہ آئے۔ کیونکہ تو اس کے لیے اور وہ تیرے لیے حلال نہیں ہے۔ (ب) عروہ حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ زینب نے بلند آواز سے کہا۔

18185

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18185

Zaeef

(١٨١٧٩) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ وَائِلِ بْنِ دَاوُدَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ الْبَہِیِّ عَنْ زَیْنَبَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ قُلْتُ لِلنَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : إِنَّ أَبَا الْعَاصِ بْنَ الرَّبِیعِ إِنْ قَرُبَ فَابْنُ عَمٍّ وَإِنْ بَعُدَ فَأَبُو وَلَدٍ وَإِنِّی قَدْ أَجَرْتُہُ فَأَجَارَہُ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَقِیلَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّ زَیْنَبَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ لِلنَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَہُوَ مُرْسَلٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٧٩) حضرت زینب فرماتی ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا کہ ابو العاص بن ربیع قریبی رشتہ دار چچا کا بیٹا ہے۔ اگر دور کی رشتہ داری ہو تو بچوں کا باپ ہے۔ میں نے اس کو پناہ دے دی ہے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی اس کو پناہ دے دی۔ (ب) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ زینب (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا۔۔۔