Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3596

سیر کا بیان

جاندار چیز کو صرف کھانے کی غرض سے شکار کیا جاسکتا ہے

11 hadiths in this chapter

18134

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18134

Zaeef

(١٨١٢٨) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ صُہَیْبٍ مَوْلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَامِرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : مَنْ قَتَلَ عُصْفُورًا فَمَا فَوْقَہَا بِغَیْرِ حَقِّہَا سَأَلَہُ اللَّہُ عَنْ قَتْلِہِ ۔ قِیلَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ وَمَا حَقُّہَا ؟ قَالَ : أَنْ تَذْبَحَہَا فَتَأْکُلَہَا وَلاَ تَقْطَعَ رَأْسَہَا فَتَرْمِی بِہَا ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَنَہَی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَنِ الْمَصْبُورَۃِ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٢٨) حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس شخص نے چڑیا یا اس سے بھی چھوٹے پرندے کو ناحق قتل کیا تو اللہ رب العزت اس کے قتل کے بارے میں سوال کریں گے۔ پوچھا گیا : اے اللہ کے رسول ! اس کا حق کیا ہے ؟ فرمایا کہ آپ ذبح کر کے اس کو کھائیں، اس کا سر کاٹ کر پھینک نہ دیں۔ امام شافعی فرماتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے باندھی ہوئی چڑیا کے کھانے سے منع فرمایا۔

18135

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18135

Sahih

(١٨١٢٩) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُوالنَّضْرِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا أَبُوالْوَلِیدِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ ہِشَامِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَلَی الْحَکَمِ بْنِ أَیُّوبَ فَرَأَی غِلْمَانًا أَوْ فِتْیَانًا قَدْ نَصَبُوا دَجَاجَۃً یَرْمُونَہَا فَقَالَ أَنَسٌ : نَہَی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنْ تُصْبَرَ الْبَہَائِمُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٢٩) ہشام بن زید کہتے ہیں : میں حضرت انس (رض) کے ساتھ حکم بن ایوب کے پاس آیا۔ انھوں نے بچوں یا نوجوانوں کو دیکھا کہ وہ ایک مرغی کو نسب کر کے نشانہ بازی کر رہے ہیں۔ حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چوپایوں کو باندھنے سے منع فرمایا ہے۔

18136

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18136

Sahih

(١٨١٣٠) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ الشَّرْقِیِّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ ہَاشِمٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنْ یُقْتَلَ شَیْئٌ مِنَ الْبَہَائِمِ صَبْرًا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ عَنْ یَحْیَی۔ [صحیح۔ مسلم ١٩٥٩]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٣٠) جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی چوپائے کو باندھ کر قتل کرنے سے منع فرمایا ہے۔

18137

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18137

Zaeef

(١٨١٣١) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ : أَنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بَعَثَ جُیُوشًا إِلَی الشَّامِ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی وَصِیَّتِہِ إِلَی أَنْ قَالَ : وَلاَ تَعْقِرُنَّ شَاۃً وَلاَ بَعِیرًا إِلاَّ لِمَأْکَلِۃٍ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٣١) یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ ابوبکر صدیق (رض) نے شام کی طرف لشکر بھیجے۔ ان کی وصیت کے بارے میں حدیث کو ذکر کیا، جس کے آخر میں ہے کہ بکری اور اونٹ کو صرف کھانے کے لیے ذبح کیا جائے۔

18138

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18138

Zaeef

(١٨١٣٢) وَأَخْبَرَنَا أَبُونَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُوالْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ أَبِی عِمْرَانَ الْجَوْنِیِّ : أَنَّ أَبَا بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بَعَثَ یَزِیدَ بْنَ أَبِی سُفْیَانَ إِلَی الشَّامِ فَمَشَی مَعَہُ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ إِلَی أَنْ قَالَ : وَلاَ تَذْبَحُوا بَعِیرًا وَلاَ بَقَرًا إِلاَّ لِمَأْکَلٍ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٣٢) ابو عمران جونی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر (رض) نے یزید بن ابی سفیان کو شام کی طرف بھیجا۔ اس نے حدیث ذکر کی جس کے آخر میں ہے کہ تم اونٹ اور گائے کو صرف کھانے کے لیے ذبح کرو۔

18139

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18139

Zaeef

(١٨١٣٣) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ قَالَ أَبُو یُوسُفَ حَدَّثَنَا بَعْضُ أَشْیَاخِنَا عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ نُسَیٍّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ أَنَّہُ قِیلَ لِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنَّ الرُّومَ یَأْخُذُونَ مَا حُسِرَ مِنْ خَیْلِنَا فَیَسْتَفْحِلُونَہَا وَیُقَاتِلُونَ عَلَیْہَا أَفَنَعْقِرُ مَا حُسِرَ مِنْ خَیْلِنَا ؟ فَقَالَ : لاَ لَیْسُوا بِأَہْلٍ أَنْ یَنْتَقِصُوا مِنْکُمْ إِنَّمَا ہُمْ غَدًا رَقِیقُکُمْ أَوْ أَہْلُ ذِمَّتِکُمْ ۔ زاد أَبُو سَعِیدٍ فِی رِوَایَتِہِ فِی مَوْضِعٍ آخَرَ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَقَدْ بَلَغَنَا عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ الْبَاہِلِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّہُ أَوْصَی ابْنَہُ أَنْ لاَ یَعْقِرَ حَسِرًا۔ وَعَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ رَحِمَہُ اللَّہُ : أَنَّہُ نَہَی عَنْ عَقْرِ الدَّابَّۃِ إِذَا ہِیَ قَامَتْ ۔ وَعَنْ قَبِیصَۃَ : أَنَّ فَرَسَہُ قَامَ عَلَیْہِ بِأَرْضِ الرُّومِ فَتَرَکَہُ وَنَہَی عَنْ عَقْرِہِ ۔ أَخْبَرَنَا مَنْ سَمِعَ ہِشَامَ بْنَ الْغَازِ یَرْوِی عَنْ مَکْحُولٍ أَنَّہُ سَأَلَہُ عَنْہَا فَنَہَاہُ وَقَالَ : إِنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - نَہَی عَنِ الْمُثْلَۃِ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٣٣) حضرت معاذ بن جبل (رض) سے کہا گیا : رومیوں کو ہمارے جو گھوڑے وغیرہ ہاتھ لگتے ہیں تو وہ انھیں قتل کردیتے ہیں۔ کیا ہم اپنے گھوڑوں کو قتل کردیں۔ انھوں نے فرمایا : نہیں، وہ اس لائق نہیں کہ وہ تم سے انتقام لیں۔ کل وہ تمہارے غلام ہوں گے یا اہل ذمہ۔

18140

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18140

Sahih

(١٨١٣٤) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : جَنَاحُ بْنُ نَذِیرِ بْنِ جَنَاحٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الأَسَدِیُّ الْہَمَذَانِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْکِسَائِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا الْمِنْہَالُ قَالَ کُنْتُ أَمْشِی مَعَ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ فَقَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : لَعَنَ اللَّہُ مَنْ مَثَّلَ بِالْحَیَوَانِ ۔ [صحیح۔ بخاری ٥٥١٥]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٣٤) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ سے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ اس شخص پر لعنت کرے جو حیوانوں کا مثلہ کرتا ہے۔

18141

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18141

Zaeef

(١٨١٣٥) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَۃَ حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حُمَیْدٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِیدٍ اللَّخْمِیُّ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ أَبِی رُہْمٍ السَّمَاعِیِّ صَاحِبِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : مَنْ عَقَرَ بَہِیمَۃً ذَہَبَ رُبُعُ أَجْرِہِ وَمَنْ حَرَّقَ نَحْلاً ذَہَبَ رُبُعُ أَجْرِہِ وَمَنْ غَاشَّ شَرِیکَہُ ذَہَبَ رُبُعُ أَجْرِہِ وَمَنْ عَصَی إِمَامَہُ ذَہَبَ أَجْرُہُ کُلُّہُ ۔ فِی ہَذَا الإِسْنَادِ ضَعْفٌ وَفِی الأَوَّلِ کِفَایَۃٌ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٣٥) ابو رہم سماعی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے چوپائے کو ذبح کیا، اس کا چوتھائی حصہ اجر ختم ہوگیا۔ جس نے شہد کی مکھی کو جلایا، اس کا بھی چوتھائی حصہ اجر ختم ہوگیا اور جس شخص نے اپنے حصہ دار انسان سے دھوکا کیا اس کا بھی چوتھائی اجر ختم ہوگیا اور جس نے امام کی نافرمانی کی اس کا مکمل اجر ختم ہوگیا۔

18142

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18142

Sahih

(١٨١٣٦) فَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ حَدَّثَنِی أَبِی الَّذِی أَرْضَعَنِی وَکَانَ أَحَدُ بَنِی مُرَّۃَ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : وَاللَّہِ لَکَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَی جَعْفَرِ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَوْمَ مُؤْتَۃَ حِینَ اقْتَحَمَ عَنْ فَرَسٍ لَہُ شَقْرَائَ فَعَقَرَہَا ثُمَّ تَقَدَّمَ فَقَاتَلَ حَتَّی قُتِلَ ۔ [حسن ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٣٦) یحییٰ بن عباد بن عبداللہ بن زبیر اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میرے والد جس نے مجھے دودھ پلوایا مرہ بن عوف کے ایک شخص تھے، فرماتے ہیں کہ قسم بخدا ! گویا کہ میں جعفر بن ابی طالب کی طرف جنگ موتہ کے دن دیکھ رہا ہوں جس وقت وہ اپنے شقراء گھوڑے سے کود پڑے، اس کو ذبح کردیا۔ پھر آگے بڑھ کر لڑے یہاں تک کہ شہید کردیے گئے۔

18143

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18143

Sahih

(١٨١٣٧) فَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : فَإِنْ قَالَ قَائِلٌ فَقَدْ رُوِیَ أَنَّ جَعْفَرَ بْنَ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَقَرَ عِنْدَ الْحَرْبِ فَلاَ أَحْفَظُ ذَلِکَ مِنْ وَجْہٍ یَثْبُتُ عِنْدَ الاِنْفِرَادِ وَلاَ أَعْلَمُہُ مَشْہُورًا عِنْدَ عَوَامِّ أَہْلِ الْعِلْمِ بِالْمَغَازِی۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٣٧) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اگر کوئی کہنے والا کہے کہ جعفر بن ابی طالب نے لڑائی کے موقعہ پر اپنے گھوڑے کی کونچیں کاٹ ڈالیں۔ فرماتے ہیں : نہ تو مجھے یاد ہے اور نہ ہی اہل علم کے ہاں یہ مشہور ہے۔

18144

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18144

Sahih

(١٨١٣٨) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ قَالَ قَالَ أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِیُّ : ہَذَا الْحَدِیثُ لَیْسَ بِذَلِکَ الْقَوِیِّ وَقَدْ جَائَ فِیہِ نَہْیٌ کَثِیرٌ عَنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ الْحُفَّاظُ یَتَوَقَّوْنَ مَا یَنْفَرِدُ بِہِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَإِنْ صَحَّ فَلَعَلَّ جَعْفَرًا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لَمْ یَبْلُغْہُ النَّہْیُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٣٨) ابوداؤد سجستانی فرماتے ہیں : یہ حدیث قوی نہیں ہے، اس کے بارے میں بہت سارے صحابہ سے بھی منقول ہے۔ شیخ فرماتے ہیں : اگر یہ بات درست ہے تو ممکن ہے کہ حضرت جعفر (رض) کو نہی کے بارے میں علم نہ ہو۔