Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3590

سیر کا بیان

عورتوں، بچوں کو قصداً قتل کرنے کی ممانعت کا بیان

5 hadiths in this chapter

18092

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18092

Zaeef

(١٨٠٨٦) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا أَبُو سَعِیدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْبَصْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ ابْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ عَمِّہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - حِینَ بَعَثَہُ إِلَی ابْنِ أَبِی الْحُقَیْقِ نَہَاہُ عَنْ قَتْلِ النِّسَائِ وَالْوِلْدَانِ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٨٦) زہری ابن کعب بن مالک سے اور وہ اپنے چچا سے نقل فرماتے ہیں کہ جب رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ابن ابی الحقیق کی طرف بھیجا تو عورتوں اور بچوں کے قتل سے منع فرمایا۔

18093

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18093

Sahih

(١٨٠٨٧) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْحَرَشِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُونُسَ حَدَّثَنَا لَیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَخْبَرَہُ : أَنَّ امْرَأَۃً وُجِدَتْ فِی بَعْضِ مَغَازِی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مَقْتُولَۃً فَأَنْکَرَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَتْلَ النِّسَائِ وَالصِّبْیَانِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ یُونُسَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَغَیْرِہِ عَنِ لَیْثٍ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٨٧) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غزوات میں سے کسی غزوہ میں ایک مقتولہ عورت پائی گئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عورتوں اور بچوں کے قتل سے انکار فرمایا۔

18094

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18094

Sahih

(١٨٠٨٨) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ وَأَبُو أُسَامَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُاللَّہِ یَعْنِی ابْنَ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : وُجِدَتِ امْرَأَۃٌ مَقْتُولَۃً فِی بَعْضِ تِلْکَ الْمَغَازِی فَنَہَی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَنْ قَتْلِ النِّسَائِ والصِّبْیَانِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ أَبِی أُسَامَۃَ ۔ وَقَدْ مَضَی فِی حَدِیثِ بُرَیْدَۃَ عَنِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : لاَ تَقْتُلُوا وَلِیدًا ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٨٨) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نقل فرماتے ہیں کہ کسی غزوہ میں ایک عورت مقتول پائی گئی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عورتوں اور بچوں کے قتل سے منع فرما دیا۔ (ب) حضرت بریدہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیان کرتے ہیں کہ تم بچوں کو قتل نہ کرو۔

18095

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18095

Zaeef

(١٨٠٨٩) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدِ بْنِ نَاصِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ یَعْنِی ابْنَ عَطَائٍ الْخَفَّافَ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ عُبَیْدٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ سَرِیعٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَغَزَوْتُ مَعَہُ فَأَصَبْنَا ظَفَرًا فَقَتَلَ النَّاسُ یَوْمَئِذٍ حَتَّی قَتَلُوا الذُّرِّیَّۃَ فَبَلَغَ ذَلِکَ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ : مَا بَالُ أَقْوَامٍ جَاوَزَ بِہِمُ الْقَتْلُ حَتَّی قَتَلُوا الذُّرِّیَّۃَ ۔ فَقَالَ رَجُلٌ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّمَا ہُمْ أَبْنَائُ الْمُشْرِکِینَ ۔ قَالَ : أَلاَ إِنَّ خِیَارَکُمْ أَبْنَائُ الْمُشْرِکِینَ ۔ ثُمَّ قَالَ : لاَ تَقْتُلُوا الذُّرِّیَّۃَ ۔ قَالَہَا ثَلاَثًا وَقَالَ : کُلُّ نَسَمَۃٍ تُولَدُ عَلَی الْفِطْرَۃِ حَتَّی یُعْرِبَ عَنْہَا لِسَانُہَا فَأَبَوَاہَا یُہَوِّدَانِہَا وَیُنَصِّرَانِہَا۔ قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ : أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ مَعْنَی قَوْلِہِ : کُلُّ نَسَمَۃٍ تُولَدُ عَلَی الْفِطْرَۃِ ۔ یَعْنِی الْفِطْرَۃَ الَّتِی فَطَرَہُمْ عَلَیْہَا حِینَ أَخْرَجَہُمْ مِنْ صُلْبِ آدَمَ فَأَقَرُّوا بِتَوْحِیدِہِ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٨٩) اسود بن سریع فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مل کر غزوہ کیا۔ ہمیں کامیابی ملی تو لوگوں نے قتل و غارت کی۔ حتیٰ کہ بچوں کو بھی قتل کردیا۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پتہ چلا تو فرمایا : لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ قتل کے جواز میں وہ بچوں کو بھی قتل کرتے ہیں۔ ایک شخص نے کہا : اے اللہ کے رسول ! وہ مشرکین کی اولاد ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے بہتر مشرکین کے بیٹے ہیں۔ پھر فرمایا : بچوں کو قتل نہ کرو، تین مرتبہ فرمایا۔ پھر فرمایا : ہر بچہ فطرت پر پیدا ہ وتا ہے یہاں تک کہ اس کی زبان فصیح ہوجاتی ہے تو اس کے والدین اس کو یہودی یا عیسائی بنا دیتے ہیں۔ (ب) ابو جعفر کہتے ہیں کہ احمد بن عبید کے قول کا معنیٰ کہ ہر جان فطرت پر پیدا ہوتی ہے یعنی وہ فطرت جب انھیں صلب آدم سے نکالا تھا اور انھوں نے توحید کا اقرار کیا تھا۔

18096

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18096

Zaeef

(١٨٠٩٠) وَکَذَلِکَ رَوَاہُ ہُشَیْمٌ عَنْ یُونُسَ بْنِ عُبَیْدٍ وَذَکَرَ فِیہِ سَمَاعَ الْحَسَنِ مِنَ الأَسْوَدِ بْنِ سَرِیعٍ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا یُونُسُ بْنُ عُبَیْدٍ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ سَرِیعٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کُنَّا فِی غَزْوَۃٍ لَنَا فَذَکَرَ الْحَدِیثَ ۔ وَرَوَاہُ أَیْضًا قَتَادَۃُ عَنِ الْحَسَنِ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٩٠) اسود بن سریع فرماتے ہیں کہ ہم ایک غزوہ میں تھے۔