Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 59 · Chapter 3467

چوری کا بیان

چٹی کے نہ بڑھانے پر استدلال کا بیان

2 hadiths in this chapter

17294

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17294

Sahih

(۱۷۲۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ حَدَّثَنَا الشَّافِعِیُّ قَالَ : لاَ تُضَعَّفُ الْغَرَامَۃُ عَلَی أَحَدٍ فِی شَیْئٍ إِنَّمَا الْعُقُوبَۃُ فِی الأَبْدَانِ لاَ فِی الأَمْوَالِ وَإِنَّمَا تَرَکْنَا تَضْعِیفَ الْغَرَامَۃِ مِنْ قِبَلِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَضَی فِیمَا أَفْسَدَتْ نَاقَۃُ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ عَلَی أَہْلِ الأَمْوَالِ حِفْظَہَا بِالنَّہَارِ وَمَا أَفْسَدَتِ الْمَوَاشِی بِاللَّیْلِ فَہُوَ ضَامِنٌ عَلَی أَہْلِہَا قَالَ فَإِنَّمَا یَضْمَنُونَہُ بِالْقِیمَۃِ لاَ بِقِیمَتَیْنِ قَالَ وَلاَ یُقْبَلُ قَوْلُ الْمُدَّعِی یَعْنِی فِی مِقْدَارِ الْقِیمَۃِ لأَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : الْبَیِّنَۃُ عَلَی الْمُدَّعِی وَالْیَمِینُ عَلَی الْمُدَّعَی عَلَیْہِ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٨٨) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : چٹی کو کسی چیز پر بھی نہیں بڑھایا جائے گا اور جسم کے اعضاء میں بدلہ لیا جائے گا مال میں نہیں اور ہم نے چٹی بڑھانے کو چھوڑا ہے اس سے پہلے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس اونٹنی کا فیصلہ کیا جو براء بن عازب کی تھی کہ دن کی حفاظت مال والے پر ہے اور جو چوپائے رات کو خراب کریں تو اس کا ضامن بھی اس کا اہل ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کی ضمانت ایک قیمت ہے، دو قیمتیں نہیں اور دعویٰ کرنے والے کی بات کو قیمت کی مقدار میں انھیں قبول کیا جائے گا کیونکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دعویٰ کرنے والے پر لازم ہے کہ وہ دلیل دے اور جس پر دعویٰ کیا جا رہا ہے اس پر قسم ہے۔

17295

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17295

Sahih

(۱۷۲۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ حَرَامِ بْنِ سَعْدِ بْنِ مُحَیِّصَۃَ : أَنَّ نَاقَۃً للِْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ دَخَلَتْ حَائِطَ رَجُلٍ فَأَفْسَدَتْ فِیہِ فَقَضَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنَّ عَلَی أَہْلِ الْحَوَائِطِ حِفْظَہَا بِالنَّہَارِ وَأَنَّ مَا أَفْسَدَتِ الْمَوَاشِی بِاللَّیْلِ ضَامِنٌ عَلَی أَہْلِہَا۔ وَقَدْ ذَکَرْنَا شَوَاہِدَہُ فِی مَوْضِعِہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٨٩) حرام بن سعد بن محیصہ سے روایت ہے کہ براء بن عازب کی ایک اونٹنی تھی۔ وہ کسی آدمی کے باغ میں داخل ہوئی اور باغ میں نقصان کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فیصلہ کیا کہ دن میں اس باغ کی حفاظت اس کے مالک پر ہے اور رات کو اگر جانور باغ خراب کرے تو اس کا ضامن اس جانور کا مالک ہوگا۔