Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 59 · Chapter 3457

چوری کا بیان

بھاگنے والے غلام کا بیانجب وہ چوری کرے

3 hadiths in this chapter

17240

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17240

Sahih

(۱۷۲۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدًا لاِبْنِ عُمَرَ سَرَقَ وَہُوَ آبِقٌ فَأَرْسَلَ بِہِ عَبْدُ اللَّہِ إِلَی سَعِیدِ بْنِ الْعَاصِ وَہُوَ أَمِیرُ الْمَدِینَۃِ لِیَقْطَعَ یَدَہُ فَأَبَی سَعِیدٌ أَنْ یَقْطَعَ یَدَہُ وَقَالَ : لاَ تُقْطَعُ یَدُ الآبِقِ إِذَا سَرَقَ۔قَالَ لَہُ ابْنُ عُمَرَ : فِی أَیِّ کِتَابِ اللَّہِ وَجَدْتَ ہَذَا؟ فَأَمَرَ بِہِ ابْنُ عُمَرَ فَقُطِعَتْ یَدُہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٣٤) حضرت نافع (رح) سے روایت ہے کہ ابن عمر (رض) کے غلام نے چوری کی اور بھاگ گیا ۔ عبداللہ نے اس کو سعید بن عاص (رض) کے پاس بھیجا۔ وہ مدینہ کے امیر تھے (اس کے پاس اس لیے بھیجا) تاکہ وہ اس کا ہاتھ کاٹے، ابو سعید نے کہا : جو چوری کر کے بھاگ جائے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ اس کو ابن عمر (رض) نے کہا : کیا تو نے یہ بات اللہ تعالیٰ کی کتاب میں یہ بات پائی ہے ؟ پھر ابن عمر (رض) نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا۔

17241

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17241

Zaeef

(۱۷۲۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ وَأَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی لَیْلَی عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ غُلاَمًا لاِبْنِ عُمَرَ أَبَقَ فَسَرَقَ فِی إِبَاقِہِ فَأُتِیَ بِہِ ابْنُ عُمَرَ فَقَالَ لَہُ لَنْ یُنْجِیَکَ إِبَاقُکَ مِنْ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّہِ۔ قَالَ : فَقَطَعَہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٣٥) نافع (رح) سے روایت ہے کہ ابن عمر (رض) کے غلام نے چوری کی اور بھاگ گیا۔ اس کو ابن عمر (رض) کے پاس لایا گیا ابن عمر (رض) نے اس کو کہا : ہرگز تیرا بھاگنا اللہ تعالیٰ کی حدوں سے نجات نہیں دے سکتا، پھر ابن عمر (رض) نے اس کا ہاتھ کاٹا۔

17242

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17242

Zaeef

(۱۷۲۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ رُزَیْقِ بْنِ حُکَیْمٍ : أَنَّہُ أَخَذَ عَبْدًا آبِقًا قَدْ سَرَقَ فَکَتَبَ فِیہِ إِلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ إِنِّی کُنْتُ أَسْمَعُ أَنَّ الْعَبْدَ الآبِقَ إِذَا سَرَقَ لَمْ یُقْطَعْ فَکَتَبَ عُمَرُ إِنَّ اللَّہَ یَقُولُ {وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَۃُ فَاقْطَعُوا أَیْدِیَہُمَا جَزَائً بِمَا کَسَبَا نَکَالاً مِنَ اللَّہِ وَاللَّہُ عَزِیزٌ حَکِیمٌ} [المائدۃ ۳۸] فَإِنْ بَلَغَتْ سَرِقَتُہُ رُبُعَ دِینَارٍ أَوْ أَکْثَرَ فَاقْطَعْہُ۔ (ق) قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَہَذَا قَوْلُ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَسَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ وَعُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ وَغَیْرِہِمْ وَکَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ یَذْہَبُ إِلَی أَنْ لَیْسَ عَلَی الآبِقِ الْمَمْلُوکِ قَطْعٌ إِذَا سَرَقَ وَقَدْ تَرَکْنَا عَلَیْہِ قَوْلَہُ إِلَی قَوْلِ غَیْرِہِ مِنَ الصَّحَابَۃِ لأَنَّہُ أَشْبَہُ بِکِتَابِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ : وَلاَ تَزِیدُہُ مَعْصِیَۃُ اللَّہِ بِالإِبَاقِ خَیْرًا۔ قَالَ الشَّیْخُ وَقَدْ رَفَعَہُ بَعْضُ الضُّعَفَائِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَلَیْسَ بِشَیْئٍ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٣٦) رزیق بن حکیم سے روایت ہے کہ میں نے ایک غلام کو پکڑا جو چوری کر کے بھاگ گیا تھا۔ اس غلام کے متعلق عمر بن عبدالعزیز (رح) کی طرف خط لکھا کہ میں نے سنا ہے جو غلام چوری کر کے بھاگ جائے اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ پھر عمر نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان لکھا : ” چاہے مرد چوری کرے یا عورت، دونوں کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بدلہ ہے جو انھوں نے کمایا اور اللہ تعالیٰ غالب حکمت والا ہے۔ “ [المائدۃ ٣٨] اگر قیمت چار یا چار سے زیادہ ہو تو ہاتھ کاٹا جائے گا۔ شیخ (رح) فرماتے ہیں : یہ قول قاسم بن محمد اور سالم بن عبداللہ، عروہ بن زبیر اور ان کے علاوہ کا ہے اور ابن عباس (رض) کا مذہب یہ ہے کہ بھاگنے والا غلام جب چوری کر کے بھاگ جائے تو اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔