Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 55 · Chapter 3341

قسامت کا بیان

جس کا جادو کفر نہ ہو اور اس سے کسی کو قتل نہ کیا ہو توا سے بھی قتل نہیں کیا جائے گا

2 hadiths in this chapter

16512

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16512

Sahih

(۱۶۵۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ قَالَ سَمِعْتُ یَحْیَی بْنَ سَعِیدٍ یَقُولُ أَخْبَرَنِی ابْنُ عَمْرَۃَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَارِثَۃَ وَہُوَ أَبُو الرِّجَالِ عَنْ عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَصَابَہَا مَرَضٌ وَإِنَّ بَعْضَ بَنِی أَخِیہَا ذَکَرُوا شَکْوَاہَا لِرَجُلٍ مِنَ الزُّطِّ یَتَطَبَّبُ وَإِنَّہُ قَالَ لَہُمْ إِنَّکُمْ لَتَذْکُرُونَ امْرَأَۃً مَسْحُورَۃً سَحَرَتْہَا جَارِیَۃٌ لَہَا فِی حَجْرِ الْجَارِیَۃِ الآنَ صَبِیٌّ قَدْ بَالَ فِی حَجْرِہَا فَذَکَرُوا ذَلِکَ لِعَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَقَالَتِ : ادْعُوا لِی فُلاَنَۃَ لِجَارِیَۃٍ لَہَا قَالُوا فِی حَجْرِہَا فُلاَنٌ صَبِیٌّ لَہُمْ قَدْ بَالَ فِی حَجْرِہَا فَقَالَتِ : ائْتُونِی بِہَا فَأُتِیَتْ بِہَا فَقَالَتْ : سَحَرْتِنِی؟ قَالَتْ : نَعَمْ۔ قَالَتْ : لِمَہْ؟ قَالَتْ : أَرَدْتُ أَنْ أُعْتَقَ۔ وَکَانَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَعْتَقَتْہَا عَنْ دُبُرٍ مِنْہَا فَقَالَتْ : إِنَّ لِلَّہِ عَلَیَّ أَنْ لاَ تُعْتَقِی أَبَدًا انْظُرُوا أَسْوَأَ الْعَرَبِ مَلَکَۃً فَبِیعُوہَا مِنْہُمْ۔ وَاشْتَرَتْ بِثَمَنِہَا جَارِیَۃً فَأَعْتَقَتْہَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٥٠٦) عائشہ (رض) سے منقول ہے کہ ایک دفعہ یہ بیمار ہوگئیں تو آپ کے بھتیجوں نے ایک شخص کو ان کے بار میں بتایا جو منہ میں بھنبھنا کر علاج کرتا ہے اور اس نے ان کو کہا تمہیں یاد ہوگا کہ ایک عورت پر اس کی لونڈی نے جادو کردیا تھا اس لونڈی کی گود میں اب ایک بچہ بھی ہے جس نے اس کی گود میں پیشاب کردیا۔ انھوں نے یہ بات آ کر حضرت عائشہ کو بتائی تو آپ نے فرمایا : فلاں عورت کو بلاؤا سے لایا گیا تو آپ نے پوچھا : تو جادو کرتی ہے ؟ کہا : ہاں پوچھا : کیوں ؟ کہنے لگی : اس لیے کہ یہ مجھے آزاد کردیں۔ حضرت عائشہ نے فرمایا : اللہ کرے تو کبھی آزاد نہ ہو دیکھو عرب کا کوئی برا آدمی اسے اس کے ہاتھوں بیچ دو اور پھر اس کی قیمت سے ایک دوسری لونڈی خریدی اور اسے آزاد کردیا۔

16513

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16513

Zaeef

(۱۶۵۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ رَجُلٍ عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : دَخَلَتِ امْرَأَۃٌ عَلَی عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَقَالَتْ ہَلْ عَلَیَّ حَرَجٌ أَنْ أُقَیِّدَ جَمَلِی؟ قَالَتْ : قَیِّدِی جَمَلَکِ۔ قَالَتْ : فَأَحْبِسُ عَلَیَّ زَوْجِی۔ فَقَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَخْرِجُوا عَنِّی السَّاحِرَۃَ فَأَخْرَجُوہَا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٥٠٧) ابن مسیب کہتے ہیں کہ ایک عورت حضرت عائشہ (رض) کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ اگر میں جادو سے اپنے اونٹ کو قید کرلوں ؟ فرمایا : ٹھیک ہے، کہنے لگی : اگر اپنے خاوند کو اپنا بنا لوں تو آپ نے فرمایا : اسے یہاں سے نکال دو ، یہ جادو گر ہے تو اسے نکال دیا گیا۔