Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 53 · Chapter 3262

نفقات کا بیان

زخمی اور کاٹے ہوئے کے قصاص میں کچھ انتظار کرلیا جائے

9 hadiths in this chapter

16113

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16113

Zaeef

(۱۶۱۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمَانَ وَالْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ أَبُو الشَّیْخِ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ جَابِرٍ : أَنَّ رَجُلاً طَعَنَ رَجُلاً بِقَرْنٍ فِی رُکْبَتِہِ فَأَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- یَسْتَقِیدُ فَقَالَ لَہُ : حَتَّی تَبْرَأَ ۔ وَفِی رِوَایَۃِ أَبِی عَلِیٍّ الْحَافِظِ فَقِیلَ لَہُ : حَتَّی تَبْرَأَ ۔ قَالَ فَأَبَی وَعَجَّلَ فَاسْتَقَادَ فعتبت رِجْلُہُ وَبَرِئَتْ رِجْلُ الْمُسْتَقَادِ فَأَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ لَہُ: لَیْسَ لَکَ شَیْئٌ إِنَّکَ أَبَیْتَ۔ [ضعیف۔ منکر]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦١٠٧) جابر (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کے گھٹنے میں سینگ مار دیا، وہ شخص قصاص کے لیے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آگیا تو آپ نے فرمایا : ٹھیک ہو جاؤ پھر آنا۔ اس نے انکار کیا اور فوراً قصاص کا مطالبہ کیا۔ اسے قصاص لے دیا گیا تو جس سے قصاص لیا تھا اس کا گھٹنہ صحیح ہوگیا اور اس کا نہ ہوا تو آپ نے فرمایا : یہ تیرے انکار کی وجہ سے ہے۔

16114

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16114

Zaeef

(۱۶۱۰۸) وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ إِدْرِیسَ الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ فَذَکَرَہُ وَقَالَ فَقِیلَ لَہُ : حَتَّی تَبْرَأَ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦١٠٨) عثمان بن ابی شیبہ نے سابقہ روایت میں ” حتیٰ تبرأ“ کے الفاظ بیان فرمائے ۔

16115

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16115

Sahih

(۱۶۱۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ قَالاَ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِیُّ الْحَافِظُ : أَخْطَأَ فِیہِ ابْنَا أَبِی شَیْبَۃَ وَخَالَفَہُمَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَغَیْرُہُ فَرَوَوْہُ عَنِ ابْنِ عُلَیَّۃَ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ عَمْرٍو مُرْسَلاً وَکَذَلِکَ قَالَ أَصْحَابُ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْہُ وَہُوَ الْمَحْفُوظُ مُرْسَلاً۔ [صحیح للدارقطنی]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦١٠٩) امام دار قطنی فرماتے ہیں کہ سابقہ روایت میں ابی شیبہ کے بیٹوں نے خطاء کی ہے اور ان دونوں کی مخالفت امام احمد نے کی ہے، انھوں نے ابن علیہ عن ایوب عن عمرو کے طرق سے مرسل روایت بیان کی ہے، ایسے ہی عمرو بن دینار اور ان کے اصحاب نے کیا ہے اور محفوظ بھی یہی ہے یہ کہ یہ مرسل ہے۔

16116

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16116

Zaeef

(۱۶۱۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِالرَّحْمَنِ وَأَبُو بَکْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْفَارِسِیُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِثْلَہُ۔وَعَن مَعْمَرٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَبْعَدَکَ اللَّہُ أَنْتَ عَجِلْتَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦١١٠) محمد بن طلحہ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح بیان کیا ہے اور عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے یہ الفاظ نقل کرتے ہیں کہ آ نے فرمایا : ” اللہ تجھے دور کرے تو نے جلدی کی ہے۔ “

16117

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16117

Zaeef

(۱۶۱۱۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شَیْبَانَ الرَّمْلِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَۃَ بْنِ یَزِیدَ بْنِ رُکَانَۃَ قَالَ : طَعَنَ رَجُلٌ آخَرَ بِقَرْنٍ فِی رِجْلِہِ فَأَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : أَقِدْنِی۔ فَقَالَ : انْتَظِرْ ۔ ثُمَّ أَتَاہُ فَقَالَ : أَقِدْنِی۔ قَالَ : انْتَظِرْ ۔ ثُمَّ أَتَاہُ الثَّالِثَۃَ أَوْ مَا شَائَ اللَّہُ فَقَالَ : أَقِدْنِی۔ فَأَقَادَہُ فَبَرَأَ الأَوَّلُ وَشُلَّتْ رِجْلُ الآخَرِ فَجَائَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : أَقِدْنِی مَرَّۃً أُخْرَی۔ قَالَ : لَیْسَ لَکَ شَیْئٌ قَدْ قُلْتُ لَکَ انْتَظِرْ فَأَبَیْتَ ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ ابْنُ جُرَیْجٍ وَحَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ جَابِرٍ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦١١١) محمد بن طلحہ بن یزید کہتے ہیں کہ ایک شخص نے دوسرے کی ٹانگ کو سینگ سے زخمی کردیا ، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس قصاص لینے آیا۔ آپ نے فرمایا : انتظار کرلو، پھر دوبارہ قصاص لینے آگیا۔ آپ نے پھر فرمایا : انتظار کرلو۔ پھر تیسری مرتبہ یا اس سے زائد مرتبہ قصاص طلب کرنے آیا تو آپ نے قصاص لے کر دے دیا۔ اس شخص کی ٹانگ ٹھیک ہوگئی اور قصاص لینے والے کی مثل ہوگئی تو وہ دوبارہ قصاص کے مطالبہ کے لیے آیا تو آپ نے فرمایا : اب تیرے لیے کچھ نہیں، میں نے تجھے کہا نہیں تھا کہ انتظار کرلے۔

16118

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16118

Zaeef

(۱۶۱۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْخَزَّازُ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ حُمَیْدِ بْنِ کَاسِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأُمَوِیُّ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ وَعُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ وَیَعْقُوبَ بْنِ عَطَائٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ : أَنَّ رَجُلاً جُرِحَ فَأَرَادَ أَنْ یَسْتَقِیدَ فَنَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ یَمْتَثِلَ مِنَ الْجَارِحِ حَتَّی یَبْرَأَ الْمَجْرُوحُ۔ تَفَرَّدَ بِہِ عَنْہُمْ ہَذَا الأُمَوِیُّ وَعَنْہُ یَعْقُوبُ بْنُ حُمَیْدٍ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦١١٢) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک شخص زخمی کردیا گیا، اس نے قصاص طلب کیا تو آپ نے منع کردیا اور فرمایا : جب تک زخمٹھیک نہ ہوجائے۔

16119

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16119

Zaeef

(۱۶۱۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ ابْنِ لَہِیعَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : تُقَاسُ الْجِرَاحَاتُ ثُمَّ یُسْتَأْنَی بِہَا سَنَۃً ثُمَّ یُقْضَی فِیہَا بِقَدْرِ مَا انْتَہَتْ إِلَیْہِ ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ جَمَاعَۃٌ مِنَ الضُّعَفَائِ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ وَمِنْ وَجْہَیْنِ آخَرَیْنِ عَنْ جَابِرٍ وَلَمْ یَصِحَّ شَیْئٌ مِنْ ذَلِکَ وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦١١٣) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زخموں پر قیاس کیا جائے گا اور ایک سال انتظار کیا جائے گا پھر جو زخم کی حالت ہوگی اس کے مطابق قصاص لیا جائے گا۔

16120

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16120

Zaeef

(۱۶۱۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مِیکَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی یَحْیَی عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : وَجَأَ رَجُلٌ فَخِذَ رَجُلٍ فَجَائَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَقِدْنِی مِنْہُ۔ قَالَ : حَتَّی تَبْرَأَ ۔ قَالَ : أَقِدْنِی۔ قَالَ : حَتَّی تَبْرَأَ ۔ ثُمَّ جَائَ فَقَالَ : أَقِدْنِی یَا رَسُولَ اللَّہِ ۔ فَأَقَادَہُ فَجَائَ بَعْدُ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : شُلَّتْ رِجْلِی۔ قَالَ : قَدْ أَخَذْتَ حَقَّکَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦١١٤) عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے دوسرے کی ران زخمی کردی، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس قصاص طلب کرنے آیا تو آپ نے فرمایا : پہلے ٹھیک ہوجا۔ اس نے پھر مطالبہ کیا تو آپ نے فرمایا : ٹھیک ہو جاؤ، اس نے پھر مطالبہ کیا تو آپ نے قصاص لے دیا۔ کچھ عرصے کے بعد وہ قصاص لینے والاشخص آیا کہنے لگا : میری ٹانگ شل ہوگئی ہے تو آپ نے فرمایا : تو نے اپنا حق لے لیا۔

16121

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16121

Zaeef

(۱۶۱۱۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا الْقَاضِی أَبُو طَاہِرٍ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عُبْدُوسٍ حَدَّثَنَا الْقَوَارِیرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمْرَانَ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ رَجُلاً طَعَنَ رَجُلاً بِقَرْنٍ فِی رُکْبَتِہِ فَجَائَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَقِدْنِی۔ قَالَ: حَتَّی تَبْرَأَ۔ ثُمَّ جَائَ إِلَیْہِ فَقَالَ: أَقِدْنِی۔ فَأَقَادَہُ ثُمَّ جَائَ إِلَیْہِ فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ عَرِجْتُ۔ قَالَ: قَدْ نَہَیْتُکَ فَعَصَیْتَنِی فَأَبْعَدَکَ اللَّہُ وَبَطَلَ عَرَجُکَ ۔ ثُمَّ نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ یُقْتَصَّ مِنْ جُرْحٍ حَتَّی یَبْرَأَ صَاحِبُہُ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦١١٥) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنیدادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے دوسرے کے گھٹنے کو سینگ مار کر زخمی کردیا تو وہ قصاص لینے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آگیا۔ آپ نے فرمایا : پہلے ٹھیک ہو جاؤ۔ وہ پھر مطالبہ کرنے آگیا تو آپ نے قصاص دلوا دیا۔ پھر کچھ عرصے بعد آیا تو کہنے لگا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں لنگڑا ہوچکا ہوں تو آپ نے فرمایا : میں نے تجھے منع نہیں کیا تھا، تو نے میری نافرمانی کی، اللہ تجھے دور کرے۔ پھر آپ نے منع کردیا کہ زخم کے ٹھیک ہونے تک قصاص نہ لیا جائے۔