Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 51 · Chapter 3162

عدت کا بیان

اس کے حق مہر کے بارے میں اختلاف کا بیان اور دوسرے مرد پر اس کے نکاح کی حرمت کا بیان

6 hadiths in this chapter

15548

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15548

Sahih

(۱۵۵۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ إِسْمَاعِیلَ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی امْرَأَۃٍ تَزَوَّجَتْ فِی عِدَّتِہَا قَالَ : النِّکَاحُ حَرَامٌ وَالصَّدَاقُ حَرَامٌ وَجَعَلَ الصَّدَاقَ فِی بَیْتِ الْمَالِ وَقَالَ : لاَ یَجْتَمِعَانِ مَا عَاشَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٤٢) مسروق سے روایت ہے کہ عمر (رض) نے اس عورت کے بارے میں فرمایا : جو اپنی عدت میں شادی کرلے فرمایا : اس کا نکاح حرام ہے، اس کا حق مہر حرام ہے۔ انھوں نے اس کے حق مہر کو بیت المال میں ڈالنے کا حکم دیا اور فرمایا : جب تک یہ زندہ رہیں اکٹھے نہیں ہوسکتے۔

15549

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15549

Sahih

(۱۵۵۴۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو مُحَمَّدٍ : عُبَیْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَہْدِیٍّ لَفْظًا قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ نَضْلَۃَ أَوْ قَالَ نُضَیْلَۃَ شَکَّ دَاوُدُ قَالَ : رُفِعَ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ امْرَأَۃٌ تَزَوَّجَتْ فِی عِدَّتِہَا فَقَالَ لَہَا : ہَلْ عَلِمْتِ أَنَّکِ تَزَوَّجْتِ فِی الْعِدَّۃِ؟ قَالَتْ : لاَ۔ فَقَالَ لِزَوْجِہَا : ہَلْ عَلِمْتَ؟ قَالَ : لاَ۔ قَالَ : لَوْ عَلِمْتُمَا لَرَجَمْتُکُمَا فَجَلَدَہُمَا أَسْیَاطًا وَأَخَذَ الْمَہْرَ فَجَعَلَہُ صَدَقَۃً فِی سَبِیلِ اللَّہِ قَالَ : لاَ أُجِیزُ مَہْرًا لاَ أُجِیزُ نِکَاحَہُ وَقَالَ : لاَ تَحِلُّ لَکَ أَبَدًا۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٤٣) عبید بن نضلہ نضیلہ سے روایت ہے داؤد نے اس بارے میں شک کیا ہے کہ عمر بن خطاب کی طرف ایک عورت کو لایا گیا، آپ نے اس سے فرمایا : کیا تجھے علم تھا کہ تو عدت کے دوران شادی کر رہی ہے۔ اس نے کہا : نہیں (مجھے معلوم نہ تھا) اس کے خاوند سے کہا : کیا تو جانتا تھا، اس نے کہا : نہیں مجھے بھی علم نہ تھا۔ آپ نے فرمایا : اگر تمہیں معلوم ہوتا تو میں تم دونوں کو رجم کردیتا۔ ان کو کوڑے کے ساتھ مارا اور اس کے حق مہر کو لے لیا اور اس کو اللہ کے راستے میں صدقہ کردیا۔ آپ نے فرمایا : اس کا مہر بھی جائز نہیں ہے اور اس کا نکاح بھی جائز نہیں ہے اور فرمایا : وہ عورت تیرے لیے ہمیشہ کے لیے حلال نہیں ہے۔

15550

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15550

Zaeef

(۱۵۵۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ : عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْعَبْدَوِیُّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَمْزَۃَ الْہَرَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ : أَنَّ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَرَّقَ بَیْنَہُمَا وَجَعَلَ لَہَا الصَّدَاقَ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِہَا وَقَالَ : إِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُہَا فَإِنْ شَائَ تْ تَزَوَّجُہُ فَعَلَتْ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ غَیْرُہُ عَنِ الشَّعْبِیِّ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَبِقَوْلِ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ نَقُولُ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ رَجَعَ عَنْ قَوْلِہِ الأَوَّلِ وَجَعَلَ لَہَا مَہْرَہَا وَجَعَلَہُمَا یَجْتَمِعَانِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٤٤) شعبی سے روایت ہے کہ علی (رض) نے ان دونوں کے درمیان جدائی کروا دی اور اس کے لیے حق مہر مقرر کر دیا؛کیونکہ اس کی شرمگاہ کو حلال کیا گیا اور فرمایا : جب اس کی عدت ختم ہوجائے تو اگر وہ اس شادی کرنا چاہتی ہے تو وہ کرلے۔ امام شافعی فرماتے ہیں : ہم علی (رض) کے قول کی طرح ہی کہتے ہیں۔ اور امام بیہقی فرماتے ہیں : عمر بن خطاب (رض) نے اپنے پہلے قول سے رجوع کرلیا اور اس کے لیے حق مہر کو جائز قرار دے دیا اور ان دونوں کو اکٹھا بھی کردیا۔

15551

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15551

Zaeef

(۱۵۵۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : أُتِیَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِامْرَأَۃٍ تَزَوَّجَتْ فِی عِدَّتِہَا فَأَخَذَ مَہْرَہَا فَجَعَلَہُ فِی بَیْتِ الْمَالِ وَفَرَّقَ بَیْنَہُمَا وَقَالَ : لاَ یَجْتَمِعَانِ وَعَاقَبَہُمَا۔قَالَ فَقَالَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : لَیْسَ ہَکَذَا وَلَکِنْ ہَذِہِ الْجَہَالَۃُ مِنَ النَّاسِ وَلَکِنْ یُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا ثُمَّ تَسْتَکْمِلُ بَقِیَّۃَ الْعِدَّۃِ مِنَ الأَوَّلِ ثُمَّ تَسْتَقْبِلُ عِدَّۃً أُخْرَی۔ وَجَعَلَ لَہَا عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ الْمَہْرَ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِہَا قَالَ فَحَمِدَ اللَّہَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَأَثْنَی عَلَیْہِ ثُمَّ قَالَ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ رُدُّوا الْجَہَالاَتِ إِلَی السُّنَّۃِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٤٥) شعبی سے روایت ہے کہ ایک عورت کو عمر بن خطاب (رض) کے پاس لایا گیا، جس نے دوران عدت نکاح کرلیا تھا۔ آپ نے اس کے حق مہر کو لیا اور بیت المال میں ڈال دیا اور ان دونوں کے درمیان جدائی کروا دی اور فرمایا : یہ دونوں اکٹھے نہیں ہوسکتے اور یہ ان کی سزا ہے۔ شعبی کہتے ہیں : علی (رض) نے کہا : یہ اس طرح نہیں ، یہ لوگوں کی جہالت ہے اور ان دونوں کے درمیان جدائی کروا دی جائے گی۔ پھر وہ اپنے پہلے خاوند کی بقیہ عدت مکمل کرے گی۔ پھر وہ دوسری عدت کی طرف متوجہ ہوگی اور علی (رض) نے اس کے لیے حق مہر مقرر کیا اس کی شرمگاہ کو حلال کیے جانے کی وجہ سے۔ شعبی فرماتے ہیں : عمر (رض) نے اللہ کی، تعریف کی اس کی حد بیان کی، پھر فرمایا : اے لوگو ! جہالتوں کو سنت کی طرف لوٹاؤ۔

15552

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15552

Zaeef

(۱۵۵۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ حَمْزَۃَ الْہَرَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ عَنْ الشَّعْبِیِّ عَنْ مَسْرُوقٍ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ رَجَعَ عَنْ قَوْلِہِ فِی الصَّدَاقِ وَجَعَلَہُ لَہَا بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِہَا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٤٦) مسروق سے روایت ہے کہ عمر (رض) حق مہر کے بارے میں اپنے قول سے رجوع کیا اور اس کے لیے اس کی شرمگاہ کو حلال کیے جانے کی وجہ سے حق مہر مقرر کیا۔

15553

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15553

Zaeef

(۱۵۵۴۷) وَرَوَاہُ الثَّوْرِیُّ عَنْ أَشْعَثَ بِإِسْنَادِہِ : أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ رَجَعَ عَنْ ذَلِکَ وَجَعَلَ لَہَا مَہْرَہَا وَجَعَلَہُمَا یَجْتَمِعَانِ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الأَرْدَسْتَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ الْجَوْہَرِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ فَذَکَرَہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٤٧) سفیان سے روایت ہے کہ انھوں نے اس حدیث کو اسی طرح ذکر کیا ہے۔