Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 51 · Chapter 3161

عدت کا بیان

دو عدتوں کے جمع ہونے کا بیان

3 hadiths in this chapter

15545

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15545

Sahih

(۱۵۵۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ وَسُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّ طُلَیْحَۃَ کَانَتْ تَحْتَ رُشَیْدٍ الثَّقَفِیِّ فَطَلَّقَہَا الْبَتَّۃَ فَنَکَحَتْ فِی عِدَّتِہَا فَضَرَبَہَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَضَرَبَ زَوْجَہَا بِالْمِخْفَقَۃِ ضَرَبَاتٍ وَفَرَّقَ بَیْنَہُمَا ثُمَّ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَیُّمَا امْرَأَۃٍ نَکَحَتْ فِی عِدَّتِہَا فَإِنْ کَانَ زَوْجُہَا الَّذِی تَزَوَّجَ بِہَا لَمْ یَدْخُلْ بِہَا فُرِّقَ بَیْنَہُمَا ثُمَّ اعْتَدَّتْ بَقِیَّۃَ عِدَّتِہَا مِنْ زَوْجِہَا الأَوَّلِ وَکَانَ خَاطِبًا مِنَ الْخُطَّابِ فَإِنْ کَانَ دَخَلَ بِہَا فُرِّقَ بَیْنَہُمَا ثُمَّ اعْتَدَّتْ بَقِیَّۃَ عِدَّتِہَا مِنْ زَوْجِہَا الأَوَّلِ ثُمَّ اعْتَدَّتْ مِنَ الآخَرِ ثُمَّ لَمْ یَنْکِحْہَا أَبَدًا۔ قَالَ سَعِیدٌ : وَلَہَا مَہْرُہَا بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْہَا۔ [حسن لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٣٩) سعید بن مسیب اور سلیمان بن یسار (رض) سے روایت ہے کہ طلیحہ رشید ثقفی کے نکاح میں تھی ۔ اس نے اس کو طلاق بتۃ دی ۔ اس نے اپنی عدت میں نکاح کرلیا۔ اس کو عمر بن خطاب (رض) نے مارا اور اس کی بیوی کو کوڑے کے ساتھ مارا اور اس کے اور اس کے خاوند کے درمیان جدائی ڈال دی۔ پھر عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : جو بھی عورت اپنی عدت میں نکاح کرے تو اگر اس کا خاوند جس نے اس کے ساتھ شادی کی ہے اس نے اس کے ساتھ دخول نہیں کیا تو ان دونوں کے درمیان جدائی ڈال دی جائے گی۔ پھر وہ اپنے پہلے خاوند کی عدت گزارے اور وہ منگنی کا پیغام دینے والوں کے لیے خاطبہ ہے۔ اگر اس کے ساتھ اس نے دخول کیا تو ان کے درمیان تفریق کردی جائے گی۔ پھر وہ اپنے پہلے خاوند کی بقیہ عدت گزارے گی۔ پھر دوسرے خاوند کی عدت گزارے گی، پھر وہ اس سے کبھی بھی نکاح نہیں کرسکے سکتی۔ سعید فرماتے ہیں : اس کے لیے اس کا مہر ہوگا کیونکہ اس نے اس کی شرمگاہ کو حلال کیا۔

15546

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15546

Sahih

(۱۵۵۴۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ حَسَّانَ عَنْ جَرِیرٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ زَاذَانَ أَبِی عُمَرَ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّہُ قَضَی فِی الَّتِی تَزَوَّجُ فِی عِدَّتِہَا أَنَّہُ یُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا وَلَہَا الصَّدَاقُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِہَا وَتُکْمِلُ مَا أَفْسَدَتْ مِنْ عِدَّۃِ الأَوَّلِ وَتَعْتَدُّ مِنَ الآخَرِ۔ [حسن لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٤٠) حضرت علی (رض) نے اس عورت کے بارے میں جس نے اپنی عدت کے دوران شادی کرلی فیصلہ فرمایا کہ ان دونوں کے درمیان تفریق کردی جائے گی اور اس کے لیے حق مہر ہو گا؛کیونکہ اس کی شرمگاہ کو حلال سمجھا گیا اور وہ اپنی عدت مکمل کرے گی ۔ پھر دوسری عدت بھی گزارے گی۔

15547

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15547

Sahih

(۱۵۵۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الأَرْدَسْتَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَوْہَرِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ الدَّرَابْجِرْدِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی الَّتِی تَزَوَّجُ فِی عِدَّتِہَا قَالَ : تُکْمِلُ بَقِیَّۃَ عِدَّتِہَا مِنَ الأَوَّلِ ثُمَّ تَعْتَدُّ مِنَ الآخَرِ عِدَّۃً جَدِیدَۃً وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [حسن لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٤١) علی (رض) نے اس عورت کے بارے میں جس نے اپنی عدت میں شادی کرلی فرمایا : وہ پہلی بقیہ عدت کو مکمل کرے، پھر نئی عدت دوسرے خاوند سے جو ہے اس کو گزارے۔