Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 2981

مہر کا بیان۔

کپڑے پر نقش ونگار کی اجازت کا بیان

3 hadiths in this chapter

14589

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14589

Sahih

(۱۴۵۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ بُکَیْرٍ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِیدٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِی طَلْحَۃَ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : إِنَّ الْمَلاَئِکَۃَ لاَ تَدْخُلُ بَیْتًا فِیہِ صُورَۃٌ ۔ قَالَ بُسْرٌ : ثُمَّ اشْتَکَی زَیْدُ بْنُ خَالِدٍ فَعُدْنَاہُ فَإِذَا عَلَی بَابِہِ سِتْرٌ فِیہِ صُورَۃٌ فَقُلْتُ لِعُبَیْدِ اللَّہِ الْخَوْلاَنِیِّ رَبِیبِ مَیْمُونَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- : أَلَمْ یُخْبِرْنَا زَیْدٌ عَنِ الصُّورَۃِ الْیَوْمَ الأَوَّلَ قَالَ عُبَیْدُ اللَّہِ : أَلَمْ تَسْمَعْہُ حِینَ قَالَ : إِلاَّ رَقْمًا فِی الثَّوْبِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ ابْنُ وَہْبٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۳۲۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٨٣) حضرت ابو طلحہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فرشتے تصویر والے گھر داخل نہیں ہوتے۔ بشر کہتے ہیں کہ پھر زید بن خالد نے شکایت کی تو ہم نے ان کی بیمار پرسی کی۔ گھر کے دروازے کے پردہ پر تصاویر تھیں تو میں نے عبیداللہ خولانی جو حضرت میمونہ کے پروردہ تھے کہا : کیا آج ہی ہمیں زید نے تصاویر کے بارے میں خبر نہ دی تھی ؟ تو عبیداللہ فرمانے لگے : کیا آپ نے اس وقت نہ سنا تھا، جب انھوں نے کہا کہ کپڑوں میں نقش و نگار ہوتا ہے۔

14590

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14590

Sahih

(۱۴۵۸۴) فَذَکَرَ مَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَیَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی الْمُزَکِّی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ بُکَیْرًا حَدَّثَہُ أَنَّ بُسْرَ بْنَ سَعِیدٍ حَدَّثَہُ أَنَّ زَیْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُہَنِیَّ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حَدَّثَہُ وَمَعَ بُسْرِ بْنِ سَعِیدٍ عُبَیْدُ اللَّہِ الْخَوْلاَنِیُّ الَّذِی کَانَ فِی حَجْرِ مَیْمُونَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- حَدَّثَہُمَا زَیْدُ بْنُ خَالِدٍ أَنَّ أَبَا طَلْحَۃَ حَدَّثَہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ تَدْخُلُ الْمَلاَئِکَۃُ بَیْتًا فِیہِ صُورَۃٌ ۔ قَالَ بُسْرٌ : فَمَرِضَ زَیْدٌ فَعُدْنَاہُ فَإِذَا فِی بَیْتِہِ سِتْرٌ فِیہِ تَصَاوِیرُ فَقُلْتُ لِعُبَیْدِ اللَّہِ الْخَوْلاَنِیِّ : أَلَمْ یُحَدِّثْنَا۔ قَالَ : إِنَّہُ قَدْ قَالَ إِلاَّ رَقْمًا فِی الثَّوْبِ أَلَمْ تَسْمَعْہُ؟ قُلْتُ : لاَ۔ قَالَ : بَلَی قَدْ ذَکَرَ ذَلِکَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الطَّاہِرِ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٨٤) حضرت ابو طلحہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فرشتے تصاویر والے گھر میں داخل نہیں ہوتے۔ بشر کہتے ہیں کہ زید بیمار ہوگئے تو ہم نے ان کی تیمارداری کی۔ ان کے گھر تصاویر والا پردہ تھا تو میں نے عبیداللہ سے کہا : کیا آپ مجھے بیان نہیں کرتے ؟ فرمانے لگے : یہ تو کپڑے میں نقش و نگار ہے، کیا آپ نے سنا نہیں ! کہتے ہیں : کیوں نہیں اس کا ذکر کیا گیا تھا۔

14591

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14591

Sahih

(۱۴۵۸۵) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الأَسْفَاطِیُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: کَامِلُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُسْتَمْلِی وَأَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَیُّوبَ الصِّبْغِیُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ السُّرِّیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِی النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ بْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّہُ دَخَلَ عَلَی أَبِی طَلْحَۃَ الأَنْصَارِیِّ یَعُودُہُ قَالَ فَوَجَدْنَا عِنْدَہُ سَہْلَ بْنَ حُنَیْفٍ قَالَ فَدَعَا أَبُو طَلْحَۃَ إِنْسَانًا فَنَزَعَ نَمَطًا تَحْتَہُ فَقَالَ لَہُ سَہْلُ بْنُ حُنَیْفٍ : لِمَ تَنْزِعُہُ؟ قَالَ : لأَنَّ فِیہِ تَصَاوِیرَ وَقَدْ قَالَ فِیہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مَا قَدْ عَلِمْتَ فَقَالَ سَہْلٌ : أَلَمْ یَقُلْ : إِلاَّ مَا کَانَ رَقْمًا فِی الثَّوْبِ ۔ قَالَ : بَلَی وَلَکِنَّہُ أَطْیَبُ لِنَفْسِی۔ قَوْلُہُ إِلاَّ رَقْمًا فِی ثَوْبٍ۔ یُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ الْمُرَادُ بِہِ صُورَۃَ غَیْرِ ذَوَاتِ الأَرْوَاحِ وَہُوَ فِی حَدِیثِ أَبِی طَلْحَۃَ غَیْرُ مُبَیَّنٍ وَفِی الأَخْبَارِ قَبْلَ ہَذَا الْبَابِ مُبَیَّنٌ فَالْوَاجِبُ حَمْلُ مَا رُوِّینَا فِی ہَذَا الْبَابِ عَلَی مَا رُوِّینَا فِی الْبَابِ قَبْلَہُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۱۸۰۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٨٥) عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود حضرت ابو طلحہ کی تیمارداری کے لیے آئے تو ان کے پاس سہل بن حنیف بھی تھے۔ ابو طلحہ نے کسی انسان کو بلایا۔ اس نے سہل بن حنیف کے نیچے سے چٹائی کھینچ لی۔ سہل بن حنیف نے کہا : تو نے کیوں کھینچی ہے ؟ اس نے کہا کہ اس میں تصاویر ہیں، کیا آپ جانتے نہیں جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بارے میں فرمایا تو سہل کہنے لگے : کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ نہ فرمایا تھا کہ کپڑے منقش بھی ہوتے ہیں، فرمانے لگے : یہ مجھے اچھا لگتا ہے۔ إِلاَّ رَقْمًا فِی ثَوْبٍ ، سے مراد ایسی تصاویر ہیں جو روح والی اشیاء کی نہ ہوں۔