Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 2979

مہر کا بیان۔

ایسی جگہ پر دعوت کھانا جہاں پر جانداروں کی تصاویر لٹکائی گئی ہوں، ممنوع ہے

12 hadiths in this chapter

14560

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14560

Sahih

(۱۴۵۵۴) اسْتِدْلاَلاً بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّہَا أَخْبَرَتْہُ : أَنَّہَا اشْتَرَتْ نُمْرُقَۃً فِیہَا تَصَاوِیرُ فَلَمَّا رَآہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَامَ عَلَی الْبَابِ فَلَمْ یَدْخُلْ فَعَرَفَتْ فِی وَجْہِہِ الْکَرَاہِیَۃَ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَتُوبُ إِلَی اللَّہِ وَإِلَی رَسُولِہِ مَاذَا أَذْنَبْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: مَا بَالُ ہَذِہِ النُّمْرُقَۃِ ۔ فَقُلْتُ اشْتَرَیْتُہَا لَکَ لِتَقْعُدَ عَلَیْہَا وَتَوَسَّدَہَا فَقَالَ : إِنَّ أَصْحَابَ ہَذِہِ الصُّوَرِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ یُعَذَّبُونَ یُقَالُ لَہُمْ أَحْیُوا مَا خَلَقْتُمْ ۔ وَقَالَ : إِنَّ الْبَیْتَ الَّذِی فِیہِ الصُّوَرُ لاَ تَدْخُلُہُ الْمَلاَئِکَۃُ ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۱۰۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٥٤) قاسم بن محمد حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے ایک تصاویر والی چادر خریدی۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیکھا تو گھر کے دروازے پر ہی کھڑے ہوگئے گھر میں داخل نہ ہوئے۔ حضرت عائشہ (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے سے کراہت کو محسوس کرلیا۔ میں نے کہا : میں اللہ اور رسول کی طرف رجوع کرتی ہوں، میں نے کونسا گناہ کرلیا ہے ؟ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس پردہ کی کیا حالت ہے ؟ فرمانے لگی : میں نے تکیہ بنانے کے لیے خریدا ہے، تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر ٹیک لگا سکیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان تصاویر والوں کو قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا اور کہا جائے گا : زندہ کرو جن کو تم بنایا تھا جان ڈالو جن کو تم نے پیدا کیا تھا اور فرمایا : جس گھر تصاویر ہوں اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔

14561

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14561

Sahih

(۱۴۵۵۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ فَذَکَرَہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ أَبِی أُوَیْسٍ وَغَیْرِہِ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ ہَکَذَا رَوَاہُ مَالِکٌ وَبِمَعْنَاہُ رَوَاہُ أَیُّوبُ السَّخْتِیَانِیُّ عَنْ نَافِعٍ وَرَوَاہُ عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ وَقَالَ : فَإِذَا سِتْرٌ فِیہِ الصُّوَرُ وَقَالَ فِیہِ : فَأَخَذَتْہُ فَجَعَلَتْہُ مِرْفَقَتَیْنِ وَبِمَعْنَاہُ رَوَاہُ الْجَمَاعَۃُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٥٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ وہ پردہ تھا جس میں تصاویر تھیں۔ اس حدیث میں ہے کہ حضرت عائشہ (رض) نے اس سے دو تکیے بنا دیے۔

14562

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14562

Sahih

(۱۴۵۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْبَصْرِیُّ بِمَکَّۃَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَقَدِ اسْتَتَرْتُ بِقِرَامٍ فِیہِ تَمَاثِیلُ فَلَمَّا رَآہُ تَلَوَّنَ وَجْہُہُ وَہَتَکَہُ بِیَدِہِ وَقَالَ : أَشَدُّ النَّاسِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَذَابًا الَّذِینَ یُشَبِّہُونَ بِخَلْقِ اللَّہِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٥٦) محمد حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تو انھوں نے تصاویر والا پردہ لٹکا رکھا تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دیکھتے ہی رنگ تبدیل ہوگیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ سے پھاڑ ڈالا اور فرمایا : قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو اللہ کی پیدائش کی مشابہت کرتے ہیں۔

14563

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14563

Sahih

(۱۴۵۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِیِّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی الذُّہْلِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ أَخْبَرَنِی الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَخْبَرَتْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- دَخَلَ عَلَیْہَا وَہِیَ مُسْتَتِرَۃٌ بِقِرَامٍ فِیہِ صُورَۃُ تَمَاثِیلَ فَتَلَوَّنَ وَجْہُہُ ثُمَّ أَہْوَی إِلَی الْقِرَامِ فَہَتَکَہُ بِیَدِہِ ثُمَّ قَالَ : إِنَّ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ عَذَابًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ الَّذِینَ یُشَبِّہُونَ بِخَلْقِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ۔ قَالَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِیرَۃِ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا (ح) قَالَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِی عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا بِمِثْلِہِ وَلَمْ یَذْکُرَا بِیَدِہِ وَلاَ تَمَاثِیلَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَسَرَۃَ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِی مُزَاحِمٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ وَعَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَعَبْدِ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٥٧) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پاس آئے تو ان کے پاس تصاویر والا پردہ تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رنگت غصے کی وجہ سے تبدیل ہوگئی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پکڑ کر پردہ کو پھاڑ ڈالا اور فرمایا : قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو اللہ کی پیدائش کی مشابہت کرتے ہیں۔ (ب) قاسم بن محمد حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں، لیکن انھوں نے ہاتھ اور تصاویر کا تذکرہ نہیں کیا۔

14564

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14564

Zaeef

(۱۴۵۵۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ أَنَّ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- حَدَّثَتْہُ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ مِثْلَ حَدِیثِ مَعْمَرٍ سَوَائً ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ حَرْمَلَۃَ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٥٨) خالی۔

14565

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14565

Sahih

(۱۴۵۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ وَأَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ قَالاَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ قَالاَ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : قَدِمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مِنْ سَفَرٍ فَعَلَّقْتُ عَلَی بَابِی قِرَامَ سِتْرٍ فِیہِ الْخَیْلُ ذَوَاتُ الأَجْنِحَۃِ قَالَتْ فَلَمَّا رَآہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : انْزِعِیہِ ۔ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ ہِشَامٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٥٩) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر سے واپس آئے، میں نے گھر کے دروازے پر پروں والے گھوڑے کی تصاویر والا پردہ لٹکا رکھا تھا، فرماتی ہیں : جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیکھا تو فرمایا : اس کو اتار دو ۔

14566

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14566

Sahih

(۱۴۵۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُمْہَانَ عَنْ سَفِینَۃَ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّ رَجُلاً ضَافَ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَصَنَعَ لَہُ طَعَامًا فَقَالَتْ فَاطِمَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : لَوْ دَعَوْنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَأَکَلَ مَعَنَا فَدَعَوْہُ فَجَائَ فَوَضَعَ یَدَہُ عَلَی عِضَادَتَیِ الْبَابِ فَرَأَی الْقِرَامَ قَدْ ضُرِبَ مِنْ نَاحِیَۃِ الْبَیْتِ فَرَجَعَ فَقَالَتْ فَاطِمَۃُ لِعَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : الْحَقْہُ انْظُرْ مَا رَجَعَہُ فَتَبِعْتُہُ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا رَدَّکَ؟ فَقَالَ : إِنَّہُ لَیْسَ لِی أَوْ لِنَبِیٍّ أَنْ یَدْخُلَ بَیْتًا مُزَوَّقًا۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٦٠) ابو عبدالرحمن سفینہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت علی (رض) کا مہمان ٹھہرا۔ انھوں نے مہمان کے لیے کھانا پکایا تو حضرت فاطمہ نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بلا لو، وہ ہمارے ساتھ کھا لیں تو حضرت علی (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بلایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھر کی دہلیز پر ہاتھ رکھ کر کھڑے ہوگئے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھر کے ایک کونے میں لگے ہوئے پردے کو دیکھ کر پیچھے چلے گئے۔ حضرت فاطمہ (رض) نے علی سے کہا : دیکھو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس کیوں چلے گئے، حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : میں پیچھے چلا تو میں نے پوچھا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کو کس چیز نے واپس کردیا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے یا کسی نبی کے لائق نہیں کہ وہ کسی مزین گھر میں داخل ہو۔

14567

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14567

Sahih

(۱۴۵۶۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُمْہَانَ عَنْ سَفِینَۃَ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ یَنْبَغِی لِنَبِیٍّ أَنْ یَدْخُلَ بَیْتًا مُزَوَّقًا ۔ کَذَا قَالَ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٦١) حضرت ام سلمہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کسی نبی کے لیے مناسب نہیں کہ وہ کسی مزین گھر میں داخل ہو۔

14568

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14568

Sahih

(۱۴۵۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنَّ إِسْمَاعِیلَ بْنَ عَبْدِ الْکَرِیمِ حَدَّثَہُمْ حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَقِیلٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ وَہْبِ بْنِ مُنَبِّہٍ عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- أَمَرَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ زَمَنَ الْفَتْحِ وَہُوَ بِالْبَطْحَائِ أَنْ یَأْتِیَ الْکَعْبَۃَ فَیَمْحُوَ کُلَّ صُورَۃٍ فِیہَا فَلَمْ یَدْخُلْہَا النَّبِیُّ -ﷺ- حَتَّی مُحِیَتْ کُلُّ صُورَۃٍ فِیہَا۔ [صحیح۔ تقدم برقم ۵۲/۹۷۲۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٦٢) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمر (رض) کو فتح مکہ کے موقع پر جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وادی بطحاء میں تھے، حکم فرمایا کہ بیت اللہ میں تمام تصاویر ختم کردیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت اللہ میں اتنی دیر داخل ہی نہیں ہوئے جب تک تصاویر ختم نہ کردی گئیں۔

14569

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14569

Sahih

(۱۴۵۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ أَخْبَرَنِی عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ أَنَّہُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا یَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا طَلْحَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : لاَ تَدْخُلُ الْمَلاَئِکَۃُ بَیْتًا فِیہِ کَلْبٌ وَلاَ صُورَۃُ تَمَاثِیلَ ۔ لَیْسَ فِی رِوَایَۃِ ابْنِ وَہْبٍ تَمَاثِیلَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الطَّاہِرِ وَغَیْرِہِ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ وَعَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاہَوَیْہِ وَغَیْرِہِ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ مَعْمَرٍ وَیُونُسَ۔ [صحیح۔ بخاری ۳۲۲۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٦٣) حضرت ابو طلحہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ جس گھر میں کتا اور تصاویر ہوں وہاں اللہ کے فرشتے داخل نہیں ہوتے اور ابن وہب کی روایت میں تماثیل کا لفظ نہیں ہے۔

14570

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14570

Sahih

(۱۴۵۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ أَسْلَمَ مَوْلَی عُمَرَ : أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ حِینَ قَدِمَ الشَّامَ صَنَعَ لَہُ رَجُلٌ مِنَ النَّصَارَی طَعَامًا فَقَالَ لِعُمَرَ : إِنِّی أُحِبُّ أَنْ تَجِیئَنِی وَتُکْرِمَنِی أَنْتَ وَأَصْحَابُکَ وَہُوَ رَجُلٌ مِنْ عُظَمَائِ الشَّامِ فَقَالَ لَہُ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنَّا لاَ نَدْخُلُ کَنَائِسَکُمْ مِنْ أَجْلِ الصُّوَرِ الَّتِی فِیہَا یَعْنِی التَّمَاثِیلَ۔ [صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۱۹۴۸۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٦٤) حضرت عمر (رض) کے غلام اسلم فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر (رض) شام آئے تو ایک عیسائی نے آپ کی دعوت کی اور حضرت عمر (رض) سے کہا کہ آپ اور آپ کے ساتھی میرے پاس آکر میری حوصلہ افزائی فرمائیں گے اور یہ شخص شام کے سرداروں میں سے تھا۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : ہم چرچ میں داخل نہ ہوں گے، کیونکہ ان میں تصاویر ہیں۔

14571

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14571

Sahih

(۱۴۵۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ شَوْذَبٍ الْوَاسِطِیُّ بِہَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ : أَنَّ رَجُلاً صَنَعَ لَہُ طَعَامًا فَدَعَاہُ فَقَالَ : أَفِی الْبَیْتِ صُورَۃٌ؟ قَالَ : نَعَمْ۔ فَأَبَی أَنْ یَدْخُلَ حَتَّی کَسَرَ الصُّورَۃَ ثُمَّ دَخَلَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٦٥) حضرت خالد بن سعد فرماتے ہیں کہ ابو مسعود کی کسی شخص نے کھانے کی دعوت پکائی تو ابو مسعود نے پوچھا : کیا گھر میں تصاویر ہیں ؟ فرمانے لگے : ہاں تو انھوں نے گھر میں داخل ہونے سے انکار کردیا جب تک تصاویر نہ توڑی گئیں، پھر وہ داخل ہوئے