Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 2978

مہر کا بیان۔

ایسی دعوت ولیمہ جس میں نافرمانی کے کام ہوں اگر وہ منع کرنے سے رک جائیں تو درست وگرنہ ایسی دعوت قبول نہ کی جائے

6 hadiths in this chapter

14554

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14554

Sahih

(۱۴۵۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ رَجَائٍ عَنْ أَبِیہِ فِی قِصَّۃِ الْبِدَایَۃِ بِالْخُطْبَۃِ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : مَنْ رَأَی أَمْرًا مُنْکَرًا فَلْیُغَیِّرْہُ بِیَدِہِ فَإِنْ لَمْ یَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِہِ فَإِنْ لَمْ یَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِہِ وَذَلِکَ أَضْعَفُ الإِیمَانِ ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ الأَعْمَشِ کَمَا مَضَی۔ [صحیح۔ مسلم ۴۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٤٨) حضرت ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو کوئی برائی کو دیکھے تو اس کو اپنے ہاتھ سے روکے، اگر ہاتھ سے روکنے کی طاقت نہ ہو تو زبان سے منع کرے، اگر زبان سے منع کرنے کی طاقت بھی نہ ہو تو دل سے منع کرے، یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے۔

14555

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14555

Sahih

(۱۴۵۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ السَّائِبِ حَدَّثَہُ أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ أَبِی الْقَاسِمِ حَدَّثَہُ أَنَّہُ سَمِعَ قَاصَّ الأَجْنَادِ بِالْقُسْطَنْطِینِیَّۃِ یُحَدِّثُ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللَّہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ فَلاَ یَقْعُدْ عَلَی مَائِدَۃٍ یُدَارُ عَلَیْہَا الْخَمْرُ وَمَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللَّہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ فَلاَ یَدْخُلِ الْحَمَّامَ إِلاَّ بِإِزَارٍ وَمَنْ کَانَتْ تُؤْمِنُ بِاللَّہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ فَلاَ تَدْخُلِ الْحَمَّامَ ۔ وَرُوِیَ ہَذَا مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ مَرْفُوعًا۔ [حسن لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٤٩) حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ ایسے دستر خوان پر نہ بیٹھے جس پر شراب کا دور ہو اور جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ تہبند پہن کر حمام میں داخل ہو اور جو عورت اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو وہ حمام میں داخل نہ ہو۔

14556

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14556

Zaeef

(۱۴۵۵۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ مَطْعَمَیْنِ الْجُلُوسِ عَلَی مَائِدَۃٍ یُشْرَبُ عَلَیْہَا الْخَمْرُ وَأَنْ یَأْکُلَ الرَّجُلُ وَہُوَ مُنْبَطِحٌ عَلَی بَطْنِہِ۔ قَالَ أَصْحَابُنَا : فَإِنْ أَجَابَ وَلَمْ یَعْلَمْ قَعَدَ وَلَمْ یُسَاعِدِ الْقَوْمَ فِی الْمَعْصِیَۃِ وَلَمْ یَسْتَمِعْ إِلَی مَلاَہِیہَا ثُمَّ یَخْرُجُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٥٠) سالم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو قسم کے کھانے سے منع فرمایا ہے : 1 ایسے دستر خوان پر بیٹھ کر کھانا جس پر شراب کا دور ہو۔ 2 اور پیٹ کے بل لیٹ کر کھانے سے منع فرما دیا۔ ہمارے حضرات کا کہنا ہے : اگر اس نے دعوت قبول کرلی اور وہ نہیں جانتا تو وہ بیٹھ جائے اور لوگوں کی نافرمانی میں مدد نہ کرے اور نہ ہی ان کی کھیل کی طرف دیکھے اور چلا جائے۔

14557

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14557

Sahih

(۱۴۵۵۱) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الإِیَادِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ یُوسُفَ الْمُطَّوِعِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ سُفْیَانَ أَخْبَرَنِی أَشْعَثُ بْنُ أَبِی الشَّعْثَائِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَیْرٍ أَخِی عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : إِذَا عُمِلَ بِالْخَطِیَّۃِ فِی الأَرْضِ کَانَ مَنْ شَہِدَہَا فَکَرِہَہَا کَمَنْ غَابَ عَنْہَا وَمَنْ غَابَ عَنْہَا فَرَضِیَہَا کَانَ کَمَنْ شَہِدَہَا۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٥١) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں : جب زمین پر نافرمانی کی جائے تو موجود آدمی نے اس کو ناپسند کیا وہ ایسے ہے جیسے اس وقت موجود نہ تھا لیکن جو غائب تھا پھر بھی اس نافرمانی کو پسند کرتا ہے تو وہ ایسے ہے جیسے اس وقت موجود تھا۔

14558

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14558

Sahih

(۱۴۵۵۲) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرُوَیْہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ حَدَّثَنِی الْحَسَنُ بْنُ سَعْدٍ مَوْلَی عَلِیٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ أَوْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : إِذَا عُمِلَتْ فِی النَّاسِ الْخَطِیَّۃُ فَمَنْ رَضِیَہَا مِمَّنْ غَابَ عَنْہَا فَہُوَ کَمَنْ شَہِدَہَا وَمَنْ کَرِہَہَا مِمَّنْ شَہِدَہَا فَہُوَ کَمَنْ غَابَ عَنْہَا۔ وَرُوِیَ ہَذَا مِنْ وَجْہٍ آخَرَ مَرْفُوعًا۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٥٢) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں : جب لوگوں میں برائی عام ہوجائے جس نے اپنی عدم موجودگی میں بھی اس کو پسند کیا وہ حاضر کی مانند ہے اور جس نے اس برائی کو اپنی موجودگی میں ناپسند کیا وہ غائب شخص کی مانند ہے۔

14559

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14559

Zaeef

(۱۴۵۵۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ الْعَلاَّفُ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ یَزِیدَ قَالَ حَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ أَبِی سُلَیْمٍ أَوِ ابْنُ أَبِی سُلَیْمَانَ عَنِ ابْنِ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : مَنْ حَضَرَ مَعْصِیَۃً فَکَرِہَہَا فَکَأَنَّمَا غَابَ عَنْہَا وَمَنْ غَابَ عَنْہَا فَأَحَبَّہَا فَکَأَنَّہُ حَضَرَہَا ۔ وَفِی رِوَایَۃِ الدَّارِمِیِّ یَحْیَی بْنُ أَبِی سُلَیْمَانَ مِنْ غَیْرِ شَکٍّ۔ تَفَرَّدَ بِہِ یَحْیَی بْنُ أَبِی سُلَیْمَانَ وَلَیْسَ بِالْقَوِیِّ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٥٣) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے اپنی موجودگی میں ہوتی ہوئی برائی کو ناپسند کیا گویا کہ وہ اس سے غائب ہے اور جو برائی کے وقت موجود نہ تھا، لیکن اس نے برائی کو پسند کیا گویا کہ وہ حاضر تھا۔