Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 2977

مہر کا بیان۔

جو بغیر دعوت کے آکر کھانا کھائے اس کے لیے جائز نہیں ہے مگر ولیمہ والا خود اجازت دے دے

5 hadiths in this chapter

14549

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14549

Sahih

(۱۴۵۴۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّیُّ وَزِیَادُ بْنُ الْخَلِیلِ قَالاَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ : عُقْبَۃَ بْنِ عَمْرٍو رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ یُقَالُ لَہُ أَبُو شُعَیْبٍ أَبْصَرَ فِی وَجْہِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- الْجُوعَ وَکَانَ لَہُ غُلاَمٌ لَحَّامٌ فَقَالَ : اصْنَعْ لِی طَعَامًا لَعَلِّی أَدْعُو رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- خَامِسَ خَمْسَۃٍ فَدَعَاہُ فَتَبِعَہُمْ رَجُلٌ لَمْ یُدْعَ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّ ہَذَا قَدْ تَبِعَنَا فَتَأْذَنُ لَہُ؟ ۔ قَالَ : نَعَمْ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی النُّعْمَانِ عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ وَأَخْرَجَاہُ مِنْ أَوْجُہٍ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۰۸۱۔ ۲۴۵۶۔ ۵۴۳۴۔ ۵۴۶۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٤٣) ابو وائل حضرت ابو مسعود یعنی عقبہ بن عمرو (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک انصاری شخص جس کو ابو شعیب کہا جاتا تھا، اس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے سے بھوک محسوس کیا تو اپنے قصاب بیٹے سے کہا کہ آپ ہمارے لیے کھانا پکائیں شاید میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سمیت پانچ آدمیوں کو کھانے کی دعوت دوں۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تو ان کے پیچھے ایک شخص بغیر دعوت کے آگیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھر والے سے کہا کہ یہ ہمارے پیچھے بغیر دعوت کے آگیا ہے، کیا آپ اس کو اجازت دیتے ہیں ؟ اس نے اجازت دے دی۔

14550

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14550

Sahih

(۱۴۵۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ وَاقِدٍ الْحَرَّانِیُّ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا النُّفَیْلِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ أَبُو خَیْثَمَۃَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِی سُفْیَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کَانَ لأَبِی شُعَیْبٍ غُلاَمٌ لَحَّامٌ فَلَمَّا رَأَی مَا بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَأَصْحَابِہِ مِنَ الْجَہْدِ أَمَرَ غُلاَمَہُ أَنْ یَأْتِیَہُ بِلَحْمٍ ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَنِ ائْتِنَا خَامِسَ خَمْسَۃٍ فَجَائَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مَعَ خَمْسَۃٍ وَمَعَہُمْ سَادِسٌ فَلَمَّا انْتَہَوْا إِلَی أَبِی شُعَیْبٍ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّک أَرْسَلْتَ إِلَی خَمْسَۃٍ مِنَّا وَإِنَّ ہَذَا تَبِعَنَا فَإِنْ أَذِنْتَ لَہُ دَخَلَ وَإِلاَّ رَجَعَ ۔ قَالَ : قَدْ أَذِنْتُ لَہُ یَا رَسُولَ اللَّہِ فَلْیَدْخُلْ۔ لَفْظُ حَدِیثِ النُّفَیْلِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوعوانہ ۸۳۰۰۔ ۸۳۰۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٤٤) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ابو شعیب کا بیٹا گوشت فروش تھا۔ جب ابو شعیب نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کو بھوکا محسوس کیا تو اپنے بیٹے کو گوشت بھیجنے کا کہا۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پانچ آدمیوں سمیت کھانے کی دعوت دے دی۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ساتھیوں سمیت پانچ آئے تو ان کے ساتھ چھٹا آدمی بھی تھا۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابو شعیب کے پاس آئے تو فرمایا : آپ نے پانچ آدمیوں کی دعوت کی تھی، لیکن یہ چھٹا شخص ہمارے ساتھ ہو لیا۔ اگر آپ اجازت دیں تو آجاتا ہے وگرنہ لوٹ جائے گا تو ابو شعیب نے کہا کہ میں نے اس کو اجازت دے دی ہے، وہ داخل ہوجائے۔

14551

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14551

Sahih

(۱۴۵۴۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- نَحْوَہُ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ زُہَیْرِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٤٥) وائل ابو مسعود (رض) سے جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں، اسی طرح ہے اور مسلم نے زہیر بن معاویہ کی حدیث سے بیان کیا ہے۔

14552

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14552

Zaeef

(۱۴۵۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ النَّفَّاحِ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ یَزِیدَ الْبَحْرَانِیُّ حَدَّثَنَا دُرُسْتُ بْنُ زِیَادٍ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِی الْمَعْرُوفِ الْمِہْرَجَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الدَّارَکِیُّ حَدَّثَنَا جَدِّی أَبُو عَلِیٍّ : الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّارَکِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا دُرُسْتُ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ طَارِقٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ دَخَلَ عَلَی غَیْرِ دَعْوَۃٍ دَخَلَ مُغِیرًا وَخَرَجَ سَارِقًا ۔ زَادَ الْبَحْرَانِیُّ فِی أَوَّلِہِ : الْوَلِیمَۃُ حَقٌّ مَنْ دُعِیَ فَلَمْ یُجِبْ فَقَدْ عَصَی اللَّہَ وَرَسُولَہُ ۔ ثُمَّ ذَکَرَ الْبَاقِیَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٤٦) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو بغیر دعوت آیا وہ ڈاکو بن کر داخل ہوا اور چور بن کر نکلا۔ (ب) بحرانی نے اس میں کچھ اضافہ کیا ہے کہ ولیمہ حق ہے جس نے ولیمہ کی دعوت کو قبول نہ کیا اس نے اللہ اور رسول کی نافرمانی کی۔

14553

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14553

Zaeef

(۱۴۵۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ إِمْلاَئً وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَۃَ : أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ خَالِدٍ أَبُو زَکَرِیَّا عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ دَخَلَ عَلَی قَوْمٍ لِطَعَامٍ لَمْ یُدْعَ إِلَیْہِ فَأَکَلَ دَخَلَ فَاسِقًا وَأَکَلَ مَا لاَ یَحِلُّ لَہُ ۔ وَقَدْ قِیلَ عَنْ بَقِیَّۃَ عَنْ یَحْیَی بْنِ خَالِدٍ عَنْ رَوْحٍ عَنْ لَیْثٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ وَہُوَ بِإِسْنَادَیْہِمَا لَمْ یَرْوِہِ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ غَیْرُ یَحْیَی بْنِ خَالِدٍ۔ وَہُوَ مَجْہُولٌ مِنْ شُیُوخِ بَقِیَّۃَ وَلِبَقِیَّۃَ فِیہِ إِسْنَادٌ آخَرُ مَجْہُولٌ وَفِی حَدِیثِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا کِفَایَۃٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٤٧) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو کسی قوم کے پاس کھانے کے لیے گیا حالانکہ اسے دعوت نہ تھی وہ فاسق داخل ہوا اور ایسا کھانا کھایا جو اس کے لیے جائز نہ تھا۔