Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 2976

مہر کا بیان۔

جس نے معذرت کی اس کی معذرت قبول نہ کی جائے تو وہ دعوت کو قبول کرے

3 hadiths in this chapter

14546

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14546

Sahih

(۱۴۵۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ عَطَائٍ قَالَ : دُعِیَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا إِلَی طَعَامٍ وَہُوَ یُعَالِجُ أَمْرَ السِّقَایَۃِ فَقَالَ لِلْقَوْمِ : قُومُوا إِلَی أَخِیکُمْ أَوْ أَجِیبُوا أَخَاکُمْ فَاقْرَئُ وا عَلَیْہِ السَّلاَمَ وَأَخْبِرُوہُ أَنِّی مَشْغُولٌ۔ [صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۱۹۶۶۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٤٠) حضرت عطا فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کو کھانے کی دعوت دی گئی، وہ پیاس کی بیماری کا علاج کرتے تھے تو انھوں نے لوگوں سے کہا کہ تم اپنے بھائی کی طرف جاؤ یا اپنے بھائی کی دعوت قبول کرو۔ اسے میری طرف سے سلام کہنا اور کہہ دینا : میں مصروف ہوں۔

14547

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14547

Sahih

(۱۴۵۴۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ حَدَّثَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ الشَّافِعِیُّ : لاَ أَدْرِی عَنْ عَطَائٍ أَوْ غَیْرِہِ قَالَ : جَائَ رَسُولُ ابْنِ صَفْوَانَ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ وَہُوَ یُعَالِجُ زَمْزَمَ یَدْعُوہُ وَأَصْحَابَہُ فَأَمَرَہُمْ فَقَامُوا وَاسْتَعْفَاہُ وَقَالَ : إِنْ لَمْ یُعْفِنِی جِئْتُہُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٤١) حضرت عطاء یا کوئی دوسرا کہتا ہے کہ ابن صفوان کا قاصد حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے پاس آیا تو وہ زمزم سے علاج کر رہے تھے۔ اس نے ان کو اور ان کے شاگردوں کو دعوت دی تو انھوں نے شاگردوں کو روانہ کردیا اور خود اس سے معذرت کی اور کہا : اگر وہ میری معذرت قبول نہ کریں تو میں بھی آجاؤں گا۔

14548

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14548

Sahih

(۱۴۵۴۲) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ مُجَاہِدٍ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا دَعَا یَوْمًا إِلَی طَعَامٍ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : أَمَّا أَنَا فَأَعْفِنِی مِنْ ہَذَا فَقَالَ لَہُ ابْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : لاَ عَافِیَۃَ لَکَ مِنْ ہَذَا فَقُمْ۔[صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۱۹۶۶۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٤٢) مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کو ایک دن کھانے کی دعوت دی گئی تو لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا : کیا میں اس سے معذرت نہ کرلوں تو ابن عمر (رض) فرمانے لگے : تیری کوئی معذرت قبول نہیں چلو۔