Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 2967

مہر کا بیان۔

ولیمہ کے ابواب کا مجموعہ ولیمہ کا حکم

5 hadiths in this chapter

14503

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14503

Sahih

(۱۴۴۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ فِیمَا قَرَأَ عَلَی مَالِکٍ عَنْ حُمَیْدٍ الطَّوِیلِ عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ جَائَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَبِہِ أَثَرُ صُفْرَۃٍ فَسَأَلَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَأَخْبَرَہُ أَنَّہُ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً مِنَ الأَنْصَارِ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : کَمْ سُقْتَ إِلَیْہَا؟ ۔ قَالَ : زِنَۃَ نَوَاۃٍ مِنْ ذَہَبٍ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاۃٍ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ حُمَیْدٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۴۲۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٩٧) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تو ان پر زردی کے نشانات تھے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پوچھنے پر انھوں نے بتایا کہ میں نے انصاری عورت سے شادی کی ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کتنا حق مہر دیا ہے ؟ کہنے لگے کہ کھجور کی گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے عوض۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ولیمہ کرو چاہے ایک بکری ہی کیوں نہ ہو۔

14504

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14504

Sahih

(۱۴۴۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- رَأَی عَلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَثَرَ صُفْرَۃٍ فَقَالَ : مَا ہَذَا؟ ۔ قَالَ : إِنِّی تَزَوَّجْتُ امْرَأَۃً عَلَی وَزْنِ نَوَاۃٍ مِنْ ذَہَبٍ قَالَ: فَبَارَکَ اللَّہُ لَکَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاۃٍ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ مُسَدَّدٍ عَنْ حَمَّادٍ کَمَا مَضَی۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٩٨) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبدالرحمن بن عوف پر زردی کے نشانات دیکھے، فرمایا : یہ کیا ہے ؟ انھوں نے کہا کہ میں نے کھجور کی گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے عوض عورت سے شادی کی ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تجھے برکت دے، ولیمہ کرو چاہے ایک بکری ہو۔ (٢٤) باب الْمُسْتَحَبُّ إِنْ وَجَدَ سَعَۃً أَنْ یُولِمَ بِشَاۃٍ اگر طاقت ہو تو بکری سے ولیمہ کرنا مستحب ہے

14505

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14505

Sahih

(۱۴۴۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الطَّبَرَانِیُّ حَدَّثَنَا الدَّبَرِیُّ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ (ح) قَالَ وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا الْفِرْیَابِیُّ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ وَیُوسُفُ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ کَثِیرٍ کُلُّہُمْ عَنِ الثَّوْرِیِّ عَنْ حُمَیْدٍ الطَّوِیلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ الْمَدِینَۃَ فَآخَی النَّبِیُّ -ﷺ- بَیْنَہُ وَبَیْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِیعِ الأَنْصَارِیِّ فَعَرَضَ عَلَیْہِ سَعْدٌ أَنْ یُنَاصِفَہُ أَہْلَہُ وَمَالَہُ وَکَانَ لَہُ امْرَأَتَانِ فَقَالَ لَہُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : بَارَکَ اللَّہُ لَکَ فِی أَہْلِکَ وَمَالِکَ دُلُّونِی عَلَی السُّوقِ قَالَ فَأَتَی السُّوقَ فَرَبِحَ شَیْئًا مِنْ أَقِطٍ وَشَیْئًا مِنْ سَمْنٍ فَرَآہُ النَّبِیُّ -ﷺ- بَعْدَ أَیَّامٍ وَعَلَیْہِ وَضَرٌ مِنْ صُفْرَۃٍ فَقَالَ : مَہْیَمْ ۔فَقَالَ: تَزَوَّجْتُ امْرَأَۃً مِنَ الأَنْصَارِ فَقَالَ: مَا سُقْتَ إِلَیْہَا ۔ قَالَ : وَزْنَ نَوَاۃٍ مِنْ ذَہَبٍ فَقَالَ : أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاۃٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْفِرْیَابِیِّ وَمُحَمَّدِ بْنِ کَثِیرٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٩٩) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں : جب عبدالرحمن بن عوف مدینہ آئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے اور سعد بن ربیع کے درمیان مواخات قائم کردی۔ سعد نے اپنا اہل اور آدھا مال عبدالرحمن (رض) کے لیے پیش کردیا۔ سعد کی دو بیویاں تھیں عبدالرحمن بن عوف (رض) فرمانے لگے : اللہ آپ کے اہل اور مال میں برکت دے، مجھے بازار کا راستہ بتاؤ، پھر عبدالرحمن (رض) نے بازار سے پنیر اور گھی خرید کر منافع حاصل کیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبدالرحمن بن عوف (رض) کو چند ایام کے بعد دیکھا تو ان پر زردی کے نشانات تھے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : عبدالرحمن ! یہ کیا ہے ؟ تو کہنے لگے : میں نے ایک انصاری عورت سے شادی کی ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حق مہر کیا دیا ہے ؟ کہنے لگے : کھجور کی گٹھلی کے وزن کے برابر سونا دیا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ولیمہ کرو چاہے ایک بکری ہو۔

14506

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14506

Sahih

(۱۴۵۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَقُتَیْبَۃُ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ قَالَ : ذُکِرَ تَزْوِیجُ زَیْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا عِنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : مَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَوْلَمَ عَلَی أَحَدٍ مِنْ نِسَائِہِ مَا أَوْلَمَ عَلَیْہَا أَوْلَمَ بِشَاۃٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ قُتَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۴۲۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٠٠) ثابت کہتے ہیں : حضرت انس بن مالک (رض) کے پاس زینب بنت جحش کی شادی کا تذکرہ ہوا تو فرمانے لگے : جتنا ولیمہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کی شادی کے موقعہ پر کیا اتنا ولیمہ اپنی کسی دوسری بیوی سے شادی کے موقعہ پر نہ کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بکری سے ولیمہ کیا۔

14507

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14507

Sahih

(۱۴۵۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ صُہَیْبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ یَقُولُ : مَا أَوْلَمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی امْرَأَۃٍ مِنْ نِسَائِہِ أَکْثَرَ وَأَفْضَلَ مِمَّا أَوْلَمَ عَلَی زَیْنَبَ قَالَ ثَابِتٌ الْبُنَانِیُّ : مَا أَوْلَمَ؟ قَالَ : أَطْعَمَہُمْ خُبْزًا وَلَحْمًا حَتَّی تَرَکُوہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ وَغَیْرِہِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٠١) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی بیوی میں سے سب سے زیادہ اور اچھا ولیمہ حضرت زینب کی شادی کے موقعہ پر کیا، ثابت البنانی نے پوچھا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا ولیمہ کیا ؟ حضرت انس (رض) فرماتے ہیں : گوشت اور روٹی کھلائی، یہاں تک کہ صحابہ چھوڑ کر چلے گئے۔