Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 2966

مہر کا بیان۔

عورت کو فائدہ دینے کا بیان

6 hadiths in this chapter

14497

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14497

Sahih

(۱۴۴۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نُمَیْرٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : لِکُلِّ مُطَلَّقَۃٍ مُتْعَۃٌ إِلاَّ الَّتِی تُطَلَّقُ وَقَدْ فُرِضَ لَہَا الصَّدَاقُ وَلَمْ تُمَسَّ فَحَسْبُہَا نِصْفُ مَا فُرِضَ لَہَا۔ وَرُوِّینَا ہَذَا الْقَوْلَ مِنَ التَّابِعِینَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَمُجَاہِدٍ وَالشَّعْبِیِّ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٩١) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ہر مطلقہ عورت کو فائدہ پہنچایا جائے گا، لیکن وہ مطلقہ جس کا حق مہر مقرر ہے اور دخول نہیں ہوا اس کا نصف حق مہر ادا کیا جائے گا۔

14498

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14498

Zaeef

(۱۴۴۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ الْبَیْہَقِیُّ صَاحِبُ الْمَدْرَسَۃِ بِنَیْسَابُورَ أَخْبَرَنَا أَبُو حَفْصٍ : عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقِرْمِیسِینِیُّ بِہَا حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ زِیَادٍ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَیْدٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا سَلَمَۃُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِی قَیْسٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی عَنْ سُوَیْدِ بْنِ غَفَلَۃَ قَالَ : کَانَتِ الْخَثْعَمِیَّۃُ تَحْتَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فَلَمَّا أَنْ قُتِلَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بُویِعَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ دَخَلَ عَلَیْہَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ فَقَالَتْ لَہُ : لِتَہْنِکَ الْخِلاَفَۃُ۔ فَقَالَ الْحَسَنُ : أَظْہَرْتِ الشَّمَاتَۃَ بِقَتْلِ عَلِیٍّ أَنْتِ طَالِقٌ ثَلاَثًا فَتَلَفَّفَتْ فِی ثَوْبِہَا وَقَالَتْ : وَاللَّہِ مَا أَرَدْتُ ہَذَا فَمَکَثَتْ حَتَّی انْقَضَتْ عِدَّتُہَا وَتَحَوَّلَتْ فَبَعَثَ إِلَیْہَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ بِبَقِیَّۃٍ مِنْ صَدَاقِہَا وَبِمُتْعَۃٍ عِشْرِینَ أَلْفَ دِرْہَمٍ فَلَمَّا جَائَ ہَا الرَّسُولُ وَرَأَتِ الْمَالَ قَالَتْ : مَتَاعٌ قَلِیلٌ مِنْ حَبِیبٍ مَفَارِقٍ۔ فَأَخْبَرَ الرَّسُولُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَبَکَی وَقَالَ : لَوْلاَ أَنِّی سَمِعْتُ أَبِی یُحَدِّثُ عَنْ جَدِّی النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ قَالَ : مَنْ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا لَمْ تَحِلَّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ ۔ لَرَاجَعْتُہَا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٩٢) سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ خثعمیہ حضرت حسن بن علی کے نکاح میں تھی، جب حضرت علی (رض) کو شہید کیا گیا اور حسن کی بیعت کی گئی تو حضرت حسن بن علی اس کے پاس آئے تو اس نے کہا : آپ کو خلافت مبارک ہو۔ حضرت حسن کہنے لگے : تو نے حضرت علی (رض) کے قتل کی خوشی ظاہر کی ہے، تجھے تین طلاقیں ہیں۔ اس نے کپڑے میں منہ چھپالیا اور کہنے لگی : میرا یہ ارادہ نہ تھا، وہ ٹھہری رہے، جب عدت ختم ہوگئی تو چلی گئی، حضرت حسن نے اس کا باقی ماندہ حق مہر اور فائدہ کے لیے ٢٠ ہزار درہم دیے، جب آپ کا قاصد اور اس نے مال دیکھا تو کہنے لگی کہ جدا ہونے والے محبوب کے مقابلہ میں یہ مال بہت ہی کم ہے تو قاصد نے حسن بن علی کو بتایا تو وہ رو پڑے اور فرمایا : اگر میں نے اپنے باپ کو اپنے نانا یعنی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ جس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں تو وہ اس کے لیے حلال نہیں ہے جب تک وہ دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرے تو میں رجوع کرلیتا۔

14499

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14499

Zaeef

(۱۴۴۹۳) وَقَدْ جَائَ فِی مُتْعَۃِ الْمَدْخُولِ بِہَا مَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا أَبُو ہَمَّامٍ : الْوَلِیدُ بْنُ شُجَاعٍ السَّکُونِیُّ حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ سَلاَّمٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : لَمَّا طَلَّقَ حَفْصُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ امْرَأَتَہُ فَاطِمَۃَ فَأَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ لِزَوْجِہَا : مَتِّعْہَا ۔ قَالَ : لاَ أَجِدُ مَا أُمَتِّعُہَا قَالَ : فَإِنَّہُ لاَ بُدَّ مِنَ الْمَتَاعِ قَالَ مَتِّعْہَا وَلَوْ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ تَمْرٍ ۔ وَقِصَّتُہَا الْمَشْہُورَۃُ فِی الْعِدَّۃِ دَلِیلٌ عَلَی أَنَّہَا کَانَتْ مَدْخُولاً بِہَا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٩٣) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ حفص بن مغیرہ نے اپنی عورت فاطمہ کو طلاق دے دی۔ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے خاوند سے فرمایا : اس کو فائدہ دو ۔ اس نے کہا : میرے پاس کچھ نہیں کہ میں اسے فائدہ پہنچاؤں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فائدہ ضرور دینا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فائدہ پہنچاؤ اگرچہ نصف صاع کھجور ہی کیوں نہ ہو۔ یہ مشہور قصہ ہے کہ یہ مدخولہ تھی۔

14500

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14500

Sahih

(۱۴۴۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی بِشْرٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : لِکُلِّ مُطَلَّقَۃٍ مُتْعَۃٌ { وَلِلْمُطَلَّقَاتِ مَتَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَی الْمُتَّقِینَ } وَرُوِّینَا ہَذَا الْقَوْلَ عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ وَالْحَسَنِ وَالزُّہْرِیِّ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٩٤) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں : ہر مطلقہ کو فائدہ پہنچانا ہے، { وَلِلْمُطَلَّقَاتِ مَتَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَی الْمُتَّقِینَ } [البقرۃ ] اور مطلقہ کو فائدہ پہنچانا ہے اچھائی کے ساتھ یہ کہ پرہیزگاروں پر فرض ہے۔

14501

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14501

Zaeef

(۱۴۴۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَنْ شُعْبَۃَ عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : جَائَ تِ امْرَأَۃٌ إِلَی شُرَیْحٍ تُخَاصِمُ زَوْجَہَا تَسْأَلُہُ الْمُتْعَۃَ وَقَدْ کَانَ طَلَّقَہَا قَالَ فَقَرَأَ شُرَیْحٌ {وَلِلْمُطَلَّقَاتِ مَتَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَی الْمُتَّقِینَ} فَقَالَ لَہُ : مَتِّعْہَا وَلَمْ یَقْضِ لَہَا۔ وَرُوِّینَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ شُرَیْحٍ أَنَّہُ قَالَ لِرَجُلٍ فَارَقَ : لاَ تَأْبَی أَنْ تَکُونَ مِنَ الْمُتَّقِینَ لاَ تَأْبَی أَنْ تَکُونَ مِنَ الْمُحْسِنِینَ۔ وَعَنْ إِبْرَاہِیمَ وَالشَّعْبِیِّ عَنْ شُرَیْحٍ : إِنْ کُنْتَ مِنَ الْمُتَّقِینَ فَمَتِّعْ وَلَمْ یُجْبِرْہُ۔ وَرُوِّینَا عَنْ شُرَیْحٍ أَنَّہُ جَبَرَہُ عَلَی الْمُتْعَۃِ فِی الْمُفَوَّضَۃِ قَبْلَ الدُّخُولِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٩٥) حکم فرماتے ہیں کہ ایک عورت جس کو اس کے خاوند نے طلاق دے دی، وہ اس سے فائدہ پہنچانے کا سوال کرتی تھی، مقدمہ قاضی شریح کی عدالت میں آیا تو قاضی شریح نے یہ آیت تلاوت کی : { وَ لِلْمُطَلَّقٰتِ مَتَاعٌ بِالْمَعْرُوْفِ حَقًّا عَلَی الْمُتَّقِیْنَ ۔ } [البقرۃ ٢٤١] تو قاضی شریح نے کہا : فائدہ پہنچاؤ اس کا فیصلہ نہ کیا۔ (ب) قاضی شریح نے اس شخص سے کہا جس نے اپنی بیوی کو چھوڑا تھا کہ تو پرہیزگاروں اور نیکی کرنے والوں میں سے ہونے کا انکار نہ کر۔ (ج) شعبی قاضی شریح سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : اگر تو متقین میں سے ہے تو پھر اس کو فائدہ پہنچاؤ، لیکن زبردستی نہ کی۔ قاضی شریح نے دخول سے پہلے طلاق یافتہ کو فائدہ پہنچانے میں زبردستی کی تھی۔

14502

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14502

Zaeef

(۱۴۴۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : زَیْدُ بْنُ أَبِی ہَاشِمٍ الْعَلَوِیُّ وَأَبُو الْقَاسِمِ : عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ النَّجَّارِ بِالْکُوفَۃِ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَیْمٍ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادٍ عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ : طَلَّقَ رَجُلٌ امْرَأَتَہُ عِنْدَ شُرَیْحٍ فَقَالَ لَہُ شُرَیْحٌ : مَتِّعْہَا فَقَالَتِ الْمَرْأَۃُ : إِنَّہُ لَیْسَتْ لِی عَلَیْہِ مُتْعَۃٌ إِنَّمَا قَالَ اللَّہُ ( وَلِلْمُطَلَّقَاتِ مَتَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَی الْمُتَّقِینَ) (وَلِلْمُطَلَّقَاتِ مَتَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَی الْمُحْسِنِینَ) وَلَیْسَ مِنْ أُولَئِکَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٩٦) قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے قاضی شریح کے پاس اپنی بیوی کو طلاق دے دی تو قاضی شریح نے کہا : فائدہ پہنچاؤ تو عورت نے کہا : اس کے ذمہ فائدہ پہنچانا نہیں ہے۔ اللہ فرماتے ہیں : { وَ لِلْمُطَلَّقٰتِ مَتَاعٌ بِالْمَعْرُوْفِ حَقًّا عَلَی الْمُتَّقِیْنَ ۔ } [البقرۃ ٢٤١] یہ ان میں سے نہیں ہے۔