Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 2965

مہر کا بیان۔

جس کا گمان ہے کہ جس نے دروازہ بند کرلیا اور پردہ لٹکا لیا تو اس کے ذمہ مکمل حق مہر ادا کرنا ہے

12 hadiths in this chapter

14485

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14485

Zaeef

(۱۴۴۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَضَی فِی الْمَرْأَۃِ یَتَزَوَّجُہَا الرَّجُلُ أَنَّہُ إِذَا أُرْخِیَتِ السُّتُورُ فَقَدْ وَجَبَ الصَّدَاقُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٧٩) سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے اس عورت کے بارے میں فیصلہ دیا جس سے کسی مرد نے شادی کی تو جب پردے لٹکا دیے جائیں تو حق مہر واجب ہوگا۔

14486

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14486

Zaeef

(۱۴۴۸۰) قَالَ وَأَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ أَنَّ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ بِامْرَأَتِہِ فَأُرْخِیَتْ عَلَیْہِمَا السُّتُورُ فَقَدْ وَجَبَ الصَّدَاقُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٨٠) ابن شہاب حضرت زید بن ثابت (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جب مرد عورت کو لے کر داخل ہوگیا پردے لٹکا لیے تو حق مہر واجب ہوگیا۔

14487

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14487

Sahih

(۱۴۴۸۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِالرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا تَمِیمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : إِذَا أُجِیفَ الْبَابُ وَأُرْخِیَتِ السُّتُورُ فَقَدْ وَجَبَ الْمَہْرُ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٨١) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) حضرت عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جب دروازہ بند کرلیا جائے اور پردہ لٹکا دیا جائے تو مہر واجب ہوجاتا ہے۔

14488

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14488

Sahih

(۱۴۴۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ یَعْنِی ابْنَ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَیْسٍ أَنَّ عُمَرَ وَعَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالاَ : إِذَا أَغْلَقَ بَابًا وَأَرْخَی سِتْرًا فَلَہَا الصَّدَاقُ کَامِلاً وَعَلَیْہَا الْعِدَّۃُ۔ [صحیح۔ عن عمر فقط]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٨٢) اخنف بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو علی (رض) فرماتے ہیں کہ جب دروازہ بند کرلیا جائے اور پردہ لٹکا دیا جائے تو مہر مکمل ادا کرنا ہوگا اور عورت پر عدت بھی ہے۔

14489

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14489

Zaeef

(۱۴۴۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ عَنْ مَیْسَرَۃَ عَنِ الْمِنْہَالِ عَنْ عَبَّادٍ یَعْنِی ابْنَ عَبْدِ اللَّہِ الأَسَدِیَّ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : إِذَا أَغْلَقَ بَابًا وَأَرْخَی سِتْرًا فَقَدْ وَجَبَ الصَّدَاقُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٨٣) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ جب اس نے دروازہ بند کرلیا اور پردہ لٹکا لیا تو حق مہر واجب ہوگیا۔

14490

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14490

Zaeef

(۱۴۴۸۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ وَأَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا عَوْفٌ عَنْ زُرَارَۃَ بْنِ أَوْفَی قَالَ : قَضَائُ الْخُلَفَائِ الرَّاشِدِینَ الْمَہْدِیِّینَ أَنَّہُ مَنْ أَغْلَقَ بَابًا وَأَرْخَی سِتْرًا فَقَدْ وَجَبَ الصَّدَاقُ وَالْعِدَّۃُ۔ ہَذَا مُرْسَلٌ زُرَارَۃُ لَمْ یُدْرِکْہُمْ وَقَدْ رُوِّینَاہُ عَنْ عُمَرَ وَعَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا مَوْصُولاً۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٨٤) زرارہ بن اوفی کہتے ہیں کہ خلفاء راشدین فرماتے تھے کہ جب اس نے دروازہ بند کرلیا اور پردہ لٹکا دیا تو حق مہر اور عدت واجب ہوگئی۔

14491

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14491

Sahih

(۱۴۴۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ فِی رَجُلٍ یَخْلُو بِالْمَرْأَۃِ فَیَقُولُ : لَمْ أَمَسَّہَا وَتَقُولُ : قَدْ مَسَّنِی قَالَ الْقَوْلُ قَوْلُہَا۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٨٥) سلیمان بن یسار حضرت زید بن ثابت سے ایک شخص کے بارے میں نقل فرماتے ہیں جس نے عورت سے خلوت اختیار کی، لیکن مجامعت نہ کی اور عورت نے کہا : اس نے مجامعت کی ہے۔ فرماتے ہیں : بات عورت کی مانی جائے گی۔

14492

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14492

Sahih

(۱۴۴۸۶) وَرَوَاہُ سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ قَالَ : تَزَوَّجَ الْحَارِثُ بْنُ الْحَکَمِ امْرَأَۃً فَقَالَ عِنْدَہَا فَرَآہَا خَضْرَائَ فَطَلَّقَہَا وَلَمْ یَمَسَّہَا۔ فَأَرْسَلَ مَرْوَانُ إِلَی زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَسَأَلَہُ فَقَالَ زَیْدٌ : لَہَا الصَّدَاقُ کَامِلاً قَالَ : إِنَّہُ مِمَّنْ لاَ یُتَّہَمُ فَقَالَ : أَرَأَیْتَ یَا مَرْوَانُ لَوْ کَانَتْ حُبْلَی أَکُنْتَ مُقِیمًا عَلَیْہَا الْحَدَّ قَالَ : لاَ۔ قَالَ: فَلاَ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ الأَرْدَسْتَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ الْجَوْہَرِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ فَذَکَرَہُ۔ وَرَوَاہُ بُکَیْرُ بْنُ الأَشَجِّ عَنْ سُلَیْمَانَ وَذَکَرَ فِی الْقِصَّۃِ أَنَّہُ قَالَ : لَمْ أَطَأْہَا وَقَالَتِ الْمَرْأَۃُ : قَدْ وَطِئَنِی ثُمَّ قَالَ فِی آخِرِہَا فَکَذَلِکَ تُصَدَّقُ الْمَرْأَۃُ فِی مِثْلِ ہَذَا، ظَاہِرُ مَا رُوِّینَا عَنْ عُمَرَ وَعَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا یَدُلُّ عَلَی أَنَّہُمَا جَعَلاَ الْخَلْوَۃَ کَالْقَبْضِ فِی الْبُیُوعِ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَرُوِیَ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ : مَا ذَنْبُہُنَّ إِنْ جَائَ الْعَجْزُ مِنْ قِبَلِکُمْ وَذَلِکَ یَدُلُّ عَلَی أَنَّہُ یَقْضِی بِالْمَہْرِ وَإِنْ لَمْ تَدَّعِی الْمَسِیسَ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَأَمَّا زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ فَظَاہِرُ الرِّوَایَۃِ عَنْہُ یَدُلُّ عَلَی أَنَّہُ لاَ یُوجِبُہُ بِنَفْسِ الْخَلْوَۃِ لَکِنْ یَجْعَلُ الْقَوْلَ قَوْلَہَا فِی الإِصَابَۃِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٨٦) حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حارث بن حکم نے ایک عورت سے نکاح کیا تو حارث نے کچھ نقص دیکھ کر بغیر چھوئے طلاق دے دی تو مروان نے زید بن ثابت سے پوچھنے کے لیے کسی کو روانہ کیا تو زید نے کہا : اس کے لیے مکمل حق مہر ہے، وہ کہنے لگے : اس پر کسی قسم کی تہمت نہیں لگائی گئی تو زید (رض) فرمانے لگے : اگرچہ وہ حاملہ ہو تو کیا پھر آپ اس پر حد قائم کریں گے ؟ تو مروان نے کہا : نہیں، تو زید نے کہا : پھر نہیں۔ (ب) سلیمان نے ایسا قصہ زکر کیا کہ مرد نے کہہ دیا : میں نے مجامعت نہیں کی جبکہ عورت کہتی ہے کہ اس نے وطی کی ہے اس کے آخر میں ہے کہ عورت کو مہر مثل دیا جائے گا۔ (ج) حضرت عمر اور علی (رض) فرماتے ہیں کہ تنہائی میں عورت کو لے جانا یہ ویسے ہے جیسے بیوع میں قبضہ کرنا ہوتا ہے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : حضرت عمر (رض) سے روایت ہے کہ ان عورتوں کا کیا گناہ، جب وہ عاجز آجائے تو اس لیے مہر کا فیصلہ کیا جائے گا اگرچہ مجامعت کا دعویٰ نہ بھی کرے۔ شیخ (رح) فرماتے ہیں : خالی خلوت سے حق مہر واجب نہ ہوگا لیکن مجامعت کے بارے میں عورت کی بات معتبر ہے۔

14493

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14493

Zaeef

(۱۴۴۸۷) وَرُوِیَ فِی ذَلِکَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- بِإِسْنَادٍ مُرْسَلٍ کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِی اللَّیْثُ حَدَّثَنِی عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی جَعْفَرٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَیْمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یَزِیدَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ ثَوْبَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : مَنْ کَشَفَ امْرَأَۃً فَنَظَرَ إِلَی عَوْرَتِہَا فَقَدْ وَجَبَ الصَّدَاقُ ۔ قَالَ وَبَلَغَنَا ذَلِکَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ وَالْحَسَنِ الْبَصْرِیِّ وَعُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ وَأَبِی بَکْرِ بْنِ حَزْمٍ وَرَبِیعَۃَ بْنِ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبِی الزِّنَادِ وَزَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ وَرَوَاہُ ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ أَبِی الأَسْوَدِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مُرْسَلاً : مَنْ کَشَفَ خِمَارَ امْرَأَۃٍ وَنَظَرَ إِلَیْہَا فَقَدْ وَجَبَ الصَّدَاقُ دَخَلَ بِہَا أَوْ لَمْ یَدْخُلْ ۔ وَلَمْ یَذْکُرْ مَذْہَبَ ہَؤُلاَئِ وَہَذَا مُنْقَطِعٌ وَبَعْضُ رُوَاتِہِ غَیْرُ مُحْتَجٍّ بِہِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٨٧) محمد بن ثوبان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے عورت کا پردہ اٹھا کر دیکھ لیا تو حق مہر واجب ہوگیا۔ (ب) محمد بن عبدالرحمن محمد بن ثوبان سے اور وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ جس نے عورت کا دوپٹہ اٹھا کر دیکھ لیا تو اس کے ذمہ حق مہر ہے دخول کیا یا نہیں۔

14494

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14494

Zaeef

(۱۴۴۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنْ أَبِی یَحْیَی عَنْ جَمِیلِ بْنِ زَیْدٍ الطَّائِیِّ عَنْ سَعْدِ بْنِ زَیْدٍ الأَنْصَارِیِّ قَالَ : تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- امْرَأَۃً مِنْ غِفَارٍ فَدَخَلَ بِہَا فَأَمَرَہَا فَنَزَعَتْ ثَوْبَہَا فَرَأَی بِہَا بَیَاضًا مِنْ بَرَصٍ عِنْدَ ثَدْیِہَا فَانْمَازَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَقَالَ : خُذِی ثَوْبَکِ ۔ فَأَصْبَحَ وَقَالَ لَہَا : الْحَقِی بِأَہْلِکِ ۔ فَأَکْمَلَ لَہَا صَدَاقَہَا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٨٨) سعید بن زید انصاری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبیلہ غفار کی عورت سے شادی کی، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) داخل ہوئے تو کپڑے اتارنے کا حکم دیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے پستانوں کے قریب پھلبہری کے سفید نشان دیکھے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گزر گئے اور فرمایا : اپنے کپڑے لے لو، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی اور فرمایا : اپنے گھر والوں کے پاس چلی جاؤ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا مکمل حق مہر ادا کیا۔

14495

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14495

Zaeef

(۱۴۴۸۹) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ السَّرَّاجُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ جَمِیلِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ کَعْبٍ قَالَ کَعْبٌ : تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- امْرَأَۃً مِنْ بَنِی غِفَارٍ فَأُہْدِیَتْ إِلَیْہِ فَرَأَی بِکَشْحِہَا وَضَحًا مِنْ بَیَاضٍ قَالَ : ضُمِّی إِلَیْکِ ثِیَابَکِ وَالْحَقِی بِأَہْلِکِ ۔ وَأَلْحَقَ لَہَا مَہْرَہَا۔ [ضعیف۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٨٩) زید بن کعب فرماتے ہیں کہ کعب نے کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنو غفار کی ایک عورت سے شادی کی۔ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف بھیجی گئی (تحفہ میں دی گئی تھی) ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے پہلو میں سفیدی کے داغ دیکھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے کپڑے پہنو اور اپنے گھر والوں کے پاس چلی جاؤ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا حق مہر ادا کردیا۔

14496

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14496

Zaeef

(۱۴۴۹۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْوَرْکَانِیُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ غُصْنٍ عَنْ جَمِیلِ بْنِ زَیْدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- تَزَوَّجَ امْرَأَۃً مِنْ غِفَارٍ فَلَمَّا دَخَلَ عَلَیْہَا وَجَدَ بِکَشْحِہَا بَیَاضًا فَقَالَ : ضُمِّی إِلَیْکِ ثِیَابَکِ ۔ وَلَمْ یَأْخُذْ مِمَّا آتَاہَا شَیْئًا۔ ہَذَا مُخْتَلَفٌ فِیہِ عَلَی جَمِیلِ بْنِ زَیْدٍ کَمَا تَرَی قَالَ الْبُخَارِیُّ لَمْ یَصِحَّ حَدِیثُہُ۔ [ضعیف۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٩٠) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنو غفار کی ایک عورت سے شادی کی، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر داخل ہوئے تو اس کے پہلو پر سفیدی کے داغ دیکھے تو فرمایا : اپنے کپڑے پہنو اور اپنے گھر والوں کے پاس چلی جاؤ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جو کچھ دیا تھا واپس نہ لیا۔