Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 2949

مہر کا بیان۔

بیوی سے حق مہر کو روک لینے کا بیان

3 hadiths in this chapter

14401

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14401

Zaeef

(۱۴۳۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرِو بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الإِمَامُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : إِنَّ أَعْظَمَ الذُّنُوبِ عِنْدَ اللَّہِ رَجُلٌ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَلَمَّا قَضَی حَاجَتَہُ مِنْہَا طَلَّقَہَا وَذَہَبَ بِمَہْرِہَا وَرَجُلٌ اسْتَعْمَلَ رَجُلاً فَذَہَبَ بِأُجْرَتِہِ وَآخَرُ یَقْتُلُ دَابَّۃً عَبَثًا ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٩٥) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ کوئی شخص عورت سے شادی کے بعد اپنی حاجت پوری کرلینے کے بعد طلاق دے دے اور مہر بھی لے جائے۔ اور ایسا شخص جس نے کسی سے کام کروایا اور اس کی اجرت لے گیا اور دوسرے نے اس کی سواری کو فضول میں قتل کردیا۔

14402

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14402

Zaeef

(۱۴۳۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ التُّسْتَرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُصَیْنِ بْنِ الْقَاسِمِ الْقَصَّاصُ مَوْلَی قُرَیْشٍ قَالَ سَمِعْتُ السَّکَنَ بْنَ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ ذَکْوَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : حُبُّ الأَنْصَارِ إِیمَانٌ وَبُغْضُہُمْ کُفْرٌ وَأَیُّمَا رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً عَلَی صَدَاقٍ وَلاَ یُرِیدُ أَنْ یُعْطِیَہَا فَہُوَ زَانٍ ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ یَحْیَی بْنُ مَعِینٍ وَغَیْرُہُ عَنِ السَّکَنِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ۔ وَرَوَاہُ أَبُو عَاصِمٍ الْعَبَادَانِیُّ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ ذَکْوَانَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٩٦) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار سے محبت ایمان ہے اور انصار سے بغض کفر ہے اور وہ شخص جو عورت سے شادی حق مہر پر کرتا ہے لیکن ادا کرنے کا ارادہ نہیں ہے تو یہ زانی ہے۔

14403

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14403

Zaeef

(۱۴۳۹۷) وَرُوِیَ فِی ہَذَا الْبَابِ عَنْ صُہَیْبٍ مَرْفُوعًا أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ جَعْفَرٍ الأَنْصَارِیُّ عَنْ رَجُلٍ مِنَ النَّمِرِ بْنِ قَاسِطٍ قَالَ سَمِعْتُ صُہَیْبَ بْنَ سِنَانٍ یُحَدِّثُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ أَصْدَقَ امْرَأَۃً صَدَاقًا وَاللَّہُ یَعْلَمُ مِنْہُ أَنَّہُ لاَ یُرِیدُ أَدَائَ ہُ إِلَیْہَا فَغَرَّہَا بِاللَّہِ وَاسْتَحَلَّ فَرْجَہَا بِالْبَاطِلِ لَقِیَ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَہُوَ زَانٍ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٩٧) صہیب بن سنان رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ جس نے عورت کو حق مہر دینے کا ارادہ ظاہر کیا لیکن حقیقت میں حق مہر ادا نہیں کرنا چاہتا، تو اس نے اللہ سے دھوکا کیا اور باطل طریقے سے شرمگاہ کو حلال کیا، وہ قیامت کے دن زانی ہونے کی حالت میں اللہ سے ملاقات کرے گا۔